پشاور: سوات اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سوات اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق شدید سردی اور برف باری کے باعث پہاڑی علاقوں میں زلزلے سے لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا اور زیر زمین زلزلے کی گہرائی 50 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق افغانستان اور تاجکستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.7 ریکارڈ کی گئی اوراس زلزلے کی گہرائی بھی 50 کلومیٹر جب کہ مرکز افغان تاجکستان سرحد تھی۔
The post سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2sXIHEF