Skip to main content

Posts

Showing posts from October, 2017

یادگار گھڑی ایک ارب 84 کروڑ روپے سے زائد میں نیلام

http://ift.tt/eA8V8J نیویارک سٹی:  ہالی ووڈ کے آنجہانی اداکار پال نیومین کے زیر استعمال ایک گھڑی ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر سے زائد میں نیلام ہوئی ہے جس کی قدر پاکستانی کرنسی میں ایک ارب 84 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زیادہ بنتی ہے۔ نیویارک کے معروف نیلام گھر فلپ آکشنز کے تحت ہالی ووڈ کے معروف اداکار اور ہدایت کار پال نیو مین کے زیر استعمال رہنے والی گھڑی کی نیلامی ہوئی۔ نیلامی میں موجود 700 سے زائد افراد کے علاوہ 43 ملکوں کے سیکڑوں افراد نے بذریعہ ٹیلی فون اور انٹر نیٹ حصہ لیا اور بالآخر ایک کروڑ 77 لاکھ 52 ہزار 500 ڈالر کی بولی لگانے والے نے گھڑی اپنے نام کرلی۔ اس طرح یہ گھڑی نیلام ہونے والی مہنگی ترین گھڑی بن گئی ہے تاہم اس کے خریدار کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ معروف گھڑی ساز کمپنی رولیکس کی اس گھڑی کو کوسموگراف ڈیٹونا کہا جاتا ہے اور پال نیومین نے اسے 1986 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’کلر آف منی‘‘ میں استعمال کیا تھا۔ اسی مناسبت سے اس ماڈل کی گھڑی کو پال نیو مین کی یادگار سمجھاجاتا ہے۔ نیلام گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نیلامی سے قبل سمجھا جارہا تھا کہ گھڑی زیادہ سے زیادہ 10 لاکھ ڈالر می...

پرانے جوتوں کو نیا بنائیں

http://ift.tt/eA8V8J کپڑے کے جوتوں کو پرانا سمجھ کر پھینکنے کے بجائے انہیں انتہائی کم خرچ اور کسی مشقت کے بغیر  نیا بنائیں۔  اگر آپ کے اسنیکرز پرانے ہوگئے ہیں اور گندگی کی وجہ سے ان کا رنگ خراب ہوگیا ہے تو فکر کی بات نہیں کیونکہ آپ آسان گھریلو نسخے سے اپنے پرانے جوتوں کو نیا اور پہلے جیسا چمکدار بنا سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:  مسوں کو ختم کرنے کے 4 انتہائی آسان گھریلو نسخے اپنے پرانے جوتے کو پہلے پانی سے دھو لیں۔ پھر ایک چمچہ کپڑے دھونے کے سوڈے میں ڈیڑھ چمچہ میٹھا سوڈا ملا کراسے ٹوتھ برش کے ساتھ جوتوں پر رگڑیں۔ چند منٹ بعد اسے پھر سے پانی کے ساتھ دھولیں اور پھر جوتوں کو واشنگ مشین میں ڈال دیں۔ مشین میں دھلنے کے بعد جب جوتوں کو باہر نکالیں گے تو ان پر بے بی  پاوڈر کا چھڑکاؤ کریں اور سوکھنے کےلیے چھوڑ دیں، اس طرح چند منٹ بعد حیران کن نتیجہ آپ کے سامنے ہوگا اور پرانے جوتے پھر سے نئے نظر آئیں گے۔ یہ طریقہ سوشل میڈیا پر اس وقت وائرل ہوا جب ٹیکساس کی رہائشی سارہ نامی لڑکی نے گھر پر اس کا تجربہ کیا اور تصاویر ٹوئٹر پر ڈال دیں، اس آسان اور کم خرچ گھریلو ٹوٹکے کو...

بھارتی گاؤں جہاں سیکڑوں افراد کی ایک ہی تاریخ پیدائش ہے

http://ift.tt/2iJDGOd بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے ایک گاؤں گیندی کھاتا میں 800 افراد کے ایک ہی دن پیدا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتراکھنڈ کے شہر ہریدوار سے تقریباً 20 کلومیٹر دور واقع گاؤں گیندی کھاتا سے تعلق رکھنے والے 800 افراد کے شناختی کارڈز پرتاریخ پیدائش یکم جنوری درج ہے۔ اتنی بڑی تعداد میں ایک ہی تاریخ پیدائش درج ہونے کی خبر نے میڈیا کی توجہ حاصل کرلی۔ گیندی کھاتا گاؤں کے رہائشی الف دین کے شناختی کارڈ  پر بھی تاریخ پیدایش یکم جنوری درج ہے اور صرف ان ہی کے نہیں بلکہ ان کے خاندان کے ہر فرد کے شناختی کارڈ پر یہی تاریخ درج ہے۔ الف دین نے اس بارے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے گاؤں کے تمام افراد نے اپنا شناختی کارڈ بنانے کےلیے ووٹر آئی ڈی کارڈ اور راشن کارڈ ایک پرائیویٹ ایجنسی کو دیئے تھے۔ اس ایجنسی سے ہی شناختی کارڈ بنانے کے دوران یہ غلطی ہوئی ہے۔ ایک اور رہائشی قیوم نے کہا کہ جب ہم گاؤں والوں نے اپنے شناختی کارڈ دیکھے تو حیران رہ گئے کیونکہ سب پر تاریخ پیدائش ایک ہی تھی جب کہ کچھ لوگوں کا سنِ پیدائش بھی راشن کارڈ کے مطابق نہیں تھا۔ انہ...

دنیا کا نایاب ترین سورج مکھی بن مانس

http://ift.tt/2iKV7y5 جکارتہ:  دنیا کے واحد سورج مکھی بن مانس کوبچا لیا گیا ہے جس کی صحت اب بہترہے اورجلد قدرتی ماحول کے حوالے کردیا جائےگا۔ تیزی سے جنگلات کی کٹائی، موسمی تبدیلی اورغیرقانونی شکار کے باعث  بن مانس کی نسل معدومی کی جانب تیزی سے گامزن ہے دوسری جانب دنیا کے پہلے نایاب ترین سورج مکھی بن مانس کو بچانے کےلئے  جنگلی حیاتیات کے حکام مصروف عمل ہیں۔ بورنیو اورنگ اوتان سروائیول فاؤنڈیشن(بی اوایس) کےمطابق پانچ سالہ بن مانس ’البا‘ انڈونیشیا کے گاؤں سے ملی، لاطینی زبان میں البا کا مطلب سفید رنگ ہے سورج مکھی ہونے کی وجہ سے اس بن مانس کو البا کا نام دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ دنیا کا پہلا نایاب ترین سورج مکھی بن مانس ہے جو بیماری کے باعث بہت بری حالت میں تھا، پیراسائیٹیکل انفکیشن سے بری طرح متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ وزن بھی انتہائی کم تھا،اگر فوری طور پرطبی امداد نہیں ملتی تو ممکن تھا کہ قدرت کےنایاب ترین تحفے سے محروم ہوجاتے۔ بی او ایس حکام کاکہنا ہے کہ اگرچہ البا اب صحت یاب ہورہی ہے لیکن اس میں جلد کے سرطان کے امکانات بہت بڑھ گئے ہیں۔ بی او ای...

خاتون اینکر نے لائیو شو کے دوران غصے میں اپنے بال کاٹ ڈالے

http://ift.tt/eA8V8J قاہرہ:  مصر میں ایک خاتون میزبان نے لائیو ٹی وی شو کے دوران غصے میں اپنے بال کاٹ دیے۔ عرب میڈیا کے مطابق مصر کی معروف خاتون اینکر منال خالد لاپنے ائیو ٹی وی شو کے دوران دہشت گردوں کے ایک حملے میں 16 مصری فوجیوں کی ہلاکت پر رد عمل کا اظہار کررہی تھیں، وہ بات کرتے کرتے اس قدر جذباتی ہوگئیں کہ انہوں نے غصے میں آکر اپنے ہی بال کاٹ ڈالے۔ یہ خبر بھی پڑھیں:  26 سالہ لڑکی راتوں رات ارب پتی بن گئی منال خالد نے کہا کہ وہ ملک و قوم کی خاطر جانیں  دینے  والوں کو  کبھی فرماوش نہیں کرسکتیں اور جب تک فوجیوں کے قاتل پکڑے نہیں جاتے یا اپنے انجام تک نہیں پہنچ جاتے وہ بال لمبے نہیں رکھیں گی۔ The post خاتون اینکر نے لائیو شو کے دوران غصے میں اپنے بال کاٹ ڈالے appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب http://ift.tt/2hiUckB via IFTTT

