اسلام آباد: عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلیے قائم کمیٹی کے ٹی او آرز طے کرنے کا معاملہ آئندہ اجلاس تک لٹک گیا رولز متفقہ طور پر منظور کرلیے گئے۔
چیئرمین نے کمیٹی کے نوٹیفکیشن میں ترمیم کر نیکی ہدایت کی، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کمیٹی اجلاس کو ان کیمرہ کر نے کی مخالفت کردی، عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلیے قائم کمیٹی کا اجلاس چیئرمین پرویز خٹک کی صدارت میں ہوا، اجلاس کے دوران سینیٹر اعظم سواتی نے کمیٹی کے نام پر سوال اٹھایا کہ اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد میں کمیٹی کے لیے پارلیمانی کا لفظ نہیں تھا ، جبکہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بھی کہا کہ یہ خصوصی کمیٹی ہے پارلیمانی نہیں ، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ ہمیں دوبارہ ہاؤس جا نا چاہیے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما رانا تنویر حسین نے کہا کہ یہ ایک سنجیدہ کمیٹی ہے اس کو کام کرنے دیا جائے، شفقت محمود نے کہا کہ ہم کمیٹی کو انتہائی سنجیدہ لیتے ہیں، کمیٹی کے نوٹیفیکیشن میں ترمیم کرنے کی ضرورت ہے، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ جتنے اختیارات ہمارے الیکشن کمیشن کے پاس ہیں دنیا میں کسی الیکشن کمیشن کے پاس نہیں، بس بندے ٹھیک لگا دیں تو کام ٹھیک ہو جائیگا۔
The post مبینہ انتخابی دھاندلی؛ تحقیقاتی کمیٹی کے ٹی او آرز کا معاملہ لٹک گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2RnH3pL