Skip to main content

Posts

Showing posts from July, 2018

غیراخلاقی زبان کا استعمال؛ پرویزخٹک نے غیرمشروط معافی مانگ لی

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے انتخابی مہم کے دوران غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے پر الیکشن کمیشن سےغیرمشروط معافی مانگ لی۔ چیف الیکشن کمشنر سردار رضاکی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نے انتخابی مہم کےدوران پرویزخٹک کی غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے کے معاملے کی سماعت کی۔ پرویزخٹک کی جانب سے ان کے وکیل بشیرمہمند پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران بشیرمہمند نے موقف اختیارکیا کہ پرویز خٹک نے جو کہا وہ غیراختیاری تھا، اپنے موکل کی جانب سے ادا کئے گئے الفاظ پرشرمندہ ہوں اورغیرمشروط معافی مانگتا ہوں۔ الیکشن کمیشن نے ریمارکس دیئے کہ اگر پرویز خٹک نے نازیبا گفتگو پر افسوس کا اظہار کیا تو اس کا ویڈیو ثبوت پیش کیا جائے، الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 9 اگست تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ پرویز خٹک نے انتخابی مہم کے دوران مخالف جماعت کے ووٹرز کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی تھی، الیکشن کمیشن نےپرویزخٹک کے ناشائستہ کلمات کا نوٹس لیا تھا۔ The post غیراخلاقی زبان کا استعمال؛ پرویزخٹک نے غیرمشروط معافی مانگ لی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2LFxAvY

راولپنڈی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزمان ہلاک

 راولپنڈی:  خیابان سرسید میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران مختلف جرائم میں مطلوب 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے پیر ودھائی پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع علاقے خیابان سرسید میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت امجد اور سہیل کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان پولیس کو قتل، اقدام قتل، دہشت گردی اور ڈکیتی کی دفعات کے تحت درج 3 مقدمات میں مطلوب تھے۔ دونوں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں ہیں جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔ دوسری جانب راولپنڈی پولیس نے مبینہ مقابلے میں ملوث تمام پیٹی بھائیوں کو بچانے کے لیے ایف آئی آر ہلاک ملزمان کے ساتھیوں کے خلاف درج کرلی۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ 4 ملزمان 15 سے 20 منٹ تک پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے رہے، جوابی کارروائی میں ملزمان کے 2 ساتھی ہلاک ہوگئے۔ The post راولپنڈی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزمان ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2vozA0B

سپریم کورٹ کا الیکشن کمیشن کواین اے 60 میں الیکشن کرانے کا حکم

 اسلام آباد:  سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 پرانتخاب ملتوی کرنے سے متعلق نوٹی فکیشن کالعدم قراردیتے ہوئے الیکشن کمیشن کوحلقے میں انتخاب کرانے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے این اے 60 پرانتخاب ملتوی کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کے نوٹی فکیشن کے خلاف شیخ رشید کی درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے شیخ رشید سے مکالمے کے دوران ریمارکس دیئے کہ پہلے کہا تھا کہ الیکشن بروقت ہوں گے، لوگ کہتے ہیں میں شیخ رشید کے ساتھ ملا ہوا ہوں، جس پر شیخ رشید نے کہا کہ آپ قوم کے ساتھ ملے ہوئے ہیں،اللہ نے آپ سے بہت بڑا کام لیا ہے، ملک بھرمیں الیکشن کے انعقاد پر آپ کی عظمت کو سلا م پیش کرتا ہوں۔ عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد الیکشن کمیشن کو این اے60میں ضمنی انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ جمع کرائے گئے تمام کاغذات نامزدگی منسوخ تصور ہوں گے۔ سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ این اے 60 پر میرا ایک مخالف امیدوار نااہل ہو گیا تھا جب کہ دیگر امیدواروں کی اکثریت میرے حق میں دستبردار ہ...

پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے نامزدگی کا سب کو انتظار

 لاہور:  پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات میں اسلام آباد سمیت پنجاب، کے پی کے، سندھ اور بلوچستان سے نشستیں حاصل کر کے خود کو ’’چاروں صوبوں کی زنجیر‘‘ ثابت کردکھایا ہے۔ پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار بھٹو شہید نے جب پاکستان میں عوامی نمائندگی کا تاریخ ساز مظاہرہ کیا تھا اس وقت وہ چاروں صوبوں سے کامیاب ہوئے تھے اور ان کے بعد ان کی صاحبزادی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو جب سیاست میں آئیں تو انہیں اس نعرے سے نوازا گیا تھا کہ’’بے نظیر، چاروں صوبوں کی زنجیر‘‘۔ مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی نے گزشتہ 35 برس میں اقتدار کی میوزیکل چیئر گیم کے مزے لوٹے ہیں۔ ان جماعتوں سے تعلق رکھنے والے وزرائے اعظم، صدور، گورنر، وفاقی وصوبائی وزراء امیر تر ہوتے چلے گئے اور پاکستان کی عوام قرضوں اور مہنگائی کے پہاڑ تلے دبتی چلی گئی۔2013 ء میں میاں نواز شریف اور ان کی پارٹی نے جو اکثریت حاصل کی تھی وہ کتنی شفاف اور کتنی غیر شفاف تھی، پاکستان کا ہر باخبر آدمی اس بارے حقائق جانتا ہے۔ 2018 ء کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کو ملک گیر کامیابی ملی ہے۔ مجموعی طور پر ووٹ حاصل کرنے والی سب سے بڑی پارٹی بھی تحریک انصا...

سندھ میں پی ٹی آئی کی قیادت میں مضبوط اپوزیشن کا ظہور

 کراچی:  25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں سندھ میں پیپلز پارٹی دوبارہ اکثریتی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔ گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس ( جی ڈی اے ) سمیت کوئی جماعت سندھ میں پیپلز پارٹی کو شکست نہیں دے سکی۔ سندھ اسمبلی کے 168 کے ایوان میں سے پیپلز پارٹی کے پاس مخصوص نشستیں ملا کر 98 ارکان ہیں۔ اس لیے پیپلز پارٹی کو فی الحال سندھ میں حکومت سازی کے لیے کسی جماعت سے اتحاد کی ضرورت نہیں ہے۔ سندھ میں حکومت سازی کا مرحلہ آئندہ چند روز میں مکمل ہو جائے گا اور پیپلز پارٹی کی قیادت کے اعلان کے مطابق سندھ کے آئندہ وزیر اعلی سید مراد علی شاہ ہی ہوں گے۔ سید مراد علی شاہ اس سے قبل بھی وزیر اعلی سندھ رہ چکے ہیں ۔ وہ انتہائی محنتی انسان ہونے کے ساتھ ساتھ حکومتی امور سے متعلق اہداف کو مکمل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ۔ وزیر اعلی سندھ کے منصب کا حلف اٹھانے کے بعد مراد علی شاہ کو مختلف چیلنجز درپیش ہوں گے۔ وہ اپنی کابینہ میں کن ارکان کو شامل کرتے ہیں۔ سندھ حکومت کے مرکز کے ساتھ حکومتی امور سے متعلق تعلقات کس انداز میں رہیں گے، اس کا اندازہ تو آنے والے وقت میں ہو گا۔ پی ٹی آئی پہلی مر...

انتخابات میں بلوچستان کے بڑے سیاسی برج الٹ گئے

کوئٹہ:  2018ء کے الیکشن میں بلوچستان سے بڑے بڑے سیاسی برج اُلٹ گئے اور حیران کن نتائج نے بہت سے سیاسی مبصرین کے اس حوالے سے کئے گئے تبصروں کو بھی غلط ثابت کردیا۔ تاہم نومولود سیاسی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی بلوچستان اسمبلی میں  ایک بڑی سیاسی جماعت بن کر اُبھری ہے گو کہ اس حوالے سے جو سیاسی مبصرین اور اس جماعت سے وابستہ افراد دعوے کر رہے تھے اس کے مطابق نتائج نہیں ملے، تاہم بی این پی مینگل نے ان سیاسی حلقوں کو قومی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے حیرت زدہ کردیا ہے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق بلوچستان میں2018ء کے حوالے سے یہ دعوے کئے جا رہے تھے کہ بلوچستان عوامی پارٹی25 سے زائد سیٹیں نکالنے میں کامیاب ہوجائے گی جبکہ قومی اسمبلی میں بھی سب سے بڑی جماعت بن کر اُبھرے گی لیکن ان نتائج میں بلوچستان عوامی پارٹی 50 نشستوں میں سے صرف 15 نشستیں حاصل کر پائی اور اس کے وہ اُمیدوار جن کے بارے میں سو فیصد کامیابی کے حوالے سے دعوے کئے جا رہے تھے اس میں وہ ناکام ہوئے جن میں پارٹی کے بانی سعید احمد ہاشمی، میر عاصم کرد گیلو، سرفراز بگٹی، طاہر محمود، سخی امان اﷲ نوتیزئی، میر عبد...