نایاب ہیروں اورخالص سونے سے بنا دنیا کا سب سے مہنگا جوتا

http://ift.tt/2hhYadp دبئی:  ہیرے اور سونے سے تیار کردہ دنیا کا سب سے مہنگا جوتا جس کی قیمت سن کا آپ دنگ رہ جائیں گے۔ دنیا میں ایک ایسی خاتون ہے جس کا شوق صرف مہنگی ترین چیزیں بنانا ہے۔ ڈیبی وینگھم نامی اس خاتون نے پہلے دنیا کا سب سے مہنگا لباس اور عبایا بنایا اور اب مہنگے ترین جوتے تیار کردیے جن کی قیمت لاکھوں اور کروڑوں سے زیادہ ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں:  انسانی شکل والی بلی کی ویڈیو وائرل ایک ہزار ہیروں اور 24 قیراط سونے سے مزین مہنگے ترین جوتے کی قیمت 15 ملین ڈالر ہے جو کہ تقریباً ڈیڑھ ارب پاکستانی روپے بنتے ہیں۔ اونچی ہیل والی جوتے کی اس جوڑی میں 14 لاکھ ڈالر مالیت کے 2 گلابی ہیرے اور 19 لاکھ ڈالر کے 2 نیلے ڈائمنڈ لگائے گئے ہیں۔ نایاب اقسام اورخالص ترین سونے سے تیارکردہ دنیا کے مہنگے ترین جوتے کی جوڑی کو کچھ دن بعد دبئی میں عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ The post نایاب ہیروں اورخالص سونے سے بنا دنیا کا سب سے مہنگا جوتا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب http://ift.tt/2hhYEQL via IFTTT

ہزاروں پتوں سے بنا منفرد لباس

http://ift.tt/2zMbCNj بیجنگ .:  چین کی یونیورسٹی کے چار طلبا نے 6 ماہ کی جدوجہد کے بعد  ہزاروں پتوں سے ایک دلفریب لباس تیارکیا ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہورہی ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ پرانے وقتوں میں لوگ درختوں کے پتوں اور چھال سے اپنا تن ڈھانتے تھے پھر وقت کے ساتھ ساتھ معاشروں نے لباس میں بھی جدت آگئی لیکن لگتا ہے چین میں پرانا وقت پھر سے لوٹ آیا ہے کیونکہ وہاں ہزاروں پتوں کی مدد سے تیار کئے گئے ایک لباس کے کافی چرچے ہیں، یہ لباس چین کی ہی فائی یونیورسٹی کے 4 طلبہ نے 6 مہینوں کی محنت سے تیار کیا ہے۔ لباس تیار کرنے والے طلبا کا کہنا ہے کہ وہ یونیورسٹی کے سالانہ اینیمل اینڈ پلانٹ اسپیسی مین کنٹیسٹ کےلئے کچھ انوکھا اور منفرد کرناچاہتے تھے اور پھر بہت سوچ بچار کے بعد درختوں کے پتوں سے لباس کی تیاری کا فیصلہ کیا۔ لباس کی تیاری کے لیے ہمیں خاص قسم کے پتوں کی ضرورت تھی ، یہ پتے صرف منگولیا کے پہاڑوں پر خاص قسم کے درختوں سے ہی مل سکتے تھے ، اس کے لیے ہم ان دشوار گزار پہاڑوں تک بھی گئے اور اساتذہ کے تعاون سے 6  ماہ کی مدت میں لباس کی تیاری مکمل ہوئی۔ طلبا کا کہنا ...

دوران وضو 80 فیصد پانی بچانے والے نل کی تیاری

http://ift.tt/2ySBGXW دبئی:  وضو کے دوران غیر ضروری پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے خاص قسم کا نل تیار کیا جارہا ہے جومخصوص مقدار میں پانی فراہم کرے گا۔ عموماً دیکھنے میں آیا ہے کہ  بعض لوگ وضو کے دوران  ضرورت سے زیادہ پانی کا استعمال کرتے ہیں ، کچھ لوگ نل کھول کر دوران وضو میں باتیں کرنے لگتے ہیں،فون کالز کرتے ہیں ، موزے اتارنے میں وقت لگاتے ہیں یا پھر دیرتک وضومکمل کرتے ہیں جو کہ پانی کے ضیاع کا سبب بنتا ہے اور کافی  مقدار میں پانی بغیر استعمال ہوئے نالیوں میں بہہ جاتا ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں:  دبئی میں نماز کیلئے سڑک کنارے گاڑی کھڑی کرنے پر پابندی ایک اندازے کے مطابق مساجد اور گھروں میں لگے عام نل(ٹوٹی) میں ایک منٹ کے دوران 6 لیٹر سے زائد پانی نکلتا ہے تاہم اب ایک ایسا نل تیار کیا جارہا ہے کہ جو ایک منٹ میں ڈیرھ لیٹر سے بھی کم پانی فراہم کرے گا۔ اس طرح وضو کے دوران 80 فیصد تک پانی کو ضیاع ہونے سے بچایا جاسکے گا۔ نل تیار کرنے والی کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ ایک شخص سال بھرمیں وضو کے دوران کم و بیش 35 ہزار لیٹر پانی استعمال کرتا ہے لیکن جدید نلوں کی...

26 سالہ لڑکی راتوں رات ارب پتی بن گئی

http://ift.tt/2ySCoEM سڈنی:  آسٹریلیا میں خاتون کے اکاؤنٹ میں نامعلوم ذرائع سے لاکھوں ڈالر کی منتقلی کے بعد ان کی قسمت بدل گئی۔  کسی انسان کے راتوں رات مالامال ہونے کی کہانیاں صرف فلموں میں ہی اچھی لگتی ہیں اور حقیقت میں ایسے واقعات بہت کم دیکھنے کو ملتے ہیں لیکن آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں فلمی سین کی طرح ایک 26 سالہ لڑکی وین ورگھ کے اکاؤنٹ میں راتوں رات 25 ملین ڈالر یعنی 2 ارب روپے سے زائد کی رقم منتقل ہوئی۔ اگلی صبح جب خاتون بینک سے پیسے نکالنے گئی تو اپنے اکاؤنٹ میں اتنی بڑی رقم دیکھ کر دنگ رہ گئی اور شدید اضطراب کے عالم میں معاملے کی حقیقت جاننے کے لیے حکام سے رابطہ کیا اور انہیں ساری معلومات فراہم کی کہ کیسے ان کے اکاؤنٹ میں راتوں رات اتنی بڑی رقم ایک نامعلوم اکاؤنٹ سے منتقل ہوئی۔ خاتون نے نہ صرف بینک حکام کو ساری تفصیلات فراہم کی بلکہ اکاونٹ میں منتقل کی گئی رقم بھی دکھائی،  اتنی بڑی رقم کی راتوں رات منتقلی نے بینک حکام کو بھی حیران کردیا۔ حکام نے مکمل تفتیش تک پیسے مذکورہ خاتون کے اکاونٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا البتہ خاتون کو ان پیسو...

جج سزائے موت سنانے کے بعد پین کی نب کیوں توڑدیتا ہے؟

http://ift.tt/2lkzbuo  کراچی:  بالی ووڈ کی فلموں سے لے کر حقیقت تک عدالت میں ججز جب کسی مجرم کو سزائے موت سناتے ہیں تو استعمال کیے جانے والے پین کی نب کو توڑتے ہیں جو خود ایک سوال ہے کہ وہ ایسا کیوں کرتے ہیں۔ عدالتوں میں برٹش راج سے جاری مجرم کو سزائے موت دینے کے بعد جج اس پین کی نب کوتوڑدیتا ہے جس سے وہ اس مجرم کوتختہ دارپر لٹکانے کی سزا لکھتا ہے اوریہ رواج سب سے زیادہ بھارت میں ہی عام ہے جہاں آج بھی عدالت میں جب سزائے موت دی جاتی ہے تو پھرجج کی جانب سے پین کی نب توڑدی جاتی ہے۔ پین کی نب جج کی جانب سے توڑنے کی کچھ وجوہ ذیل میں درج ہیں: جج کی جانب سے سزائے موت کی سزا کے بعد پین کی نب اس لیے توڑی جاتی ہے کہ وہ پین جوکسی کی زندگی کے خاتمے کی وجہ بنے، اب وہ پین کسی اوردوسرے کام کےلیے استعمال نہیں ہونا چاہیے، اس لیے اس کا توڑدینا ہی بہتر ہے۔ پین کی نب توڑنے کی ایک وجہ  یہ بھی ہے کہ جب ایک بار جج کسی کو سزائے موت کی سزا سنادے اور لکھ دے تو پھر کوئی اس سزا کو تبدیل نہ کرسکے اور نہ ہی وہ اپنے حکم کی نظرثانی یا اس فیصلے کو فوری طور پر منسوخ  کرسکے، اگر وہ چاہے بھی ت...

