Skip to main content

Posts

Showing posts from April, 2019

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تیسرے روز بھی مذاکرات جاری

 اسلام آباد:  نئے بیل آؤٹ پیکیج کے لیے پاکستان اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان تیسرے روز بھی مذاکرات جاری ہیں۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے بیل آؤٹ پیکیج کے لیے تیسرے روز بھی مذاکرات جاری ہیں، وزارت خزانہ میں ہونے والے مذاکرات میں وزارت خزانہ، وزارت تجارت، ایف بی آر، اسٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی کے حکام شریک ہیں۔ گزشتہ روز مذاکرات کے دوسرے دن پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو 6سو ارب روپے سے زائد کے نئے ٹیکسز لگانے، بجلی اور گیس کے نرخ بڑھانے سمیت دیگر اہم یقین دہانیاں کرائی گئیں جب کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات 10مئی تک جاری رہیں گے۔ The post پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تیسرے روز بھی مذاکرات جاری appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2ITyVxg

حکومت کو گٹکے کی فروخت کیخلاف قانون بنانے کا حکم

کراچی:  سندھ ہائیکورٹ نے گٹکے، مین پوری کی فروخت پر پابندی اور قوانین بنانے سے متعلق آئی جی سندھ کو شہربھر میں گٹکا اور مین پوری فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیدیا۔ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس آغا فیصل پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو گٹکے مین پوری کی فروخت پر پابندی اور قوانین بنانے سے متعلق مزمل ممتاز میؤ ایڈوکیٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی،محکمہ قانون سندھ نے جواب عدالت میں جمع کرادیا۔ داخل کرائے گئے جواب میں بتایا گیا کہ گٹکے، مین پوری پر پابندی سے متعلق سمری وزیر اعلیٰ سندھ کو ارسال کردی ہے، سندھ پروبیہشن آف پری پریشن مینوفیکچرنگ اسٹوریج سیل اینڈ یوز آف گٹکا اینڈ مین پوری ایکٹ 2018 کیبنٹ کے سامنے منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ محکمہ قانون سندھ نے اپنے جواب میں اعتراف کیا کہ 90 فیصد میں سے 82 فیصد منہ اور گلے کا کینسر تمباکو کی وجہ سے ہوتا ہے، گٹکے پر پابندی سے متعلق نئے ایکٹ کے تحت ایک سال سے 3 سال تک قید کی سزا اور جرمانہ ہوسکے گا، مزمل ممتاز میو ایڈوکیٹ نے گٹکے پر پابندی سے متعلق درخواست دائر کررکھی ہے۔ The post حکومت کو گٹکے کی فروخت کیخلاف قانون بنا...

روشن سندھ منصوبہ کرپشن کیس، سورج ڈھلتے ہی سندھ چمک جاتا ہے؟ ہائیکورٹ

کراچی:  سندھ ہائی کورٹ نے سولر لائٹس لگانے کے ‘‘روشن سندھ ‘‘ منصوبے میں اربوں روپے کی کرپشن سے متعلق ملزمان کی درخواست ضمانت پر پراسیکیوٹر جنرل نیب کو نوٹس جاری کردیے۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں جسٹس عمر سیال پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو ملزمان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، ملزمان کے وکیل نے موقف دیاکہ منصوبے کے مطابق لائٹس لگادی گئیں ہیں، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے ہاں آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں، لائٹس لگانے سے پورا سندھ روشن ہوگیا ہے۔ سورج ڈھلتے ہی سندھ چمک جاتا ہے جاکر دیکھیں۔ ملزمان کے وکلا نے موقف اختیار کہ آپ چاہیں تو کسی سطح پر انکوائری کرالیں، چیف جسٹس احمد علی شیخ نے ریمارکس دیے کہ ہم نے انکوائری کرائی تو آپ لوگوں کی چیخیں نکل جائیں گی، ایسی باتیں نہ کریں جو برداشت نہ کرسکیں۔ ملزمان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نیب نے یہ انکوائری جعلی اکاؤنٹس کیس میں منتقل کر دی ہے، چیئرمین نیب کے پاس انکوائری ٹرانسفر کرنے کا اختیار نہیں تھا چیف جسٹس احمد علی شیخ نے نے ریمارکس دیے سول انجینئر کا اسٹریٹ لائٹس کے منصوبے میں کیا کام ہے، عدالت نے پراسیکیوٹر ...

سندھ کابینہ، پولیس کو صوبائی حکومت کے ماتحت رکھنے کی سفارشات منظور

کراچی:  حکومت سندھ نے نئے پولیس ایکٹ کے بجائے 2002 کا پولیس نظام بعض ترامیم کے ساتھ 2011 کے پولیس آرڈر کی شکل میں پنجاب حکومت کی طرز پر بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور سندھ پولیس کو صوبائی حکومت کے ماتحت رکھنے کی سفارشات کی منظوری دے دی گئی۔ کابینہ نے سندھ سیف سٹی اتھارٹی ایکٹ 2019 منظورکرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کا مانیٹرنگ نظام اتھارٹی کے ماتحت کرنے کی سفارش منظورکرلی،15 ارکان پر مشتمل اتھارٹی کے چیئرمین وزیراعلیٰ سندھ اور وائس چیئرمین سیکریٹری داخلہ ہونگے، سندھ کچی آبادی اتھارٹی کا نام تبدیل کر کے سندھ ہیومن سیٹلمنٹ اتھارٹی اورسندھ میں ڈرگ کورٹس کے قیام کے لیے کمیٹی کے قیام کی بھی منظوری دے دی گئی، یہ فیصلہ منگل کو وزیر اعلی ہاؤس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں منعقدہ سندھ کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ،صوبائی وزرا ، وزیر اعلی سندھ کے مشیر مرتضیٰ وہاب، آئی جی پولیس ڈاکٹر کلیم امام اور تمام متعلقہ محکموں کے سیکریٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاکہ قانون اور امن وامان ک...