نئی حکومت کو متعدد چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا

 اسلام آباد:  ملک میں دو جمہوری حکومتوں کی کامیابی کے ساتھ اپنی مدت پوری کرنے کے بعد اب عام انتخابات کے نتیجے میں تیسری جمہوری حکومت معرض وجود میں آنے والی ہے اور اگلے چند روز میں یہ عمل کامیابی کے ساتھ مکمل ہوجائے گا اور ملک میں جمہوریت کا یہ تسلسل انتہائی خوش آئند ہے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ انتخابات کو چھ روزگزرگئے مگر ان انتخابات سے اٹھنے والی گرد بیٹھنے کا نام نہیں لے رہی ہے اورملکی و بین الاقومی سطع پر انتخابات میں دھاندلی بارے آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ بین الاقومی میڈیا میں انتخابات کے حوالے سے تنقیدی تجزیئے و آرٹیکلز اورکارٹون شائع ہو رہے ہیں جس میں پاکستانی اداروں کو بدنام کرنے کی مذموم کوششیں ہو رہی ہے جو کہ کسی طور قابل قبول نہیں ہے اور اس اقدام پر پاکستان کو ان ممالک کے ساتھ سفارتی ذرائع سے معاملہ اٹھانا چاہیئے۔ اس کے علاوہ اندرون ملک بھی سوشل میڈیا پرخوب گرما گرمی دکھائی دے رہی ہے اور پچھلے کچھ عرصے سے ملک میں ہونیوالے دھرنے و احتجاجی سیاست کے نتیجے میں جنم لینے والی نفرتیں انتخابات کے ساتھ ختم ہونے کی بجائے پنپتی دکھائی دے رہی ہیں۔ لہٰذا لوگوں کے درمیان بڑھتی ہوئی نف...

تحریک انصاف دوتہائی اکثریت سے کیوں کامیاب ہوئی؟

پشاور:  عام انتخابات کا انعقاد ہوچکا جن میں خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کو دوتہائی اکثریت حاصل ہوگئی ہے جو اس سے پہلے کسی بھی سیاسی پارٹی کو حاصل نہیں ہوئی اور یہ معاملہ صرف دو تہائی اکثریت تک ہی محدود نہیں بلکہ تحریک انصاف صوبہ کا گزشتہ تیس سالہ ریکارڈ توڑنے میں بھی کامیابی ٹھہری ہے۔ 1988ء کے عام انتخابات کے بعد اب تک کوئی بھی سیاسی جماعت صوبہ میں حکومت کرنے کے بعد دوبارہ اقتدار میں نہ آسکی اور اسے دوبارہ حکومت لینے کے لیے انتظار کرنا پڑا لیکن تحریک انصاف جسے گزشتہ عام انتخابات میں ایک تہائی اکثریت حاصل ہوئی تھی وہ اب دوتہائی اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے جس کا کریڈٹ یقینی طور پر تحریک انصاف کو تو جاتا ہے تاہم اس کی ایک بڑی وجہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اپنی حکمت عملی درست طریقے سے ترتیب نہ دینا بھی ہے کیونکہ عام انتخابات سے قبل اپوزیشن میں بیٹھی تمام سیاسی جماعتیں ہوا میں قلعے تعمیر کرنے میں مصروف تھیں اور ہر ایک سیاسی پارٹی الیکشن سے پہلے ہی صوبہ میں حکومت بنا کر بیٹھ گئی تھی جس کا نقصان انھیں الیکشن میں اٹھانا پڑا۔ تحریک انصاف نے بغیر کسی اتحاد یا ایڈجسٹمنٹ کے میدان...

لانڈھی ہائیڈرینٹ سے کم نرخ پر پانی کے ٹینکرز کی فراہمی بند

 کراچی:  واٹر بورڈ انتظامیہ کی ہدایت پر لانڈھی میں قائم پانی کے ہائیڈرینٹ سے علاقہ مکینوں کیلیے کم نرخوں پر پانی کے ٹینکرز کی فراہمی بند کردی گئی۔ مکینوں کو کمرشل ریٹس پر کھلے عام پانی فروخت ہورہا ہے، اعلیٰ حکام کی ہدایت پر لانڈھی فیوچر  کالونی ہائیڈرینٹ سے واٹر بورڈ کے پرانے و تجربہ کار عملے کا تبادلہ بھی کردیا گیا ہے۔ واٹر بورڈ کے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر ٹھیکیدار ایم ایس طارق واٹر سپلائر کو لانڈھی فیوچر ہائیڈرینٹ پر کمرشل نرخوں پر پانی کے ٹینکرز بھرنے کی اجازت دیدی گئی۔ اس ہائیڈرینٹ سے گریٹس پبلک سروس (جی پی ایس) کی سہولت بالکل بند کردی گئی،ذرائع نے بتایا کہ جی پی ایس کے ذریعے عوام کو سستے نرخوں پر پانی کے ٹینکرز کی فراہمی کی جارہی تھی، تاہم واٹر بورڈ کے اعلیٰ حکام نے ٹھیکیدار کو خوش کرنے کیلیے یہاں سے جی پی ایس کو بند کرکے کمرشل بنیادوں پر ٹینکرز کی فراہمی اجازت دیدی ہے، کمرشل ٹینکرز سروس سے عوام کو مہنگے داموں پانی کے ٹینکرز فروخت کیے جارہے ہیں۔ ٹھیکیدار کمرشل ٹینکرز کے نرخ اپنی مرضی سے طے کررہے ہیں، لانڈھی ہائیڈرینٹ سے جی پی ایس ٹینکرز کی بندش اور کمرشل ٹینکرز کی ا...

ماہ جولائی؛ فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 31 افراد ہلاک

 کراچی:  ماہ جولائی کے دوران شہر میں مجموعی طور پر فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں پولیس اہلکار،سیکیورٹی گارڈسمیت31افراد ہلاک اور فائرنگ کے دیگر واقعات میں 123افراد زخمی ہوگئے۔ مذکورہ واقعات میں شامل فائرنگ سے 15افراد اور تشدد کے واقعات میں خاتون اور بچی سمیت14افراد کو قتل کیا گیا جبکہ ایف سی اہلکار کو مسافر بس میں زہر دے کر قتل کیا گیا اور ملزمان اسے لوٹ کر فرار ہوگئے تھے، ایک خاتون کی گھر سے پراسرار طور پر لاش ملی وجہ موت تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔ 6 سال قبل دستی بم حملے میں زخمی ہونے والا ہیڈ کانسٹیبل دوران علاج دم توڑ گیا، لیاری میں کریکر بم سے حملہ کیا گیا، رضویہ میں مدرسے کا چوکیدار دھماکا خیز مواد پھٹنے سے زخمی ہوگیا، روزنامہ ایکسپریس کے اعداد و شمار، پولیس اور متعلقہ اداروں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق شہر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوئے جن میں 8جولائی کو کورنگی میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر مبین محبوب نامی شخص کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔ 27جولائی کو نیوکراچی میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ کرکے نجی کمپنی ...

