Skip to main content

آسیہ بی بی یورپی یونین کے سخاروف ایوارڈ کے لیے نامزد


آسیہ بی بی کو پاکستان کی ایک عدالت نے توہینِ مذہب کے جرم میں 2010ء میں موت کی سزا سنائی تھی۔
یورپی پارلیمنٹ کے قانون سازوں نے سخاروف انعام برائے آزادی اظہاری رائے کے لیے اپنی نامزدگیاں جمع کرادی ہیں اور ان نامزدگیوں میں توہینِ مذہب کے جرم پر پاکستان میں سزائے موت پانے والی مسیحی خاتون آسیہ بی بی بھی شامل ہیں۔
سخاروف انعامات کا یہ سلسلہ یورپی پارلیمان نے شروع کیا تھا اور اس انعام کا نام روسی سائنس دان آندرے سخاروف کے نام پر رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ آسیہ بی بی کو پاکستان کی ایک عدالت نے توہینِ مذہب کے جرم میں 2010ء میں موت کی سزا سنائی تھی۔
اُنھوں نے اپنی اس سزا کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے، جس کی سماعت غیر معینہ وقت تک کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔
آسیہ بی بی کو 2009ء میں پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کے ایک گاؤں میں مسلمان دیہاتی خواتین کے ساتھ بحث و تکرار کے دوران اسلام اور پیغمبرِ اسلام کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے الزام میں 2010ء میں ایک ذیلی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی جسے بعد میں عدالت عالیہ نے بھی برقرار رکھا تھا۔
پانچ بچوں کی ماں آسیہ بی بی اس الزام کو مسترد کرتی ہیں۔
مقتول گورنر سلمان تاثیر نے آسیہ بی بی سے جیل میں ملاقات کی تھی
مقتول گورنر سلمان تاثیر نے آسیہ بی بی سے جیل میں ملاقات کی تھی
عدالت سے سزا پانے کے بعد آسیہ بی بی کا معاملہ اس وقت بین الاقوامی توجہ کا مرکز بنا تھا جب پنجاب کے مقتول گورنر سلمان تاثیر نے اس مسیحی خاتون سے جیل میں ملاقات کی تھی اور ایک بیان میں توہینِ مذہب کے قانون کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے اس میں ترمیم کی تجویز دی تھی۔
سلمان تاثیر کے اس بیان پر بعض مذہبی حلقوں کی طرف سے سخت تنقید کی گئی تھی اور جنوری 2011ء میں ان کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار ممتاز قادری نے انھیں اسلام آباد میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔
آسیہ بی بی اس سال کے سخاروف ایوارڈ کے لیے نامزد چھ شخصیات میں سے ایک ہیں۔
اس سے قبل 2013ء میں یہ ایوارڈ نوبیل امن انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کو دیا گیا تھا۔
ملالہ یوسفزئی 2013 میں سخاروف ایوارڈ وصول کرتے ہوئے
ملالہ یوسفزئی 2013 میں سخاروف ایوارڈ وصول کرتے ہوئے
یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ اُمور سے متعلق کمیٹی کا 10 اکتوبر کو ایک اجلاس ہونا ہے جس میں چھ میں سے تین اُمیدواروں کو حتمی فہرست میں شامل کیا جائے گا جس میں سے بعد میں کسی ایک کا انتخاب کیا جائے گا۔
انعام کی حق دار شخصیت کا اعلان 26 اکتوبر کو کیا جائے گا جب کہ ایوارڈ دینے کی تقریب دسمبر میں ہو گی۔
پاکستان کے قانون کے مطابق توہینِ مذہب کے جرم کی زیادہ سے زیادہ سزا موت ہے اور اس قانون کے تحت متعدد افراد کو سزا سنائی جا چکی ہے۔
لیکن سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر حتمی فیصلہ نہ ہونے کی وجہ سے بیشتر سزاؤں پر عمل درآمد نہیں ہو سکا ہے۔

