کراچی: بھٹائی آباد کی رہائشی کمسن لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا گیا مقتولہ کے جسم پر تشدد کے بھی نشانات پائے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سچل کے علاقے بھٹائی آباد کی رہائشی کمسن لڑکی کی تشدد زدہ لاش گلستان جوہر میں واقعے نجی اسپتال لائی گئی، ایس ایس پی ضلع ملیر منیر شیخ نے بتایا کہ مقتولہ کی شناخت 7 سالہ کائنات دختر سید حسین کے نام سے ہوئی ہے جبکہ پولیس نے لڑکی کی لاش لانے والے اس کے بہنوئی عارف شاہ اور اس کے والد الطاف شاہ جو کہ مقتولہ کا چچا بھی ہے کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا۔
مقتولہ کے بہنوئی نے ابتدائی طور پر بتایا کہ بہن سے لڑائی کے دوران کائنات کو چوٹ لگی تھی جس کے باعث وہ ہلاک ہوگئی، پولیس مقتولہ کی بہن سے بھی اس حوالے سے معلومات حاصل کر رہی ہے۔
The post بھٹائی آباد کی رہائشی کمسن لڑکی کا زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2LG9MI9