میکسیکو میں مسافر طیارہ گر گر تباہ، 85 افراد زخمی

میکسیکو:  وسطی امریکی ملک میکسیکو میں مسافرطیارے کے گرکرتباہ ہونے سے 80 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ایرومیکسیکو نامی فضائی کمپنی کی پروازاے ایم 2431 ڈورانگو میں دارالحکومت میکسیکو سٹی جارہی تھی، طیارہ اڑان بھرنے کے فوری بعد ائیر پورٹ سے محض 10 کلومیٹر کے فاصلے پر گر گیا۔ میکسیکو کے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں 97 مسافروں سمیت 101 افراد سوارتھے۔ حادثے میں 85 افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے پہلے ایک زوردارآوازسنی اور پھر طیارہ گرگیا۔ میکسیکو کی شہری دفاع کے ادارے کے ترجمان الیجاندرو کارڈوزا نے خبر ایجنسی کو بتایا کہ طیارے کے گرنے کے بعد جائے وقوعہ پر آگ لگ گئی تھی تاہم خوش قسمتی سے کوئی بھی مسافراس کی زد میں نہیں آیا اور کئی مسافر اپنے پیروں پر چل کر جہاز سے نکلے۔ The post میکسیکو میں مسافر طیارہ گر گر تباہ، 85 افراد زخمی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2vnCEtN

مقبوضہ کشمیر؛ نظر بند کشمیریوں کو بھارتی جیلوں میں منتقل کرنے پر قد غن ختم

 سری نگر:  مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی گورنر نے سیاسی نظربندوں کے خلاف ایک اور ظالمانہ اقدام کرتے ہوئے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربند کشمیریوں کو بھارتی جیلوں میں منتقل کرنے پر قانونی قدغن ختم کردی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق متعلقہ ادارے ریاستی انتظامی کونسل نے بدنام زمانہ کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ میں شامل کشمیری نظربندوں کو ریاست سے باہر بھارت کی جیلوں میں منتقل کرنے کی شق کو ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے جس سے کشمیری سیاسی نظربندوں کو اپنے خاندانوں سے بہت دور بھارت کی جیلوں میں منتقل کرنے کا راستہ ہموار ہوگیا ہے، ریاستی انتظامی کونسل نے 11جولائی کو اپنے تیسرے اجلاس میں پبلک سیفٹی ایکٹ جسے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے غیر قانونی قانون قرار دیا ہے کے سیکشن 10کو ختم کرنے کی سفارش کی تھی۔ اس شق کے تحت جیلوں میں نظربند جموں وکشمیر کے پشتنی باشندوں کو بھارتی جیلوں میں منتقل نہیں کیا جا سکتا ہے، یہ ترمیم بھارتی گورنر کی منظوری کے بعد 13 جولائی سے نافذالعمل ہے، پبلک سیفٹی ایکٹ ایک ایسا قانون ہے جس کے تحت کسی بھی شخص کو عدالتی کارروائی کے بغیر3 ماہ تک جیل میں ڈالا جا سکتا ...

شمالی کوریا نئے میزائلوں کی تیاری میں مصروف ہے ، امریکی رپورٹ

 واشنگٹن:  امریکی خفیہ سیٹلائٹ کی تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ شمالی کوریا نئے میزائلوں کی تیاری پر کام کر رہا ہے تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس تنصیب میں میزائل سازی کا یہ کام کس حد تک کیا جا چکا ہے۔ خبر رساں اداروں نے واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ شمالی کوریا بظاہر نئے بیلسٹک میزائلوں کی تیاری پر کام کر رہا ہے۔ ایک اعلیٰ امریکی اہلکار نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا ہے کہ جاسوس سیٹلائٹ نے شمالی کوریا میں ایک ایسی تنصیب کی نشاندہی کی ہے، جہاں ممکنہ طور پر بیلسٹک میزائلوں کی تیاری ہو رہی ہے۔ اپنی شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر اس امریکی اہلکار نے کہا کہ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس تنصیب میں میزائل سازی کا یہ کام کس حد تک کیا جا چکا ہے۔ یہ وہی تنصیب ہےجہاں شمالی کوریا نے ایسا پہلا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تیار کیا تھا جو امریکا تک مار کر سکتا ہے۔ امریکہ کے ساتھ خوشگوار تعلقات کے آغاز کے وعدوں کے باوجود شمالی کوریا کی طرف سے ہونے والی اس پیشرفت کو پریشان کن قرار دیا جا رہا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے ان خبروں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے، رابطہ کرنے پر ٹرمپ انت...

فلپائن؛ گاڑی دھماکے سے تباہ 5 فوجیوں سمیت 10 افراد ہلاک

منیلا:   فلپائن کے جنوبی علاقے میں وین میں بم دھماکے کے نتیجے میں 5 فوجیوں سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فلپائن کے جنوب میں واقع باسیلان جزیرے کے شہر لمیتان کی چیک پوسٹ پر فوجیوں نے تلاشی کے لیے وین کو روکا تھا کہ دھماکہ ہو گیا۔ جس کے نتیجے میں 5 فوجیوں سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 5 فوجی اہلکار اور 4 عام شہری شامل ہیں، واقعے میں ملوث وین ڈرائیور کا تعلق ابو سیاف گروپ سے بتایا جارہا ہے جو موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ The post فلپائن؛ گاڑی دھماکے سے تباہ 5 فوجیوں سمیت 10 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2KfUapw

بھارت، مولانا سید ارشد مدنی جمعیت علمائے ہند کے نئے صدر منتخب

نئی دہلی:  بھارت میں جمعیت علمائے ہندکی صدارت کیلیے ایک مرتبہ پھر تنظیم کے عہدیداروں اوراراکین نے مولانا سیدارشدمدنی پراعتماد کا اظہارکرتے ہوئے تنظیم کاصدر منتخب کرلیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق  جمعیت علمائے ہند کے مرکزی دفتر میں ہونے والے مجلس عاملہ کے اہم اجلاس میں ملک کے موجودہ حالات اور قانون و انتظام کی صورت حال پرگہری تشویش کااظہارکیاگیا۔ ساتھ ہی مختلف ملی وسماجی مسائل پر تفصیل سے غوروخوض کیا گیا۔ اس دوران تنظیم کے موجودہ صدر مولاناارشد مدنی کوآئندہ مدت کیلیے ایک بارپھرصدرمنتخب کرنے کا اعلان کیاگیا۔ The post بھارت، مولانا سید ارشد مدنی جمعیت علمائے ہند کے نئے صدر منتخب appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2Awid3U

کالعدم لشکر طیبہ سے تعلق،امریکا نے 2پاکستانیوں کے اثاثے منجمدکردیے

 واشنگٹن:  امریکا نے کالعدم لشکر طیبہ سے تعلق رکھنے والے 2پاکستانیوں کے اثاثے منجمدکردیے. تفصیلات کے مطابق کمانڈر کالعدم لشکر طیبہ عبدالرحمن الداخل کو خصوصی عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق حمید الحسن اورعبدالجبار پر کالعدم لشکر طیبہ کو مالی معاونت فراہم کرنے کا الزام ہے جس پر ان کے اثاثے منجمد کیے گئے ہیں۔ The post کالعدم لشکر طیبہ سے تعلق،امریکا نے 2پاکستانیوں کے اثاثے منجمدکردیے appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2Ozlna3

فلپائن میں 65 کروڑ روپے کی اسمگل شدہ لگژری کاروں پر بلڈوزر پھیردیا گیا

منیلا:  فلپائن میں اسمگلنگ کے خلاف جاری ایک مہم اس وقت دلچسپ صورتحال اختیار کرگئی جب 67 کروڑ 62 لاکھ روپے مالیت کی  درجنوں لگژری کاروں پر بلڈوزر پھیر کر انہیں تباہ کردیا گیا۔ یہ منظر دیکھنے کےلیے فلپائن کے صدر روڈریگو ڈیوٹرٹے بھی موجود تھے۔ فلپائنی صدر اس منظر سے بہت محظوظ ہوئے جس میں 75 لگژری کاروں سمیت مہنگی موٹرسائیکلوں کو تباہ کیا گیا۔ یہ سواریاں کسٹم حکام نے اسمگلروں سے ضبط کی تھیں۔ ان میں پورشے، لیمبورگینی، مسٹینگ اور ہیوی بائکس شامل تھیں جن کی مالیت 67 کروڑ روپے سے زیادہ بتائی جارہی ہے۔ اس موقع پر سفید ہیٹ پہنے فلپائنی صدر نے خوشی اور مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ اگرچہ وہ ملک میں بدعنوانی کو مکمل طور پر ختم کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے لیکن گاڑیوں کو بلڈوزر سے تباہ کرنے کا عمل ان کے منصوبے کا اہم حصہ ہے۔ فلپائنی صدر نے کہا کہ انہوں نے غیرقانونی طور پر منگوائی جانے والے ان قیمتی کاروں کو تباہ کیا ہے تاکہ دنیا کو پیغام دیا جاسکے کہ فلپائن سرمایہ کاری کےلیے ایک بہترین ملک ہے۔ فلپائنی حکام کے مطابق اب تک وہ 800 اسمگل شدہ کاریں قبضے میں لے چکے ہیں۔ اس سے قبل فلپائن ک...

