Skip to main content

کچھ عرصہ پہلے کسی اسٹیج ڈرامے میں امانت چن کا یہ جوک بہت مشہور ہوا تھا کہ اگر پتہ کرنا ہو کہ فلاں لڑکی آپ میں انٹرسٹیڈ ہے تو اس کے گھر جائے اس کو چائے بنانے کا کہئیے پھر کچن میں جا کر اس کو بوو کر کے ڈرائیے اگر تو وہ ہس پڑے تو سمجھو پھس گئی اور اگر غصہ کرے تو کہو باجی ڈر گئی باجی ڈر گئی سیاست کے کچھ امانت چنوں نے بھی ایسا ہی کھیل کھیلا عوام کیساتھ کہ دیکھیں عوام میں ختم نبوت کو لے کر کیا جذبات ہیں ختم نبوت کے قانون میں صرف دو چار لفظوں کی ہیر پھیر کی اور بل سینٹ اور قومی اسمبلی سے پاس کروا لیا جب شیخ صاحب نے اسمبلی میں شور ڈالا تو کل وزیر قانون زید حامد نے بڑی وضاحت دی اور کہا ہم سوچ بھی نہیں سکتے ایسا کرنے کا مگر شیخ رشید کی وساطت سے بات جب میڈیا اور سوشل میڈیا پر پھیل گئی ہر طرف سے لعنت ملامت ہونے لگی تو فورا باجی ڈر گئی باجی ڈرگئی کی آوزیں آنا شروع ہو گئیں کہ غلطی سے ہوا بحال کرتے ہیں اس بل کی ضمن میں اگر دیکھا جائے تو تین جماعتوں کا کردار انتہائی قابل افسوس ہے خصوصا جی یو آئی جماعت اسلامی اور ن لیگ ن لیگ تو چلو کہتی ہم لبرل پیں عمران خان کی جماعت اسلامی ہے مگر مولانا تو عمران کو یہودی ایجنٹ کہتے تو ان کو بل میں یہ تبدیلی کیوں نظر نا آئی اور مزے کی بات سینٹ کے جس اجلاس میں یہ بل پاس ہوا اس کی قیادت مولاناغفور حیدری کر رہے تھے جب سب اچھا تھا اب جب عوام جاگی تو فورا کونوں کھدروں سے نکل آئے اور اب اس کی واپسی کا کریڈٹ بھی مولانا صاحب و حواری لے رہے اب اگر آنکھ کھلی تو پہلے کیوں بند تھی اور اگر پہلے سمجھ نہیں آئی تو اتنا پوچھتے زید زمان سے کہ بھائی اگر تو سوچ بھی نہیں سکتا ختم نبوت کے قانون میں ترمیم کا تو تم کو اس کو چھیڑنے کی لفظوں کے ہیر پھیر کی ضرورت کیوں پیش آئی ایسے ہی سراج الحق صاحب بھی سینٹ کے رکن ہیں یقینن ان کی نظر سے بھی گزرا ہو گا یہ بل اور اس میں ہونے والی تبدیلی وہ تب کیوں چپ رہے کیوں میڈیا پر نہیں آئے بہتر ہے سب اپنی غلطی تسلیم کریں اور اس قانون کیساتھ چھیڑ چھاڑ نا کریں ورنہ ہر دیوار کے پیچھے ممتاز قادری موجود ہے شکریہ شیخ رشید کہ میڈیا پر بات اٹھائی شکریہ میڈیا و سوشل میڈیا کہ اس پر شور ڈالا اور ان کو باجی ڈر گئی باجی ڈر گئی کہنے پر مجبور کیا بشکریہ فقیر سائیں