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں آج مزدوروں کا عالمی دن منایا جارہا ہے

دینا بھرکی طرح پاکستان میں بھی آج مزدوروں کا عالمی دن منایا جارہا ہے اور اس موقع پر آج ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ 1886 میں یکم مئی کے دن امریکا کے شہر شکاگو کے مزدور، سرمایہ داروں اور صنعت کاروں کی جانب سے کیے جانے والے استحصال پر سڑکوں پر نکلے تھے لیکن پولیس نے اس پرامن جلوس پر فائرنگ کرکے سیکڑوں مزدوروں کو ہلاک اور زخمی کردیا جبکہ درجنوں کو اپنے حق کے لئے آواز بلند کرنے پر پھانسی دے دی گئی لیکن یہ تحریک ختم ہونے کے بجائے دنیا بھر میں پھیلتی چلی گئی جو اب بھی جاری ہے۔ پاکستان میں قومی سطح پر یوم مئی منانے کا آغاز 1973 میں پاکستان کے پہلے منتخب وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں ہوا۔ اس دن کی مناسبت سے ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں تقریبات، سیمینارز، کانفرنسز اور ریلیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے جن میں شکاگو کے محنت کشوں کے ساتھ اظہار یکجہتی سمیت مزدوروں، محنت کشوں کے مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لئے اقدامات کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔ گزشتہ کئی برسوں سے دنیا بھر میں یکم مئی کا دن مزدوروں کے عالمی دن کے طور پر منایاجاتا ہے لیکن محنت کشوں کے مسائل...

احتساب عدالت نے علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 13 روز کی توسیع کردی

 لاہور:  احتساب عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، ایم پی اے اور سابق سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 13 روز کی توسیع کردی۔ جیل حکام نے علیم خان کو جوڈیشل ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا، ڈیوٹی جج جواد الحسن نے کیس کی سماعت کی، عدالتی استفسار پر نیب پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسر نے بتایا کہ ابھی تفتیشی رپورٹ تیاری کے مراحل میں ہے۔ معزز عدالت نے نیب حکام کو باور کروایا کہ کسی بھی ملزم کو غیر معینہ مدت کیلیے سلاخوں کے پیچھے نہیں رکھا جا سکتا، احتساب عدالت نے نیب کے پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسر کو حتمی رپورٹ کی تیاری کیلیے مزید مہلت دینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 13 مئی تک ملتوی کر دی۔ The post احتساب عدالت نے علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 13 روز کی توسیع کردی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2vsfkf4

مٹھی میں بدبخت بیٹے نے بوڑھی ماں کو قتل کر دیا

مٹھی:  نوجوان جمن خاصخیلی نے اپنی 75 سالہ بوڑھی ماں کو کلہاڑیاں مار کر قتل کر دیا۔ ننگرپارکر شہر کے خاصخیلی محلے میں بد بخت نوجوان جمن خاصخیلی نے نشے میں دھت ہو کر اپنی بوڑھی والدہ زینب کو کلہاڑی مار کر قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کوکلہاڑی سمیت ننگرپارکر کے پہاڑ سے گرفتار کرکے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ The post مٹھی میں بدبخت بیٹے نے بوڑھی ماں کو قتل کر دیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2vvdY3h

سابق گورنر ڈاکٹر عشرت العباد کے بھائی عامر العباد کے بھائیوں پر الزامات

کراچی:  سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کے بھائی عامر العباد نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرار العباد ، وقار العباد اور عشرت العباد مجھے فیڈریل بی ایریا بلاک 14 میں واقع خاندانی پلاٹ کے معاملے پر مبینہ طور پر ہراساں کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر عشرت العباد کے بھائی عامر العباد نے گلستان جوہر بلاک 19 میں واقع رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ اسرار العباد ، وقار العباد اور عشرت العباد مجھے فیڈریل بی ایریا بلاک 14 میں واقع خاندانی پلاٹ کے معاملے پر مبینہ طور پر ہراساں کر رہے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ مجھے گزشتہ روز شارع فیصل تھانے کی حدود سے اغوا کرنے کی کوشش کی گئی جبکہ انھوں نے یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ ایس ایچ او جوہر آباد اطہر ملک مجھے زبردستی لے جانا چاہتا تھا ، پراپرٹی کے معاملے پر ایس ایچ او مجھے اغوا کرنے کے بعد قتل کرسکتا ہے جبکہ پراپرٹی کا معاملہ عدالت میں بھی چل رہا ہے۔ عامر العباد کا کہنا تھا کہ فیکٹری میں مبینہ طور پر اسلحہ دفن ہوسکتا ہے اس لیے سب کی جانب کوشش کی جارہی ہے کہ پلاٹ کا معاملہ حل نہ ہو ، میں ایس ایچ او جوہر آباد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج ...