میٹرک جنرل گروپ اور خصوصی طلبا کے امتحانی نتائج کا اعلان

 کراچی:  ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے(ایس ایس سی) پارٹ ٹو جنرل گروپ ریگولر وپرائیویٹ اورخصوصی طلبہ سال دوم کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔ نتائج بورڈ کی ویب سائٹwww.bsek.edu.pk پر اور ایس ایم ایس سروس 8583 پر بھی دیکھے جاسکتے ہیں، نتائج کے مطابق جنرل گروپ میں اقرا حفاظ گرلز سیکنڈری اسکول بلاک بی نارتھ ناظم آباد کی صبیح الزوہا نے762 نمبرحاصل کرکے پہلی، سی پی اینڈ برار ہائی گرلز اسکول غازی صلاح الدین روڈ بلاک7/8 کی مدیحہ نے 758 نمبر حاصل کے دوسری،ڈی ایم سی گرلز اسکول شہید ملت روڈ کی لائبہ اطہر نے754 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کیں۔ مزید براں خصوصی طلبہ کی پہلی اور دوسری پوزیشنیں ابسا اسکول ڈی ایچ اے کورنگی روڈ نے حاصل کیں جن میں خضرا ظفر نے86.11 فیصد نمبر کے ساتھ پہلی،علیشہ گل قادری نے 85.64 فیصد نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ دیوا اسکول گلشن اقبال بلاک 3 محمد حزیفہ قریشی نے 83.29 فیصد نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ انھوں نے کہا کہ بورڈ کی جانب سے باقاعدہ تقریب کا اہتمام سائنس کا رزلٹ آنے پر کیا جائے گا،جنرل گروپ میں 23923 امی...

تھانوں میں شہریوں کو رقم کیلیے اغوا کر کے رکھنے کا سلسلہ جاری

 کراچی:  تھانوں میں شہریوں کو اغوا کرکے رکھنے کا سلسلہ جاری ہے پولیس افسران شہریوں کو تاوان کی لیے جھوٹے مقدمات میں پھنسانے، تشدد کرنے، غیر قانونی کاموں اور پیدا گیری کے لیے تھانوں کا استعمال کرنے لگے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے تھانہ مومن آباد میں چھاپہ مار کر حوالات میں محبوس 2 شہریوں کو بازیاب کرکے رہا کردیا، چھاپہ انورکی بازیابی کے لیے مارا گیا تھا لیکن ایک اور شہری ایوب کو بھی غیرقانونی حراست میں رکھا گیا تھا عدالتی عملے نے دونوں کو فوری رہا کردیا۔ عدالت نے اغوا میں ملوث ایس ایچ او اور تمام پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے پولیس سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج  کے حکم پر جوڈیشل مجسٹریٹ غربی عبدالباسط کلہوڑو نے مغوی انور کی بازیابی کے لیے تھانہ مومن آباد میں چھاپہ مارا اس موقع  پر تھانے کے حوالات میں ایک اور شہری ایوب بھی غیرقانونی بند تھا ،عدالتی عملے نے دونوں شہریوں کو بازیاب کرکے فوری رہا کردیاتھانے کا ریکارڈ چیک کیا گیا توشہریوں کے خلاف ایف آئی آر تھی اور نہ ہی روزنامچے میں کوئی اندراج تھا۔ عدالت نے فوری...

ایدھی فاؤنڈیشن آسٹریلیا نے پاکستان کو50 ایمبولینس عطیہ کردیں

کراچی:  ایدھی انٹرنیشنل فاؤنڈیشن آسٹریلیا کی جانب سے ایدھی فاؤنڈیشن پاکستان کے لیے50 نئی ایمبولینسیں عطیہ کی گئی ہیں ایدھی فاؤنڈیشن کو عطیہ کی گئیں ایمبولینسیں ملک کے مختلف حصوں میں استعمال کی جائیں گی۔ ایدھی فاؤنڈیشن کو ہرسال 200 ایمبولینسوں کی ضرورت پڑتی ہے، منگل کو نارتھ کراچی ایدھی سینٹر میں تقریب کے دوران ایدھی  انٹرنیشنل فاؤنڈیشن آسٹریلیا کی جانب سے ایدھی فاؤنڈیشن پاکستان کو50 نئی ایمبولینسیں عطیہ کی گئیں، فیصل ایدھی نے بتایا کہ عطیہ کی گئی ایمبولینسز ملک کے مختلف حصوں میں استعمال کی جائیں گی تاکہ ملک بھر میں لوگوں کی خدمت کی جاسکے انھوں نے کہا کہ ہم ایدھی انٹرنیشنل فاؤنڈیشن آسٹریلیا اور آسٹریلین ڈونرزکا شکریہ ادا کرتے ہیں جنھوں نے ہماری مدد کی اور ہمیں یاد رکھا، ایدھی صاحب کے مشن اورانسانی خدمت کے لیے انھوں نے جو ہمارا ساتھ دیا یہ قابل ستائش ہے۔ فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ مستقبل میں بھی یہ ہمارا ساتھ جاری رکھیں کیونکہ گزشتہ 3 یا 4 سالوں اور خاص کر عبدالستار ایدھی کے جانے کے بعد حامد خان اوران کی ٹیم نے بہت محنت کی ہے جس کے باعث آسٹریلین برادری ان کے ساتھ...

بھٹائی آباد کی رہائشی کمسن لڑکی کا زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل

 کراچی:  بھٹائی آباد کی رہائشی کمسن لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا گیا مقتولہ کے جسم پر تشدد کے بھی نشانات پائے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سچل کے علاقے بھٹائی آباد کی رہائشی کمسن لڑکی کی تشدد زدہ لاش گلستان جوہر میں واقعے نجی اسپتال لائی گئی، ایس ایس پی ضلع ملیر منیر شیخ نے بتایا کہ مقتولہ کی شناخت 7 سالہ کائنات دختر سید حسین کے نام سے ہوئی ہے جبکہ پولیس نے لڑکی کی لاش لانے والے اس کے بہنوئی عارف شاہ اور اس کے والد الطاف شاہ جو کہ مقتولہ کا چچا بھی ہے کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا۔ مقتولہ کے بہنوئی نے ابتدائی طور پر بتایا کہ بہن سے لڑائی کے دوران کائنات کو چوٹ لگی تھی جس کے باعث وہ ہلاک ہوگئی، پولیس مقتولہ کی بہن سے بھی اس حوالے سے معلومات حاصل کر رہی ہے۔ The post بھٹائی آباد کی رہائشی کمسن لڑکی کا زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2LG9MI9

شکست پر دلبرداشتہ جمشید دستی نے فری عوامی بس سروس بند کر دی

شاہ جمال:  عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید احمد خان دستی نے شکست سے دلبرداشتہ ہوکر فری عوامی بس سروس بند کردی۔ تفصیلات کے مطابق عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نے شکست سے دلبرداشتہ ہوکر فری عوامی بس سروس بند کردی۔ 5 روز سے سروس بند ہونے سے مزدور اور کچہری جانے والے لوگ پریشان ہیں۔ دوسری جانب شاہ جمال مظفر گڑھ جانے والے لوگوں کا وین مالکان کے ساتھ زیادہ کرائے مانگنے پر جھگڑا معمول بن گیا ہے۔ The post شکست پر دلبرداشتہ جمشید دستی نے فری عوامی بس سروس بند کر دی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2LSwSur

مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا 125 واں یوم ولادت منایا گیا

 اسلام آباد:  مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا 125 واں یوم ولادت منایا گیا۔ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کے یوم ولادت کے موقع پرچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے مادر ملت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ تحریک پاکستان کے دوران فاطمہ جناح کا لازوال کردار مینارہ نور بنا۔ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح برصغیر کی مسلم خواتین کے لیے بہترین نمونہ تھیں۔ راست بازی اور اصولوں سے محبت ان کی شخصیت کا بنیادی ستون تھا۔ نصب العین سے لگائو بھی مادر ملت کی شخصیت کا بنیادی ستون تھا۔ The post مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا 125 واں یوم ولادت منایا گیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2KeQVP9

