کراچی: سندھ حکومت اور ایجوکیشن مینجمنٹ آرگنائزیشن (ایس ای ایم اوز) نے یو ایس ایڈ سندھ بیسک ایجوکیشن پروگرام کے تحت تعمیر کیے گئے 20 اسکولز کو چلانے کیلیے ایک معاہدے پر دستخط کیے۔
معاہدے کے تحت سکھر آئی بی اے یونیورسٹی نئے تعمیر ہونے والے 9 اسکولوں کا انتظام سنبھالے گی اور ضلعی پیکیج سکھر اور لاڑکانہ کے تحت 17 ترجیحی اسکولوں کا انتظام سنبھالے گی، ٹی سی ایف 11 نئے تعمیر کیے گئے اسکولوں اور دادو اور قمبر شہداد کوٹ کے ضلعی پیکیج کے تحت 8 ترجیحی اسکولوں کا انتظام سنبھالے گی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، یونائیٹڈ اسٹیٹ ایجنسی برائے انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ(یو ایس ایڈ) ڈپٹی مشن ڈائریکٹر برائے سندھ اور بلوچستان جان اسمتھ سرین، صوبائی وزیر تعلیم سید سردار شاہ بھی سندھ حکومت اور ایجوکیشن مینجمنٹ آرگنائزیشن کے مابین ہونے والے معاہدے کی تقریب میں موجود تھے۔
معاہدے پر دستخط کی تقریب وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوئی جس میں امریکی حکومت کے سینئر افسران، محکمہ تعلیم ایس بی ای پی میں پارٹنر اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کے نمائندوں نے تقریب میں شرکت کی، سیکریٹری اسکول ایجوکیشن قاضی شاہد پرویز اور دو منتخب ای ایم اوز، سکھر انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) یونیورسٹی اور دی سٹیزن فاؤنڈیشن (ٹی سی ایف) نے ان اسکولوں کو 10 سال کے عرصے کیلیے چلانے کیلیے معاہدے پر دستخط کیے، ان معاہدوں کے تحت سکھر آئی بی اے یونیورسٹی نئے تعمیر ہونے والے 9 اسکولوں کا انتظام سنبھالے گی اور ضلعی پیکیج سکھر اور لاڑکانہ کے تحت 17 ترجیحی اسکولوں کا انتظام سنبھالے گی، ٹی سی ایف 11 نئے تعمیر کیے گئے اسکولوں اور دادو، قمبر شہداد کوٹ کے ضلعی پیکیج کے تحت 8 ترجیحی اسکولوں کا انتظام سنبھالے گی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ان اسکولوں کیلیے USAID159.2 ملین ڈالرز دے رہا ہے جبکہ حکومت سندھ 10 ملین ڈالرز دے رہی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ میں تعلیم کو جدید بنانے میں USAID کا شکریہ ادا کیا، جان اسمتھ سرین نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی حکومت پاکستان میں تعلیم کے حوالے سے تعاون کرنے کی خواہاں ہے، واضح رہے کہ USAID سندھ میں 118 اسکولز تعمیر کر رہی ہے، ان اسکولز میں ضلع دادو، جیکب آباد ، قمبر شہداد کوٹ، کشمور، خیر پور، لاڑکانہ، سکھر، شکارپور اور گھوٹکی سمیت کراچی کے 5 ٹاؤن بن قاسم، گڈاپ، کیماڑی، لیاری اور اورنگی شامل ہیں، اس وقت تک 47 اسکولز مکمل ہو چکے ہیں، جس میں سے 23 اسکول پہلے سے ہی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پر دیے جا چکے ہیں،20 اسکول آج ایک معاہدے کے تحت پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت دیے جا چکے ہیں۔
The post یو ایس ایڈ کے تحت سندھ میں 20 اسکول چلانے کا معاہدہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2FYP1V9