Skip to main content

Posts

Showing posts from January, 2019

حج اخراجات میں اضافے کی گونج سینیٹ تک پہنچ گئی

 اسلام آباد:  رواں سال سرکاری حج پر اخراجات میں اضافے کی گونج سینیٹ تک جاپہنچی۔ چیئرمین صادق سنجرانی کی سربراہی میں سینیٹ کا اجلاس شروع ہوا تو جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے حج اخراجات بڑھنے پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا۔ سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ تحریک انصاف نے کہا تھا کہ مدینے کی ریاست بنائیں گے، عوام کو مذہبی امور پر سہولیات کے حوالے سے امید تھی لیکن حج اخراجات میں 60 فیصد سے زائد اضافہ کردیا گیا ، حج اخراجات 2 لاکھ 80 ہزارسے بڑھا کر 4 لاکھ 56 ہزار کر دیئے گئے، وزارت مذہبی امور کی حج پر سبسڈی کی درخواست کو قبول نہیں کیا گیا، اسلامی نظریاتی کونسل نے بھی کہا کہ حج پر سبسڈی دے سکتے ہیں۔ حکومت کے فیصلے کو حج پرڈرون حملہ سمجھتا ہوں، اس سال ایک لاکھ 84 ہزار پاکستانی حج ادا کریں گے، حکومت حاجیوں کی بددعائیں نہ لیں، سینما گھروں کی بحالی پر اربوں خرچ کرتے ہیں تو خدارا حج پر بھی سبسڈی دیں۔ پیپلز پارٹی کے رضا ربانی نے استفسار کیا کہ کیا وزیر مذہبی امور ناراض ہیں کہ وہ ایوان میں نہیں آئے، جس پر قائد ایوان سینیٹ شبلی فراز نے جواب دیا کہ وہ ناراض نہیں۔ وزیر مملکت برائے پارلیمانی ...

راؤ انوار کے گھر کو سب جیل قرار دینے کے خلاف درخواست خارج

کراچی:  سندھ ہائی کورٹ نے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے گھر کو سب جیل قرار دینے کے خلاف درخواست خارج کردی۔ سندھ ہائی کورٹ میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے گھر کو سب جیل قرار دینے کے خلاف نقیب اللہ کے والد کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ نقیب اللہ کے والد کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ راؤ انوار کی نقیب اللہ قتل کیس میں ضمانت منظور ہوچکی ہے، اس لئے درخواست کی مزید پیروی نہیں چاہتے، عدالت نے نقیب اللہ کے والد کی استدعا منظور کرتے ہوئے درخواست خارج کردی۔ اس خبرکوبھی پڑھیں:  نقیب اللہ قتل کیس میں راؤ انوار کو بچانے کی ایک اورکوشش واضح رہے کہ نقیب اللہ کو گزشتہ برس جعلی پولیس مقابلے میں شہید کردیا گیا تھا، راؤ انوار نے نقیب اللہ کو دہشت گرد قرار دیا تھا تاہم حقائق سامنے آنے پر معلوم ہوا کہ وہ بے گناہ تھا، آرمی چیف نے بھی نقیب اللہ کے والد کو انصاف دلانے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن اب تک معاملے کی سماعت ابتدائی مراحل میں ہی ہے۔ The post راؤ انوار کے گھر کو سب جیل قرار دینے کے خلاف درخواست خارج appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2...

تھائی لینڈ میں آلودگی کے خلاف شکر ملے پانی کا اسپرے

بینگکاک:  بیجنگ، نئی دہلی اور تھائی لینڈ جیسے شہروں میں فضائی آلودگی اس سطح تک پہنچ چکی ہے کہ گویا کہر اور دھند کا ایک سیاہ لحاف ان علاقوں پر چڑھا ہوا ہے۔ اس مسئلے کے حل کے لیے تھائی لینڈ کی بلدیہ نے شکر ملے میٹھے پانی کا چھڑکاؤ کرنا شروع کردیا ہے تاہم اس پر تنقید بھی کی جارہی ہے۔ اس کی ابتدا بینگ کاک سے کی گئی ہے جہاں تجرباتی طور پر ہوا میں شکر پانی کا اسپرے کیا گیا۔ اس عجیب وغریب اقدام کا مقصد یہ ہے کہ چینی ملنے سے پانی گاڑھا ہوجاتا ہے اور وہ ہوا میں موجود خطرناک ذرات کو اچھی طرح چپکا کر نیچے گرادیتا ہے۔ دوسری جانب ماہرین نے اسے ایک احمقانہ خیال تصور کیا ہے۔ کیمیا کے ایک سینئر پروفیسر ڈاکٹر ویراچائی پیوٹا وونگ نے کہا ہے انہیں شک ہے کہ سادہ پانی کے مقابلے میں چینی ملا پانی فضائی دھند کاٹنے میں کوئی خاص کردار ادا نہیں کرسکے گا، پانی کی لزوجیت (وسکاسٹی) یا گاڑھا پن بڑھانے سے خاطر خواہ نتیجہ نہیں نکلے گا کیونکہ اسپرے کرنے والے پمپ اتنے قوی نہیں کہ وہ پانی کے چھوٹے قطرے بنا کر انہیں اس قابل بناسکیں جو ڈھائی مائیکرون کے ذرات کو چپکا سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہی ذرات آلودگی...

سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے درخواست دائر

لاہور:  سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ساہیوال واقعے کی تحقیقات کے لیے ضروری ہے کہ جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے۔ اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو چٹھی لکھی لیکن بے سود رہی۔ اس طرح کے واقعے کی تحقیقات کے لیے پنجاب ٹربیونل انکوائری آرڈیننس 1969 موجود ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ سانحے کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دیا جائے۔ اس خبرکوبھی پڑھیں:  وزیراعلیٰ پنجاب نے سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ مسترد کردیا واضح رہے کہ گزشتہ روز سانحہ ساہیوال میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کے خلاف درج دہشت گردی و قتل کیس کے مدعی نے بھی واقعے کی جے آئی ٹی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔ ا س خبرکوبھی پڑھیں:  سانحہ ساہیوال متاثرین نے جے آئی ٹی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی سانحہ ساہیوال کا پس منظر؛ 19 جنوری کی سہہ پہر سی ٹی ڈی نے لاہور سے آنے والی ایک کار پر...

فریال تالپور کی نااہلی کے لیے درخواست پر دستاویزات طلب

کراچی:  سندھ ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور کے خلاف اقامہ رکھنے کی بنیاد پر نااہلی کی درخواست پر دستاویزات جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں پیپلز پارٹی رہنما فریال تالپور، منظور وسان، سہیل انور سیال اور دیگر کے خلاف اقامہ رکھنے کی بنیاد پر نااہلی کی درخواست کی سماعت ہوئی، فریال تالپور کے خلاف درخواست گزار معظم عباس کے وکیل خواجہ شمس الاسلام نے دلائل دیئے۔ خواجہ شمس الاسلام نے موقف اختیار کیا کہ نواز شریف کی نااہلی میں اقامہ نے بنیادی کردار ادا کیا، نواز شریف کو ناصرف نااہل کیا گیا بلکہ انہیں پارٹی کی صدارت سے بھی ہٹنا پڑا،  سپریم کورٹ کا فیصلہ فریال تالپور پر بھی لاگو ہوتا ہے، فریال تالپور نے اثاثے کیسے بنائے اس کی تحقیقات کی ضرورت ہے، جعلی اکاوئنٹس سے متعلق جے آئی ٹی رپورٹ میں سب ثابت ہوچکا ہے۔ پیپلز پارٹی کی قیادت سندھ کا اربوں روپے کا بجٹ  کھا چکی، کراچی کی حالت دیکھنی ہو تو سندھ ہائی کورٹ کے باہر کی سڑکیں ہی دیکھ لی جائیں۔ آئین تو کہتا ہے کہ  صاف و شفاف قیادت پارلیمنٹ میں جانی چاہیے مگر عملی طور پر کیسے کیسے لوگ منتخب ہو کر پارلیمنٹ ...

خیبر پختونخوا میں کمپلسری ایجوکیشن ایکٹ نام تک محدود

پشاور:  خیبرپختونخوا میں صوبائی حکومت دوسال گزرجانے کے باوجود  کمپلسری ایجوکیشن ایکٹ کے قوانین متعین نہ کرسکی۔ صوبائی دارالحکومت سمیت خیبر پختونخوا کے بڑے شہروں کے  مصروف چوراہوں میں بھیک مانگنے، مستری خانوں اور  گندگی کے ڈھیر میں رزق کی تلاش میں  سرگرداں 5 سے 16 سال تک کے بچوں بچیوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہونے لگا ہے لیکن دو سال گزر جانے کے باوجود صوبائی حکومت کمپلسری ایجوکیشن ایکٹ کے قوانین متعین نہ کر سکی۔ 2016 میں سابق صوبائی حکومت نے 18 ترمیم کی روشنی میں صوبے میں 5 سال سے 16 سال تک کے بچوں کی تعلیم حکومت وقت پر لازمی اور مفت قرار دئے جانے کی غرض سے صوبائی اسمبلی سے کمپلسری ایجوکیشن ایکٹ منظور کرایا جس کا مقصد یہی تھا کے صوبے میں اسکول نا پڑھنے والے 5 سے 16 سال تک کے بچوں کو حکومت مفت اور لازمی تعلیمی سہولیات فراہم کرے گی اور ان بچوں سے بھیک منگوانے یا مزدوری کروانے والے والدین کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ کمپلسری ایجوکیشن ایکٹ کو منظور ہوئے اب 2 سال گزر چکے ہیں مگر تاحال صوبائی حکومت اس ایکٹ کی روشنی میں قوانین نہیں بناسکی۔ محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا ...

سردی میں اضافے سے موسمی بیماریاں پھیلنے لگیں

 کراچی:  کراچی میں موسمی بیماریاں پھوٹ پڑیں، انفلوائنز وائرس فعال ہونے سے اسپتالوں میں نزلہ، کھانسی، زکام، گلے کی خراش اور وائرل انفیکشن کے مریضوں کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ سرد موسم میں انفلوائنزا وائرس زور پکڑتا ہے، مریض سے مرض کی منتقلی اور وائرس سے بچنے کا واحد طریقہ قوت مدافعت میں اضافہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں موسم تبدیل ہوتے ہی سردی کی آمد کے ساتھ ہی موسمی بیماریاں شروع ہوگئی تھیں مگر سرد ہواؤں اور بارشوں کے بعد ان بیماریوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ اسپتالوں میں علاج کے لیے آنیوالے مریضوں کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی ہے، ڈاکٹروں کے مطابق زیادہ تر شہری نزلہ، کھانسی اور زکام سمیت انفلوئنزا نامی وائرل انفیکشن میں مبتلا ہورہے ہیں۔ ناک، کان اور حلق کے امراض کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ان بیماریوں کی وجہ موسمی تبدیلی ہیں، درجہ حرارت گرنے سے انفلوئنزا وائرس ہر عمر کے افراد کو متاثر کر رہا ہے، یہ وائرس ویسے تو پورا سال موجود رہتا ہے مگر سرد موسم میں اس کی فعالیت بڑھ جاتی ہے اور یہ ان افراد پر فوری اور زیادہ اثر کرتا ہے جن کی قوت مدافعت کم ہوتی ہے جن میں بچے اور بزرگ سرفہرست...