ڈرون کے ذریعے پہلی مرتبہ پیوندکاری کے لیے گردے کی منتقلی

 واشنگٹن:  ڈرون ٹیکنالوجی سے وابستہ ایک اچھی خبر آئی ہے کہ پہلی مرتبہ ڈرون کے ذریعے ایک مریض کےلیے گردے کا عطیہ اسپتال تک لے جایا گیا ہے۔ یونیورسٹی آف میری لینڈ میڈیکل سینٹر کے مطابق پہلی مرتبہ آپریشن کےلیے گردے کو ڈرون کے ذریعے مقررہ اسپتال پہنچایا گیا ہے۔ ڈرون میں خاص اقسام کے سینسر لگائے گئے تھے جن کی مدد سے گردے کی افادیت پر نظر رکھی گئی تھی اور یہ واقعہ 19 اپریل کو پیش آیا ہے جس کی تفصیلات اس جمعے کو جاری کی گئی ہیں۔ اس عطیے کی وصول کنندہ بالٹی مور کی ایک 44 سالہ خاتون تھیں جو مسلسل 8 برس سے ڈائلیسس کے تکلیف دہ مرحلے سے گزررہی تھیں اور عطیے کی منتظر تھیں۔ اس منصوبے کے سربراہ جوزف اسکیلا نے کہا کہ کئی سرجن، انجینئروں، ہوائی فضائی ماہرین، نرسوں اور دیگر عملے نے اپنا اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس سے قبل میری لینڈ کی اسی ٹیم نے ڈرون کے ذریعے خون کی نالیاں اور خون کے اجزا بھی ایک مقام سے دوسری جگہ تک بھیجے ہیں۔ اس طرح نازک اور حساس اشیا کی منتقلی میں بھی ڈرون کی اہمیت سامنے آئی ہے۔ واضح رہے کہ ڈرون کو امریکی ہوائی و فضائی ایجنسی ایف اے اے سے عضو لےجانے کا سرٹیفکیٹ بھی دیا گ...

انڈیا پاکستان کیخلاف افغان سرزمین استعمال نہیں کر رہا، امریکا

 اسلام آباد:  امریکا نے کہا ہے کہ اسے اس بات کے کوئی ثبوت نہیں ملے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین استعمال کررہا ہے۔ امریکی سفارتخانے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز نے کہا کہ انھیں اس نوع کے کوئی شواہد نہیں ملے کہ انڈیا افغان سرزمین کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہماری پالیسی واضح ہے کہ کسی بھی ملک کو غیرریاستی عناصر کو سپورٹ نہیں کرنا چاہیے۔ ایلس ویلز کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا، بھارت کے بارے میں پاکستان کے بیانیے سے متفق نہیں ہے۔ بھارت کیطرف سے افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال کرنے کے شواہد نہیں ملے۔ امریکا کی نائب معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز کا کہنا ہے کہ سی پیک اچھا منصوبہ ہے لیکن اس میں شفافیت ہونی چاہیے۔ اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت کی طرف سے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد بھی خوش آئند ہے۔ افغانستان کے بارے میں وزیراعظم عمران کا پالیسی بیان خوش آئند ہے۔ اگر افغانستان میں امن ہو گا تو سب سے زیادہ فائدہ پاکستا...

سرمائے پر محنت کی برتری کی تحریک

آج یکم مئی کو 133 سال پہلے امریکا کے شہر شکاگو کے “ہے پارک اسکوائر” میں بپھرے ہوئے مزدوروں کے جتھے سرمائے کے جبر کے خلاف سڑکوں پر نکلے ہوئے تھے بالکل اسی طرح سارے دنیا بھر کے محنت کش چاہے معاشی و سیاسی ناانصافیوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ مزدور طبقہ اپنے سرشت کے عین مطابق سرمایہ دارانہ استحصال کی بنیاد “اجرتی غلامی ” کے خلاف علم بغاوت بلند کیے ہوئے ہے۔ وہ نہ صرف اپنی آزادی بلکہ سماج کے دیگر مظلوم طبقات کی آزادی کے لیے فیصلہ کن جدوجہد کے لیے صف بندی کر رہا ہے۔ نئے مادی حالات میں محنت کش طبقہ سماج کی دیگر مظلوم پرتوں کے ساتھ مل کر جدوجہد کے نئے راستے تلاش رہا ہے۔ ایسے وقت میں جب ساری دنیا میں سرمایہ داری، شدت اختیار کرتا معاشی بحران صنعتی طور پر ترقی یافتہ معاشروں کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے تو اس کے بدترین سماجی، معاشی اور سیاسی اثرات ہر خطے پر مرتب ہو رہے ہیں۔ پاکستان جیسے ممالک تو کیا یورپی ممالک فرانس، برطانیہ، اٹلی، اسپین، پرتگال، یونان اور قبرص نہ ختم ہونے والے معاشی بحران کے گرداب میں پھنس چکے ہیں۔ پچھلی صدی کے سب سے بڑے سام راجی وسرمایہ دار دنیا کے سیاسی و معاشی منصوبے یعنی ی...