Popular posts from this blog

ملیے جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور سے

ٹوکیو:  بہت بڑا ٹریلر یا ٹرک عموماً مرد حضرات ہی چلاتے ہیں لیکن جاپان میں 24 سالہ خوبرو لڑکی بڑی مہارت سے یہ ٹرک چلاتی ہے اور اس کا حسن دیکھ کر لوگ اسے سراہتے ہیں تاہم وہ چاہتی ہے کہ لڑکیاں بھی اس شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں۔ رائنو ساساکی جاپانی علاقے کوچی میں رہتی ہے اور 7 سال قبل اس کے ٹرک ڈرائیور والد شدید بیمار ہوگئے جس کے بعد رائنو نے سیکڑوں میل دور اکیلے ٹرک چلانے میں والد کی مددگار بننے کا فیصلہ کیا۔ 21 سال کی عمر میں رائنو نے رقص کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی لی۔ رائنو اب ٹرک میں اپنے والد کے ساتھ سفر کرتی ہے اور ان سے ٹرک ڈرائیونگ کے گُر بھی سیکھتی رہتی ہے۔ اس کے حسن اور ہمت کی بنا پر فیس بک، ٹویٹر اور انسٹا گرام پر ہزاروں لوگ رائنو کے فالوورز بن چکے ہیں اور اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اب رائنو کو جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور کے نام سے بھی پکارا جارہا ہے۔ رائنو کو ٹرک چلاتے ہوئے 7 برس ہوگئے ہیں لیکن اب تک اس کی جسامت کے مطابق یونیفارم نہیں مل سکا کیونکہ جیکٹ، پینٹ اور دستانے وغیرہ سب مردوں کے لیے تیار کیے جاتے ہیں۔ وہ مست...

افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 افراد ہلاک

کابل:  افغانستان میں 6.1 شدت کے زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد  زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا نے افغان حکام کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں  زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔زلزلے سے پکتیکا میں 50 افراد ہلاک ہوئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دور تھا اوراس کی گہرائی 31 میل تھی۔ زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے۔افغان حکام نے امدادی ٹیموں سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی اپیل کی ہے۔ افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچا دی، 250 سے زائد افراد جاں بحق، صوبہ پکتیکا سب سے زیادہ متاثر ہوا، ریسکیو ٹیمیں پکتیکا پہنچ گئیں، امدادی سرگرمیاں شروع، زلزلے سے اب تک 1250 افراد زخمی ہوئے ہیں pic.twitter.com/5BoyWwge9P — ترکیہ اردو (@TurkeyUrdu) June 22, 2022 زلزلے سے کچے مکانات گر گئے اورزمین میں دراڑیں پڑگئیں۔حکام نے زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ زلزلہ بھارت کے کچھ علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا۔ The post افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 ا...

ملک میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

 لاہور:  پاکستان کے بیشتر علاقوں میں گدھ کو نایاب ہوئے کئی برس گزر گئے مگر چولستان اورمکران کے ساحلی علاقوں میں یورپی گرفن اورمصری نسل کے گدھ دیکھے گئے ہیں ، محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے مختلف خطوں میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کی طرف سے سوشل میڈیا پر مصری نسل اور یورپی گرفن نسل کے گدھوں کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ پنجاب وائلڈ لائف کے ڈائریکٹر محمد نعیم بھٹی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں چولستان اور رحیم یارخان کے علاقوں میں گدھ دیکھے گئے ہیں اور ان کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سندھ کے ضلع تھرپارکر میں بھی چند مقامات پر سفید اور بھورے مصری گدھ نظر آتے ہیں جن کی نسل دنیا بھر میں خطرے سے دوچار ہے۔ مصری گدھ نسبتاً چھوٹی جسامت کے ہوتے ہیں جبکہ بلوچستان میں مکران کی ساحلی پٹی کے علاقے میں بھی مصری اوریورپی گرفن گدھ دیکھے جاسکتے ہیں۔ ضلع ننگرپارکرمیں لمبی چونج والے گدھ اور سفید پشت والے گدھ بھی موجود ہیں تاہم ان کی تعداد خاصی کم ہے، سفید پشت والے گدھوں کی چھانگامانگا میں بنائے...