Skip to main content

سردی میں اضافے سے موسمی بیماریاں پھیلنے لگیں

 کراچی: کراچی میں موسمی بیماریاں پھوٹ پڑیں، انفلوائنز وائرس فعال ہونے سے اسپتالوں میں نزلہ، کھانسی، زکام، گلے کی خراش اور وائرل انفیکشن کے مریضوں کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔

سرد موسم میں انفلوائنزا وائرس زور پکڑتا ہے، مریض سے مرض کی منتقلی اور وائرس سے بچنے کا واحد طریقہ قوت مدافعت میں اضافہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں موسم تبدیل ہوتے ہی سردی کی آمد کے ساتھ ہی موسمی بیماریاں شروع ہوگئی تھیں مگر سرد ہواؤں اور بارشوں کے بعد ان بیماریوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ اسپتالوں میں علاج کے لیے آنیوالے مریضوں کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی ہے، ڈاکٹروں کے مطابق زیادہ تر شہری نزلہ، کھانسی اور زکام سمیت انفلوئنزا نامی وائرل انفیکشن میں مبتلا ہورہے ہیں۔

ناک، کان اور حلق کے امراض کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ان بیماریوں کی وجہ موسمی تبدیلی ہیں، درجہ حرارت گرنے سے انفلوئنزا وائرس ہر عمر کے افراد کو متاثر کر رہا ہے، یہ وائرس ویسے تو پورا سال موجود رہتا ہے مگر سرد موسم میں اس کی فعالیت بڑھ جاتی ہے اور یہ ان افراد پر فوری اور زیادہ اثر کرتا ہے جن کی قوت مدافعت کم ہوتی ہے جن میں بچے اور بزرگ سرفہرست ہیں اسی لیے اسپتالوں اور کلینکس میں آنے والے مریضوں میں بچوں اور بزرگوں کی تعداد زیادہ ہے جو موسم کی شدت کی وجہ سے کسی نہ کسی بیماری کا شکار ہورہے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق وائرس سے متاثرہ مریض کا بخار کم و بیش 4 سے 5 روز برقرار رہتا ہے، ابتدائی علاج  بنیادی ادویات کے ذریعے کیا جاتا ہے مگر بخار بگڑنے کی صورت میں اینٹی بائیوٹک ادویات استعمال کرائی جاتی ہیں، طبی ماہرین کے مطابق بارش ہونے کے بعد اب ان امراض میں کمی آئے گی لیکن پھر بھی شہریوں کو ابھی احتیاط سے کام لینا ہوگا، سرد ہواؤں سے بچنے کے ساتھ گرم مشروبات کا استعمال اہم ہے، مریض سے ان جراثیم کی منتقلی اور براہ راست وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے شہریوں کو اپنی قوت مدافعت بڑھانا ہوگی۔

قوت مدافعت بڑھانے کے لیے پانی کے زیادہ استعمال کے ساتھ مچھلی، سبزی، دال اور انڈوںکو اپنی غذا میں لازمی شامل کیا جائے ، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ قوت مدافعت کو بہتر کرنے میں 6 سے 8 گھنٹے کی نیند کا بھی بڑا کردار ہے ڈاکٹر احتیاطی تدابیر کے طور پر وائرل انفیکشن سے متاثرہ مریض کے تولیے اور برتن الگ کرنے کا مشورہ دیتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ وائرل انفیکشن گلے ملنے، انفیکشن میں مبتلا مریض کی اشیا  استعمال کرنے یا پھر ایک ہی موبائل فون استعمال کرلینے سے دوسرے کو متاثر کرسکتا ہے، عوام میں جتنی آگہی ہوگی اتنا ہی بیماریوں سے محفوظ رہنا آسان ہوگا، احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں تو نزلہ، کھانسی، زکام، گلے کی خراش اور انفیکشن کو شکست دی جاسکتی ہے۔

The post سردی میں اضافے سے موسمی بیماریاں پھیلنے لگیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2UAx16L