بارش کا سبب بننے والا سسٹم ختم، سرد ہوائیں چلتی رہیں گی

 کراچی:  مغربی ہواوں کے نئے سلسلے کی وجہ سے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ہونے والی بارش سے شہر میں خنکی بڑھ گئی۔ شہرمیں سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 23ملی میٹر ریکارڈ ہوئی،بارش کا سبب بننے والا سسٹم ختم ہوگیا،محکمہ موسمیات کراچی کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر نصب رین آبزر ویٹرز کی رپورٹ کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ہونے والی بارش سب سے زیادہ گلشن حدید میں 23ملی میٹر ریکارڈ ہوئی  صدر18 ،جناح ٹرمینل16.4،بیس فیصل 12،سرجانی ٹاؤن 11.8، یونیورسٹی روڈ11.3،لانڈھی 6.5،پہلوان گوٹھ6 ، ناظم آباد 4،نارتھ کراچی 3جبکہ بیس مسرور پر ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ مغربی ہواؤں کے نئے سلسلے کی وجہ سے شہربھر میں ہلکی وتیز بارشوں کی وجہ سے خنکی میں اضافہ ہوگیا،چیف میٹرولوجسٹ محکمہ موسمیات عبدالرشید کے مطابق بارش کا سبب بننے والا سسٹم ختم ہوچکا ہے،شہر میں مزید تیز یا درمیانی بارشوں کا امکان نہیں ہے،البتہ فضا میں موجودہ اثرات کی وجہ سے شہر کے چند ایک علاقوں میں اگلے 18سے24گھنٹوں کے دوران بونداباندی ہوسکتی ہے، عبدالرشید کا مز ید کہناہے کہ حالیہ مغربی سسٹم کے اثرات جزوی اور مکمل ...

’’سوہانجنا‘‘درخت کوفراموش کرناغلطی تھی،سعید قریشی

 کراچی:  ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے فراموش کیے گئے معجزاتی درخت ’’سوہانجنا‘‘کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنے محدود وسائل میں بڑی بیماریوں کے خلاف مزاحمت کرسکتے ہیں نہ ہی سستے علاج سمیت غذائی ضروریات پوری کرسکتے ہیں۔ قدرت کے اس عظیم تحفے کو فراموش کرنا غلطی تھی، آج بھی کراچی کے قدیم گھروں میں سوہانجنا کے درختوں کی موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ ماضی میں لوگ اس درخت کے فوائد سے آگاہ تھے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے اوجھا کیمپس کے عبدالقدیر خان آڈیٹوریم میں ڈاؤ کالج آف بائیو کیمسٹری کے زیر اہتمام ’’سوہانجنا کے دوائی اور غذائی فوائد‘‘ پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے مزید کہا کہ سوہانجنا کے پتے گرین ہربل ٹی کے طور پر پیے بھی جاسکتے ہیں جبکہ پھلیاں سبزی کے طور پر پکائی جاسکتی ہیں جس کے نتیجے میں اس قدرت کے تحفے کے فوائد حاصل کر سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ڈاؤ یونیورسٹی سوہانجنا کے بارے میں آگاہی مہم شروع کر رہی ہے، سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے پروفیسر انوار گیلانی نے کہا کہ سوہانجنا کی مختلف مصنوعات کی دنیا میں 5...

ماڑی پور ٹرک اسٹینڈ پر غیر قانونی سیکڑوں دکانیں قائم

 کراچی:  ما ڑی پو رٹرک اسٹینڈ میں تیزی کے ساتھ تجاوزات میں اضا فہ ہو گیا۔ ما ڑی پو رٹرک اسٹینڈ پر   سیکڑوں کی تعداد میں دکانیں تعمیر کرلی گئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑے پیما نے پر تجاوزات کی وجہ سے پارکنگ کے لیے مختص جگہ پر بھی دکانیں تعمیر کر لی گئیں، ما ڑی ٹرک اسٹینڈ میں گذشتہ دس سال میں بڑے پیما نے پر تجاوزات قائم کر لی گئی ہے دس سال قبل ما ڑی پو ر ٹرک اسٹینڈ میں کے ایم سی کی جانب سے قانو نی طور 540دکا نیں الا ٹ کی گئیں تھی جن سے ریو نیو بھی وصول کیا جا رہا تھا لیکن دو ہز ار دس کے بعد سے ٹرک اسٹینڈ پر تیز ی سے غیر قانو نی تعمیر ات کا سلسلہ شر وع کر دیا گیا ہے۔ ذرا ئع کا کہناہے کہ اس وقت ما ڑی پو ر ٹرک اسٹینڈ میں دو ہز ار سے زائد دکا نیں تعمیر کر دی گئی ہے جو بغیر کسی کے اجازت کے تعمیر کی گئی ہے ذرا ئع نے بتا یا کہ مصطفی کمال کے دور میں ما ڑی پو ر ٹرک اسٹینڈ سے محکمہ لینڈ کے ایم سی فیس وصول کر تا تھا ما ہانہ لا کھو ں رو پے کی کے ایم سی کو ریو نیو جمع ہو تا تھا تاہم اب مکمل طو ر ریو نیو بند ہو چکا ہے اور غیر قانو نی تعمیر ات اور تجا وزات قائم ہو چکی ہے جس کی وجہ سے ٹرک...

راولپنڈی؛ کوڑا کرکٹ سے بجلی بنانے کا منصوبہ، فزیبلٹی رپورٹ طلب

 راولپنڈی:   کوڑا کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پر ابتدائی کام شروع کردیا گیا۔ راولپنڈی شہر سمیت چند ملحقہ دیہات سے روزانہ ایک ہزار ٹن کوڑا کرکٹ بیرون شہر جی ٹی روڈ سے منسلک علاقے لوسر کی 600 کنال اراضی کے اوپن ڈمپنگ پوائنٹ پر منتقلی سے پیدا ہونے والی فضائی اور زیر زمین آلودگی پر قابو پانے کا بالاآخر فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ پیدا ہونے والی بجلی کے لیے نیپرا نے 8 روپے یونٹ ریٹ مقرر کردیا ہے جبکہ جدید ترین ویسٹ ڈسپوزل اور انرجی پلانٹ لگانے کیلیے مختلف کمپنیوں سے فزیبلٹی اسٹڈی طلب کی گئی ہے۔ ویسٹ ڈسپوزل اور انرجی پلانٹ کے لیے فنڈز پنجاب حکومت فراہم کرے گی۔ واضح رہے کہ 2015 میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور ترکش کمپنی کے مابین 7 سال تک شہر سے کوڑا لوسر کے اوپن ڈمپنگ پوائنٹ پر منتقل کرنے کا کنٹریکٹ 8 ارب کے عوض طے پایا تھا۔ The post راولپنڈی؛ کوڑا کرکٹ سے بجلی بنانے کا منصوبہ، فزیبلٹی رپورٹ طلب appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2GbMkPg

مولانا فضل الرحمن نے صوابی سے ملین مارچ کی تیاریوں کا آغاز کر دیا

صوابی:  جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن نے 17 فروری کو مردان میں جے یو آئی کے زیر اہتمام ختم نبوت، ناموس رسالت اور ملین مارچ کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز صوابی سے کر دیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ ایک عظیم الشان قومی مظاہرہ ہو گا، انھوں نے تعلیم القرآن شاہ منصور اور بعد ازاں خانقاں نقشبندیہ شاہ منصور میں علماء  اور طلبا کے اجتماعات سے خطاب کیا، جب کہ ممتاز عالم دین شیخ القرآن مولانا نورالہادیٰ المعروف صاحب حق اور بعد ازاں عالمی تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما و ضلعی امیر مولانا اعزاز الحق کے ساتھ خصوصی ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر جے یو آئی کے مرکزی نائب امیر مولانا فضل علی حقانی، صوبائی نائب و ضلعی امیر مولانا عطاء الحق درویش بھی موجود تھے۔ The post مولانا فضل الرحمن نے صوابی سے ملین مارچ کی تیاریوں کا آغاز کر دیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2GfNrxw

خانپور سے 1700 قبل مسیح دور کے کھنڈرات سے نوادرات دریافت

ہری پور:  چینی ماہرین نے 17 سو قبل مسیح دور کے کھنڈرات سے بڑی تعداد میں پرانے نوادرات دریافت کرلیے۔ خانپور کے قریب کھدائی کے دوران برآمد ہونے والے نوادرات میں مٹی کے برتن لوہے کے اوزار وں کی باقیات سمیت پتھر کی اشیا شامل ہیں جن کا تعلق آثار قدیمہ ہڑپہ اور انڈین تہذیت وثقافت سے ملتا ہے زرائع کے مطابق چین کی 3مختلف یونیورسٹیوں کے طلبا اور محکمہ آثار قدیمہ نے مشترکہ کاوشوں سے 17سو قبل مسیح دور کے کھنڈرات سے بڑی تعداد میں نوادرات دریافت کر لیے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ نئے دریافت ہونے والے نوادرات کا تعلق ہڑپہ اور انڈین تہذیب سے ہے یہ نئی دریافت علاقہ میں تاریخ شناسی اور قدیم تاریخ کے بارے میں مزید اہم معلومات کے ساتھ تاریخ میں کلیدی کردار بھی ادا کرے گی۔ رابطہ کرنے پر محکمہ آثار قدیمہ کے زمہ دار ناصر خان نے اس بارے میں بتایا ہے کہ کھدائی کے دوران بڑی تعداد میں مٹی کے برتن، لوہے کے اوزار کی باقیات اور پتھر سے بنی اشیاء کی باقیات ملی ہیں انھوں نے کہا کہ دریافت شدہ اشیا کے متعلق تحقیقات کے بعد اس علاقے میں گندھارا تہذیب سے پہلے کی تاریخ کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔ The post خانپور سے...

