تل ابيب: انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے قابض اسرائیلی فوجی کو تھپڑ مارنے والی فلسطین کی بہادر لڑکی احد تمیمی کو فی الفور رہا کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایمنسٹی انٹرنیشنل برائے مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقا میگڈالینا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کے پاس ایک نہتی لڑکی کو مسلسل حراست میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں اس لیے اسرائیل بغیر کسی تاخیر کے فوری طور پر احد تمیمی کو رہا کرے۔ ایک غیر مسلح لڑکی پر دو اسلحہ بردار اسرائیلی فوجیوں پر حملے کا الزام عائد کرکے 10 سے زائد چارجز لگانا کسی طور مناسب نہیں جب کہ ویڈیو میں صاف واضح ہے کہ ایک نہتی لڑکی فوجیوں کے لیے حقیقی خطرہ نہیں تھی اور ان حقائق کے باوجود نوعمر لڑکی کو قید و صعوبت کی سزا دینا وحشیانہ عمل ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: قابض اسرائیلی فوجیوں کو تھپڑ مارنے والی بہادر فلسطینی لڑکی پر فرد جرم عائد ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ احد تمیمی کی گرفتاری اور اس کے خلاف فوجی عدالتوں میں چلنے والے مقدمات نے اسرائیلی حکام کو بے نقاب کردیا کہ کس طرح مقبوضہ علاقوں میں قابض فوجی فلس...