کراچی میں آج سے ہیٹ ویو کے سبب غیر معمولی گرمی پڑنے کا امکان   

کراچی:  شہر قائد میں آج سے غیر معمولی گرمی پڑنے کا امکان ہے جب کہ ہیٹ ویو کی لہر 4 مئی تک جاری رہے گی۔ کراچی اور گردونواح میں ہر گزرتے دن کے ساتھ گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے، شہر قائد میں آج سے 4 مئی تک ہیٹ ویو کے سبب غیر معمولی گرمی پڑنے کا امکان ہے، ہیٹ ویو 4 مئی تک شدید گرمی اورلو کے تھپیڑوں کا باعث بنے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہواؤں کی سمت تبدیل ہونے کی وجہ سے گرمی کا پارہ بلند رہے گا جب کہ گرمی کی لہر کے دوران سمندری ہوائیں مختصر وقت کے لیے دن بھر منقطع ہوتی رہیں گی۔ بلوچستان کی شمال مغربی سمت کی گرم اور خشک ہوائیں درجہ حرارت میں اضافے کا باعث بن سکتی ہیں اور شمال مغربی ہواؤں میں اندرونِ سندھ کے میدانی علاقوں کی ہوائیں شامل ہونے کی بنا پر گرد آلود ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ اس خبرکوبھی پڑھیں:  شدید گرمی کی پیشگوئی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرقائد میں آج اور جمعرات کو پارہ 40سے 42 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے، تاہم ہواؤں میں نمی کا تناسب کم ہونے کی وجہ سے حالیہ ہیٹ ویو درمیانے درجے کی ہے۔ واضح رہے کہ 3 روزقبل محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں شدید...

بندۂ مزدور کے حالات

دورِجدید میں ہی نہیں یہ رسم قدیم ہے کہ امراء، حکم راں اور نام نہاد مذہبی پیشواؤں نے اپنے دور میں عوام الناس جن کی اکثریت محنت کشوں کو یہ یقین دلاتی رہی ہے کہ ان کی ابتر معاشی صورت حال ان کے مقدر کا لکھا ہے اور انہیں بغیر اس پر سوچے کہ آخر ایسا کیوں ہے بلاچوں وچرا اپنی اس ابتر معاشی صورت حال پر قانع رہنا چاہیے۔ انہوں نے پسے ہوئے طبقات کو یہ باور کرانے کی پوری کوشش کی ہے کہ سرمایہ داروں کو تو ان کی ضرورت ہی نہیں ہے، سرمایہ دار تو دیالو ہیں، وہ تو ان کے لیے صنعتوں کو قائم کرتے ہیں اور اگر سرمایہ دار صنعتیں نہ لگائیں اور انہیں اجرت پر نہ رکھیں تو وہ بھوکے مرجائیں گے، جب کہ حقیقت یہ ہے کہ اگر دنیا بھر کے محنت کش جو دنیا کی آبادی کا ایک بڑا حصہ ہیں، اگر وہ محنت نہ کریں تو دنیا بھر سرمایہ دار فاقے پر مجبور ہوجائیں۔ آخر وہ کب تک اپنی لوٹی ہوئی دولت پر قناعت کرسکتے ہیں؟ اور یہ بھی ایک کھلی حقیقت ہے کہ محنت کش دن رات اپنی محنت سے اشیاء کی تخلیق میں مصروف ہے لیکن اس کے باوجود اس کی زندگی انتہائی کٹھن اور مشکل ہوتی جا رہی ہے۔ دوسری طرف مٹھی بھر سرمایہ دار حکم راں طبقے کی دولت میں بے انتہا اضاف...

محنت کشوں کے بڑھتے آلام

پاکستان میں بھی دنیا کے دیگر ممالک کی طرح اب سے 133سال قبل امریکا کے شہر شکاگو میں مزدوروں کے بنیادی حقوق اُٹھانے کے’’الزام‘‘ میں شہید کیے گئے شہداء کی یاد منانے کے لیے ہر سال یکم مئی کو ’’لیبر ڈے‘‘ منایا جاتا ہے۔ یوں تو یہ یوم قیام پاکستان کے فوری بعد ہی منانے کا سلسلہ شروع ہوا تھا مگر اس کو با قاعدہ اور قانونی شکل وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں حاصل ہوئی کہ جب انہوں نے یکم مئی کو سرکاری طور پر منانے کے ساتھ ساتھ اُس دن کے لیے عام تعطیل کا اعلان بھی کردیا۔ اس دن کو مختلف تقریبات کی شکل میں منانے کا ایک مقصد تو یہ ہے کہ اُن مزدور راہ نماؤں اور کارکنوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے کہ جنہوں نے مظلوموں کے حقوق کے لیے پھانسی کے پھندے کو چوما اور جام شہادت نوش کیا۔ دوسرا مقصد یہ ہے کہ ہم آج مزدور طبقہ کی جدوجہد اور اُن کی صورت حال کا جائزہ لیں اور مستقبل کے بارے میں کسی لائحہ عمل کے بارے میں سوچ بچار کریں۔ اپریل اور مئی 1886میں شکاگو میں واقعات کی تفصیلات میں جائے بغیر سرسری طور پر یہ بتانا بہتر ہوگا کہ اُس وقت بھی بنیادی جھگڑا زیادہ سے زیادہ اوقاتِ کار کا تعین اور محنت کش ع...