قائدایوان، (ن) لیگ کومشترکہ امیدوار کیلیے مشکلات

 اسلام آباد:  وزیراعظم اوروزیراعلیٰ پنجاب کیلیے حزب اختلاف کے مشترکہ امیدوارلانے کی کوششوں میں اہم کردارکی حامل مسلم لیگ (ن) کواس ضمن میں مشکلات کاسامناہے کیونکہ حزب اختلاف کی دوسری اہم جماعت پیپلزپارٹی کی طرف سے اس سلسلے میں سرد مہری کامظاہرہ کیاجارہاہے۔ ایکسپریس ٹربیون کومعلوم ہواہے کہ پیپلزپارٹی وزیراعظم اوروزیراعلیٰ پنجاب کے عہدوں پر امیدواروں کی حمایت کیلیے تیارنہیں جس سے سابق حکمراں جماعت کی طرف سے مشترکہ امیدوارلانے کی کوششوں کودھچکالگا۔ مسلم لیگ (ن) کے باخبررہنماؤں سے ہونیوالی بات چیت سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ (ن) لیگ قومی اسمبلی  اورپنجاب اسمبلی میں قائد ایوان کاارادہ رکھتی ہے مگراس سلسلے میں حزب اختلاف کی تمام جماعتوں کی حمایت کاحصول مشکل نظرآرہاہے کیونکہ پیپلزپارٹی بظاہر (ن) لیگ کے امیدواروں کی حمایت کیلیے تیارنہیں ہے۔ اگرچہ عوامی سطح پرپیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے وزیراعظم کے الیکشن کیلیے مطلوبہ تعدادکے حصول کیلیے کوششیں کرنیکی بات کی ہے  تاہم (ن) لیگ کے ایک سینیٹرنے نام نہ ظاہر کرنیکی شرط پربتایاکہ  شہبازشریف کے قریبی بعض لیگی رہنما پیپلزپارٹی ک...

تبرک کیلیے کاٹے جانے کا ڈر؛غلاف کعبہ 3 میٹر اونچا کردیاگیا

مکہ:   حج کی آمد پر ہر برس کی طرح امسال بھی خانہ کعبہ کا غلاف نیچے سے3 میٹرتک اوپرکردیاگیاہے۔ سعودی اخبار کے مطابق حج کے دوران بعض حاجی ازراہِ تبرک غلاف کعبہ کا ٹکڑا حاصل کرنے کیلیے خاموشی سے نیچے سے تھوڑا سا ٹکڑا کاٹ لیتے ہیں، لہٰذا حکام نے اس کے سدباب کیلیے یہ اقدام اٹھایا ہے اورخانہ کعبہ کا غلاف 3 میٹر اونچا کردیا۔ The post تبرک کیلیے کاٹے جانے کا ڈر؛غلاف کعبہ 3 میٹر اونچا کردیاگیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2v8fB6W

پی ٹی آئی نے میرے ووٹ پیسوں سے خریدے،عائشہ گلالئی

 اسلام آباد:  تحریک انصاف(گلالئی )کی سربراہ عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے میرے ووٹ پیسوں سے خریدے۔ تحریک انصاف(گلالئی )کی سربراہ عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ عام انتخابات2018سے متعلق الیکشن کمیشن عملے کا چناؤ اور پاک فوج کی زیر نگرانی میں سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے صاف شفاف الیکشن کا انعقاد بہترین فیصلہ تھا، بہترین الیکشن کرانے پر الیکشن کمیشن اور پاک فوج کو سلام پیش کرتی ہوں۔ انھوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ عمران خان قوم سے کیے گئے وعدے پورے کریں۔ تحریک انصاف نے میرے ووٹ پیسوں سے خریدے۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے انھیں بدنام کیا جارہاہے۔ The post پی ٹی آئی نے میرے ووٹ پیسوں سے خریدے،عائشہ گلالئی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2O1CQ9T

اسیر حریت پسند خاتون رہنما آسیہ اندرابی کے گھر دوبارہ چھاپہ

 سری نگر:  نئی دہلی جیل میں اسیر حریت رہنما آسیہ اندرابی کے گھر پر نیشنل انویسٹی گیشن اتھارٹی کے اہلکاروں نے چھاپہ مارا اور اہل خانہ کو ہراساں کرتے ہوئے کمپیوٹر، موبائل فونز اور دستاویزات لے گئے۔ کشمیر میڈیا سیل کے مطابق بھارتی تفتیشی ادارے این آئی اے نے گزشتہ شب سری نگر میں آسیہ اندرابی کے گھر پر چھاپہ مارا اور اہل خانہ کو ہراساں کیا۔ آسیہ اندرابی کے شوہر ڈاکٹر محمد قاسم بھی پہلے سے حراست میں ہیں۔ این آئی اے کے اہل کاروں نے بچوں کو ڈرایا دھمکایا اور جاتے ہوئے اپنے ہمراہ کمپیوٹر، موبائل فونز اور چند دستاویزات بھی لے گئے۔ یہ خبر بھی پڑھیں :  مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کا پرچم لہرانے پر حریت رہنما آسیہ اندرابی گرفتار دختران ملت کی چیئرپرسن آسیہ اندرابی کو رواں سال 23 مارچ کو پاکستان کا پرچم لہرانے کے جرم میں حراست میں لیا گیا تھا جب کہ اس ماہ انہیں دو خاتون ساتھیوں ناہیدہ نسرین اور صوفیہ فہمیدہ کے ہمراہ سری نگر جیل سے نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں غیر قانونی طور پر منتقل کردیا گیا تھا جب کہ ان کا انٹرویو چھاپنے والے کشمیری صحافی کو بھی بھارت طلب کیا گیا تھا۔ تحریک حریت ...

آخری دن تک حکومت بنانے کی کوشش کریں گے، حمزہ شہباز

 لاہور:  مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آخری دن تک حکومت بنانے کی کوشش کریں گے اور دیوار سے لگانے کی کوششوں کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ حالیہ انتخابات میں بہت کچھ غلط ہوا، ان انتخابات میں دھاندلی کا ریکارڈ قائم ہوا، یہ تاریخ کے متنازع الیکشن تھے، پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 نہیں دیے گئے ہر حلقے میں ایجنٹس کو کمروں میں بند کردیا گیا۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ لاہور اور پنجاب میں (ن) لیگ کو بہت پذیرائی ملی جب کہ یہ مینڈیٹ کسی نے بھیک میں نہیں دیا، عوام نے اختیار دیا ہے، (ن) لیگ پنجاب میں اکثریتی جماعت ہے لیکن یہ عام جیت نہیں ہمارے لوگ کٹھن مراحل سے گزر کر جیتے ہیں تاہم دیوار سے لگانے کی تمام تر کوششوں کے باوجود حکومت بنانے کی کوشش کریں گے، ووٹ پر جو ڈاکا ڈالا گیا ہے اس کو بے نقاب کریں گے، انصاف لے کر رہیں گے، عوام سمیت ہر فورم پر جائیں گے۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کے بعد لوگ ملک چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں لیکن نواز شریف بیمار بیوی کو چھوڑ کر واپس آئے، نواز شریف نے اٹ...

پنجاب میں حکومت بنانے کیلیے پی ٹی آئی نے مطلوبہ نشستیں حاصل کرلیں

 لاہور:  پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے تحریک انصاف کو (ق) لیگ کی 8 اور 21 آزاد امیدواروں کی حمایت حاصل ہوگئی جس کے بعد ان کی نشستوں کی تعداد 152 تک جاپہنچی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے تحریک انصاف اور ن لیگ میں رسہ کشی جاری ہے، مزید 3 آزاد امیدوار پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے جن میں پی پی 238 سے شوکت لالیکا، پی پی 97 سے اجمل چیمہ اور پی پی 106 سے ملک عمر فاروق شامل ہیں۔ عام انتخابات میں تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کی 123 نشستیں حاصل کیں، مسلم لیگ (ق) کی 8 اور 21 آزاد ارکان کی حمایت کے ساتھ اب تحریک انصاف کی نشستوں کی تعداد 152 تک جاپہنچی ہے جبکہ پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے انہیں 148 ارکان کی حمایت درکار ہیں۔ پنجاب میں حکومت بنانے کا ایجنڈا لے کر تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کی قیادت کی بیٹھک بھی لگی جس میں چوہدری پرویز الہیٰ کو اسپیکر پنجاب اسمبلی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ طے پایا کہ وفاق میں بھی (ق) لیگ کو ایک وزارت اور وزیر مملکت کا عہدہ ملےگا۔ دوسری طرف مسلم لیگ (ن) بھی پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ سابق حکمران جماعت نے عام انتخابات میں 129...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہنے کا امکان

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کی سفارش کی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزات خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ نئی حکومت پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کی تجویز دی ہے تاہم حتمی فیصلہ نگراں وزیراعظم ناصر الملک کریں گے۔ واضح رہے اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات 7 روپے تک قیمت بڑھانے کی سفارش کی تھی۔ The post پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہنے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2LPWVTi