سعودی عرب روبوٹ کو شہریت دینے والا پہلا ملک بن گیا

http://ift.tt/eA8V8J ریاض:  سعودی عرب میں پہلے انسان نما ذہین روبوٹ کو شہریت  دے دی گئی۔ عموماً سائنس فکشن فلموں میں امریکی روبورٹس کو شہریت  دینے کے مناظر دیکھائے جاتے ہیں لیکن سعودی عرب میں حقیقت میں ایک روبوٹ کو ملک کی شہریت مل گئی ہے۔ صوفیہ نامی روبوٹ نے دنیا بھر میں پہلی سعودی شہریت کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں:  بچوں کو زبان سکھانے والا روبوٹ سوشل میڈیا پر شیئرکی گئی ویڈیو میں صوفیہ روبوٹ نے سعودی شہریت پانے پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے  اپنے لیےقابل فخر لمحہ قرار دیا ۔تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی  روبوٹ کو کسی بھی ملک کی شہریت سے نوازا گیا ہے۔ شہریت پانے کے بعد صوفیا کا ریاض میں انٹرویو بھی کیا گیا جس میں میزبان اینڈریو روز نے سوالات کیے جس کے روبوٹ نے اپنی ذہانت کے مطابق جواب دیے۔ The post سعودی عرب روبوٹ کو شہریت دینے والا پہلا ملک بن گیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب http://ift.tt/2zOlA1v via IFTTT

خاتون چہرے اور ہاتھ سے خون نکلنے کی پراسرار بیماری میں مبتلا

http://ift.tt/eA8V8J روم:  اٹلی کی رہائشی خاتون ایسی پر اسرار بیماری میں مبتلا ہے جس کے چہرے اور ہاتھ سے پسینے کے ساتھ خون بھی آتا ہے ۔ دنیا بھر میں آئے دن نت نئی اور مختلف نوعیت کی بیماریاں دیکھنے میں آتی ہیں جب کہ کسی بھی شخص کو زیادہ پسینہ آنے یا نہ آنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں تاہم آج تک ایسی کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی جس میں کسی شخص کے چہرے سے پسینے کے بجائے خون بہتا ہو۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کے اسپتال میں ایسا کیس سامنے آیا جہاں 21 سالہ خاتون گزشتہ 3 سال سے عجیب بیماری میں مبتلا ہے جس میں خاتون کے چہرے اور ہاتھ کی جلد سے پیسنے کے بجائے خون نکلتا ہے۔ یہ عمل اس وقت ہوتا ہے جب خاتون سورہی ہوتی ہے یا کسی قسم کی جسمانی ورزش میں مصروف ہو جب کہ اس جگہ کسی قسم کا زخم موجود نہیں اور نہ ہی ان کے خون میں کسی قسم کی خرابی پائی جاتی ہے۔ An unusual condition causes a young woman to sweat blood https://t.co/oRAxClZtog *gated #primarycare #dermatology #hematology http://pic.twitter.com/YOcAK9Qs4E — CMAJ (@CMAJ) October 23, 2017 ڈاکٹرز کے مطابق ممک...

سام سنگ کا دوران پرواز 200 مسافروں کو گلیکسی نوٹ 8 کا تحفہ

http://ift.tt/2xma9wh میڈرڈ:  اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی سام سنگ نے دوران پرواز 200 مسافروں کو گلیکسی نوٹ 8 کا تحفہ دے کر حیران کردیا۔ سام سنگ کو دنیا میں جدید ترین اسمارٹ فونز بنانے والی بہترین کمپنیوں میں شمار کیا جاتا ہے لیکن کمپنی کو اس وقت شدید دھچکا لگا تھا جب دوران پرواز سام سنگ نوٹ 7 کی بیٹریاں پھٹںے اور موبائل فون میں آگ لگنے کے پے در پے کئی واقعات ہوئے، ان واقعات کے بعد دنیا بھر کی ایئر لائنز نے اس کمپنی کے اسمارٹ فون پر پابندی لگادی تاہم اب کمپنی نے ناصرف اس نقص پر قابو پالیا ہے بلکہ جدید ترین ماڈل نوٹ 8  بھی متعارف کرایا ہے۔ ہوائی کمپنیوں کے شکوک کو دور کرنے کے لیے سام سنگ نے ایک خصوصی مہم کا آغاز کیا جس کے تحت کمپنی نے اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ سے کورونا جانے والی پرواز میں 200 کے قریب مسافروں کو گلیکسی نوٹ 8 کا تحفہ دیا۔ سام سنگ کا جدید ترین موبائل فون تحفے میں پاکر مسافروں کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہا کیونکہ سام سنگ گلیکسی نوٹ 8 کی قیمت جہاز کے ٹکٹ سے بھی مہنگی ہے۔ اس موقع پر مسافروں نے جہاز میں سیلفیاں بھی لیں۔ The post سام سنگ کا د...

ٹائی ٹینک کے مسافر کا آخری خط ایک لاکھ 26 ہزار میں نیلام

http://ift.tt/2xn9D1r نیویارک:  105 سال قبل ڈوبنے والے جہاز ٹائی ٹینک کے ایک مسافر کا خط ایک لاکھ 26 ہزار پاؤنڈ میں نیلام ہوا ہے جس کی پاکستانی کرنسی میں قدر ایک کروڑ 75 لاکھ روپے سے زیادہ بنتی ہے۔ بحراوقیانوس میں غرق ہونے والے دنیا کےعظیم الشان جہاز ٹائی ٹینک کے آخری سفر کے دوران جہاز پر الیگزینڈر آسکر نامی ایک سیلز مین بھی اپنی بیوی ایلس کے ساتھ سفر کررہا تھا، بد قسمتی سے الیگزینڈر اس حادثے میں مارا گیا جب کہ اس کی بیوی کو بچالیا گیا۔ الیگزینڈر کا خط گزشتہ دنوں نیلامی کے لیے پیش کیا گیا، اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ کہ جہاز سے لکھا گیا آخری خط ہے۔ نیلام گھر کے حکام کا اندازہ تھا کہ یہ خط  80 ہزار پاؤنڈ میں فروخت ہوگا لیکن خلاف توقع یہ ایک لاکھ 26 ہزار برطانوی پاؤنڈ میں نیلام ہوا۔ مسافر الیگزینڈر آسکر ہولورسن نے اپنی ماں کے نام اپنے آخری خط میں ٹائی ٹینک کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ ایک شاندار جہاز ہے جس میں کھانے پینے کے ساتھ موسیقی کا بھی بہترین انتظام ہے، تمام انتظامات بہت عمدہ ہیں اگر سب ٹھیک رہا توہم آئندہ بدھ کی صبح تک نیویارک پہنچ جائیں گے لیکن...

اے خدا! اگر سمندر بیچ میں نہ آجاتا اور زمین ختم نہ ہوجاتی تو میں برابر فتح کے پھریرے اڑاتا اور تیری توحید کے نعرے بلند کرتا چلا جاتا

اے خدا! اگر سمندر بیچ میں نہ آجاتا اور زمین ختم نہ ہوجاتی تو میں برابر فتح کے پھریرے اڑاتا اور تیری توحید کے نعرے بلند کرتا چلا جاتا۔ یہ الفاظ جو عقبہ بن نافع نے اس وقت کہے جب وہ شمالی و مغربی افریقا کو فتح کرتا ہوا اوقیانوس کے کنارے پر جا پہنچا اور اس نے بے اختیار گھوڑا سمندر میں ڈال دیا، لیکن موجوں نے آگے نہ بڑھنے دیا۔ یہی وہ سمندر تھا جسے پرانے زمانے میں غالباً اس لیے بحر ظلمات کہا جاتا تھا کہ کوئی نہ جانتا تھا کہ اس سمندر کے آگے کیا ہے۔ عقبہ بن نافع اسلام کے ابتدائی دور کا نامور فاتح اور بڑا باتدبیر سپہ سالار تھا۔ شمالی افریقا میں مصر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت میں فتح ہوچکا تھا۔ اس کے بعد عربوں نے لیبیا پر بھی قبضہ کرلیا۔ اس کے آگے بربر آباد تھے جن کے ساتھ سخت لڑائیاں شروع ہوگئیں۔ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ نے خلافت کی باگ دوڑ سنبھالی تو عقبہ کو منتخب کیا کہ وہ بربروں کا خرخشہ مٹادے اور اسلامی حکومت کے مغربی حصے میں امن و امان قائم کرے۔ عقبہ نے سب سے پہلے تو نس میں ایک مناسب مقام تجویز کرکے ایک چھائونی قائم کردی، اسے فوجی مرکز بنا کر آگے قدم بڑھانا تھا۔ بعد میں وہاں...

میسج پر 50 روپے مانگنے والی صبا کا فراڈ برطانیہ جا پہنچا

برطانیہ میں سارہ لڑکیوں کا عام نام ہے جسے استعمال کرکے موبائل فون کا بیلنس حاصل کیا جارہا ہے۔ فوٹو: بشکریہ دی مر لندن:  ہم میں سے ہر ایک کو جہاں بے نظیرانکم سپورٹ سے پیسے ملنے کے فراڈی پیغامات موصول ہوئے ہیں تو وہیں ہسپتال میں موجود  کسی ضرورت مند فرضی لڑکی سے بھی میسج ملے ہیں جس کا عمومی نام صبا ہوتا ہے اور وہ 20 یا 50 روپے کا بیلنس مانگتی نظر آتی ہے۔ اب اسی طرح سارہ کا فراڈ برطانیہ میں شروع ہوگیا ہے کیونکہ سارہ وہاں لڑکیوں کے مقبول ناموں میں سے ایک ہے۔ اب برطانیہ میں اسکیمر اور فراڈ کرنے والے سارہ کا نام استعمال کرکے خصوصاً والدین کو ایک ایس ایم ایس بھیج رہے ہیں جس میں 20 پونڈ رقم مانگی جاتی ہے۔ دھوکہ دہی کے اس نئے حربے میں سارہ اپنے والدین سے کہتی ہے کہ میں کسی اور کے فون سے ایس ایم ایس کررہی ہوں اور گاڑی کو حادثہ پیش آگیا ہے۔ پلیز اس نمبر پر جواب دیجئے۔ یہ پیغام اس طرح بھی ہوسکتا ہے: ’میں سارہ اس موبائل نمبر پر ہوں۔ میری دوست کا راستے میں انتقال ہوگیا ہے اور اس کی دوسری بہن شدید زخمی ہے کیونکہ ایک ایکسیڈنٹ ہوا ہے۔ مجھے...