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی سے مزید 2 کشمیری شہید

سرینگر:  مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے مزید دو کشمیریوں کو شہید کردیا ہے جس کے بعد نہتے مظاہرین اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں قابض بھارتی فوج نے  گھر گھر تلاشی لی اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا، بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں 2 شہریوں کو شہید کردیا۔ واقعے کے بعد نہتے عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی جنہیں روکنے کے لیے بھارتی فوج اور کٹھ پتلی انتظامیہ نے طاقت کا استعمال کیا۔ اس کے علاوہ علاقے کی صورت حال اور عوامی غم و غصے کی لہر سے متعلق خبروں کو دبانے کے لیے موبائل اور انٹر نیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔ دوسری جانب آل پارٹیز حریت کانفرنس نے بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کے دورہ کشمیر کے دوران مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دے دی ہے۔ گزشتہ 71 برس سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط کے خلاف جدو جہد آزادی جاری ہے۔ گزشتہ 20 برسوں میں 95 ہزار سے زائد شہری شہید کئے جاچکے ہیں جن میں سے 7 ہزار 100 سے زائد نے دوران حراست جام شہادت نوش کیا ہے، اس کے علاوہ بھارتی درندوں نے 11 ہزار س...

حج سبسڈی نہ دینے پر وزیر مذہبی امور اجلاس چھوڑ کر چلے گئے

 اسلام آباد:  حج پر سبسڈی نہ دینے پر وزیر مذہبی امور نورالحق قادری حکومت سے ناراض ہوگئے اور اجلاس چھوڑ کر چلے گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں حج پالیسی 2019ء پیش کی گئی۔ حج اخراجات اور سہولیات سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اس سال وفاقی حکومت نے فی حاجی 45 ہزار سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس فیصلے کو مسترد کردیا گیا اور رواں برس سبسڈی نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ سبسڈی کی منظوری نہ ملنے پر وفاقی وزیر نورالحق اور سیکریٹری اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: حکومت کا حج سبسڈی نہ دینے کا فیصلہ ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور نے فی حاجی 45 ہزار روپے سبسڈی تجویز کی تھی تاہم وزارت خزانہ سمیت بعض وفاقی وزرا نےحج پیکیج پر سبسڈی پرمخالفت کی اور کہا کہ صاحب استطاعت حج کریں جونہیں جاسکتے نہ جائیں جس پر پر وزیر مذہبی امور نور الحق قادری ناراض ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر مذہبی امور حج پالیسی پر بریفنگ میں بھی شریک نہ ہوئے اور پہلی بار وزیر مذہبی امور کے بجائے وزیر اطلاعات نے حج پالیسی کا ...

وزیراعلیٰ پنجاب نے سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ مسترد کردیا

لاہور:  وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن کی فوری طور پر ضرورت نہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے ون ٹو ون ملاقات کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سانحہ ساہیوال کی تحقیقات شفاف انداز میں آگے بڑھ رہی ہے، جب تحقیقات میں مسئلہ درپیش ہوا تو پھر دیکھا جائے گا کہ جوڈیشل کمیشن بنانا ہے یا نہیں۔ یہ بھی پڑھیں:  سانحہ ساہیوال متاثرین کا جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سانحہ ساہیوال میں ملوث 5 اہل کاروں کے خلاف کارروائی کر چکے ہیں اور 2 افسران کے خلاف معطلی کے بعد انضباطی کارروائی بھی کر رہے ہیں، واقعے کے حوالے سے پورے گروپ کے خلاف بھی کارروائی ہو گی، ہمیں ایک ماہ کا وقت دیا گیا تھا جو ابھی پورا نہیں ہوا، سانحے کے حوالے سے 2 روز میں دوبارہ میٹنگ ہوگی اور اس پر بریفنگ لوں گا۔ لواحقین کو 2 کروڑ روپے کی رقم دینے کے سوال پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان کو رقم دیں گے میں نے کوئی مذاق تو نہیں کیا تھا۔ واضح رہے کہ سانحہ میں جاں بحق خلیل کے بھائی جلیل نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائ...

افغانستان سے ایک ماہ میں داعش کا صفایا کرسکتے ہیں، طالبان

دوحا:  افغان طالبان کے قطر دفتر کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ اگر افغانستان میں امریکا اور افغان حکومت سے کوئی جنگ نہ ہوں تو داعش کا کام ایک ماہ میں تمام کرسکتے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان طالبان نے کہا کہ امریکا کے جانے کے بعد افغانستان میں امن کے لیے داعش کوئی بڑا خطرہ ثابت نہیں ہوسکتی، بلکہ امن معاہدے کی صورت میں وہ ایک ماہ میں افغانستان سے داعش کا مکمل طور پر صفایا کرسکتے ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے افغان طالبان قطر دفتر کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ داعش کو افغان حکومت اور امریکا کی مدد و پشت پناہی حاصل ہے اور بات ہم نہیں کررہے بلکہ افغان حکومت میں شامل ان کے اپنے ممبران پارلیمنٹ بار بار یہ بات سب کے سامنے دہرا چکے ہیں۔ سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ افغانستان میں داعش کبھی بھی کوئی بڑی قوت نہیں رہی ہے، ہم حال ہی میں افغانستان کے شمال سے ان کا خاتمہ کررہے تھے لیکن امریکا اور افغان حکومت ان کو دوسری جگہوں پر لے گئے اور ایک مرتبہ پھر ان کو زندہ کردیا۔ اگر افغانستان میں  طالبان کی امریکا اور افغان حکومت سے کوئی جنگ نہ ہوں تو پھر د...

سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

پشاور:  سوات اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سوات اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق شدید سردی اور برف باری کے باعث پہاڑی علاقوں میں زلزلے سے لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا اور زیر زمین زلزلے کی گہرائی 50 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق افغانستان اور تاجکستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.7 ریکارڈ کی گئی اوراس زلزلے کی گہرائی بھی 50 کلومیٹر جب کہ مرکز افغان تاجکستان سرحد تھی۔ The post سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2sXIHEF

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

 اسلام آباد:  حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا، پیٹرول کی قیمت میں 59 پیسے فی لیٹر کمی کرکے نئی قیمت 90 روپے 38 پیسے مقرر کردی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر خزانہ نے اوگرا کی سفارشات منظور کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی، پیٹرول فی لیٹر 59 پیسے سستا کردیا گیا ہے۔ کمی کے بعد نئی قیمت 90 روپے 38 پیسے  فی لیٹرمقرر کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:  حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 25 پیسے فی لیٹر کمی جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت کو برقرار رکھا گیا ہے۔ مٹی کا تیل 73 پیسے سستا ہوگیا ہے اس کی نئی قیمت 82 روپے 25 پیسے مقرر کی گئی ہے۔  پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرتے ہوئے 4 روپے 84 پیسے سستا کیا تھا۔ The post پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2GhnGwN

آصف زرداری پکے ای سی ایل پر ہیں، فواد چوہدری

 اسلام آباد:  وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ای سی ایل پر نظر ثانی ہونے والے 32 کیسز میں آصف زرداری کا نام شامل نہیں اس لیے وہ  کنفرم ای سی ایل پر ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کا 5 ہزار 571 ارب روپے سالانہ خرچہ ہے، گیس اور بجلی کا خسارہ 600 ارب روپے ہے، یہ سارے پیسے ہم ٹیکس سے اکٹھا کرتے ہیں، اب ہمیں 2 ہزار ارب روپے قرض واپسی کے لیے چاہیے لیکن ہمارا ٹیکس بجٹ بہت کم ہے، اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنےکی کوئی بات نہیں ہورہی، اٹھارویں ترمیم اور بعد کی تقسیم بڑی مختلف ہے، اٹھاوریں ترمیم کے بعد وفاق 10 میں سے 6 روپے صوبوں میں بانٹ دیتا ہے۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ یہ تمام قرضے اور بدترین معاشی حالات پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ سے ورثے میں ملے ہیں، گزشتہ 10 سال کے درمیان ملکی قرضوں میں 84 فیصد اضافہ ہوا تاہم اب معیشت کے حالات آج پہلے سے بہت بہتر ہیں، ملک کو مشکل سے ادائیگیوں کے بحران سے نکالا ہے، وزیراعظم نے6 ماہ میں پاکستان کی خارجہ پولیسی تبدیل کر دی، قطر سے 12 سال بعد کوئی شخصیت پاکستان کے دورے پر آئی، سعودی عرب ک...

پاکستان اور برطانیہ کا سانگلہ ہل میں مشترکہ آپریشن، بچوں سے زیادتی کا ملزم گرفتار

ننکانہ صاحب:  پاکستان اور برطانیہ نے سانگلہ ہل میں مشترکہ آپریشن کرکے 3 بچوں سے زیادتی کے ملزم اخلاق کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق برطانیہ میں بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم اخلاق حسین پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب کی تحصیل سانگلہ ہل میں آپریشن کے دوران پکڑا گیا، اخلاق نے 3 بچوں کے ساتھ مبینہ زیادتی کی تھی اور دوران ٹرائل مانچسٹر سے فرار ہوکر پاکستان آگیا تھا اور سانگلہ ہل میں قیام پذیر تھا۔ برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق اخلاق نامی شخص کو جرم ثابت ہونے پر برطانوی عدالت 19 سال کی قید سنا چکی ہے، لیکن ٹرائل کے دوران ملزم اخلاق برطانیہ سے فرار ہوکر پاکستان آگیا تھا۔ اخلاق حسین کی گرفتاری کے لئے 2017 سے پاکستان کے ساتھ رابطے میں تھے تاہم گرفتاری اب عمل میں آئی۔   The post پاکستان اور برطانیہ کا سانگلہ ہل میں مشترکہ آپریشن، بچوں سے زیادتی کا ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2SiGDW2

آئی ایم ایف کے پاس جاتے تو مشکلات میں اضافہ ہوتا، وزیراعظم

 اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئی ایف ایم کے پاس جانے سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوتا  جب کہ اوورسیز پاکستانیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ عارضی بحران پرقابو پانے کے لیے سمندر پار پاکستانی بینکوں کے ذریعے پیسے ملک میں بھجیں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے’پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ‘ اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا یہ سب سے مشکل وقت ہے ان حالات  میں آئی ایم ایف کے پاس جانا آسان راستہ تھا لیکن ان کی شرائط کڑی تھی جس سے مہنگائی مزید بڑھتی  یا پھردوست ممالک سے اتنے پیسے لیتے کہ گزارا کرتے، اس لیے آئی ایم ایف کے پاس فوری نہ جانے کا فیصلہ کیا اور کوشش ہے کہ پہلے معیشت کو بہتر کریں پھر عالمی مالیاتی فنڈ کے پاس جائیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ ’پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ‘ خریدیں اور سرمایہ کاری کریں،  یہ اقدام ہمیں مشکل حالات سے نکلنے کے لیے مددگار ثابت ہوگا، آج بھی شوکت خانم کےلیے آدھی رقم بیرون ملک سے آتی ہے، سمندر پار مقیم پاکستانی اس سے منافع حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ مل...

