کراچی: حکومت سندھ نے کشمیر ڈے کے موقع پر صوبےبھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔
سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں 5 فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر تمام صوبائی محکموں، خودمختارکارپوریشنز، نیم و سرکاری اداروں اور لوکل کاؤنسلز میں عام تعطیل ہوگی۔
5 فروری کوکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلیے صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی جائے گی۔
The post حکومت سندھ کا 5 فروری یوم کشمیرپرعام تعطیل کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2FZCdO8