ایکسپریس نیوز کے اینکر پرسن عمران خان کے گھر پر فائرنگ

 لاہور:  ایکسپریس نیوز کے اینکر عمران خان کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پیکو روڈ فیکٹری کے علاقے میں موجود اینکر پرسن عمران خان کے گھر پر پیش آیا جس میں ملزمان نے کئی فائر کیے اور بھاگ نکلے۔ پولیس نے اینکر پرسن کے گھر سے گولیوں کے پانچ خول برآمد کیے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں اہل خانہ محفوظ رہے فائرنگ سے گھر کے مرکزی دروازے کو نقصان پہنچا۔ The post ایکسپریس نیوز کے اینکر پرسن عمران خان کے گھر پر فائرنگ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2LIwb7Z

بھارتی ریاست بہار کے سرکاری شیلٹر ہاؤس میں 34 بچیوں کے ساتھ زیادتی

بھارت میں بچوں کے سرکاری شیلٹر ہاؤس میں 34 کمسن بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت بھر میں سرکاری شیلٹر ہاؤس میں کمسن بچیوں کے ساتھ پیش آنے والے جنسی زیادتی کے واقعات پر تشویش کی لہر پائی جاتی ہے جب کہ  ریاست بہار کے ایک سرکاری شیلٹرہاؤس میں رہائش پذیر 34 بچیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا جن کی عمریں 7 سے 18 سال کے درمیان ہیں۔ متاثرہ بچیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا اور بعد ازاں ڈاکٹرز نے تمام بچیوں کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی۔ واقعات میڈیا میں رپورٹ ہونے پر پولیس سمیت دیگر اداروں نے تفتیش شروع کردی ہے اور میڈیکل رپورٹس کی مدد سے ابتدائی مرحلے میں 10 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ The post بھارتی ریاست بہار کے سرکاری شیلٹر ہاؤس میں 34 بچیوں کے ساتھ زیادتی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2KjzNry

افغانستان میں خودکش حملے اور دھماکے، 16 افراد ہلاک

کابل:  افغانستان میں خودکش حملوں اور دھماکوں میں کم از کم 16 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق جلال آباد شہر میں حکومتی عمارت پر جنگجوؤں نے حملہ کرکے وہاں موجود لوگوں کو یرغمال بنایا تاہم کئی گھنٹوں سے جاری فائرنگ کے تبادلے میں فورسز نے حملہ آوروں کو ہلاک کرکے مغویوں کو بازیاب کرالیا۔ صوبائی گورنر کے ترجمان عطااللہ خوگیانی کا کہنا ہے کہ دو خودکش حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑیوں کو عمارت کے دروازے سے ٹکرایا اور اسی اثناء میں فائرنگ کرتے ہوئے 3 حملہ آور اندر داخل ہوگئے جنہوں نے وہاں موجود لوگوں کو ایک کمرے میں بند کرکے انہیں یرغمال بنالیا۔ یہ بھی پڑھیں:  طالبان افغان جنگ میں ایرانی ہتھیار استعمال کررہے ہیں، ایرانی رکن پارلیمنٹ حملے کی اطلاع ملتے ہی فورسز موقع پر پہنچ گئیں اور حملہ آوروں سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا جس کا اختتام تینوں حملہ آوروں کی ہلاکت کی صورت میں ہوا تاہم اس واقعے میں پانچ افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ فورسز نے مغویوں کو بازیاب کراتے ہوئے عمارت کا کنٹرول حاصل کرلیا اور واقعے کے 14 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ قبل ازیں مغربی ص...

سمندری کچرے سے دیوہیکل شارک کا مجسمہ تیار

نیواورلینز:  اورلینز کے چڑیا گھر میں سمندر سے جمع  کیے گئے پلاسٹک کی بوتلوں اور دیگر کچرے سے تیار دیوہیکل شارک کے مجسمے کی نمائش جاری ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ساحلوں کی صفائی کے نام سے جاری مہم کے دوران رضاکاروں نے ہزاروں کی تعداد میں پلاسٹک کی بوتلیں، تھیلیاں اور دیگر کچرا جمع کیا تھا۔ رضا کاروں کے لیے اتنی بڑی تعداد میں جمع ہونے والے کچرے کو تلف کرنا بھی ایک مسئلہ تھا جب کہ اس کچرے کی مقدار اور نقصانات سے عوام کو بھی آگاہ کرنا ضروری تھا۔   پروجیکٹ ڈائریکٹر انجیلا ہیزلٹن پوزی نے اس کچرے کو تلف کرنے کے بجائے ایک انوکھی ترکیب سوچی اور اس کچرے سے دیوہیکل شارک ڈیزائن کی جسے اب نمائش کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔ پوزی کا کہنا تھا کہ کچرے سے شارک تیار کرنے کا مقصد عوام کو اس حقیقت سے آگاہ کرنا ہے کہ وہ کتنے بڑے پیمانے پر سمندر میں کچرا پھینکتے ہیں جس سے پوری ایک شارک بنائی جاسکتی ہے۔ واضح رہے کہ سمندر میں پلاسٹک کے مکمل طور پر نابود ہونے کا عرصہ بہت طویل ہے جس کی وجہ سے سمندری حیات اور نباتات پر تباہ کن اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ حال ہی میں ایک مادہ شارک کے...

ترک صدر کا عمران خان کو فون، انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد

 انقرہ:  ترک صدر رجب طیب اردوان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ترک صدر رجب طیب اردوان نے ٹیلی فون کیا اور انہیں انتخابات میں کامیابی پر دلی مبارک باد پیش کی۔ رجب طیب اردوان نے چیئرمین تحریک انصاف اور آئندہ حکومت کے لیے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کیا جب کہ مبارک باد دینے پر عمران خان نے ترک صدر کا شکریہ ادا کیا اور دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکی کے مابین تعلقات کے نئے دور کے آغاز پر اتفاق کیا۔ اس خبر کو بھی پڑھیں :  نریندر مودی کا عمران خان کو فون واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے عمران خان کو ٹیلی فون کرکے انہیں عام انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی اور عمرن خان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کے نئے دور کے آغاز کے لیے تیار ہیں۔ The post ترک صدر کا عمران خان کو فون، انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2M847qO

جی ڈی اے کا انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

 کراچی:  گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے  خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔ گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیر پگارا کا کہنا تھا کہ 2018ء کے الیکشن کے لیے قوم کو شفاف الیکشن کا یقین دلایا گیا لیکن اس الیکشن جیسی دھاندلی ملک کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوئی، جھگڑا اگر پنجاب میں تھا تو سندھ کے عوام کو کیوں بے وقوف بنایا گیا؟ سربراہ جی ڈی اے نے انتخابات میں دھاندلی کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں دھاندلیوں کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے کیوں کہ الیکشن والے دن سے پہلے ہی دھاندلی ہونا شروع ہوچکی تھی، کچھ لوگوں نے کہا کہ الیکشن میں6 بجے کے بعد دھاندلی ہوئی ہے اور دھاندلی کی نشاندہی کے باوجود ایکشن نہیں لیا گیا۔ پیر پگارا کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان کی حکومت کو کمزور نہیں کریں گے، عمران خان نے جو باتیں کی ہیں ان میں سے 50 فیصد پربھی عمل ہوجائے تو ملک پٹڑی پر آجائے گا اب دیکھنا ہے کہ عمران خان لوٹا ہوا پیسہ کیسے واپس لاتے ہیں؟ کیوں کہ باہر موجود زیادہ تر روپیہ بیورو کریسی کا ہے۔...

بیٹے کی سڑک حادثے میں ہلاکت پر باپ نے 556 گڑھے بھر دیئے

 ممبئی:  بھارت میں ایک شہری نے اپنے بیٹے کی ٹریفک حادثے میں ہلاکت کے بعد شاہراہوں پر موجود 556 گڑھے بھر دیے اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شہری دادا راؤ بلہور کا جواں سال بیٹا 2015ء میں ایک سڑک حادثے میں ہلاک ہو گیا تھا لیکن غم زدہ باپ نے بیٹے کی جدائی کو زندگی کا روگ بنانے کے بجائے سڑکوں پر پڑنے والے گڑھوں کو بھرنے کا سلسلہ شروع کیا اور تین سال میں وہ 556 گڑھے بھر چکے ہیں۔ جواں سال بیٹے سے محروم ہوجانے والے داد راؤ کے سڑک کے گڑھے بھرنے کے کام میں اب رضاکاروں کی ایک ٹیم بھی شامل ہوگئی ہے۔ بھارت میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور ممبئی کی سڑکوں پر بڑے بڑے گڑھے پڑگئے ہیں جسے بھرنے کے لیے یہ رضاکار متحرک نظر آرہے ہیں۔   Heartbreaking! After his son died in a road accident, #DadaraoBilhore has filled 555 #potholes in #Mumbai in the last 3 years pic.twitter.com/Tjkf3NlYKT — ABP News (@abpnewstv) July 29, 2018 اس موقع پر داد راؤ کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سڑک کے گڑھے بھرتے ہوئے مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے میں اپنے دل کے زخ...