بھارت میں پہلی خواجہ سراجج کوتعینات کردیا گیا

بھارت میں پہلی خواجہ سرا جج مقرر:فوٹو:انٹرنیٹ کولکتہ:  مغربی بنگال کے ضلع اسلام پورکی عدالت میں پہلی خواجہ سرا کوجج مقررکردیا گیا۔ 29 سالاخواجہ سرا جوئیتا مالا مونڈال کولکتہ میں پیداہوئی، اسکول میں امتیازی سلوک کےباعث 2009 میں اپنا گھرچھوڑکرشمالی بنگال کے ضلع اسلام پورمیں رہائش اختیارکی اور یہاں سے خواجہ سراؤں کے حقوق کے لیے تنظیم قائم کی جس میں  2 ہزار سے زیادہ خواجہ سرا شامل ہوئے۔ بھارتی سپریم کورٹ نے2014 میں خواجہ سراؤں کو تیسری جنس کے طورپرشناخت دیتےہوئے حکومت کو احکامات جاری کئے تھے کہ خواجہ سراؤں کو ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں مخصوص کوٹہ جاری کیا جائے۔ عدالتی احکامات کےتحت خواجہ سرا جوئیتامالامونڈال کو بنگال کےضلع اسلام پور کی لوک عدالت کی پہلی خواجہ سراجج مقررکردیا گیا،جوئیتا مالا بھارت کی پہلی خواجہ سراہیں جن کو جج مقررکیاگیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارےکے مطابق خواجہ سراجج جوئیتامونڈال کاکہناتھا کہ خواجہ سراؤں کومعاشرے میں امتیازی سلوک کاسامنا کرنا پڑتاتھا یہ ایک تکلیف دہ موقع تھا، لوگوں کے تضحیک آمیزرویےکےباعث تعلیم شروع کی اور قا...

پاکستان سے کیسے نمٹا جائے؟ سابق امریکی عہدیدار وں کی رائے

پاکستان سے کیسے نمٹا جائے، کے عنوان سے ایک امریکی تھنک ٹھینک  یوایس انسٹی ٹیوٹ فار پیس کے زیر اہتمام منعقد ہوا جس میں سابق امریکی عہدیدار وں نے شرکت کی اور اپنے رائے کا اظہار کیا۔ واشنگٹن ڈی سی —  شہناز نفیس جہاں پاکستان اور امریکہ نے باہمی تعاون کے لئے اقدامات کئے ہیں، وہاں ان کے تعلقات میں رکاوٹیں بھی آتی رہی ہیں اور اکثر صورتوں میں افغانستان کی جنگ ان پر حاوی رہتی ہے۔ افغانستان میں استحكام کی نئی کوششوں میں، جنوبی ایشیا اور خاص طور پر افغانستان سے متعلق اگست میں صدر ٹرمپ کی جانب سے ایک پالیسی اعلان کے بعد، پاکستان کی طرف سے سخت رد عمل سامنے آیا جس کے بعد سے واشنگٹن ڈی سی میں مختلف تھنک ٹینک میں پاک امریکہ تعلقات پر بحث ومباحثے جاری ہیں۔ ایسا ہی ایک مباحثہ ’ پاکستان سے کیسے نمٹا جائے، کے عنوان سے ایک امریکی تھنک ٹھینک یوایس انسٹی ٹیوٹ فار پیس کے زیر اہتمام منعقد ہوا جس میں سابق امریکی عہدیدار وں نے شرکت کی اور اپنے رائے کا اظہار کیا۔ پاکستان اور افغانستان کے لئے سابق امریکی ایلچی، لورل ملر کا کہنا تھا کہ ان کی نظر میں پاک امریکہ تعلقات م...

آسیہ بی بی یورپی یونین کے سخاروف ایوارڈ کے لیے نامزد

آسیہ بی بی کو پاکستان کی ایک عدالت نے توہینِ مذہب کے جرم میں 2010ء میں موت کی سزا سنائی تھی۔ اسلام آباد —  یورپی پارلیمنٹ کے قانون سازوں نے سخاروف انعام برائے آزادی اظہاری رائے کے لیے اپنی نامزدگیاں جمع کرادی ہیں اور ان نامزدگیوں میں توہینِ مذہب کے جرم پر پاکستان میں سزائے موت پانے والی مسیحی خاتون آسیہ بی بی بھی شامل ہیں۔ سخاروف انعامات کا یہ سلسلہ یورپی پارلیمان نے شروع کیا تھا اور اس انعام کا نام روسی سائنس دان آندرے سخاروف کے نام پر رکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ آسیہ بی بی کو پاکستان کی ایک عدالت نے توہینِ مذہب کے جرم میں 2010ء میں موت کی سزا سنائی تھی۔ اُنھوں نے اپنی اس سزا کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے، جس کی سماعت غیر معینہ وقت تک کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔ آسیہ بی بی کو 2009ء میں پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کے ایک گاؤں میں مسلمان دیہاتی خواتین کے ساتھ بحث و تکرار کے دوران اسلام اور پیغمبرِ اسلام کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے الزام میں 2010ء میں ایک ذیلی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی جسے بعد میں عدالت عالیہ نے بھی برقرار رک...

روہنگیا بحران، بیرونی مداخلت مسئلے کا حل نہیں: چینی عہدیدار

چین کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ بیرونی مداخلت سے بحران حل نہیں ہوتا اور چین استحکام برقرار رکھنے لیے میانمار کی حکومت کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ چینی عہدیدار کی طرف سے یہ بیان ہفتہ کو ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب میانمار کی رخائین ریاست میں تشدد جاری ہے۔ رخائین میں شدت پسندوں کے حملوں کے بعد میانمار فوج کی جوابی کارروائیوں کے بعد پانچ لاکھ سے زائد روہنگیا فرار ہو کر بنگلادیش میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے۔ دوسری طرف اقوام متحدہ کے عہدیداروں نے میانمار کی حکمت عملی کو روہنگیا برداری کی 'نسلی صفائی' قرار دیا ہے۔ امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے بدھ کو ان ظالمانہ کارروائیوں کا ذمہ دار میانمار کی فوج کو قرار دیا۔ چین کی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی امور کے نائب سربراہ گوا یسہو نے چین میں کیمونسٹ پارٹی کی کانگرس کے موقع پر نامہ نگاروں کو بتایا کہ چین رخائین میں ہونے والے حملوں کی مذمت کرتا ہے اور وہ امن و استحکام کے لیے میانمار کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین اور میانمار کی دیرینہ دوستی ہے اور چین یہ سمجھتا ہے کہ میانمار ...

اٹلی کے شہر کینڈیلا میں رہائش کے ساتھ دو ہزار یورو بھی حاصل کریں

اٹلی کے شہر کینڈیلا کے میئرنے شہرمیں کم ہوتی ہوئی آبادی کو روکنے کےلئے انوکھا حل تلاش کیا ہے۔ کینڈیلا شہر کے میئر نکولا گٹا کاکہنا ہے کہ اس شہرکی رونقیں بحال کرنا میرا مشن ہے۔ 1990 میں یہاں 8000 افراد آباد تھے اور آج یہاں رہائشیوں کی تعداد کم ہوکر صرف 2700  ہوگئی ہے۔ میئرنے اعلان کیا کہ شہرمیں  آباد ہونے والے ہر خاندان کو حکومت کی جانب سے 2000 یورو ادا کئے جائیں گے۔ میئر کا کہنا تھا کہ 1960 تک یہاں سیاحوں  کا ہجوم رہتا تھا لیکن اب یہاں خاموشی کا راج ہے۔ شہر کےخوبصورت گھر نئے رہائشیوں کو خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں یہاں سے دیگر علاقوں میں  منتقل ہونے والے افراد کو واپس لانے کےلئے دن رات محنت کررہا ہوں۔ نکولا گٹا نے اپنے اعلان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ نئے رہائشیوں پر رقم کی ادائیگی کے لئے تین شرائط لاگو کی گئی ہیں جس میں پہلی شرط کینڈیلا میں رہائش حاصل کرنا ،نوکری بھی اسی شہر ہی میں حاصل کرنا  اور گھر بھی صرف کرایہ پر لینا ضروری قرار دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اٹلی کے شمالی علاقوں سے پانچ نئے خاندانوں نے...

والدین کی خدمت ، جہاد سے مقدم

روشنی  والدین کافر و مشرک ہوں اور کفر و شرک پر جمے رہیں تب بھی ان کی اولاد دنیا میں ان کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کی پابند ہے * * * *مولانامحمد عابد ندوی۔ جدہ* * *     بندوں میں سب سے مقدم حق، والدین کا ہے۔ والدین کے ساتھ حسن سلوک کی کتاب و سنت میں بہت زیادہ تاکید آئی ہے۔ ان کی خدمت کو جہاد سے مقدم رکھا گیا ہے۔اولاد کیلئے والدین کی خدمت و فرمانبرداری کو حصولِ جنت کا زینہ بلکہ خود والدین کو " جنت کا دروازہ"  قرار دیا گیا اور اس شخص کو محروم و بدنصیب کہا گیا جو والدین جیسی مقدس ہستیوں کو پاکر انکی خدمت کرکے جنت کا مستحق نہ بن سکے بلکہ اس معاملے میں غفلت و کوتاہی اور والدین کی نافرمانی کے سبب جہنم اس کا مقدر بن جائے۔ والدین کی خدمت اور انکے ساتھ حسن سلوک کے حوالے سے قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ کا واضح فرمان اور نبی کریم ﷺکے چند ارشادات اس سے قبل ذکر کئے گئے تھے۔ اس موضوع کی اہمیت نیز والدین کے حقوق کی ادائیگی میں غفلت و کوتاہی عام ہونے کے سبب مزید چند احادیث ہم بیان کرنے کی کوشش کرینگے جس سے اندازہ ہوگا کہ والدین کیساتھ حسن سلوک ...