ترقی کے بہترین سفر کا آغاز ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

 اسلام آباد:  وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ ترقی کے بہترین سفر کا آغاز ہوگیا ہے۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ  ادائیگیوں کے توازن میں خاصی بہتری آئی ہے، دسمبر کے مہینے میں 50 کروڑ ڈالر کا خسارہ کم ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ سے بیرون ملک پاکستانیوں کو بہت فائدہ ملے گا، منافع آپ کا اور مستقبل بہتر ہوگا پاکستان کا جب کہ ترقی کے بہترین سفر کا آغاز ہوگیا ہے۔ The post ترقی کے بہترین سفر کا آغاز ہوگیا ہے، وزیر خزانہ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2G19HvH

نائن زیرو سے گرفتار 2 ملزمان کو قتل کے مقدمے میں سزائے موت سنادی گئی

 کراچی:  انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار 2 دہشتگردوں کو قتل کے مقدمے میں سزائے موت سنادی۔ کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار دہشت گردوں کیخلاف ایم کیو ایم حقیقی کے کارکن رضوان بٹ کے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے مجرم عامر عرف توتلا اور مجرم مشہود کو موت کی سزا سنا دی۔ پولیس کے مطابق مجرموں نے 2010 میں شاہ فیصل کے علاقے میں دکان پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کیا تھا۔  مجرموں کیخلاف تھانہ شاہ فیصل میں قتل اور دہشت گردی کی دفعات کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ The post نائن زیرو سے گرفتار 2 ملزمان کو قتل کے مقدمے میں سزائے موت سنادی گئی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2BaDQok

کراچی میں لڑکے سے بدفعلی اور وڈیو بنانے والے 3 مجرموں کو قید کی سزا

 کراچی:  عدالت نے 12 سالہ لڑکے سے بدفعلی اور اس کی ویڈیو بنانے کے جرم میں 3 مجرموں کو 10 سال قید کی سزا سنادی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 2014 میں زاہد نامی لڑکے کو اغوا کرکے اس سے بدفعلی کی گئی اور بعد ازاں ویڈیو بنا کر اسے پھیلا دیا گیا،مجرموں کے خلاف تھانہ شیرشاہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کیا،  مقامی عدالت میں 4 سال تک مقدمہ چلتا رہا جس کا فیصلہ آج سنا دیا گیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جرم ثابت ہونے پر 3 مجرموں ذیشان، سعید اور بلال 10،10 سال قید اور  فی کس 20،20 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی جب کہ عدالت نے پچاس ہزار روپے متاثرہ زاہد کو دینے کا بھی حکم دیا۔ The post کراچی میں لڑکے سے بدفعلی اور وڈیو بنانے والے 3 مجرموں کو قید کی سزا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2Tkw3uR

مفتی عبدالقوی اپنی رنگین مزاجی سے باز نہ آئے، نئی وڈیو منظر عام پر آگئی

ملتان:  قندیل بلوچ قتل کیس میں نامزد ملزم مفتی عبدالقوی اپنی رنگین مزاجی سے باز نہ آئے اور تمام تر تنازعات کے بعد ان کی محفل موسیقی میں گلوکارہ پر نوٹ نچھاور کرنے کی ایک اور وڈیو منظر عام پر آئی ہے.  ایکسپریس نیوز کو ملنے والی فوٹیج کے مطابق تحریک انصاف کے سینئیر نائب صدر جنوبی پنجاب چوہدری خالد جاوید وڑائچ کے بیٹے کی شادی کے حوالے سے منعقدہ محفل موسیقی میں گلوکارہ نادیہ ہاشمی نے گانا شروع کیا تو مفتی عبدالقوی بھی سرور میں آگئے۔ مفتی قوی نے گلوکارہ پر نوٹ نچھاور کئے۔ مفتی عبدالقوی گانوں پر ناصرف جھومتے رہے بلکہ گلوکارہ کو تالیاں بجا بجا کر داد بھی دیتے رہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل مفتی عبدالقوی کی ایک ویڈیو خواجہ سرا کے ساتھ بھی بہت وائرل ہوئی تھی۔ The post مفتی عبدالقوی اپنی رنگین مزاجی سے باز نہ آئے، نئی وڈیو منظر عام پر آگئی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2G0CpwD

سانحہ ساہیوال متاثرین نے جے آئی ٹی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی

 لاہور:  سانحہ ساہیوال میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کے خلاف درج دہشت گردی و قتل کیس کے مدعی نے واقعے کی جے آئی ٹی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ سانحہ میں جاں بحق خلیل کے بھائی جلیل نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی بنائی گئی جے آئی ٹی کو کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست گزار نے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی استدعا کی۔ جلیل نے اپنی درخواست میں وفاقی حکومت، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب پولیس امجد جاوید سلیمی کو فریق بناتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب اعلیٰ پولیس اہلکاروں اور سی ٹی ڈی حکام کی بچانے کی کوشش کررہے ہیں، انہوں نے اختیار نہ ہونے کے باوجود غیر قانونی طور پر جے آئی ٹی تشکیل دی، اس لیے درخواست گزار اور اس کے خاندان کو جے آئی ٹی سے انصاف کی امید نہیں ہے۔ جلیل نے کہا کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے بھی جے آئی ٹی کو تحقیقات روکنے کا حکم دیا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ جے آئی ٹی کو تحقیقات کرنے سے روکا جائے۔ درخواست میں کہا گیا کہ انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے ضروری ہے کہ پنجاب ...

پاکستان کا نصر بیلسٹک میزائل کا ایک اور کامیاب تجربہ

 راولپنڈی:  پاکستان نے زمین سے زمین تک مارکرنے والے بیلسٹک میزائل ’نصر‘ کا ایک اور کامیاب تجربہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے زمین سے زمین تک مارکرنے والے نصر بیلسٹک میزائل کا 28 جنوری کے بعد آج ایک اور کامیاب تجربہ کیا ہے، میزائل تجربے کے دوسرے مرحلے میں پرواز اور ہدف تک پہنچنے کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بیلسٹک میزائل نصر ہدف تک کامیابی سے پہنچنے کی صلاحیت کاحامل ہے اور میزائل نصر بغیر نشاندہی کامیابی سے ہدف تک پہنچنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق میزائل تجربے کے موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سمیت اعلیٰ عسکری حکام، سائنسدان اور انجینئرز بھی موجود تھے، اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود حیات کا کہنا تھا کہ تجربے سے دفاعی صلاحیتوں پر ایک اورسنگ میل عبور کرلیا، ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے پر ماہرین مبارکباد کے مستحق ہیں۔ The post پاکستان کا نصر بیلسٹک میزائل کا ایک اور کامیاب تجربہ appeared first on ایکسپریس ...

سینیٹ اجلاس؛ سانحہ ساہیوال کی رپورٹ ایوان میں پیش

 اسلام آباد:  سینیٹ اجلاس میں قائمہ کمیٹی کی جانب سے سانحہ ساہیوال کی رپورٹ ایوان میں پیش کی گئی۔ چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر سربراہی سینیٹ کا اجلاس ہوا۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کے چیئرمین رحمان ملک نے سانحہ ساہیوال کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔ رحمان ملک نے کہا کہ مقتول ذیشان کے حوالے سے پنجاب حکومت سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے مکمل شواہد دیے جائیں، حکومت نے رپورٹ کے لیے تیس دن کا وقت مانگا ہے، داخلہ کمیٹی نے سانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی مسترد کرتے ہوئے تحقیقات کے لئے عدالتی کمیشن بنانے کی سفارش کی ہے، خلیل اور اس کا خاندان مکمل طور پر بیگناہ ہے، ذیشان پر لگائے گئے الزامات کے ثبوت مانگے ہیں، اب تک اس کے خلاف پیش کئے گئے ثبوتوں پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ ذیشان کے دہشت گردی میں ملوث ہونے پر کوئی شک نہیں ہے تاہم مکمل رپورٹ آنے پر صورتحال واضح ہو جائے گی۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ اگر ذیشان غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھا تو اسے کس قانون کے تحت مارا گیا ، عدلیہ اور فوجی عدالتیں موجود ہیں قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت ...

ملک میں الجھنیں بڑھاکر عدالتوں کیلیے مشکلات پیدا کی جاتی ہیں، چیف جسٹس

 اسلام آباد:  چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ ملک میں الجھنیں بڑھاکر عدالتوں کیلیے مشکلات پیدا کی جاتی ہیں۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے سزائے موت کے قیدی ملزم حضرت علی کی بریت کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ ٹرائل کورٹ نے ملزم حضرت علی کو 17 سالہ لڑکے کے قتل پر سزائے موت سنائی تھی لیکن پشاور ہائیکورٹ نے ملزم حضرت علی کو بری کر دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے حضرت علی کی بریت سے متعلق ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے اسے عمر قید کی سزا سنا دی، جس پر پولیس نے اسے کمرہ عدالت سے ہی گرفتار کر لیا۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پاکستان میں سپریم کورٹ کی سطح تک بھی واقعے کی حقیقت کا پتہ نہیں چلتا، سپریم کورٹ بھی اپنا وقت واقعہ سمجھنے میں صرف کر دیتی ہے، باہر کی دنیا میں لوگ سچ بیان کرتے ہیں اور قانون پر بحث ہوتی ہے، ہمارے ہاں کنفیوژن کو بڑھایا جاتا ہے اور عدالتوں کے لیے مشکلات پیدا کی جاتی ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ایک ہی واقعے پر ایک ہی گاوٴں کے چار معزز گواہ واقعے کو دن دہاڑے کا واقعہ قرار دیتے ہیں، اسی ہی واقعے پر اسی گاوٴں ...