وزارت اعلیٰ ہمارا حق ہے ملا تو ٹھیک ورنہ بھیک نہیں مانگیں گے، اختر مینگل

کوئٹہ:  بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل کا کہنا ہے کہ اگر ہم خود اپنی حکومت نہیں بناسکے تو اپنی ترجیحات کو سامنے رکھتے ہوئے کسی ایک جماعت کی حمایت کریں گے جب کہ وزارت اعلیٰ ہمارا حق ہے اگر ملا تو ٹھیک ورنہ بھیک نہیں مانگیں گے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل کا کہنا تھا کہ جام کمال سمیت بلوچستان عوامی پارٹی کے متعدد رہنماؤں نے حکومت سازی سے متعلق رابطہ کیا ہے لیکن ابتدائی عمل میں پہلے ہم ایچ ڈی پی، جمعیت، اے این پی سے حکومت سازی سے متعلق رابطہ کریں گے اور اگر ہم حکومت نہیں بناسکے تو اپنی ترجیحات کو سامنے رکھتے ہوئے کسی ایک جماعت کی حمایت کریں گے۔ اختر مینگل نے کہا کہ میرے صوبائی یا قومی اسمبلی میں جانے سے متعلق فیصلہ پارٹی کی مشاورت سے کریں گے جب کہ مرکزی اور صوبے میں رابطے کے لیے دو کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں، کمیٹی آزاد اراکین کے ساتھ  بھی رابطے میں ہے۔ The post وزارت اعلیٰ ہمارا حق ہے ملا تو ٹھیک ورنہ بھیک نہیں مانگیں گے، اختر مینگل appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2NYQ7A5

ملزمان کی گرفتاری کیلئے کسی امتیازی پالیسی پر یقین نہیں رکھتے، چیئرمین نیب

 اسلام آباد:  چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب ملزمان کی گرفتاری کیلئے کسی امتیازی پالیسی پر یقین نہیں رکھتا۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاویداقبال کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں بدعنوانی میں ملوث مبینہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے بنائی گئی پالیسی کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے کسی امتیازی پالیسی پر یقین نہیں رکھتے، بلا امتیاز، ٹھوس شواہد اور قانون کے مطابق مبینہ ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جاتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:  چیئرمین نیب کا ڈی جی کے پی کے کو پشاور بس منصوبے کی تحقیقات کا حکم جسٹس (ر) جاویداقبال نے کہا کہ نیب بدعنوانی میں مبینہ ملزم کی گرفتاری کے وقت الزامات کی سنگین نوعیت ،بدعنوانی میں مبینہ کردار سمیت تمام پہلووٴں کا جائزہ لے کر ملزم کو گرفتار کرتا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے بعد اس کو متعلقہ احتساب عدالت میں پیش کرتا ہے۔ چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب ملزم پر لگائے گئے الزامات کی مکمل تفصیلات سے احتساب عدالت کوآگاہ کرتا ہے اور مزید تحقیقات کیلئے ملزم کو احتساب عدالت کی جانب سے ر...

پی ٹی آئی اور بی اے پی کا بلوچستان میں حکومت بنانے پر اتفاق

اسلام آباد:  پاکستان تحریک انصاف اور بلوچستان عوامی پارٹی میں بلوچستان میں حکومت بنانے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد نے بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی جس میں دونوں جماعتوں میں وفاق اور بلوچستان میں حکومت بنانے پر اتفاق ہوا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر جام کمال خان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی کیلیے بی اے پی وفاق میں کسی کے ساتھ چل سکتی ہے تو وہ پی ٹی آئی ہے، ان کے ساتھ ملکر وفاق اور بلوچستان میں ایک بہتر حکومت بنائیں گے جب کہ تحریک انصاف کے ساتھ سینیٹ الیکشن میں بھی تعاون رہا ہے۔ جام کمال کا کہنا تھا کہ ایک ٹیم کی صورت میں بلوچستان اور پاکستان کے عوام کیلیے کام کریں گے  اور ملکر بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے طریقہ کار نکالیں گے جب کہ ہم نے بغیر کسی شرط کے تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی  کی حمایت سے بلوچستان میں سادہ اکثریت سے بھی آگے بڑھ چکے ہیں اور یہاں سے بہت اچھا پیغام لے کر بلوچستان جارہے ہیں۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے رہن...

شہبازشریف نے ایک ہی حلقے پر 11 ارب روپے خرچ کردیے

لاہور:  شہبازشریف نے انتخابات میں جیت کے لئے حلقہ این اے 132 پر مبینہ طور پر اربوں روپے خرچ کئے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے لاہور کے صرف ایک حلقے این اے 132 پر 11 ارب روپے خرچ کردیئے۔ پہلے یہ حلقہ این اے 129 کہلاتا تھا جسے نئی حلقہ بندی میں این اے 132 بنادیا گیا۔ شہباز شریف 2013 میں یہاں کی صوبائی نشست سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ اس حلقے پر پنجاب کی سابق حکومت کی جانب سے خرچ کی گئی رقوم کی تفصیلات ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی ہیں۔ شہباز شریف نے مالی سال 2014-15 میں 3 ارب 97 کروڑ کی رقم جاری کی، مالی سال 2015-16 کے دوران سڑکوں، گلیوں اور سیوریج کی تعمیر کے لئے 2 ارب 16 کروڑ روپے کی رقم خرچ کی گئی، 2016-17 کے دوران 2  ارب 43 کروڑ،  جب کہ مالی سال 2017-18 کے دوران 2 ارب 24 کروڑ سے زائد رقم خرچ کی گئی۔ ترقیاتی  پیکج لاہور کے تحت حلقہ کے لئے مزید 9 کروڑ روپے جاری کئے گئے۔ دوسری جانب حلقہ کے عوام 11 ارب روپے سے زائد رقم خرچ ہونے کے باوجود گندے پانی ، ٹوٹی سڑکیں اور ناکارہ سیوریج کے باع...

عسکری پارک کراچی میں گرنے والے جھولے کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی

 کراچی:  عسکری پارک میں جھولا گرنے کی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے جس میں ناقص مٹیریل کے استعمال کی نشاندہی کی گئی ہے۔ کراچی کے عسکری پارک میں جھولا گرنے کے حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی کی چیف سیکرٹری سندھ کو پیش کردہ رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے، رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جھولا توازن کھونے اور غلط فٹنگ کے باعث گرا جب کہ آپریٹ کرنے والا عملہ بھی غیرتربیت یافتہ تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جھولا چین سے درآمد کیا گیا اور اس میں ناقص مٹیریل استعمال کیا گیا، جھولا استعمال شدہ تھا جب کہ اس کی ویلڈنگ ناقص اور کوئی ایس او پی بھی نہیں تھا، 2 جولائی کی انسپکشن میں جھولے کی فٹنگ پر تحفظات کا اظہار بھی کیا گیا تھا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نٹ بولٹ صحیح لگائے گئے نہ ہی ویلڈنگ مناسب تھی جب کہ ٹھیکیدار، آپریشنل اور آڈٹ ٹیم واقعہ کی ذمہ دار ہے۔ کمیٹی نے اپنی سفارشات میں کہا ہے کہ پارک کھولنے سے قبل تمام جھولوں کی انسپکشن کرائی جائے، جھولے لگانے اور چلانے سے متعلق ایس او پیز بھی بنائے جائیں۔ The post عسکری پارک کراچی میں گرنے والے جھولے کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی...