Hazrat Umar aur aik Christian ke darmian mulaqat| Maulana Tariq Jameel

Hazrat Umar aur aik Christian ke darmian mulaqat| Maulana Tariq Jameel This video describes an event took place in the history of Islam when Hazrat Umar once met with a priest in Syria. What happened afterwards? Watch this video and don't Forget to Like and Share this Video. ------------------------------------------------------------------------------- ► SUBSCRIBE: http://www.youtube.com/IslamCallVideos ► WEBSITE: http://ift.tt/2u2GJmk ► TELEGRAM: http://ift.tt/2tk2rVu ► FACEBOOK: http://ift.tt/2tk2As0 ► TWITTER: http://www.twitter.com/IslamCallVideos ► GOOGLE+: http://ift.tt/2tk6QIh ►INSTAGRAM: http://ift.tt/2u2nRUv --------------------------------------------------------------------------------- Maulana Tariq Jameel regularly delivers lectures and speeches encouraging people to follow Islamic values and principles and put them into practice in their everyday life. Stay tuned with Islam Call ! Watch Emaan refreshing videos daily.

Story Of Khalid Bin Waleed & Non Muslim Queen Girl By Maulana Tariq Jameel 2017

Story Of Khalid Bin Waleed & Non Muslim Queen Girl By Maulana Tariq Jameel 2017 Story Of Khalid Bin Waleed & Non Muslim Queen Girl By Maulana Tariq Jameel 2017 This is pure Islamic Video channel where you will find latest Islamic speeches ( Urdu Islamic Bayans Videos ) of different Speaker all over the world like Maulana Tariq Jameel, Muhammad Raza SaQib Mustafai, Hazrat Allama Pir Muhammad Saqib Bin Iqbal Al-Shaami and many others in different languages. Our Aim Is To Spread Islam All Over The World And In This Channel You Will Watch All About Islam. So Please Subscribe Our Channel To Get Latest Updates. via YouTube

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی؛ ڈرائیور پر ساڑھے 3 کروڑ روپے کا جرمانہ

دبئی:  متحدہ عرب امارات میں ایک کار ڈرائیور کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر تاریخ کا سب سے بڑ جرمانہ عائد کردیا گیا۔ اماراتی میڈیا کے مطابق خلیجی ریاست راس الخیمہ میں ایک شخص نے ٹریفک قوانین کی اتنی بار خلاف ورزی کی کہ ٹریفک پولیس کو اسےساڑھے 12 لاکھ درہم کا جرمانہ کرنا پڑگیا۔ متحدہ عرب امارات میں کسی بھی کارڈرائیور کو یہ کیا جانے والا تاریخ کا سب سے بڑا جرمانہ ہے۔ اس سے قبل زیادہ سے زیادہ ایک ڈرائیور کو ڈھائی لاکھ درہم کا جرمانہ کیا گیا جو پاکستانی کرنسی میں 3 کروڑ 58 لاکھ روپے سے زیادہ بنتے ہیں۔ ڈرائیور کی شناخت ظاہر نہ کرتے ہوئے ریاستی کمانڈران چیف میجرجنرل علی عبداللہ کا کہنا ہے کہ ایک سے زائد قوانین کی مسلسل خلاف ورزی اتنے بڑے جرمانے کی وجہ بنا ہے۔ مذکورہ ڈرائیور کو سڑکوں پر لگے کیمرےاور ہائی وے پر نصب راڈار کی مدد سے ریکارڈ کردہ ڈیٹا کے ذریعے خطرناک اوورٹیکنگ اور مقررہ رفتار سے زیادہ تیز گاڑی چلانے سمیت متعدد اصولوں کا قصور وار ٹھہرایا گیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اتنے بڑے جرمانے پرٹریفک پولیس نے ڈرائیور کو خصوصی رعایت کرتے ہوئے جرمانے کی رقم آدھی کردی اور اب ڈرائیور 6 لاک...

33 افراد پر مشتمل دنیا کا سب سے چھوٹا ملک

نیواڈا:  دنیا کا سب سے چھوٹا ملک صرف 33 افراد پر مشتمل ہے اور اس کا رقبہ 6.3 ایکڑ ہے۔ سب جانتے ہیں کہ بھارت اور چین کا شمار دنیا کی سب زیادہ آبادی رکھنے والی ممالک میں ہوتا ہے، ایک اندازے کے مطابق چین کے آبادی 1.4 اور بھارت کی 1.3 ارب ہے لیکن کیا آپ یہ بھی جانتے ہیں کہ دنیا کا سب سے چھوٹا ملک کونسا ہے اور اس کی آبادی کتنے نفوس پر مشتمل ہے۔ ریپبلک آف مولوسیا کا شمار دنیا کے سب سے چھوٹے ملک میں ہوتا ہے جس کی آبادی صرف 33 افراد پر مشتمل ہے،6.3 ایکڑ کے رقبے پر مشتمل ملک امریکی ریاست نیواڈا میں قائم ہے، ریپبلک آف مولوسیا ایک خود ساختہ ملک ہے جس کی اقوام متحدہ اور کسی دوسرے ملک کے سامنے کوئی حیثیت نہیں اور نہ ہی اس کو الگ ریاست تسلیم کیا گیا ہے۔ 1977 میں ریپبلک آف مولوسیا کو بنانے کا خیال کیوین بوگلے اور ان کے دوستوں کو آیا جو اس چھوٹی سے جگہ پر رہائش پذیر تھے جس کے بعد انہوں نے اپنے طور ریپبلک آف مولوسیا کی آزاد ریاست کا اعلان کیا اور کیوین بوگلے کو ملک کا صدر نامزد کردیا، کیوین بوگلے کے 2 بچے ہیں جب کہ ان کی بیگم کو فرسٹ لیڈی کا درجہ حاصل ہے اور کیوین بوگ...