Popular posts from this blog

ملیے جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور سے

ٹوکیو:  بہت بڑا ٹریلر یا ٹرک عموماً مرد حضرات ہی چلاتے ہیں لیکن جاپان میں 24 سالہ خوبرو لڑکی بڑی مہارت سے یہ ٹرک چلاتی ہے اور اس کا حسن دیکھ کر لوگ اسے سراہتے ہیں تاہم وہ چاہتی ہے کہ لڑکیاں بھی اس شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں۔ رائنو ساساکی جاپانی علاقے کوچی میں رہتی ہے اور 7 سال قبل اس کے ٹرک ڈرائیور والد شدید بیمار ہوگئے جس کے بعد رائنو نے سیکڑوں میل دور اکیلے ٹرک چلانے میں والد کی مددگار بننے کا فیصلہ کیا۔ 21 سال کی عمر میں رائنو نے رقص کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی لی۔ رائنو اب ٹرک میں اپنے والد کے ساتھ سفر کرتی ہے اور ان سے ٹرک ڈرائیونگ کے گُر بھی سیکھتی رہتی ہے۔ اس کے حسن اور ہمت کی بنا پر فیس بک، ٹویٹر اور انسٹا گرام پر ہزاروں لوگ رائنو کے فالوورز بن چکے ہیں اور اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اب رائنو کو جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور کے نام سے بھی پکارا جارہا ہے۔ رائنو کو ٹرک چلاتے ہوئے 7 برس ہوگئے ہیں لیکن اب تک اس کی جسامت کے مطابق یونیفارم نہیں مل سکا کیونکہ جیکٹ، پینٹ اور دستانے وغیرہ سب مردوں کے لیے تیار کیے جاتے ہیں۔ وہ مست...

افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 افراد ہلاک

کابل:  افغانستان میں 6.1 شدت کے زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد  زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا نے افغان حکام کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں  زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔زلزلے سے پکتیکا میں 50 افراد ہلاک ہوئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دور تھا اوراس کی گہرائی 31 میل تھی۔ زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے۔افغان حکام نے امدادی ٹیموں سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی اپیل کی ہے۔ افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچا دی، 250 سے زائد افراد جاں بحق، صوبہ پکتیکا سب سے زیادہ متاثر ہوا، ریسکیو ٹیمیں پکتیکا پہنچ گئیں، امدادی سرگرمیاں شروع، زلزلے سے اب تک 1250 افراد زخمی ہوئے ہیں pic.twitter.com/5BoyWwge9P — ترکیہ اردو (@TurkeyUrdu) June 22, 2022 زلزلے سے کچے مکانات گر گئے اورزمین میں دراڑیں پڑگئیں۔حکام نے زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ زلزلہ بھارت کے کچھ علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا۔ The post افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 ا...

ملک میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

 لاہور:  پاکستان کے بیشتر علاقوں میں گدھ کو نایاب ہوئے کئی برس گزر گئے مگر چولستان اورمکران کے ساحلی علاقوں میں یورپی گرفن اورمصری نسل کے گدھ دیکھے گئے ہیں ، محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے مختلف خطوں میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کی طرف سے سوشل میڈیا پر مصری نسل اور یورپی گرفن نسل کے گدھوں کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ پنجاب وائلڈ لائف کے ڈائریکٹر محمد نعیم بھٹی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں چولستان اور رحیم یارخان کے علاقوں میں گدھ دیکھے گئے ہیں اور ان کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سندھ کے ضلع تھرپارکر میں بھی چند مقامات پر سفید اور بھورے مصری گدھ نظر آتے ہیں جن کی نسل دنیا بھر میں خطرے سے دوچار ہے۔ مصری گدھ نسبتاً چھوٹی جسامت کے ہوتے ہیں جبکہ بلوچستان میں مکران کی ساحلی پٹی کے علاقے میں بھی مصری اوریورپی گرفن گدھ دیکھے جاسکتے ہیں۔ ضلع ننگرپارکرمیں لمبی چونج والے گدھ اور سفید پشت والے گدھ بھی موجود ہیں تاہم ان کی تعداد خاصی کم ہے، سفید پشت والے گدھوں کی چھانگامانگا میں بنائے...