کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کے باعث سردی میں اضافہ ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر قائد میں ایک بار پھر ابرِ رحمت برس پڑی، کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
شہر کے مختلف علاقوں گلشن اقبال، گلستان جوہر، گلشن معمار، فیڈرل بی ایریا، غریب آباد، لیاقت آباد، بہادر آباد، کار ساز، بلدیہ ٹاؤن، نارتھ کراچی، سہراب گوٹھ، سپرہائی وے، نارتھ ناظم آباد، سولجر بازار اور اولڈ سٹی ایریا میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی جب کہ سڑک پر پھسلن کے باعث ایک درجن سے زائد موٹر سائیکل سوار بھی گر کر زخمی ہوگئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں بہت زیادہ تیز بارشوں کا امکان نہیں جب کہ بارش تھمنے کے 24 گھنٹوں بعد قدرے خنک ہوائیں چلنے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں درجہ حرارت مزید گرسکتا ہے۔
The post کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش، سردی میں اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2CUc5Aj