کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے(ایس ایس سی) پارٹ ٹو جنرل گروپ ریگولر وپرائیویٹ اورخصوصی طلبہ سال دوم کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔
نتائج بورڈ کی ویب سائٹwww.bsek.edu.pk پر اور ایس ایم ایس سروس 8583 پر بھی دیکھے جاسکتے ہیں، نتائج کے مطابق جنرل گروپ میں اقرا حفاظ گرلز سیکنڈری اسکول بلاک بی نارتھ ناظم آباد کی صبیح الزوہا نے762 نمبرحاصل کرکے پہلی، سی پی اینڈ برار ہائی گرلز اسکول غازی صلاح الدین روڈ بلاک7/8 کی مدیحہ نے 758 نمبر حاصل کے دوسری،ڈی ایم سی گرلز اسکول شہید ملت روڈ کی لائبہ اطہر نے754 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کیں۔
مزید براں خصوصی طلبہ کی پہلی اور دوسری پوزیشنیں ابسا اسکول ڈی ایچ اے کورنگی روڈ نے حاصل کیں جن میں خضرا ظفر نے86.11 فیصد نمبر کے ساتھ پہلی،علیشہ گل قادری نے 85.64 فیصد نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ دیوا اسکول گلشن اقبال بلاک 3 محمد حزیفہ قریشی نے 83.29 فیصد نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
انھوں نے کہا کہ بورڈ کی جانب سے باقاعدہ تقریب کا اہتمام سائنس کا رزلٹ آنے پر کیا جائے گا،جنرل گروپ میں 23923 امیدوار رجسٹر ڈ ہوئے جن میں سے 21683 امتحانات میں شامل ہوئے، شامل ہونے والوں میں 8724طلبہ اور 15199 طالبات شامل ہیں، کامیاب ہونے والوں کی تعداد 13538 ہے جن میں 4099 طلبہ اور 9438 طالبات شامل ہیں، کامیابی کا تناسب 62.44فیصد رہا۔
کامیاب امیدواروں میں سے 201 (0.93فیصد) نے اے ون گریڈ، 1395 (6.43فیصد)نے اے گریڈ2849(13.14فیصد) نے Bگریڈ، 4816 (22.21فیصد) نے سی گریڈ، 3658(16.87فیصد) نے D گریڈ اور 353(1.63فیصد) نے Eگریڈ حاصل کیا، اسی طرح قوت سماعت وگویائی سے محروم خصوصی امیدواروں نے مذکورہ امتحان میں 126 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کر کے 126 نے ہی کامیابی حاصل کی،101نے فرسٹ ڈویژن جبکہ 24نے سیکنڈ ڈویژن حاصل کی،نتائج میں کامیابی کا تناسب 100فیصد رہا۔
The post میٹرک جنرل گروپ اور خصوصی طلبا کے امتحانی نتائج کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2vqhyLo