تحریک انصاف کا تقریب حلف برداری میں مودی کو مدعو کرنے پرغور، بھارتی میڈیا

 اسلام آباد:  تحریک انصاف کی کور کمیٹی عمران خان کی تقریب حلف برداری میں بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی سمیت تمام سارک ممالک کے سربراہان کو مدعو کرنے پر غور کررہی ہے۔ بھارتی میڈیا نے تحریک انصاف کے رہنما کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ عمران خان وزیراعظم کے عہدہ کا حلف اُٹھانے کی تقریب میں سارک ممالک کے دیگر سربراہان کے ساتھ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو بھی مدعو کرنا چاہتے ہیں تاہم اس معاملے پر ابھی کور کمیٹی میں بحث جاری ہے۔ امید ہے کور کمیٹی جلد ہی اس پر فیصلہ کرلے گی۔ یہ خبر بھی پڑھیں : مودی کا عمران خان کو فون بھارتی میڈیا کے مطابق تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے بھی بھارتی وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت کو خارج از امکان قرار نہیں دیا ہے۔ بھارتی وزیراعظم کو بھی سارک ممالک کے دیگر سربراہان کی طرح مدعو کیا جا سکتا ہے تاہم اس کے لیے کور کمیٹی متفق ہونے کے بعد وزارت خارجہ سے بھی مشاورت کرے گی۔ واضح رہے کہ حالیہ عام انتخابات میں تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت ابھر کر سامنے آئی ہے جس پر بھارتی وزیراعظم نے عمران خان کو فون کرکے مبارک دی اور نیک خواہشات کا ا...

ہم پارلیمان کے اندر اور باہر ایشوز پر سیاست کریں گے، بلاول بھٹو

 کراچی:  پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم پارلیمان کے اندر اور باہر ایشوز پر سیاست کریں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں  بلاول بھٹوزرداری نے جیتنے والے ارکان کو  مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ  تمام ارکان کو اپنے حلقوں پر خصوصا عوامی مسائل پر توجہ دینی ہے اور آپ کو میری ٹیم بن کر حلقے کے عوام کی خدمت کرنی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:  انجینئرڈ الیکشن وفاق کیلیے خطرہ ہیں، بلاول بھٹو انہوں نے کہا کہ ہم پارلیمان کے اندر اور باہر ایشوز پر سیاست کریں گے، پارلیمنٹ میں بیٹھ کر ایشوزپربات کریں گے کیونکہ ہماری منزل جمہوریت کی مضبوطی اور عوام کی خدمت ہے ہمیں شہید بے نظیر بھٹو کا ادھورا مشن پورا کرنا ہے۔ بعدازاں میڈٰیا سے بات کرتے ہوئے نومنتخب رکن اسمبلی قادر پٹیل نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری نے عوام کی خدمت پر فوکس کرنے کی ہدایت کی ہے جب کہ جہاں سے ہارے ہیں وہاں سے رپورٹ طلب کی گئی ہے، چیئرمین نے انتخابی نتائج پر خدشات کا اظہار کیا ہے تاہم اس کے باوجود ہماری پارٹی کے نتائج حوصلہ افزا...

جسٹس شوکت صدیقی کیخلاف ریفرنس کی کارروائی روکنے کی درخواست مسترد

 اسلام آباد:  سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کیخلاف ریفرنس کی کارروائی روکنے کی درخواست مسترد کردی۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں پانچ رکنی سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کیخلاف ریفرنس کی سماعت کی۔  اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے وکیل حامد خان نے کارروائی روکنے کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ سپریم جوڈیشل کونسل کا کل کا حکم سپریم کورٹ میں چیلنج کرنا چاہتے ہیں، عدالت ہماری درخواست کے فیصلے تک کونسل کی کارروائی روک دے۔ یہ بھی پڑھیں:  جسٹس شوکت صدیقی کے ساتھ انصاف ہوگا، چیف جسٹس جوڈیشل کونسل نے کارروائی روکنے کی استدعا مسترد کردی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آج گواہوں کا بیان ریکارڈ کرنے دیں پھر آپ کی درخواست کو دیکھ لیں گے، اگر اس پر رجسٹرار کو اعتراض نہ ہو تو ایک آدھ دن میں سماعت کے لیے لگا دیں گے۔ سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی گئی۔ گزشتہ روز سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی تین درخواستوں کو مسترد کردیا تھا۔ جسٹس شوک...

لاہور میں پٹرول پمپ پر سلنڈر دھماکا، 3 افراد زخمی

 لاہور:  چوبرجی کے قریب پٹرول پمپ پر گیس سلنڈر میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے چوبرجی کے قریب پٹرول پمپ پر گیس سلنڈر میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ سے زخمیوں کو فوراً اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکا سی این جی کی مین سپلائی لائن میں لیکیج کے باعث ہوا جب کہ دھماکے کے وقت 15 ملازم کام کر رہے تھے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکے سے پٹرول پمپ کے قریب اسپتال کی عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے جب کہ پٹرول پمپ پر کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ The post لاہور میں پٹرول پمپ پر سلنڈر دھماکا، 3 افراد زخمی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2vksIS3

پاک فوج میں دہری شہریت پر پابندی ہونی چاہیے، چیف جسٹس

 اسلام آباد:  چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ پاک فوج میں دہری شہریت پر پابندی ہونی چاہیے۔ سپریم کورٹ میں دہری شہریت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالتی معاون شاہد حامد نے بتایا کہ پاکستانی شہریوں کو 19 ممالک کی شہریت رکھنے کی اجازت ہے تاہم ایسے لوگ ممبر پارلیمنٹ نہیں بن سکتے، واپڈا اور او جی ڈی سی ایل میں بھی غیرملکی کام نہیں کر سکتے لیکن فوج اور عدلیہ میں دہری شہریت پر پابندی نہیں ہے، تمام اہم اداروں بشمول وزارت دفاع و داخلہ، پی آئی اے، ایس ای سی پی میں غیرملکیوں اور دہری شہریت والوں پر پابندی ہونی چاہیے، سٹیزن شپ ایکٹ کے تحت توانائی سیکٹر میں بھی غیر ملکی کام نہیں کرسکتے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جب سٹیزن شپ ایکٹ بنا تو ملک ایٹمی طاقت نہیں تھا، اس وقت ایٹمی طاقت ہوتے تو شاید یہ قانون غیرملکی شہریت والوں پر پابندی لگاتا، ماشاء اللہ بعد میں کسی کو ترمیم کی توفیق نہیں ہوئی، قانون سازی پارلیمنٹ نے کرنی ہے، یہ اہم معاملہ اٹھا کر شاید ہم غلط کررہے ہیں، پارلیمنٹ کو یہ کام پہلے ہی کرلینا چاہیے تھا، ایک پاکستانی سفیر غیر ملکی شہری ہیں،...

نئی حکومت میں سیاسی بنیادوں پر تعینات سفراء اور ہائی کمشنرز کی تبدیلی کا امکان

 اسلام آباد:  نئی حکومت میں 19 اہم ممالک میں سیاسی بنیادوں پر تعینات سفراء اور ہائی کمشنرز کی تبدیلی کا امکان ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نئی حکومت کے آنے پر سابق حکومت کی طرف سے اپنی صوابدید پر تعینات سفراء اور ہائی کمشنرز مستعفی ہو جاتے ہیں، سیاسی بنیادوں پر تعینات سفراء اور ہائی کمشنرز کو آئندہ ہفتے نئی حکومت آنے سے قبل اخلاقی طور مستعفیٰ ہوجانا چاہیے تھا تاہم ابھی تک کسی سفیر نے بھی استعفیٰ نہیں دیا۔ ذرائع کے مطابق ملک کی باگ ڈور نئی حکومت کے ہاتھ آتے ہی 19 اہم ممالک میں سیاسی بنیادوں پر تعینات سفراء اور ہائی کمشنرز کی تبدیلی کا امکان ہے، جن سفرا کو تبدیل کا جائے گا ان میں سرفہرست چین میں تعینات پاکستانی سفیر مسعود خالد ہیں جو دو بار توسیع لے چکے ہیں اور ریٹائر ہونے کے بعد بھی سفیر تعینات ہیں۔ ممکنہ طور پر جن دیگر سفرا کو تبدیل کی جائے گا ان میں سعودی عرب میں تعینات ایڈمرل (ر) ہشام بن صدیق، کینیڈا میں ہائی کمشنر طارق عظیم،  دبئی میں قونصل جنرل بریگیڈئیر (ر) جاوید حسن، برونائی میں میجر جنرل (ر) طارق رشید خان، ہوانا میں کامران شفیع اور سربیا میں سفیر اور ٹرانسپرن...