حوصلہ بلند ہے جلد عوام کے درمیان ہوں گا، نواز شریف

 لاہور:  سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کا حوصلہ بلند ہے اور وہ جلد عوام کے درمیان ہوں گے۔ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے مریم نواز سمیت اہل خانہ اور پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی۔ ذرائع نے بتایا کہ میاں نواز شریف کا مورال بلند ہے اور لاہور میں موسم کی مناسبت سے موڈ بھی خوشگوار تھا۔ میاں نواز شریف نے اس موقع پر میاں محمد بخش کا کلام بھی سنا۔ یہ بھی پڑھیں:  کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے اہل خانہ اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری عدم موجودگی میں آپ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر عوام کے حق میں آواز اٹھائیں، میرا حوصلہ بلند ہے جلد عوام میں ہوں گا۔ نواز شریف نے اسپتال اور طبی سہولیات سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ جیل میں بھی قید ہوں اور اسپتال میں بھی قیدی جیسی ہی صورتحال ہوتی ہے۔ The post حوصلہ بلند ہے جلد عوام کے درمیان ہوں گا، نواز شریف appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2WyTylU

شوہر کو زندہ جلا کر قتل کرنے والی خاتون جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

 لاہور:  انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے شوہر کو جلا کر قتل کرنے والی ملزمہ اور اس کے آشناؤں کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر چار کے جج عبدالقیوم خان کے روبرو کیس کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر انسپکٹر قدیر بشیر نے ملزموں کو عدالت میں پیش کیا اور استدعا کی کہ ملزموں سے تفتیش اور برآمدگی کے لئے ان کا 30 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد شوہر کو قتل کرنے والی ملزمہ مزمل بی بی اور اس کے آشنا عثمان اور اسد کو 8 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ ملزموں کے خلاف تھانہ کاہنہ میں دہشت گردی کی خصوصی دفعات کے تحت قتل کا مقدمہ درج ہے۔ The post شوہر کو زندہ جلا کر قتل کرنے والی خاتون جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2WyQmGW

سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف مہم ختم، 106 بلین ڈالر کی رقم وصول

ریاض:  سعودی حکومت نے کرپشن کے خلاف مہم ختم کردی تاہم اس دوران لوٹی گئی 106 بلین ڈالر کی رقم قومی خزانے میں واپس جمع کرائی گئی۔ سعودی حکومت کی جانب سے گزشتہ 2 سال سے جاری انسداد کرپشن مہم کے خاتمے کا اعلان کردیا گیا ہے، کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن میں شہزادہ الولید بن طلال سمیت 11 شہزادے اور 4 وزرا سمیت درجنوں سابق وزرا کو گرفتار کرکے تفتیش کی گئی جس کے نتیجے میں قومی خزانے میں لوٹی گئی 106 بلین ڈالر کی رقم واپس جمع کرائی گئی۔ اس خبر کو بھی پڑھیں :  سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں الولید بن طلال سمیت 11 شہزادے گرفتار سعودی حکومت کے مطابق مہم کے دوران 381 افراد کو نوٹس جاری کئے گئے اور 87 کے قریب افراد نے اپنے جرم کا اعتراف کیا، 106 بلین ڈالر کی رقم جائیداد، کمپنیز اور نقد رقم سمیت دیگر اثاثوں کی صورت میں جمع کرائی گئی۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے بنائی گئی انسداد کرپشن کمیٹی نے گزشتہ روز اپنی رپورٹ جمع کرائی جس میں کہا گیا تھا کہ کمیٹی نے اپنا کام مکمل کرلیا ہے، کمیٹی کی رپورٹ پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دستخط کیے جس کے بعد کرپشن کے خلاف آپریشن ختم کردیا گیا...

بھارت اپنا الیکشن اپنے ملک میں لڑے ہمیں نہ گھسیٹے، پاکستان

 اسلام آباد:  ترجمان دفتر خارجہ نے دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر کی طلبی کو بھارتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش قرار دیتے ہوئے نریندر مودی حکومت کو خبردار کیا کہ بھارتی الیکشن میں پاکستان کو نہ گھسیٹا جائے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے گذشتہ رات پاکستانی ہائی کمشنر کو طلب کیا اور کشمیری حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ٹیلی فونک بات چیت پر اعتراض اٹھایا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ہائی کمشنر کی طلبی کے جواب میں آج بھارتی ہائی کمشنر کو بھی دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے اور سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے ان پر واضح کردیا کہ پاکستان ہر حال میں کشمیریوں کی مسلسل حمایت جاری رکھے گا، بھارت کی جانب سے میر واعظ عمر فاروق کو دہشت گرد کہنا قابل مذمت ہے، ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے اور نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر کو طلب کیا جانا بھارتی الیکشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے، بھارت اپنا الیکشن اپ...

وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ اجلاس؛ حج پالیسی 2019 کی منظوری کا امکان

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں حج پالیسی 2019 کی منظوری کا امکان ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں مستقبل کے ورک پلان سے متعلق سمری پیش کی جائے گی اور سول سروس ریفارمز اورری اسٹرکچرنگ سے متعلق سمری پیش کی جائے گی جب کہ کابینہ کی جانب سے حج پالیسی 2019 کی منظوری دیے جانے کا بھی امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں حج پالیسی 2019 پیش کی گئی اور حج اخراجات اور سہولیات سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اس سال وفاقی حکومت نے فی حاجی 45 ہزار سبسڈی دینے کافیصلہ کیا ہے، حج کے اخراجات کو دو زونز میں تقسیم کیا گیا ہے، شمالی زون کے حج اخراجات 4 لاکھ 36 ہزار 975 روپے اور جنوبی زون کے حج اخراجات 4 لاکھ 27 ہزار 975 روپے ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دوران بریفنگ کابینہ کو بتایا گیا کہ اس سال 80 سال یا زائد عمر کے افراد کو بغیر قرعہ اندازی حج پر بھجوایا جائے گا اور مسلسل 3 سال ناکام رہنے والوں کو بھی اس سال بغیر قرعہ اندازی حج پر بھجوایا جائے گا جب کہ سرکاری کوٹا 60 اور نجی ٹورز آپریٹرز کا کوٹا 40 فی صد ہوگا، حج درخواستیں 20 فروری ...

جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر عمل درآمد روک دیا گیا

پشاور ہائی کورٹ نے جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصد اضافہ سے متعلق نوٹی فیکیشن (حکم نامہ) پر عمل درآمد روک دیا۔ عدالت عالیہ کے جسٹس اکرام اللہ خان اور جسٹس مس مسرت ہلالی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصد اضافہ پر حکم امتناعی جاری کرکے عمل درآمد روک دیا۔ عصمت اللہ خان نامی شہری نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق نوٹیفیکیشن کو عدالت میں چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ آئین کے آرٹیکل 9 اور 14 کے تحت حکومت عوام کو ریلیف دینے اور اُن کے جان و مال کے تحفظ کی ضامن ہے، لہذا ادویات کی قیمتوں میں اضافہ 70 فیصد غریب عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔ فاضل ڈویژن بینچ نے درخواست گزار کے دلائل سننے کے بعد قیمتوں میں اضافے سے متعلق سرکاری نوٹی فیکیشن معطل کرکے حکومت اور متعلقہ اداروں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 فروری کو جواب طلب کرلیا۔ فاضل عدالت نے درخواست گزار کو یہ بھی ہدایت کی کہ اگر کسی کمپنی یا دکاندار نے مذکورہ ادویات کو چھپانے یا ذخیرہ کرنے کی کوشش کی تو اس کے بارے میں بھی عدالت کو مطلع کیا جائے۔ The post جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضاف...

پولیو ورکرز ہمارے اصل ہیرو ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان نے پولیو ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پختہ عزم سے ہی پولیو کا خاتمہ ممکن ہے۔  سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے پولیو ورکرز کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ  پولیو ورکرز شدید ترین سرد موسم میں بھی فرائض انجام دے رہے ہیں جب کہ عرفان ان 2 لاکھ 60 ہزار ہیروز میں شامل ہیں جو ہر قسم کے موسم کی پروا کیے بغیر اپنے فرائض انجام دیتے ہیں۔ Irfan is one of 260,000 heroes who reach out to children with polio vaccines in extreme weather conditions. His viral video has left every individual with a sense of awe & pride. This dedication is what will enable us to achieve our goal of a polio free nation #SalamPolioWorker pic.twitter.com/4wPBxIDUDz — Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 31, 2019 وزیراعظم نے کہا کہ عرفان کی وائرل وڈیو ہر ایک کے لیے قابل فخراورعزت ہے جب کہ پختہ عزم سے ہی پولیو کا خاتمہ ممکن ہے۔ Commitment personified. Polio teams work throughout the year to protect kids against #polio and it...

باجوڑ میں مسلسل بارش سے گھر کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق

خار:  ترخو میں مسلسل بارشوں کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق جب کہ 5 زخمی ہوگئے ۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے ترخو میں مسلسل بارشوں کے باعث مکان کی چھت گرگئی، جس کے نتیجے میں گھر میں میں موجود 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 5 زخضمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہیڈکوارٹر اسپتال خار منتقل کردیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا۔ The post باجوڑ میں مسلسل بارش سے گھر کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2GeD3FV

میری صحت بہتر ہے بس کمر کا درد چل رہا ہے، شہباز شریف      

 اسلام آباد:  سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میری صحت بہتر ہے بس کمر کا درد چل رہا ہے۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی زیرصدارت پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اسلام آباد کا موسم رومانٹیک ہے، اسے بھی انجوائے کریں گے اور اپنا کام بھی کریں گے۔ دوران اجلاس کمیٹی اراکین نے سپلیمنٹری گرانٹس پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ سپلیمنٹری گرانٹس پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر ہی مختص کردی جاتی ہے جس پر چیئرمین شہبازشریف نے وزارت خزانہ  سے 2 ہفتوں میں تفصیلی جواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ یہ آئین کی خلاف ورزی ہے، سنجیدگی سے جائزہ لینا ہوگا۔ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے کہا کہ مرکزی پی اے سی صرف 5 کروڑ روپے سے زائد کے اڈٹ اعتراضات دیکھے گی، 5 کروڑ سے کم کے اڈٹ پیراز ذیلی کمیٹی دیکھے گی۔ اس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میری صحت بہتر ہے، کمر کا درد چل رہا ہے، علاج ہو رہا ہے اللہ تعالی خیر کرے گا، ڈاکٹرز کہہ رہے ہیں کہ فزیو تھراپی اور ایکسرسائز سے افاقہ ہوگا۔ شیخ رشید کو پی اے سی...

کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے اہل خانہ اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات

لاہور:  کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ان کے اہل خانہ اور پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی ہے۔ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے لئے جمعرات کا دن مقرر کیا گیا ہے، ملاقات کے لئے صبح 9 بجے سے دوپہر دو بجے تک کا وقت مقرر ہے۔ ملاقات کے لئے نواز شریف کے اہل خانہ کے علاوہ سابق صدر پاکستان ممنون حسین، سینیٹر پرویز رشید، آصف کرمانی، شاہد خاقان عباسی، ایاز صادق، مشاہد حسین سید، سائرہ افضل تارڑ، طلال چوہدری، دانیال عزیز، احسن اقبال، خواجہ حسان اور ملک سیف الملوک کھوکھر سمیت دیگر رہنما بھی پہنچے۔ اس موقع پر (ن) لیگی کارکنوں کی بھی بڑی تعداد جیل کے باہر پہنچی جو نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کررہے تھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز خصوصی میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کا تفصیلی معائنہ کیا تھا۔ نواز شریف کے اہل خانہ اور ذاتی معالج کا مطالبہ ہے کہ انہیں جیل میں علاج کی مناسب طبی سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں اس لئے ضروری ہے کہ انہیں کسی اسپتال منتقل کیا جائے۔ The post کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے اہل خانہ اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات appeared first on ایکسپریس...

نیب کے تفتیشی افسران دودھ کے دھلے ہوئے نہیں، سندھ ہائی کورٹ

 کراچی:  سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے نیب پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ نیب کے تفتیشی افسران کوئی دودھ کے دھلے ہوئے نہیں۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں جسٹس عمر سیال پر مشتمل ڈویژن بینچ کے روبرو سکھر میں ترقیاتی منصوبوں کرپشن اور اسٹنٹ کمشنر کے خلاف نیب انکوائری سے متعلق سماعت ہوئی جس میں ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے ریماکس دیے کہ نیب کے مقامی پراسیکیوٹرز کو کیسز کے بارے میں کچھ پتا ہی نہیں، نیب پراسیکیوٹر محض یہ بول دیتے ہیں کیس سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے، سپریم کورٹ کی جانب حکم امتناع ختم کرنے کے لیے نیب نے کیا اقدامات کیے اس کا کسی کو پتا نہیں ہوتا، نیب 3،3 سال انکوائریاں کرتا ہے اور چوتھے سال کہتا ہے کہ ملزم مطلوب ہی نہیں، نیب نے ادارے کو کیوں مذاق بنایا ہوا ہے۔ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نے عدالت کو زیر التوا انکوائریاں جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی، چیف جسٹس احمد علی شیخ نے ریماکس دیے کہ نیب کے تفتیشی افسران کوئی دودھ کے دھلے ہوئے نہیں، عدالت نے اسٹسنٹ کمشنر عبدالجبار کے خلاف انکوائری ختم کرنے کی رپورٹ...

پنجاب پولیس بلائی جائے تو ایک دن میں اسٹریٹ کرائم میں کمی آئے گی، سندھ ہائی کورٹ

 کراچی:  سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس آفتاب احمد گورڈ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ سندھ حکومت اور پولیس جرائم روکنے میں ناکام ہوچکی ہے اور پنجاب سے پولیس کو بلالیا جائے تو ایک دن میں اسٹریٹ کرائم میں کمی نظر آئے گی۔ جسٹس آفتاب گھورڑ اور جسٹس امجد علی سہتو پر مشتمل سندھ ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ کے روبرو اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ دائر درخواست میں درخواستگزار مزمل ممتاز ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا تھا کہ ملزم سر عام شہر میں اسلحہ لے کر گھومتے ہیں پولیس ان کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ شہر میں ایک بار پھر اسٹریٹ کرائم بڑھ رہے ہیں۔ فون چھیننے کے واقعات بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔ سندھ حکومت اور پولیس جرائم روکنے میں ناکام ہوچکی۔ ڈی آئی جیز سے پوچھا جائے شہر میں کتنے مقدمات درج ہو رہے ہیں۔ موبائل فونز چھیننے کی واقعات کی اصل تعداد کے لیے موبائل فونز کمپنیوں سے بھی مدد لی جائے۔ سپریم کورٹ بھی کراچی بدامنی کیس میں اس بارے میں حکم دے چکی ہے۔ عدالت نے ڈی آئی جیز کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر اظہار برہمی کیا۔ جسٹس آفتاب احمد گورڈ نے ریماکس دیئے اسٹریٹ ...

نیب تین ماہ بعد بھی اسحاق ڈار کی قیمتی گاڑیوں کا سراغ لگانے میں ناکام

 لاہور:  قومی احتساب بیورو (نیب) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مفرور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی قیمتی گاڑیوں کا سراغ لگانے میں ناکام ہوگیا۔ اسحاق ڈار نیب کیس میں مفرور ہیں اور سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ان کی جائیداد ضبط کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ تاہم نیب تین ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود اسحاق ڈار کی کروڑوں مالیت کی دو قیمتی گاڑیوں کو تلاش کرنے میں ناکام ہوگیا ہے۔ نیب لاہور نے گاڑیوں کی تلاش کے لیے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی موٹر رجسٹریشن اتھارٹی کو مراسلہ لکھا لیکن وہ بھی اس سلسلے میں نیب کی مدد نہ کرسکا۔ ذرائع کے مطابق گلبرگ تھری میں واقع اسحاق ڈار کی رہائشگاہ سے دو قیمتی گاڑیاں تین ماہ سے غائب ہیں جن میں مرسڈیز بینز نمبر MV-19 اور لینڈ کروزر نمبر AY-19 شامل ہیں۔ The post نیب تین ماہ بعد بھی اسحاق ڈار کی قیمتی گاڑیوں کا سراغ لگانے میں ناکام appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2WstsRT

سعودی عرب میں بارشوں اور سیلاب سے 12 افراد ہلاک

ریاض:  سعودی عرب میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے۔ عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب جاری موسلا دھار بارشوں کے باعث سیلاب کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے، سیلاب کے باعث نظام زندگی مکمل طور پر درہم برہم ہوگیا ہے جب کہ اسکول سمیت دیگر تعلیمی ادارے بند پڑے ہیں اور کاروبارے زندگی معطل ہے۔ ریسکیو اداروں کے مطابق تبوک میں سیلاب کے باعث 10 افراد، مدینہ میں ایک جب کہ شمالی علاقے میں ایک شخص کی ہلاکت ہوئی، سیلاب میں پھنسے درجنوں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے اور اب تک 300 کے قریب افراد کو ریسکیو کیا جاچکا ہے۔ The post سعودی عرب میں بارشوں اور سیلاب سے 12 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل http://bit.ly/2DKyQbA

امریکا میں تاریخ کی شدید ترین سردی سے 8 افراد ہلاک

 واشنگٹن:  امریکا میں انتہائی شدید سردی کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے اور درجنوں افراد کی حالت غیر ہونے کے باعث اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔ امریکا کے وسطی اور مغربی علاقے غیر معمولی طور پر شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں جس کے نتیجے میں نظام زندگی مفلوج ہوگیا ہے۔ سردی کی وجہ ’پولر ورٹیکس‘ کو قرار دیا جارہا ہے جس کا مطلب ہے کہ وہاں قطب شمالی سے آنے والی ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں۔ ملک کے تیسرے بڑے شہر شکاگو میں درجہ حرارت منفی 30 تک اور شمالی ڈاکوٹا میں منفی 37 تک گر چکا ہے۔ سردی اتنی زیادہ ہے کہ صرف دس منٹ باہر سردی میں کھڑے رہنے سے فراسٹ بائٹ ہوسکتا ہے اور اعضا گل سکتے ہیں۔ انتظامیہ نے وسکونسن، الینوائے اور مشی گن سمیت 5 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ کئی ائیر پورٹس پر سیکڑوں پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں اور ٹرین سروس معطل کر دی گئی ہے۔ ریاست آیووا میں حکام نے لوگوں کو گہرا سانس نہ لینے اور کم بات چیت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ زیادہ تر ہلاکتیں حفاظتی اقدامات کے بغیر سخت ٹھنڈ میں باہر نکلنے سے ہوئیں۔ آئندہ دنوں میں سردی میں مزید اضافے کا خدشہ ہے جس کے باعث ملک بھر میں کم سے کم دو کروڑ...

بایو ہیکر جو مسلسل 180 سال تک زندہ رہنا چاہتا ہے

کیلیفورنیا:  امریکی ماہر ڈیو ایسپرے سلیکن ویلی میں اپنا کاروبار چلاتے ہیں لیکن ان میں دنیا میں سب سے زیادہ عرصے تک زندہ رہنے کا جنون ہے۔ 180 سال تک زندہ رہنے کی خواہش نے انہیں بایوہیکر بنادیا ہے جس کے تحت وہ ہرطرح کے جتن کررہے ہیں تاکہ اپنی عمر طویل کرسکیں۔ بایوہیکر ایسے لوگوں کو کہتے ہیں جو ڈاکٹروں کی پرواہ کئے بغیر خود کو بہتر بنانے کے لیے اپنے ہی جسم پر تجربات کرتے رہتے ہیں۔ ڈیو کو دنیا کا سب سے بہادر بایوہیکر کہا جاسکتا ہے کیونکہ وہ ہر نئی ٹیکنالوجی استعمال کرنے سے دریغ نہیں کرتے۔ 1990 سے ہی انہوں نے روزانہ ڈیڑھ گھنٹے ورزش کو اپنا معمول بنایا، پھر غذائی عادات کو تبدیل کیا اور ہر طرح کی ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جو اب بھی متنازعہ ہے لیکن وہ اپنے ڈاکٹروں کی کوئی بات ماننے کو تیار نہیں۔ پہلے انہوں نے کم کاربوہائیڈریٹس (لوکارب) غذائیں کھانا شروع کیں اور اپنا وزن 50 پونڈ تک کم کیا۔ اس کے بعد انہوں نے یورپ سے 1200 ڈالر کی ادویہ منگوائیں جو ان کے بقول بہت مفید ثابت ہوئیں۔ لیکن اس کے بعد خود کو بدلنے کا سلسلہ مزید تیز ہوتا گیا۔ اب تک وہ اپنی صحت بڑھانے کے لیے درجنوں غذائیں، غیرروای...