امریکا؛ یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائینا میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی

نارتھ کیرولائینا:  امریکی ریاست نارتھ کیرولائینا میں واقع یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائینا میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست نارتھ کیرولائینا کے شہر شیرولیٹ میں واقع یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائینا میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے، فائرنگ سے ہلاک افراد کی عمریں 17 اور 18 سال ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کی حالت نازک ہے جنہیں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ انتظامیہ نے لوگوں کو محفوظ مقام پرمنتقل ہونے کی ہدایت کردی۔ دوسری جانب حکام کے مطابق پولیس آپریشن کے دوران فائرنگ کرنے والے حملہ آور شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے جو کہ اسی یونیورسٹی کا طالب علم ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے یونیورسٹی کیمپس کو بند کر دیا جب کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ The post امریکا؛ یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائینا میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر ن...

وزیراعظم کا مزدوروں کے لیے ’احساس پروگرام‘‘ شروع کرنے کا اعلان

 اسلام آباد:  وزیر اعظم عمران خان نے یوم مزدور کے موقع پر محنت کشوں کے لیے ’’احساس پروگرام‘‘ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ اس پروگرام کے تحت مزدور کو سماجی تحفظ فراہم کیا جاسکے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے یوم مزدور پر جاری پیغام میں شکاگو کے مزدوروں کی شاندار جدوجہد اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ شکاگو کے محنت کشوں نے اپنے بنیادی حقوق اور سازگار اوقات کے لیے تاریخی جدوجہد کی، آج کا تاریخی دن دنیا بھر کے مزدوروں کے لیے مشعل راہ ہے۔ عمران خان نے کہا کہ نبی کریمؐ نے ہمیں میثاق مدینہ دیا جس کے تحت مثالی اسلامی ریاست کا قیام عمل میں آیا، ریاست مدینہ میں اسلامی ریاست کی بنیاد قانون کی حکمرانی پر مبنی رہی، تحریک انصاف نے2 دہائیوں سے زیادہ جدوجہد کی اور پی ٹی آئی کی اس جدوجہد میں انصاف اور مساوات کے اصولوں پر مبنی معاشرے کے تصور کا احساس ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت مزدور کی عظمت پر یقین رکھتی ہے، ملک کی ترقی اور خوش حالی میں محنت کش کا کلیدی کردار ہے، کارکنوں اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک منصوبے کا آغاز کرنے جا رہےہیں، آج سے ہ...

امریکا کا ’اخوان المسلمون‘ کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا فیصلہ

 واشنگٹن:  امریکا بہت جلد مصری جماعت ’اخوان المسلمون‘ (دی مسلم برادر ہُڈ) کو دہشت گرد جماعت قرار دے گا، اطلاعات کے مطابق اس ضمن میں قانونی اور دیگر دستاویز کی تیاری پر کام جاری ہے۔ منگل کے روز وائٹ ہاؤس سے جاری باضابطہ اعلان کیا گیا ہے کہ امریکی انتظامیہ اس پر کام کررہی جس کے تحت اخوان المسلمون کو غیرملکی دہشت گرد جماعت قرار دیا جائے گا۔ اعلان کے فوراً بعد بالخصوص مصر اور مشرقِ وسطیٰ کی سب سے پرانی سیاسی مذہبی جماعت پر مالیاتی، معاشی اور سفری پابندیاں بھی عائد کی جائیں گی جس کے اراکین کی تعداد 10 لاکھ سے بھی زیادہ ہے۔ اپریل میں مصری صدر عبدالفتح سیسی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد یہ فیصلہ سامنے آیا ہے اور مصر پہلے ہی اخوان کو دہشتگرد جماعت قرار دے چکا ہے۔ امریکی ذرائع کے مطابق صدر سیسی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے باضابطہ طور پر اس کی درخواست کی تھی۔ جبکہ منگل کے روز وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری سارہ سینڈرز نے اس فیصلے کی تصدیق بھی کی ہے۔ نو اپریل کو مصری صدر سے ملاقات کے فوراً بعد امریکی صدر نے سیکیورٹی اور سفارتی حکام سے اخوان المسلمون پر پابندیوں کے فریم ورک پر...

وینز ویلا میں سیاسی بحران مزید شدت اختیار کرگیا

وینزویلا:  وینز ویلا میں جاری سیاسی بحران شدید پیچیدہ صورت اختیار کرگیا ہے اپوزیشن رہنما جوآن گائیڈو نے فوج سے اپیل کی ہے کہ وہ موجودہ حکمران صدر نکولس میڈیورو کا تختہ الٹ دے، دوسری جانب حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ملکی فوج اب بھی حکومت کی حامی اور وفادار ہے۔ وینزویلا میں حکومتی اور سیاسی بحران اس سال 10 جنوری میں اس وقت شروع ہوا جب گزشتہ برس بڑے پیمانے پر عوامی بائیکاٹ کے بعد نکولس میڈیورو دوسری مدت کے لیے ملک کے صدر منتخب ہوئے تھے۔ 23 جنوری کو اپوزیشن کے مضبوط ترین رہنما جوآن گائیڈو نے خود کو عبوری صدر قرار دیا تھا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت کئی ممالک کی حکومتیں گائیڈو کی حمایتی ہیں کیونکہ وہ سمجھتی ہیں کہ صدر نکولس کو عوام مسترد کرچکی ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق جوآن گائیڈو نے فوج سے اپیل کی ہے کہ وہ صدر میڈیورو کو اقتدار سے بے دخل کردے۔ گائیڈو کی تازہ ویڈیو میں وہ اپنا مطالبہ دہرا رہے ہیں اور ان کے ساتھ فوجی لباس میں ایک شخص بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ اسی بنا پر حکومتی حلقوں کو فوری طور پر یہ بیان جاری کرنا پڑا کہ صدر کا تختہ الٹنے کی ایک چھوٹی اور کمزور کوشش کی گئی جس...

