کراچی: ڈیفنس میں تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی راجا اظہر کی گاڑی سے ان کالائسنس یافتہ پستول، اسلحہ لائسنس، چیک بکس اوراہم دستاویزات چوری کرلی گئیں۔
ڈیفنس تھانے کے علاقے ڈیفنس فیز2 سن سیٹ لین نمبر4 پلاٹ نمبر ون سی پر واقع رہائشی عمارت میں مقیم تحریب انصاف کے رکن سندھ اسمبلی راجا اظہرکی سفید رنگ کی ریووگاڑی رجسٹریشن نمبرکے وی 3486 سے ان کا لائسنس یافتہ9ایم ایم پستول، اسلحہ لائسنس، چیک بکس اور اہم دستاویزات چوری کرلی گئیں جس کی اطلاع ڈیفنس پولیس کوکردی گئی۔ رکن سندھ اسمبلی راجا اظہر نے ایکسپریس کو بتایاکہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب 2 بجے وہ اپنے فلیٹ پہنچے تھے اور گاڑی رہائشی عمارت کے باہرلاک کرکے گھر چلے گئے تھے۔
صبح گاڑی صاف کرنے والا ان کا ملازم گاڑی صاف کرنے آیا تو اس نے گاڑی کا شیشہ ٹوٹا ہوا دیکھا اورانھیں اطلاع دی جس پرانھوں نے اپنی گاڑی کو چیک کیا تو گاڑی میں رکھا ہوا 9 ایم ایم پستول، اسلحہ لائسنس، مختلف بینکوںکی چیک بکس،گھرکی دستاویزات اور کاروبار سے متعلق اہم دستاویزات غائب تھیں۔ انھوں نے کہاکہ گزشتہ سال بھی اسی مقام سے ان کی گاڑی سے2 مرتبہ قیمتی سامان چوری ہوا تھا لیکن پولیس اب تک کسی بھی واردات میں ملوث ملزمان کونہیں پکڑسکی، اگر ان کے کاروبار سے متعلق کسی کو دستاویزات ملیں تو وہ اسے انعام دینے کو بھی تیار ہیں۔ ایس ایچ اوڈیفنس محمد علی نے بتایاکہ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرلی۔
The post ڈیفنس ؛ پی ٹی آئی ایم پی اے کی گاڑی سے اسلحہ اور دستاویزات چوری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2Gi8jEn