شہباز شریف ڈیل سے ناکام ہوکر ڈھیل پر آگئے ہیں، شیخ رشید

 لاہور:  عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ شہباز شریف ڈیل سے ناکام ہوکر ڈھیل پر آگئے ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ میں مسلم لیگ (ن) کے دور میں بھی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا رکن تھا، وزیراعظم عمران خان نے پی اے سی کا رکن نامزد کردیا ہے، میں نے اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی ملاقات کرلی ہے،انہوں نے یقین دلایا ہے کہ جلد ہی میرا نوٹی فکیشن ہوجائے گا، 2 پبلک اکاؤنٹس کمیٹیاں کام کریں گے، ایک شہباز شریف کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ہوگی اور ایک شیخ رشید کی ، شہباز شریف آڈٹ پیرا دیکھیں گے اور میں شہباز شریف کا آڈٹ کروں گا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہباز شریف ڈیل سے ناکام ہوکر ڈھیل پر آگئے ہیں، ریمانڈ کے دوران پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوسکتا، مجھے ضابطہ نکال کردکھایاجائے کہ ریمانڈ کے دوران پروڈکشن آرڈر کی کہاں گنجائش ہے۔ The post شہباز شریف ڈیل سے ناکام ہوکر ڈھیل پر آگئے ہیں، شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2Sibwdc

600 گز کے پلاٹ پر 13 منزلہ عمارتیں بنانا کہاں کا انصاف ہے، رؤف صدیقی

 کراچی:  ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی کا کہنا ہے کہ 600 گز کے پلاٹ پر 13 منزلہ عمارتیں بنانا کہاں کا انصاف ہے۔ کراچی میں عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ آج کل سیاست میں عزت بچانا مشکل ہوگیا ہے، ابھی عدالت نے اسمال انڈسٹریز میں بھرتیوں سے متعلق بلایا تھا، اس کے بعد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ میں حاضری لگانے جانا ہے، سب کو مشورہ دوں گا قانونی جنگ کو قانونی طور پر لڑنا چاہیے، جتنی بھی عدم برداشت ہوگی انتشار پھیلے گا۔ رؤف صدیقی نے کہا کہ 600 گز کے پلاٹ پر 13 منزلہ عمارتیں بنانا کہاں کا انصاف ہے، اگر معمولی نوعیت کا بھی زلزلہ آیا تو شہر میں لوگوں کی جانوں کا نقصان ہوگا، اچھے کاموں کو اچھے انداز میں ہونا چاہیے، تجاوزات نے شہر کی خوبصورتی ختم کردی ہے، لوگوں کو بڑے آرام سے تجاوزات کا خاتمہ کرکے متبادل جگہ دی جاسکتی ہے۔ The post 600 گز کے پلاٹ پر 13 منزلہ عمارتیں بنانا کہاں کا انصاف ہے، رؤف صدیقی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2Be2wfE

ایف بی آرٹیکس چوروں سے ریکوری اورنان فائلرزکوٹیکس نیٹ میں لانے پرتوجہ دے، وزیراعظم

 اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ایف بی آربڑے ٹیکس چوروں سے ٹیکس ریکوری اور نان فائلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے پر خصوصی توجہ دے۔ وزیرِاعظم عمران خان کی زیرصدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اصلاحات کے حوالے سے وزیرِاعظم آفس میں اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیرِ خزانہ اسد عمر، وزیرِ مملکت برائے ریونیو حماد اظہر، چیئرمین ایف بی آر جہانزیب خان و دیگر سینئر افسران کی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے کہا ایک ایسا ملک جہاں ملکی اخراجات کا 30 فیصد محض قرضوں پر جمع شدہ سود کی ادائیگیوں پر خرچ ہو رہا ہو وہاں ٹیکس کے نظام میں موجود خرابیوں کو نظر انداز کرنا مجرمانہ غفلت ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے ایف بی آرمیں اصلاحات حکومت کے ریفارمز ایجنڈے کا اہم جزو ہے، بدقسمتی سے ماضی کی حکومتوں نے ملک میں ٹیکس کے نظام میں موجود خرابیوں کو دورکرنے اورٹیکس بیس بڑھانے کو مکمل طور پرنظرانداز کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں عوام الناس اورخصوصاً بزنس کمیونٹی کو ٹیکس حکام کی جانب سے ہراساں کرنے، ٹیکس وصولیوں کے پیچیدہ عمل، کرپشن اورٹیکس سے جمع شدہ رقم کو حکمرانوں کے شاہانہ رہن سہن ...

میٹرک اور انٹر کے امتحان کُھلے میدانوں کے بجائے اسکول گراؤنڈ میں کرانے کا فیصلہ

 کراچی:  سندھ میں میٹرک اور انٹر کی سطح پر نقل کے خاتمے کیلیے امتحانات کھلے میدانوں میں لینے کے معاملے پرصوبے کے تمام تعلیمی بورڈزکے سربراہوں کا اجلاس بدھ کومیٹرک بورڈ کراچی میں منعقد ہوا۔ جس میں صوبائی وزیرتعلیم سردارعلی شاہ کی تجویزاور اسٹیرنگ کمیٹی کی فیصلے کی روشنی میں میٹرک اورانٹرکے امتحانات کھلے میدانوں میں منعقد کرانے کے معاملے پر تفصیلی غورکے بعد فیصلہ کیاگیاہے کہ محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلے کے تحت یہ امتحانات کھلے میدانوں میں ہی کرائے جائیں گے تاہم اس کے لیے شہروں میں موجود میونسپل کارپوریشنز کے میدانوں کے بجائے تعلیمی اداروں کی حدود میں موجود میدانوں کااستعمال کیاجائے گااورچونکہ امتحانات کے انعقاد میں ڈیڑھ ماہ کاعرصہ باقی رہ جانے کے سبب اب فرنیچرکے ٹینڈرکااجرا ممکن نہیں رہاہے لہٰذارواں سال میٹرک اورانٹر کے امتحانات آزمائشی طورپرکھلے میدانوں میں کرائے جائیں گے اورچونکہ ٹینڈر نہ ہونے کے سبب مکمل طورپریہ امتحانات کھلے میدانوں میں نہیں ہوسکتے۔ لہٰذا نمونے کے طورپرکچھ امتحانات مراکزتعلیمی اداروں کے میدانوں میں بنائے جائیں گے جبکہ کھلے میدانوں میں امتحانات کے...

حکومت سندھ کا 5 فروری یوم کشمیرپرعام تعطیل کا اعلان

 کراچی:   حکومت سندھ نے کشمیر ڈے کے موقع پر صوبےبھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں 5 فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر تمام صوبائی محکموں، خودمختارکارپوریشنز، نیم و سرکاری اداروں اور لوکل کاؤنسلز میں عام تعطیل ہوگی۔ 5 فروری کوکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلیے صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی جائے گی۔ The post حکومت سندھ کا 5 فروری یوم کشمیرپرعام تعطیل کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2FZCdO8

سابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ دیدار حسین شاہ انتقال کر گئے

 کراچی:  سندھ ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس جسٹس (ریٹائرڈ) دیدار حسین شاہ بدھ کو کراچی میں انتقال کرگئے وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔ سابق چیف جسٹس دیدار حسین شاہ   کا آبائی تعلق رتو ڈیرو لاڑکانہ سے تھا،دریں اثنا پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ  مراد علی شاہ نے جسٹس (ریٹائرڈ) دیدار شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے علیحدہ علیحدہ بیان میں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جسٹس( ر) دیدار شاہ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیںگی، انھوں نے ہمیشہ انصاف کے تقاضے پورے کیے۔ ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے امام بارگاہ یثرب جا کر سید دیدار شاہ کا آخری دیدار کیا انھوں نے جسٹس (رٹائرڈ) دیدار حسین شاہ کے انتقال پر ان کے خاندان سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔ وزیراعلیٰ کے مشیربرائے اطلاعات، قانون اور اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بھی جسٹس (ر) دیدار حسین شاہ کے انتقال پر اپنے گہر ے دکھ کا اظہا ر کیا ہے۔علاوہ ازیں حروںکے روحانی پیشوا اور فنکشنل لیگ کے سربراہ پیرپگارا پیرصبغت اللہ شاہ نے ممتاز قانون داں جسٹس رٹائرڈ دیدار حسین شاہ کی وفات پر گہرے رنج وغ...

یو ایس ایڈ کے تحت سندھ میں 20 اسکول چلانے کا معاہدہ

 کراچی:  سندھ حکومت اور ایجوکیشن مینجمنٹ آرگنائزیشن (ایس ای ایم اوز) نے یو ایس ایڈ سندھ بیسک ایجوکیشن پروگرام کے تحت تعمیر کیے گئے 20 اسکولز کو چلانے کیلیے ایک معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت سکھر آئی بی اے یونیورسٹی نئے تعمیر ہونے والے 9 اسکولوں کا انتظام سنبھالے گی اور ضلعی پیکیج سکھر اور لاڑکانہ کے تحت 17 ترجیحی اسکولوں کا انتظام سنبھالے گی، ٹی سی ایف 11 نئے تعمیر کیے گئے اسکولوں اور دادو اور قمبر شہداد کوٹ کے ضلعی پیکیج کے تحت 8 ترجیحی اسکولوں کا انتظام سنبھالے گی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، یونائیٹڈ اسٹیٹ ایجنسی برائے انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ(یو ایس ایڈ) ڈپٹی مشن ڈائریکٹر برائے سندھ اور بلوچستان جان اسمتھ سرین، صوبائی وزیر تعلیم سید سردار شاہ بھی سندھ حکومت اور ایجوکیشن مینجمنٹ آرگنائزیشن کے مابین ہونے والے معاہدے کی تقریب میں موجود تھے۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوئی جس میں امریکی حکومت کے سینئر افسران، محکمہ تعلیم ایس بی ای پی میں پارٹنر اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کے نمائندوں نے تقریب میں شرکت کی، سیکریٹری اسکول ایجوکیشن قاضی شاہد پرویز اور د...