لاپتا 23 ماہی گیروں کے بھارتی تحویل میں ہونے کا خدشہ

 کراچی:  کئی روز سے لاپتا 23 ماہی گیروں کے بھارت کی تحویل میں ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا، ماہی گیروں کی لاشیں نہ ملنے سے اس خدشے کو تقویت ملنے لگی۔ ایکسپریس کے مطابق لاپتا ماہی گیروں کی تلاش کے لیے سمندر میں مختلف مقامات جبکہ کیٹی بندر کے قریب مینگروز کے جنگلات میں آپریشن 15 روز بعد محدود کردیا گیا ہے۔ گزشتہ دنوں میری ٹائم سیکورٹی، ایدھی فاونڈیشن اور فشرمینز کوآپریٹو سمیت نے اپنی مدد آپ کے تحت تمام تر کاوشیں کیں تاہم وہ بے نتیجہ رہی اور اس تمام تر عرق ریزی کا کوئی معنی خیز نتیجہ نہیں نکل سکا۔ یہاں یہ بات بھی انتہائی توجہ طلب ہے کہ ان 15 دنوں کے دوران لاپتا کسی بھی ماہی گیر کی لاش سطح سمندر پر نہیں ابھری جس کی وجہ سے یہ قیاس آرائیاں کی جانے لگیں کہ آخر ان لاپتا 23 ماہی گیروں کو آسمان کھا گیا یا سمندر نگل گیا؟ یہ پڑھیں:  سمندر میں لاپتا ماہی گیروں کی گتھی نہ سلجھ سکی ذرائع فشریز کا کہنا ہے کہ لاپتا ہونے والے ماہی گیروں کے ورثا ہر روز کراچی فش ہاربر اس امید پر آتے ہیں کہ ان کے پیاروں کے حوالے سے انھیں کوئی اچھی خبر مل جائے گی۔ ذرائع کے مطابق فیشرمین...

بلوچستان سے کوسٹ گارڈز نے 3.5 ارب روپے کی 350 کلوگرام چرس پکڑلی

  کوسٹ گارڈ نے بلوچستان کے ساحلی مقام پر 350 کلو گرام چرس قبضے میں لے لی، پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت 3 ارب45 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ سمندر کے راستے بیش قیمت منشیات اسمگل کی جارہی ہے جس پر ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز بریگیڈیئر سجاد سکندر رانجھا نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کیے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کے علاقہ کمانڈر نے جوانوں کے ہمراہ موبائل گشت پارٹیاں ترتیب دیں اور اولڈ میرین (جیوانی) کے علاقے میں سمندر کے کنارے مشکوک جگہ کی چیکنگ کی تو اس دوران زمین کے اندر چھپائی گئی، 350 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی۔ خدشہ ہے کہ یہ منشیات بیرون ملک اسمگل ہونا تھی اس کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 3 ارب 45 کروڑ 45 لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے۔ ترجمان کے مطابق کوسٹ گارڈ ہر قسم کی اسمگنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردارادا کرتی رہے گی۔ The post بلوچستان سے کوسٹ گارڈز نے 3.5 ارب روپے کی 350 کلوگرام چرس پکڑلی appeared first on ایکسپریس اردو . ...

کرپشن کی دیمک نے معاشرے کو کھوکھلا کردیا ہے، ڈی جی نیب بلوچستان

کوئٹہ:  ڈی جی نیب بلوچستان عابد جاوید نے کہا ہے کہ کرپشن کی دیمک نے معاشرے کو کھوکھلا کردیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو (نیب) بلوچستان عابد جاوید نے نيب كے زير اہتمام سيمينار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کرپشن کرنے والا اس بات پر برہم ہوتا ہے کہ اسے کرپشن سے کیوں روکا جاتا ہے،سرکاری ملازم کے لئے جزا و سزا کا قانون موجود ہے لیکن عمل درآمد کا فقدان ہے، کرپشن کے تدارک کے لیے میڈیا ساتھ دے۔ کوئٹہ پریس کلب کے صدر رضا الرحمان نے کہا کہ بلوچستان کے میڈیا نے مسائل کے باوجود کرپشن کی نشاندہی کی، میڈیا نے شہر میں سیوریج منصوبے میں ہونے والی اربوں روپے کی کرپشن کی نشاندہی کی ہے، منصوبہ بندی نہ ہونے کے باعث صوبائی دارالحکومت میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے سہولت کے بجائے عوام کے لئے زحمت بن چکے جب کہ کرپشن چھپانے کے لئے سیاسی انتقام کا نعرہ لگایا جاتا ہے۔ سینئر صحافی و تجزیہ نگار اوریا مقبول جان نے کہا کہ پاکستان میں سب سے پہلے ایم پی اے فنڈ کا آغاز بلوچستان سے ہوا، فائلوں میں بننے والے ڈیمز زمین پر بنتے تو آج ہم افغانستان کو پانی دے رہے ہوتے، چنگیز خان اور ہلاکو خان نے بھی تعلیم او...