ہم اہل انتظار کے آہٹ پہ کان تھے تحریر: قدسیہ ممتاز پاکستان میں لاپتہ افراد کا مسئلہ سنگین اور الجھا ہوا ہے۔ اس پہ لکھنا بھی جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔ کچھ دیوانے مگر تیشہ فرہاد میسر کر ہی لیتے ہیں۔ مجھے سوشل میڈیا پہ نوجوان دوستوں نے پرو اسٹیبلشمنٹ ہونے کے طعنے دئیے کیونکہ میں اس مسئلے پہ لکھ نہیں پا رہی تھی۔ دراصل کالم لکھنے کا ارادہ تھا۔ مدیر صاحب بڑے بھائیوں جیسی شفقت رکھتے ہیں۔ سوچا ان سے مشورہ کر لوں۔ انہوں نے موضوع سنتے ہی قلم کان پہ رکھ لیا۔اس کا صاف مطلب تھا کوئی اور بات کرو۔ میں اتنی عقل مند تو ہوں کہ اشارہ سمجھ جاوں کہ ادارہ اس بار کالم نگار سے متفق نہ ہونے کا رسک نہیں لے گا۔میں نے یہ رسک چوّلی ڈاٹ پی کے پہ لیا۔ میں نے کافی عرصہ پہلے لاطینی امریکہ کے پس منظر میں لاپتہ افراد کے المیے پہ لکھا تھا۔ گول مول الفاظ میں لکھا گیا کالم: وہ کیا کریں کہ جنہیں انتظار کرنا ہے ، شکر لپٹی گولی کی طرح نگل لیا گیا۔ بچت ہوگئی۔لیکن میں ایسے کیوں کہہ رہی ہوں جیسے اس پہ بات کرنا کوئی بہت دل گردے کا کام ہو؟ آخر ہمیں خوف کس کا ہے؟ آخر کیوں ہم اس پہ لکھ نہیں پارہے؟ اور یہی وہ سوال ہے جس میں اس مسئلے کا جواب پوشیدہ ہے۔ کیا ہم اس لئے نہیں لکھ پا رہے کہ کچھ لوگوں کو اس موضوع پہ بات کرنا پسند نہیں؟کیا کچھ لوگوں کو اس پہ بات کرنا اس لئے پسند نہیں کہ وہ جانتے ہیں کہ وہ کیا کررہے ہیں اور اس میں کسی کی مداخلت پسند نہیں کرتے؟یا یہ کہ وہ مطلق العنان ہیں اور انہیں پسند نہیں کہ ان کے معاملات میں ہم جیسے کمی کمین دخل دیں؟ ریاست کی ایک رٹ ہوتی ہے۔ جو آپ نے اس وقت قائم کی جب لاکھوں عاشقان رسول ﷺ کے جذبات کی پروا کئے بغیر آپ نے ممتاز قادری کو پھانسی دی۔ آپ کسی دباو او ر مصلحت کا شکار نہیں ہوئے۔ آپ نے یہ رٹ اس وقت قائم کی جب صولت مرزا کو ٹی وی پہ اعترافی بیان دلوائے اور بیرونی دباو کی پروا کئے بغیر اسے انجام سے دوچار کیا۔اس کا مطلب ہے آپ عدالت کے کٹہرے میں اپنی رٹ قائم کرسکتے ہیں تو پھر راو انوار، چوہدری اسلم اور ایس ایچ او بہادر علی اور ذیشان کاظمی کی کیا ضرورت پڑ گئی تھی؟ اگر لاپتہ یا جعلی پولیس مقابلوں میں ہلاک نوجوان ملک و قوم کی سلامتی کو خطرہ ہیں تو لے آئیے ان کو اس عدالت کے کٹہرے میں جو آج بھی کلبھوشن یادیو کا منتظر ہے لیکن نہ کسی اصلی پولیس مقابلے میں مارا جاتا ہے نہ جعلی میں۔آخر اسی عدالت سے ایک حاضر سروس وزیر اعظم کو فارغ کیا گیا ہے جو ابھی تک بلبلاتا پھر رہا ہے کہ مجھے کیوں نکالا؟ یاد آیا۔ ایک رٹ آپ نے ڈمبہ ڈولہ میں بھی قائم کی تھی جب مدرسے کے وضو میں مشغول معصوم بچے چیتھڑوں میں بدل گئے تھے۔ ایک رٹ اس وقت قائم کی تھی جب چوکی پہ حاملہ چیچن عورت کو گولی ماری تھی اور اس کی انگلی آسمان کی طرف اٹھی رہ گئی تھی۔ پھر ایک رٹ کسی اور نے آپ کی رٹ پہ نہلے پہ دہلا کی طرح ایبٹ آباد میں مار دی تھی اور آپ آج تک کھمبا نوچ رہے ہیں۔ان تمام رٹو ں کا انجام کیا ہوا؟دہشت گردی، خون ریزی، خود کش دھماکے اور لاتعداد لاشیں۔کیا آپ ایک اور جنگ کی تیاری میں ہیں؟ ہمیں طعنہ دیا گیا کہ آپ عاصمہ جہانگیر اور فرزانہ باری سے گئے گذرے ہیں۔ کم سے کم وہ اپنے لاپتہ افراد کی گم شدگی پہ آواز تو اٹھاتے ہیں۔ہم اسلامسٹوں کی یہی مجبوریاں ہیں۔ ہم داڑھی اور تسبیح والے دہشت گر د ریاست پاکستان کے وفادار ہیں۔ ہم اپنے لاپتہ بچوں کی گم شدگی پہ چپ چاپ رو لیتے ہیں۔ کچھ قانونی کاروائیاں کرلیتے ہیں۔ کچھ اپنی سی کوشش کرلیتے ہیں، احتجاج اور مظاہرے بھی کرلیتے ہیں پھر صبر کرکے بیٹھ رہتے ہیں لیکن ریاست پاکستا ن کی عالمی سطح پہ بدنامی کا کوئی سامان نہیں کرتے کہ ہمیں نہ وہاں سے ٹکڑے ڈالے جاتے ہیں نہ اس مٹی کے سوا ہمارا ٹھکانہ کہیں اور ہے۔ایسے میں ہم فرزانہ باری اور عاصمہ جہانگیر سے بدتر ہی بہتر ہیں۔ مجھے آنسووں میں بھیگی ای میلز اور پیغامات وصول ہوتے ہیں۔ لاپتہ افراد اپنے پیچھے آنسووں کی ایک لکیر چھوڑ جاتے ہیں۔ دروازے سے اس روز کی اتری زنجیر کبھی دوبارہ نہیں چڑھائی جاتی۔ کان آنکھیں بن کر گلی تک آہٹوں کا پیچھا کرتے ہیں، پھرلوٹ کر وہیں پہرہ دینے لگ جاتے ہیں۔اشفاق احمد مرحوم کہا کرتے تھے انتظار کرنے والا وہیں رہ جاتا ہے جہاں اسے انتظار کرنے کو کہا جاتا ہے۔ واپس تو بس اس کا جسم آتا ہے۔ خالی خولی، گونجتی آوازوں والا جسم۔ #StopFakeEncounter

Dalesman http://ift.tt/2xK2pYK

6 ﻣﺎﮦ ﮐﮯ ﺍﯾﮏ ﺑﭽﮯ ﮐﯽ ﻣﺎﮞ ﻧﮯ ﻓﺎﺋﯿﻮ ﺍﺳﭩﺎﺭ ﮨﻮﭨﻞ ﮐﮯ ﻣﯿﻨﺠﺮ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﺳﺮ ...! ﺍﯾﮏ ﮐﭗ ﺩﻭﺩﮪ ﻣﻠﮯ ﮔﺎ ﮐﯿﺎ؟ ﻣﯿﻨﺠﺮ " ﮨﺎﮞ ...! ﺳﻮ ﺭﻭﭘﮯ ﻣﯿﮟ ﻣﻠﮯ ﮔﺎ " " ﭨﮭﯿﮏ ﮨﮯ ، ﺩﮮ ﺩﻭ ...! " ﺧﺎﺗﻮﻥ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﺟﻮ ﭘﮑﻨﮏ ﮐﮯ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﺍﺱ ﮨﻮﭨﻞ ﻣﯿﮟ ﭨﮭﮩﺮﯼ ﺗﮭﯽ __ ﺍﮔﻠﯽ ﺻﺒﺢ ﺟﺐ ﻭﮦ ﻟﻮﮒ ﮔﺎﮌﯼ ﻣﯿﮟ ﺟﺎ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ ﺗﻮ ﺑﭽﮯ ﮐﻮ ﭘﮭﺮ ﺑﮭﻮﮎ ﻟﮕﯽ _ ﮔﺎﮌﯼ ﮐﻮ ﺍﯾﮏ ﭨﻮﭨﯽ ﭘﮭﻮﭨﯽ ﺟﮭﻮﻧﭙﮍﯼ ﻭﺍﻟﯽ ﭼﺎﺋﮯ ﮐﯽ ﺩﻭﮐﺎﻥ ﭘﺮ ﺭﻭﮐﺎ ﮔﯿﺎ _ ﺑﭽﮯ ﮐﻮ ﺩﻭﺩﮪ ﭘﻼ ﮐﺮ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺑﮭﻮﮎ ﮐﻮ ﺷﺎﻧﺖ ﮐﯿﺎ ... ﺩﻭﺩﮪ ﮐﮯ ﭘﯿﺴﮯ ﭘﻮﭼﮭﻨﮯ ﭘﺮ ﺑﻮﮌﮬﺎ ﺩﻭﮐﺎﻥ ﻣﺎﻟﮏ ﺑﻮﻻ .. " ﺑﯿﭩﯽ ...! ﮨﻢ ﺑﭽﮯ ﮐﮯ ﺩﻭﺩﮪ ﮐﮯ ﭘﯿﺴﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﻟﯿﺘﮯ ، ﺍﮔﺮ ﺭﺍﺳﺘﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﭼﺎﮨﯿﮯ ﺗﻮ ﻣﺰﯾﺪ ﺩﻭﺩﮪ ﻟﯿﺘﯽ ﺟﺎﺅ _ " .. ﺑﭽﮯ ﮐﯽ ﻣﺎﮞ ﮐﮯ ﻣﻦ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺳﻮﺍﻝ ﺑﺎﺭ ﺑﺎﺭ ﮔﮭﻮﻡ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺍﻣﯿﺮ ﮐﻮﻥ؟ ... ﻓﺎﺋﯿﻮ ﺍﺳﭩﺎﺭ ﮨﻮﭨﻞ ﻭﺍﻻ ﯾﺎ ﭨﻮﭨﯽ ﺟﮭﻮﻧﭙﮍﯼ ﻭﺍﻻ ؟ . ﻣﻠﯽ ﺗﮭﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﺴﯽ ﮐﮯ ﮐﺎﻡ ﺁﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﭘﺮ ﻭﻗﺖ ﺑﯿﺖ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ ﮐﺎﻏﺬ ﮐﮯ ﭨﮑﮍﮮ ﮐﻤﺎﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﮐﯿﺎ ﮐﺮﻭ ﮔﮯ ﺍﺗﻨﺎ ﺭﻭﭘﯿﮧ ﭘﯿﺴﮧ ﮐﻤﺎ ﮐﺮ ؟؟ ﻧﮧ ﮐﻔﻦ ﻣﯿﮟ ﺟﯿﺐ ﮨﮯ ، ﻧﺎ ﻗﺒﺮ ﻣﯿﮟ ﺍﻟﻤﺎﺭﯼ.😊

