دبئی: ہیرے اور سونے سے تیار کردہ دنیا کا سب سے مہنگا جوتا جس کی قیمت سن کا آپ دنگ رہ جائیں گے۔
دنیا میں ایک ایسی خاتون ہے جس کا شوق صرف مہنگی ترین چیزیں بنانا ہے۔ ڈیبی وینگھم نامی اس خاتون نے پہلے دنیا کا سب سے مہنگا لباس اور عبایا بنایا اور اب مہنگے ترین جوتے تیار کردیے جن کی قیمت لاکھوں اور کروڑوں سے زیادہ ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: انسانی شکل والی بلی کی ویڈیو وائرل
ایک ہزار ہیروں اور 24 قیراط سونے سے مزین مہنگے ترین جوتے کی قیمت 15 ملین ڈالر ہے جو کہ تقریباً ڈیڑھ ارب پاکستانی روپے بنتے ہیں۔ اونچی ہیل والی جوتے کی اس جوڑی میں 14 لاکھ ڈالر مالیت کے 2 گلابی ہیرے اور 19 لاکھ ڈالر کے 2 نیلے ڈائمنڈ لگائے گئے ہیں۔
نایاب اقسام اورخالص ترین سونے سے تیارکردہ دنیا کے مہنگے ترین جوتے کی جوڑی کو کچھ دن بعد دبئی میں عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
The post نایاب ہیروں اورخالص سونے سے بنا دنیا کا سب سے مہنگا جوتا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب http://ift.tt/2hhYEQL
via IFTTT