میڈرڈ: اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی سام سنگ نے دوران پرواز 200 مسافروں کو گلیکسی نوٹ 8 کا تحفہ دے کر حیران کردیا۔
سام سنگ کو دنیا میں جدید ترین اسمارٹ فونز بنانے والی بہترین کمپنیوں میں شمار کیا جاتا ہے لیکن کمپنی کو اس وقت شدید دھچکا لگا تھا جب دوران پرواز سام سنگ نوٹ 7 کی بیٹریاں پھٹںے اور موبائل فون میں آگ لگنے کے پے در پے کئی واقعات ہوئے، ان واقعات کے بعد دنیا بھر کی ایئر لائنز نے اس کمپنی کے اسمارٹ فون پر پابندی لگادی تاہم اب کمپنی نے ناصرف اس نقص پر قابو پالیا ہے بلکہ جدید ترین ماڈل نوٹ 8 بھی متعارف کرایا ہے۔
ہوائی کمپنیوں کے شکوک کو دور کرنے کے لیے سام سنگ نے ایک خصوصی مہم کا آغاز کیا جس کے تحت کمپنی نے اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ سے کورونا جانے والی پرواز میں 200 کے قریب مسافروں کو گلیکسی نوٹ 8 کا تحفہ دیا۔
سام سنگ کا جدید ترین موبائل فون تحفے میں پاکر مسافروں کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہا کیونکہ سام سنگ گلیکسی نوٹ 8 کی قیمت جہاز کے ٹکٹ سے بھی مہنگی ہے۔ اس موقع پر مسافروں نے جہاز میں سیلفیاں بھی لیں۔
The post سام سنگ کا دوران پرواز 200 مسافروں کو گلیکسی نوٹ 8 کا تحفہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب http://ift.tt/2zQwNie
via IFTTT