ڈیفنس ؛ پی ٹی آئی ایم پی اے کی گاڑی سے اسلحہ اور دستاویزات چوری

 کراچی:  ڈیفنس میں تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی  راجا اظہر کی گاڑی سے ان کالائسنس یافتہ پستول، اسلحہ لائسنس، چیک بکس اوراہم دستاویزات چوری کرلی گئیں۔ ڈیفنس تھانے کے علاقے ڈیفنس فیز2 سن سیٹ لین نمبر4 پلاٹ نمبر ون سی پر واقع رہائشی عمارت میں مقیم تحریب انصاف کے رکن سندھ اسمبلی راجا اظہرکی سفید رنگ کی ریووگاڑی رجسٹریشن نمبرکے وی 3486 سے ان کا لائسنس یافتہ9ایم ایم پستول، اسلحہ لائسنس، چیک بکس اور اہم دستاویزات چوری کرلی گئیں جس کی اطلاع ڈیفنس پولیس کوکردی گئی۔ رکن سندھ اسمبلی راجا اظہر نے ایکسپریس کو بتایاکہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب 2 بجے وہ اپنے فلیٹ پہنچے تھے اور گاڑی رہائشی عمارت کے باہرلاک کرکے گھر چلے گئے تھے۔ صبح گاڑی صاف کرنے والا ان کا ملازم گاڑی صاف کرنے آیا تو اس نے گاڑی کا شیشہ ٹوٹا ہوا دیکھا اورانھیں اطلاع دی جس پرانھوں نے اپنی گاڑی کو چیک کیا تو گاڑی میں رکھا ہوا 9 ایم ایم پستول، اسلحہ لائسنس، مختلف بینکوںکی چیک بکس،گھرکی دستاویزات اور کاروبار سے متعلق اہم دستاویزات غائب تھیں۔ انھوں نے کہاکہ گزشتہ سال بھی اسی مقام سے ان کی گاڑی سے2 مرتبہ قیمتی سامان ...

مبینہ انتخابی دھاندلی؛ تحقیقاتی کمیٹی کے ٹی او آرز کا معاملہ لٹک گیا

 اسلام آباد:  عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلیے قائم کمیٹی کے ٹی او آرز طے کرنے کا معاملہ آئندہ اجلاس تک لٹک گیا رولز متفقہ طور پر منظور کرلیے گئے۔ چیئرمین نے کمیٹی کے نوٹیفکیشن میں ترمیم کر نیکی ہدایت کی، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کمیٹی اجلاس کو ان کیمرہ کر نے کی مخالفت کردی، عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلیے قائم کمیٹی کا اجلاس چیئرمین پرویز خٹک کی صدارت میں ہوا، اجلاس کے دوران سینیٹر اعظم سواتی نے کمیٹی کے نام پر سوال اٹھایا کہ اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد میں کمیٹی کے لیے پارلیمانی کا لفظ نہیں تھا ، جبکہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بھی کہا کہ یہ خصوصی کمیٹی ہے پارلیمانی نہیں ، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ ہمیں دوبارہ ہاؤس جا نا چاہیے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا تنویر حسین نے کہا کہ یہ ایک سنجیدہ کمیٹی ہے اس کو کام کرنے دیا جائے، شفقت محمود نے کہا کہ ہم کمیٹی کو انتہائی سنجیدہ لیتے ہیں، کمیٹی کے نوٹیفیکیشن میں ترمیم کرنے کی ضرورت ہے، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ جتنے اختیارات ہمارے الیکشن کمیشن کے پ...

پاک چین کا آزدانہ تجارتی معاہدہ میں ترامیم پر اتفاق

 اسلام آباد:   پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی توازن میں بہتری لانے کیلیے آزدانہ تجارتی معاہدہ میں ترامیم پر اتفاق ہوگیا ہے۔ معاہدے میں ترامیم کو حتمی شکل دینے کیلیے آئندہ ماہ(فروری)کے وسط میں پاکستان اورچین کے درمیان مذاکرات شروع ہونگے اور توقع ہے کہ مارچ کے شروع میں دونوں ممالک کے درمیان ترمیمی آزادانہ تجارتی معاہدے پر دستخط ہوجائیں گے۔ The post پاک چین کا آزدانہ تجارتی معاہدہ میں ترامیم پر اتفاق appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2Wy8YqW

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش، سردی میں اضافہ

 کراچی:  شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کے باعث سردی میں اضافہ ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر قائد میں ایک بار پھر ابرِ رحمت برس پڑی، کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ شہر کے مختلف علاقوں گلشن اقبال، گلستان جوہر، گلشن معمار، فیڈرل بی ایریا، غریب آباد، لیاقت آباد، بہادر آباد، کار ساز، بلدیہ ٹاؤن، نارتھ کراچی، سہراب گوٹھ، سپرہائی وے، نارتھ ناظم آباد، سولجر بازار اور اولڈ سٹی ایریا میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی جب کہ سڑک پر پھسلن کے باعث ایک درجن سے زائد موٹر سائیکل سوار بھی گر کر زخمی ہوگئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں بہت زیادہ تیز بارشوں کا امکان نہیں جب کہ بارش تھمنے کے 24 گھنٹوں بعد قدرے خنک ہوائیں چلنے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں درجہ حرارت مزید گرسکتا ہے۔ The post کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش، سردی میں اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2CUc5Aj

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 16 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے

 اسلام آباد:  بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کے لئے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 16 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 16 فروری کو پاکستان کے دورہ کریں گےاور پاکستان میں منعقدہ 2 روزہ بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کریں گے، کانفرنس کے لئے مقامی ہوٹل بھی بک کرالیا گیا ہے۔ سعودی ولی عہد پاکستان کے بعد ملائشیا جائیں گے اور اس کے بعد چین اور بھارت کا بھی دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں  دونوں ممالک کے درمیان آئل ریفائنری سمیت  اربوں ڈالرز کے معاہدے ہوں گے، معاہدوں کے لیے اصولی طور پر منظوری ہو چکی ہے،  وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران ان معاہدوں سے متعلق معاملات طے ہوئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  سعودی عرب  گوادر میں آئل ریفائنری لگانے کے لیے رضا مندی ظاہر کر چکا ہے، اور پاکستان میں ای ڈاٹ موبائل کمپنی سے مل کر ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے پر آمادہ ہے۔   The post سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 16 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے appeared...

کراچی میں ایک بار پھر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

کراچی:  محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں ایک بار پھر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ایران و افغانستان کے راستے بلوچستان میں داخل ہوگیا ہے، مغربی سسٹم کی وجہ سے دن بھر کراچی کی فضاؤں پر گہرے بادلوں کا راج رہا، جس کی وجہ سے موسم خوشگوار ہوگیا، اور خنکی میں اضافے کی وجہ سے شہرمجموعی درجہ حرارت میں گزشتہ چند روز کے مقابلے میں سے 3 ڈگری کمی رہی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے دن شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 13 جب کہ زیادہ سے زیادہ 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی میں کہیں بوندا باندی اور کہیں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کرتے ہوئے چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید کا کہنا تھا کہ شہر میں بہت زیادہ تیز بارشوں کا امکان نہیں، تاہم گرج چمک کے ساتھ  ہلکی بارش ہوسکتی ہے، اور  بارش تھمنے کے 24 گھنٹوں بعد قدرے خنک ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں درجہ حرارت مزید گرسکتا ہے۔   The post کراچی میں ایک بار پھر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2sX...

عدالتی فیصلے کے بعد آسیہ بی بی آزاد شہری ہے، ترجمان دفترخارجہ

 اسلام آباد:  ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلے کے بعد آسیہ بی بی آزاد شہری ہے اور نقل و حرکت میں مکمل آزاد ہے۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلے کے بعد آسیہ بی بی آزاد شہری ہے اور وہ اپنی نقل و حرکت میں مکمل آزاد ہے اور کہیں بھی جاسکتی ہے۔ گزشتہ روز چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے آسیہ بی بی کی بریت کے خلاف قاری سلام کی  نظرثانی درخواست مسترد کردی تھی۔ اس خبرکوبھی پڑھیں:  آسیہ بی بی کی بریت کے خلاف نظر ثانی درخواست مسترد واضح رہے کہ آسیہ بی بی کو توہین رسالت کے الزام میں 2010 میں لاہور کی ماتحت عدالت نے سزائے موت سنائی تھی، اور عدالت نے آسیہ بی بی کی سزائے موت کے خلاف اپیل بھی خارج کردی تھی، جس کے بعد ملزمہ نے عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کی تھی، گزشتہ سال 31 اکتوبرکوسپریم کورٹ نے سزا کالعدم قراردے کرآسیہ بی بی کورہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔   The post عدالتی فیصلے کے بعد آسیہ بی بی آزاد شہری ہے، ترجمان دفترخارجہ ...

صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے معاملے میں امریکی انٹیلی جنس پر برہم

 واشنگٹن:  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹویٹس میں اس بار امریکی انٹیلی جنس اہلکاروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایران کے معاملے میں بہت بھولے بنے ہوئے ہیں اور انہیں چاہیے کہ وہ اسکول میں داخل ہوکر اپنا سبق دوبارہ پڑھیں۔ امریکی انٹیلی جنس انتظامیہ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ ایران جوہری ہتھیار نہیں بنارہا اور نہ ہی شمالی کوریا اپنی تمام ایٹمی تنصیبات کو ختم کررہا ہے۔ اس کے ردِ عمل میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے روایتی لہجے میں کہا ہے کہ ’ بظاہر ایسا لگ رہا ہے ایران کے خطرات کے متعلق انٹیلی جنس اہلکار نہایت ہی بھولے اور بے عمل ثابت ہوئے ہیں اور وہ غلطی پر ہیں! ….a source of potential danger and conflict. They are testing Rockets (last week) and more, and are coming very close to the edge. There economy is now crashing, which is the only thing holding them back. Be careful of Iran. Perhaps Intelligence should go back to school! — Donald J. Trump (@realDonaldTrump) January 30, 2019 The Intelligence people seem to be extremely passive and naive when it comes to th...

سانحہ لورالئی کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم نے قبول کرلی ہے، وزیرداخلہ بلوچستان

کوئٹہ:  وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیا لانگو کا کہنا ہے کہ سانحہ لورالائی کے تحقیقات جاری ہیں، جب کہ ایک دہشتگرد تنظیم نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق دورہ لورالائی کے موقع پر ڈی آئی جی افس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لانگو کا کہنا تھا کہ ہم وعدہ کرتے ہیں کہ ہمارے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، پاکستانیوں کا بہت ناحق خون بہہ چکا، ہماری فورسز نے عوام کے ساتھ مل کر دہشت گردی کا قلع قمع کردیا۔ میر ضیاء لانگو کا کہنا تھا کہ افغانستان میں پاکستان مخالف خودکش حملہ آوروں کا ایک مشن بنایا گیا ہے، سانحہ لورالائی کے تحقیقات جاری ہیں اور ایک دہشت گرد تنظیم نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے، مختلف دہشت گرد تنظیموں کے تانے بانے ایک دوسرے سے ملتے ہیں، وہ کبھی کسی نام سے کبھی کسی نام سے ذمہ داری قبول کرلیتے ہیں۔   The post سانحہ لورالئی کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم نے قبول کرلی ہے، وزیرداخلہ بلوچستان appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2BbT3FA