بھارت میں بچوں کے سرکاری شیلٹر ہاؤس میں 34 کمسن بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت بھر میں سرکاری شیلٹر ہاؤس میں کمسن بچیوں کے ساتھ پیش آنے والے جنسی زیادتی کے واقعات پر تشویش کی لہر پائی جاتی ہے جب کہ ریاست بہار کے ایک سرکاری شیلٹرہاؤس میں رہائش پذیر 34 بچیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا جن کی عمریں 7 سے 18 سال کے درمیان ہیں۔
متاثرہ بچیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا اور بعد ازاں ڈاکٹرز نے تمام بچیوں کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی۔
واقعات میڈیا میں رپورٹ ہونے پر پولیس سمیت دیگر اداروں نے تفتیش شروع کردی ہے اور میڈیکل رپورٹس کی مدد سے ابتدائی مرحلے میں 10 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
The post بھارتی ریاست بہار کے سرکاری شیلٹر ہاؤس میں 34 بچیوں کے ساتھ زیادتی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2KjzNry