Dalesman http://ift.tt/2xK2pYK

★گئے دنوں کے سورج امیر شریعتؒ سید عطاء اللہ شاہ بخاری کمرہ عدالت میں داخل ہو ئے۔ جسٹس منیر بغض و حسد سے بھرا ہوا، غصے سے لال پیلا، گردن تنی ہوئی اور تکبر و غرور کا پیکر ناہنجار بنا کرسی پر بیٹھا تھا۔ مردِ مومن کے چہرۂ انور پر نگاہ پڑی تو اسکی آنکھیں جھک گئیں۔ جسٹس منیر دوسری مرتبہ آنکھ اٹھا کر دیکھنے کی ہمت نہ کر سکا۔ کارروائی شروع ہوئی۔ امیر شریعتؒ نے اپنا تحریری بیان عدالت میں پیش کیا۔ جسٹس منیر نے ایک نظر بیان کو دیکھا جسے اس نے ’’منیر انکوائری رپورٹ‘‘ میں شامل نہیں کیا اور پھر اپنے مخصوص چبھتے ہوئے انداز میں سوالات کا آغاز کر دیا۔ جسٹس منیر: ہندوستان میں اسوقت کتنے مسلمان ہیں؟ امیر شریعتؒ: سوال غیر متعلق ہے، مجھ سے پاکستان کے مسلمانوں کے بارے پوچھیں۔ جسٹس منیر: (تمسخر آمیز لہجے میں) ہندوستان اور پاکستان میں جنگ چھڑ جائے تو ہندوستان کے مسلمانوں کو کیا کرنا چاہیے؟ امیر شریعتؒ: ہندوستان میں علما موجود ہیں، وہ ھی بتائیں گے۔ جسٹس منیر: (طنز کرتے ہوئے) آپ بتا دیں؟ امیر شریعتؒ: آپ پاکستان کے بارے میں پوچھیں، یہاں کے مسلمانوں کو کیا کرنا ہے؟ جسٹس منیر: مسلمان کی تعریف کیا ہے؟ امیر شریعتؒ: اسلام میں داخل ہونے اور مسلمان کہلانے کے لیے صرف کلمہ شہادت کا اقرار و اعلان ہی کافی ہے۔ لیکن اسلام سے خارج ہونے کے ہزاروں روزن ہیں۔ ضروریاتِ دین میں کسی ایک کا انکار کفر کے ماسوا کچھ نہیں۔ اللہ تعالیٰ کی صفات عالیہ میں سے کسی ایک کو بھی انسانوں میں مانا تو مشرک، قرآن کریم کی کسی ایک آیت یا جملہ کا انکار کیا تو کافر، اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے منصب ختم نبوت کے بعد کسی انسان کو کسی بھی حیثیت میں نبی مانا تو مرتد۔ جسٹس منیر: (قادیانی وکیل کیطرف اشارہ کرتے ہوئے) ان کے بارے میں کیا خیال ہے؟ امیر شریعتؒ: خیال نہیں عقیدہ۔ جو ان کے بڑوں کے بارے میں ہے۔ جسٹس منیر: (بدتمیزی کے انداز میں) آپ نے مرزا قادیانی کو کافر کہا ہے؟ امیر شریعتؒ: میں اسی سوال کا آرزو مند تھا۔ کوئی بیس برس ادھر کی بات ہے، یہی عدالت تھی جہاں آپ بیٹھے ہیں، یہاں چیف جسٹس، مسٹر جسٹس ڈگلس ینگ تھے۔ اور جہاں مسٹر کیانی بیٹھے ہیں، یہاں رائے بہادر جسٹس رام لال تھے۔ یہی سوال انھوں نے مجھ سے پوچھا تھا۔ وہی جواب آج دہراتا ہوں۔ میں نے ایک بار نہیں ہزاروں مرتبہ، مرزا کو کافر کہا ہے، کافر کہتا ہوں اور جب تک زندہ ہوں گا کافر کہتا رہونگا۔ یہ میرا ایمان و عقیدہ ہے اور اسی پر مرنا چاہتا ہوں۔ مرزا قادیانی اور اس کی ذریت کافر و مرتد ہے۔ مسیلمہ کذاب اور ایسے ہی دیگر جھوٹوں کو دعویٰ نبوت کے جرم میں قتل کیا گیا۔ جسٹس منیر: غصے سے بے قابو ہو کر، دانت پیستے ہوئے اگر غلام احمد قادیانی آپ کے سامنے یہ دعویٰ کرتا تو آپ اسے قتل کر دیتے؟ امیر شریعتؒ: میرے سامنے اب کوئی دعویٰ کر کے دیکھ لے! حاضرین عدالت: نعرۂ تکبیر، اللہ اکبر، ختم نبوت… زندہ باد، مرزائیت… مردہ باد… کمرۂ عدالت لرز گیا۔ جسٹس منیر: بوکھلا کر توہین عدالت…!! امیر شریعتؒ: جلال میں آ کر توہین رسالت…!! جسٹس منیر … دم بخود، خاموش، مبہوت، حواس باختہ، چہرہ زرد، ہوش عنقا… پیشانی سے پسینہ پونچھنے لگا۔ ’’عدالت‘‘ امیر شریعت کی جرأت ایمانی اور جذبۂ حب رسول صلی اللہ علیہ وسلم دیکھ کر سکتے میں آ چکی تھی۔ امیر شریعتؒ: گرج دار آواز میں کچھ اور…؟ جسٹس منیر: پریشانی میں بڑبڑاتے ہوئے میرا خیال ہے ہمیں مزید کچھ بھی نہیں پوچھنا! عدالت برخواست ہو جاتی ہے۔ وہ صداقت جس کی بیباکی تھی حسرت آفریں ....... سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم انتخاب ★نور فاطمہ کاپی پیسٹ..... اور اسے مزید پھیلانے کی درخواست

Dalesman http://ift.tt/2xK2pYK

پاک افواج ناموس رسالت ﷺ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی -- ڈی جی آئی ایس پی آر عبداللہ ابن ابی مجمعے میں اٹھ کر کہا کرتا تھا یہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہے(دورود شریف پڑھے) اور انکی بہت عزت ہے ۔۔تو صحابہ اسکو پکڑ کر بیٹھاتے تھے کہ تم یہ باتیں کرنے کے اہل نہیں ۔ہمیں بیوقوف نہ بناؤ -

Dalesman http://ift.tt/2xK2pYK

کچھ عرصہ پہلے کسی اسٹیج ڈرامے میں امانت چن کا یہ جوک بہت مشہور ہوا تھا کہ اگر پتہ کرنا ہو کہ فلاں لڑکی آپ میں انٹرسٹیڈ ہے تو اس کے گھر جائے اس کو چائے بنانے کا کہئیے پھر کچن میں جا کر اس کو بوو کر کے ڈرائیے اگر تو وہ ہس پڑے تو سمجھو پھس گئی اور اگر غصہ کرے تو کہو باجی ڈر گئی باجی ڈر گئی سیاست کے کچھ امانت چنوں نے بھی ایسا ہی کھیل کھیلا عوام کیساتھ کہ دیکھیں عوام میں ختم نبوت کو لے کر کیا جذبات ہیں ختم نبوت کے قانون میں صرف دو چار لفظوں کی ہیر پھیر کی اور بل سینٹ اور قومی اسمبلی سے پاس کروا لیا جب شیخ صاحب نے اسمبلی میں شور ڈالا تو کل وزیر قانون زید حامد نے بڑی وضاحت دی اور کہا ہم سوچ بھی نہیں سکتے ایسا کرنے کا مگر شیخ رشید کی وساطت سے بات جب میڈیا اور سوشل میڈیا پر پھیل گئی ہر طرف سے لعنت ملامت ہونے لگی تو فورا باجی ڈر گئی باجی ڈرگئی کی آوزیں آنا شروع ہو گئیں کہ غلطی سے ہوا بحال کرتے ہیں اس بل کی ضمن میں اگر دیکھا جائے تو تین جماعتوں کا کردار انتہائی قابل افسوس ہے خصوصا جی یو آئی جماعت اسلامی اور ن لیگ ن لیگ تو چلو کہتی ہم لبرل پیں عمران خان کی جماعت اسلامی ہے مگر مولانا تو عمران کو یہودی ایجنٹ کہتے تو ان کو بل میں یہ تبدیلی کیوں نظر نا آئی اور مزے کی بات سینٹ کے جس اجلاس میں یہ بل پاس ہوا اس کی قیادت مولاناغفور حیدری کر رہے تھے جب سب اچھا تھا اب جب عوام جاگی تو فورا کونوں کھدروں سے نکل آئے اور اب اس کی واپسی کا کریڈٹ بھی مولانا صاحب و حواری لے رہے اب اگر آنکھ کھلی تو پہلے کیوں بند تھی اور اگر پہلے سمجھ نہیں آئی تو اتنا پوچھتے زید زمان سے کہ بھائی اگر تو سوچ بھی نہیں سکتا ختم نبوت کے قانون میں ترمیم کا تو تم کو اس کو چھیڑنے کی لفظوں کے ہیر پھیر کی ضرورت کیوں پیش آئی ایسے ہی سراج الحق صاحب بھی سینٹ کے رکن ہیں یقینن ان کی نظر سے بھی گزرا ہو گا یہ بل اور اس میں ہونے والی تبدیلی وہ تب کیوں چپ رہے کیوں میڈیا پر نہیں آئے بہتر ہے سب اپنی غلطی تسلیم کریں اور اس قانون کیساتھ چھیڑ چھاڑ نا کریں ورنہ ہر دیوار کے پیچھے ممتاز قادری موجود ہے شکریہ شیخ رشید کہ میڈیا پر بات اٹھائی شکریہ میڈیا و سوشل میڈیا کہ اس پر شور ڈالا اور ان کو باجی ڈر گئی باجی ڈر گئی کہنے پر مجبور کیا بشکریہ فقیر سائیں

