دبئی: وضو کے دوران غیر ضروری پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے خاص قسم کا نل تیار کیا جارہا ہے جومخصوص مقدار میں پانی فراہم کرے گا۔
عموماً دیکھنے میں آیا ہے کہ بعض لوگ وضو کے دوران ضرورت سے زیادہ پانی کا استعمال کرتے ہیں ، کچھ لوگ نل کھول کر دوران وضو میں باتیں کرنے لگتے ہیں،فون کالز کرتے ہیں ، موزے اتارنے میں وقت لگاتے ہیں یا پھر دیرتک وضومکمل کرتے ہیں جو کہ پانی کے ضیاع کا سبب بنتا ہے اور کافی مقدار میں پانی بغیر استعمال ہوئے نالیوں میں بہہ جاتا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: دبئی میں نماز کیلئے سڑک کنارے گاڑی کھڑی کرنے پر پابندی
ایک اندازے کے مطابق مساجد اور گھروں میں لگے عام نل(ٹوٹی) میں ایک منٹ کے دوران 6 لیٹر سے زائد پانی نکلتا ہے تاہم اب ایک ایسا نل تیار کیا جارہا ہے کہ جو ایک منٹ میں ڈیرھ لیٹر سے بھی کم پانی فراہم کرے گا۔ اس طرح وضو کے دوران 80 فیصد تک پانی کو ضیاع ہونے سے بچایا جاسکے گا۔
نل تیار کرنے والی کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ ایک شخص سال بھرمیں وضو کے دوران کم و بیش 35 ہزار لیٹر پانی استعمال کرتا ہے لیکن جدید نلوں کی مدد سے اس شرح کو کم کرکے 7ہزارساڑھے چھ سو لیٹر تک لایا جاسکتا ہے۔
یہ خاص قسم کے نل ابتدائی طور پردبئی میں تیار کیے جارہے ہیں اور پہلے مرحلے میں شہر بھر کی مساجد میں اسے نصب کیا جائے گا۔
The post دوران وضو 80 فیصد پانی بچانے والے نل کی تیاری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب http://ift.tt/2yWH3aI
via IFTTT