Dalesman http://ift.tt/2xK2pYK

Popular posts from this blog

ملیے جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور سے

ٹوکیو:  بہت بڑا ٹریلر یا ٹرک عموماً مرد حضرات ہی چلاتے ہیں لیکن جاپان میں 24 سالہ خوبرو لڑکی بڑی مہارت سے یہ ٹرک چلاتی ہے اور اس کا حسن دیکھ کر لوگ اسے سراہتے ہیں تاہم وہ چاہتی ہے کہ لڑکیاں بھی اس شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں۔ رائنو ساساکی جاپانی علاقے کوچی میں رہتی ہے اور 7 سال قبل اس کے ٹرک ڈرائیور والد شدید بیمار ہوگئے جس کے بعد رائنو نے سیکڑوں میل دور اکیلے ٹرک چلانے میں والد کی مددگار بننے کا فیصلہ کیا۔ 21 سال کی عمر میں رائنو نے رقص کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی لی۔ رائنو اب ٹرک میں اپنے والد کے ساتھ سفر کرتی ہے اور ان سے ٹرک ڈرائیونگ کے گُر بھی سیکھتی رہتی ہے۔ اس کے حسن اور ہمت کی بنا پر فیس بک، ٹویٹر اور انسٹا گرام پر ہزاروں لوگ رائنو کے فالوورز بن چکے ہیں اور اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اب رائنو کو جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور کے نام سے بھی پکارا جارہا ہے۔ رائنو کو ٹرک چلاتے ہوئے 7 برس ہوگئے ہیں لیکن اب تک اس کی جسامت کے مطابق یونیفارم نہیں مل سکا کیونکہ جیکٹ، پینٹ اور دستانے وغیرہ سب مردوں کے لیے تیار کیے جاتے ہیں۔ وہ مست...

افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 افراد ہلاک

کابل:  افغانستان میں 6.1 شدت کے زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد  زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا نے افغان حکام کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں  زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔زلزلے سے پکتیکا میں 50 افراد ہلاک ہوئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دور تھا اوراس کی گہرائی 31 میل تھی۔ زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے۔افغان حکام نے امدادی ٹیموں سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی اپیل کی ہے۔ افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچا دی، 250 سے زائد افراد جاں بحق، صوبہ پکتیکا سب سے زیادہ متاثر ہوا، ریسکیو ٹیمیں پکتیکا پہنچ گئیں، امدادی سرگرمیاں شروع، زلزلے سے اب تک 1250 افراد زخمی ہوئے ہیں pic.twitter.com/5BoyWwge9P — ترکیہ اردو (@TurkeyUrdu) June 22, 2022 زلزلے سے کچے مکانات گر گئے اورزمین میں دراڑیں پڑگئیں۔حکام نے زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ زلزلہ بھارت کے کچھ علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا۔ The post افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 ا...

ملک میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

 لاہور:  پاکستان کے بیشتر علاقوں میں گدھ کو نایاب ہوئے کئی برس گزر گئے مگر چولستان اورمکران کے ساحلی علاقوں میں یورپی گرفن اورمصری نسل کے گدھ دیکھے گئے ہیں ، محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے مختلف خطوں میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کی طرف سے سوشل میڈیا پر مصری نسل اور یورپی گرفن نسل کے گدھوں کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ پنجاب وائلڈ لائف کے ڈائریکٹر محمد نعیم بھٹی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں چولستان اور رحیم یارخان کے علاقوں میں گدھ دیکھے گئے ہیں اور ان کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سندھ کے ضلع تھرپارکر میں بھی چند مقامات پر سفید اور بھورے مصری گدھ نظر آتے ہیں جن کی نسل دنیا بھر میں خطرے سے دوچار ہے۔ مصری گدھ نسبتاً چھوٹی جسامت کے ہوتے ہیں جبکہ بلوچستان میں مکران کی ساحلی پٹی کے علاقے میں بھی مصری اوریورپی گرفن گدھ دیکھے جاسکتے ہیں۔ ضلع ننگرپارکرمیں لمبی چونج والے گدھ اور سفید پشت والے گدھ بھی موجود ہیں تاہم ان کی تعداد خاصی کم ہے، سفید پشت والے گدھوں کی چھانگامانگا میں بنائے...