Dalesman http://ift.tt/2xK2pYK

::::: آرٹیکل سیون بی اور سی ، ترمیمی سازش کی شہہ رگ ::::: یہ بات تو طے ہوگئی کہ حکومت کی حلیف جماعتوں بشمول جے یو آئی، اور خود ن لیگ نے اس بات کو تسلیم کرلیا ہے کہ ترمیم کی گئی ہے، سپیکر ایاز صادق نے بھیذمہ داری اپنے سر سے اتارنے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے اسے انجانی لغزش باور کرانے کی کوشش کی ہے، لیکن جیسا کہ میں گزشتہ روز بھی عرج کرچکا کہ قابلِ توجہ بات یہ ہے کہ اصل مسئلہ حلف نامہ کو اقرار نامہ بنانے اور اب اقرار نامے کو دوبارہ حلف نامہ بنانے سے آگے کا ہے، جو کہ آرٹیکل 7 سیکشن بی اور سی کا ہے، کیونکہ یہی وہ مرکزی سیکشنز ہیں جس کے ذریعے قادیانیت کی وہی تعریف درج ہے، جو آئینِ پاکستان میں قادیانیت کے حوالے سے موجود ہے، دوم یہ کہ اس میں قادیانیوں کو جعل سازی کے ذریعے ووٹ دینے کی سہولت میسر ہوگی، اگر وہ پکڑے جائیں تو ان پر آرٹیکل 62 اور 63 لاگو نہیں ہوگا، اب میڈیا اور اسمبلی میں اس اہم ترمیم کو چھوڑ کر حلف نامہ کو دوبارہ بحال کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں، اس حوالے سے بیدار رہنے کی ضرورت ہے کہ حلف نامہ ایشو فرنٹ پر آیا تو اسے بحال کرکے جان چھڑانے کی کوشش کی جائے گی، تاکہ عوام مطمئن رہے، لیکن دراصل قادیانیوں کو ریلیف دینے والی شقیں سیون بی اور سی کو اگر جوں کا توں چھوڑ دیں تو سازش کامیاب ہوسکتی ہے، اس بار کی گئی ترمیم کو "نادانستہ غلطی" قرار دینا انتہائی حماقت اور خباثت ہے، کیونکہ بعینہ یہی ترامیم ضیاء الحق کے دور میں قادیانیوں نے پیش کی تھیں، 1978 میں قادیانی جماعت سے تعلق رکھنے والا سیکرٹری الیکشن کمیشن اے زیڈ فاروقی ضیاءالحق کے سامنے حلف نامے کو اقرار نامہ بنانے کی ترمیم پیش کی، مگر اس وقت علمائے کرام اور عوامی شدید ردعمل کے بعد ضیاء الحق کو خبر ہوئی تو ضیاءالحق نے اس میں آرٹیکل سیون بی اور سی میں شامل شرائط بھی الیکشن قوانین کا حصہ بنا ڈالیں، جو کہ علمائے کرم اور عوام کے بعد ضیاءالحق کی کاوش تھی۔ اب کی بار بھی یہ منظم سازش اور کسی تھنک ٹینک کا نتیجہ فکر ہے، جس کے بعد نوازشریف کی بحالی کی آڑ میں یہ مکروہ کھیل کھیلا گیا، یہاں پر لوگوں کی توجہ منتشر کرنے کیلئے حلف نامہ اور اقرار نامہ کو سامنے رکھ کر آرٹیکل سیون بی اور سی کو چوری چھپے تبدیل کرنے کی کوشش کامیاب ہوئی تو ہم سب کی تمام کوششوں پر پانی پھر جائے گا، اس حوالے سے تمام پارلیمانی جماعتوں، مذہبی گروہوں، علمائے کرام اور عوام الناس کو بیدار ہونے کی ضرورت ہے کہ ایک بڑی چوری کو چھپانے کیلئے چھوٹی چوری قبول کرکے جان نہ چھڑائی جائے، اور اس ترمیمی بل پر مکمل طور پر نظر ثانی کی جائے، اس پر ایوان زیریں و بالا میں دوبارہ تفصیلی بحث کروائی جائے، کیونکہ سپیکر قومی اسمبلی، وزیرلاقانون اور شاہ محمود قریشی کے بیانات میں یہی تاثر دیا گیا کہ ایک ترمیم کی جائے گی، یعنی اقرار نامہ کو دوبارہ حلف نامہ بنایا جائے گا، لیکن آرٹیکل سیون بی اور سی کی جانب کوئی بھی ذمہ دار شخص بات نہیں کرنا چاہ رہا، کیونکہ یہی وہ شہہ رگ ہے جو اس ترمیم کا اصل مقصد تھا، وہ تمام افراد، سیاسی و مذہبی جماعتیں اور عوام جو اس خباثت کیخلاف ہیں، انہیں یہ مطالبہ کرنا چاہیئے کہ صرف ترمیم کے لالی پاپ سے کام نہیں بنے گا، بلکہ اے زیڈ فاروقی قادیانی کے اسلوب پر کی گئی بدترین خیانت کے پیچھے چھپے دماغوں تک رسائی اور انہیں قانونی گرفت میں لانے تک کسی قسم کا سمجھوتہ نہ ہو، یہ نہ ہو کہ بس اقرار نامہ کو حلف نامہ بنا دیا جائے، اور قادیانیوں کیلئے کھولا گیا چور دروازہ اسی طرح کھلا چھوڑا جائے، اس لئے ختمِ نبوتﷺ کے ہر چوکیدار کو بیدار رہنے کی ضرورت ہے۔ (محمد بلال خان) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اگر آپ متفق ہیں تو اس پیغام کو دوسروں تک پہنچائیں!

Dalesman http://ift.tt/2xK2pYK

*میڈیا سنٹر وفاق المدارس العربیہ پاکستان* اسلام آباد(4 اکتوبر 2017)حلف نامہ میں کسی بھی قسم کی ترمیم کو کلی طور پر مسترد کرتے ہیں،ختم نبوت عقیدہ و ایمان ہے اس پر کسی کمپرومائز کی گنجائش نہیں،حلف کی جگہ اقرار لانا ٹیسٹ کیس اورحلف نامہ کی حیثیت کو کمزور کرنے کی کوشش ہے،قادیانیت نوازی کے حوالے سے میاں برادران کا ریکارڈ مزید کسی قسم کے اعتماد کی گنجائش نہیں دیتا،قوم بیدار رہے،حکومت فی الفور حلف نامہ کو سابقہ الفاظ میں بحال کرے،ترمیم واپس لے،اللہ رب العزت اور قوم سے معافی مانگے ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر،مولانا محمد حنیف جالندھری،مولانا انوار الحق اور دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ختم نبوت جیسے اہم اور حساس معاملہ میں مہم جوئی قابل مذمت اور ناقابل فہم ہے،ختم نبوت کے حوالے سے کسی لفظ کیا کسی نقطہ یا پھر شوشہ کی ترمیم بھی گوارا نہیں،حالیہ ترمیم کو مسترد کرتے ہیں،حلف کے لفظ کی جگہ اقرار کا لفظ حلف نامہ کی حیثیت کو کمزور کرنے کے مترادف ہے-انہوں نے قوم سے بیدار رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ نقطہ آغاز ہے اسے اگر گوارا کر لیا گیا تو کل مزید ترامیم کا دروازہ کھلے گا،وفاق المدارس کے قائدین نے کہا کہ میاں برادران کا قادیانیت کے معاملے میں سابقہ ریکارڈ اور طرز عمل مزید کسی قسم کے اعتماد کی گنجائش باقی نہیں رہنے دیا-انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ حلف نامہ کو سابقہ الفاظ کے ساتھ بحال کرے،ترمیم فوری واپس لے اور اللہ رب العزت اور قوم سے معافی مانگے بخت یار

Dalesman http://ift.tt/2xK2pYK

نواز شریف ایک بار پھر بلامقابلہ پارٹی صدر منتخب

اس پوسٹ کو شیئر کریں فیس بک اس پوسٹ کو شیئر کریں  Image caption کنونشن سنٹر پاکستان مسلم لیگ نواز کے کارکنان سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا اسلام آباد کے کنونشن سنٹر میں پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے پارٹی الیکشن میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف ایک بار پھر بلا مقابلہ پارٹی کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ نواز شریف نے یہ عہدہ سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل کیے جانے کے بعد چھوڑ دیا تھا۔ تاہم گذشتہ روز پارلیمان مںی منظور کیے جانے والے انتخابی اصلاحات کے بل کی وجہ سے ان کے پارٹی صدر بننے کی راہ میں حائل رکاوٹ دور ہو گئی تھی۔ پیر کو نواز شریف جب کنونشن سنٹر پہنچے تو مسلم لیگ ن کے اراکین اور سینیئر رہنماؤں سمیت کھچا کھچ بھرے کنونشن سنٹر میں نواز شریف کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ نواز لیگ کے الیکشن کمشنر چودھری جعفر اقبال نے باضابطہ طور پر ان کی جیت کا اعلان کیا۔ حزب اختلاف کے احتجاج کے باوجود انتخابی اصلاحات کا بل منظور اس موقعے پر نواز شریف کا اپنی جماعت کے رہنماؤں اور کارکنوں سے خطاب میں کہنا تھا ’آج کے دن ہم وہ قانون آمر مشرف کو لوٹا رہے ہیں جس نے...