صبا کی ہلاکت، ملزم ڈاکٹر کے رشتہ داروں کا صلح کے لیے بچی کے والدین پر دباؤ

کراچی:  نجی اسپتال میں غلط انجکشن سے ہلاک ہونے والے بچی صبا کے والدین پر ملزم ڈاکٹر عدنان کے رشتہ دار صلح کیلیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے روبرو 8 سالہ بچی صبا نور کی غلط انجیکشن سے ہلاکت کیس کی سماعت ہوئی، بچی کی والدہ فرزانہ عدالت کے سامنے الزام عائد کیا کہ جعلی ڈاکٹر عدنان کے خاندان والے صلح نامہ کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔ اس خبرکوبھی پڑھیں:  ملزم ڈاکٹر کا بچی کو غلط انجکشن لگانے کا اعتراف بچی کی والدہ کا کہنا تھا کہ  پولیس ملزم ڈاکٹر کو وی آئی پی پروٹوکول دے رہی ہے، ملزم نے جعلی ڈگری بنا کر دینے والے دوسرے ڈاکٹر کا نام وحید بتایا ہے اسے پولیس کیوں گرفتار نہیں کررہی؟ وہ بھی جعلی ڈاکٹر ہوگا۔ عدالت نے ملزم جعلی ڈاکٹر عدنان کو 11 مئی تک جیل بھیج دیتے ہوئے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پرمقدمے کا چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ اس خبرکوبھی پڑھیں:  غلط انجکشن سے ایک اور بچی جان کی بازی ہار گئی واضح رہے کہ گزشتہ سماعت میں ملزم عدنان نےعدالت کے سامنے جعلی ڈاکٹر ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اسے جعلی...

بھارتی فوج کا برفانی انسان کے قدموں کے نشانات دیکھنے کا دعویٰ

نئی دہلی:  بھارتی افواج نے ہمالیائی برفانی علاقے میں دیومالائی برفانی انسان ’ییٹی‘ کے مبینہ قدموں کے نشانات کی بعض تصاویر پوسٹ کی ہیں جن پر عوام نے ملے جلے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے جب کہ بعض نے اسے تنقید اور مذاق کا نشانہ بھی بنایا ہے۔ پیر کے روز بھارتی افواج کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر یہ تصاویر جاری کی گئیں جس کے فالوور کی تعداد 60 لاکھ سے زائد ہے۔ برف پر بنے نقوشِ پا کی لمبائی 32 انچ اور چوڑائی 15 انچ ہے جو ہمالیائی علاقے میں نیپال کے پاس واقع ماکالو فوجی کیمپ کے پاس دیکھے گئے ہیں۔ For the first time, an #IndianArmy Moutaineering Expedition Team has sited Mysterious Footprints of mythical beast 'Yeti' measuring 32×15 inches close to Makalu Base Camp on 09 April 2019. This elusive snowman has only been sighted at Makalu-Barun National Park in the past. pic.twitter.com/AMD4MYIgV7 — ADG PI – INDIAN ARMY (@adgpi) April 29, 2019 نیپالی کہانیوں میں ییٹی اور برفانی انسان کا تذکرہ ملتا ہے جو بن مانس نما ہوتا ہے لیکن اس کا قد عام انسان سے زائد ہوتا ہے۔ بعض داستاںوں کے مطابق یہ...

کم عمری کی شادی کے بل پر تحریک انصاف کے وزراء میں ٹھن گئی

 اسلام آباد:  کمرعمری کی شادی سے متعلق ترمیمی بل سینیٹ سے منظور ہونے کے بعد قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا جہاں اس معاملے پر  تحریک انصاف کے وزراء میں آپس میں ہی ٹھن گئی۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے رکن ڈاکٹر رمیش کمار نے کم عمری میں شادی پر پابندی کا ترمیمی بل منظوری کے لیے پیش کیا تو وفاقی وزراء آمنے سامنے آگئے۔ وزیر داخلہ اعجاز شاہ، وزیر مذہبی امور نور الحق قادری اور  وزیر پارلیمانی امور علی نے بل کی مخالفت کردی جب کہ وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری اور اپوزیشن  کی بعض جماعتوں کے ارکان نے بل کی مخالفت کی۔ ڈپٹی اسپیکر نے بل پیش کرنے پر ووٹنگ کرائی تو 50 کے مقابلے میں 72 ووٹوں کی حمایت سے ’چائلڈ میرج ترمیمی بل‘ ایوان میں پیش کیا گیا۔ وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا کہ بل کو اسلامی نظریاتی کونسل بھیجا جائے جس کی وزیر پارلیمانی امور علی محمد نے حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بل اسلام سے متعلق ہے لیکن بل پیش کرنے کرنے والے اقلیتی ممبر ہیں ہم اسلام کے خلاف کوئی قانون منظور نہیں ہونے دیں گے، بل کی مخالفت کرتا ہوں چاہے وزارت سے ہاتھ...

فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ میں ریسرچ سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ

 اسلام آباد:  عدالت عظمیٰ کے فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ میں ریسرچ سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی زیرصدارت فل کورٹ اجلاس ہوا جس میں  مقدمات نمٹانے کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ مختلف انتظامی امور زیرِغور آئے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ میں ریسرچ سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ریسرچ سینٹر قائم کا مقصد سپریم کورٹ کو مختلف مقدمات میں مدد فراہم کرنا ہو گا۔ اعلامیے کے مطابق فل کورٹ میں یکم جنوری سے 26 اپریل تک مقدمات نمٹائے کا جائزہ لیا گیا، یکم جنوری سے 26 اپریل تک 7213 مقدمات کا اندراج ہوا اور اسی عرصے کے دوران 6169 مقدمات کے فیصلے کئے گئے،فل کورٹ نے مقدمات کے نمٹانے کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ فل کورٹ میں مقدمات کو جلد نمٹانے کیلئے برانچ رجسٹریوں میں خصوصی بینچز تشکیل دینے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا،سپریم کورٹ میں اس وقت زیر التواء مقدمات کی تعداد 39338 ہے۔ The post فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ میں ریسرچ سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ appeared...

پی ٹی اے نے موبائل فون آپریٹرز کے فرنچائزز پرموبائل رجسٹریشن سروس کا آغازکردیا

 اسلام آباد:  پی ٹی اے نے ملک بھر میں موبائل فون آپریٹرز کی فرنچائززپربھی موبائل رجسٹریشن سروس کاآغاز کردیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق موبائل ڈیوائسز کی آئی ایم ای آئی کے اندراج کے خواہشمند صارفین کی آسانی کے لئے پی ٹی اے نے ملک بھر میں موبائل فون آپریٹرز کی فرنچائزز پر بھی موبائل رجسٹریشن سروس کا آغاز کردیا ہے، اور تمام فرنچائزز اورکسٹمرسروس سینٹر ز کی فہرست پی ٹی اے ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ اس خبرکوبھی پڑھیں: غیر منظور شدہ موبائل فون کا استعمال ممکن نہیں اس سے پہلے پی ٹی اے کی جانب سے موبائل فون کے آئی ایم ای آئی نمبر کی تصدیق کے لیے جو طریقہ کار وضح کیا گیا تھا وہ انتہائی پیچیدہ اور مشکل ہے، آئی ایم ای آئی نمبر 8484 پر ایس ایم ایس کرنا یا کسی بھی موبائل فون کا آئی ایم ای آئی نمبر *#06# ڈائل کرکے معلوم کیا جاسکتا ہے، آئی ایم ای آئی نمبر 8484 پر بھیجنے کے بعد پی ٹی اے کی جانب سے 4 میں سے کوئی ایک جواب موصول ہوگا پہلی صورت میں موبائل سیٹ کی تصدیق ہوگی جس کا مطلب ہے کہ متعلقہ فون پی ٹی اے کی منظوری سے قانونی طریقے سے درآمد کیا گیا ہے۔ اس خبرکوبھی پڑھیں: ...

پنجاب اسمبلی میں نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ قانون کثرت رائے سے منظور

لاہور:  پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے ترامیم مسترد کئے جانے کے باوجود نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ قانون منظور کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق پنجاب اسمبلی نے نئے بلدیاتی نظام کا مسود ہ قانون منظور کرلیا ہے،اور منظور کردہ بل آج ہی گورنرپنجاب کو منظوری کے لئے بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے، گورنر کی منظوری اورگزٹ نوٹیفیکشن ہوتے ہی بلدیاتی ادارے تحلیل ہوجائیں گے۔ اپوزیشن نے بل کی منظوری کے خلاف ایوان کے اندر  بنچوں پر کھڑے ہو کر بھرپور احتجاج کیا، ترامیم مسترد ہونے پر ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں اور ایوان میں شور شرابا کرتے ہوئے نیا بلدیاتی نظام نامنظور کے نعرے بھی لگائے۔ حکومت پنجاب کے مطابق منظور کردہ بل گورنرپنجاب کی منظوری بلدیاتی ادارے تحلیل ہونے کے بعد بلدیاتی اداروں کا ایک سال کے اندر انتخاب کروایا جائے گا، نئے انتخاب تک بلدیاتی اداروں میں ایڈمنسٹریٹر مقرر ہوں گے، بلدیاتی اداروں کو چالیس ارب کا بجٹ دیاجائے گا، جب کہ  22 ہزار ویلیج کونسل قائم ہوں گی ،138 تحصیل کونسل کے انتخاب ہوں گے۔ منظور ہونے والے نئے بل کے مسودے کے مطابق نئے نظا م میں ویلیج کونسل اور شہروں میں محلہ ...

شپنگ کمپنیوں کی جعلی دستاویزات پر اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا انکشاف

لاہور:  شپنگ کمپنیوں کے جعلی دستاویزات پر 70 سے زائد اکاؤنٹس کھولے جانے اور ان کے ذریعے 15 سے 20 ارب روپے منی لانڈرنگ کا انکشاف ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے 70 کے قریب بے نامی اکاؤنٹس کا ریکارڈ اور شپنگ کمپنیوں کے بوگس دستاویزات برآمد کرلئے ہیں، اور انکشاف ہوا ہے کہ ان اکاؤنٹس ذریعے 15 ارب سے زائد رقم ڈالر میں منتقل کر کے دوبئی اور دیگر ممالک میں منی لانڈرنگ کے زریعے بھجوائی جارہی تھی۔ ایف آئی اے کرائم سرکل کے ڈپٹی ڈائریکٹر ضیاء اسلام نے بتایا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو مصدقہ اطلاعات ملی تھیں کہ شپنگ کمپنیوں کے جعلی اور بوگس دستاویزات پر اکاؤنٹس کھولے گئے ہیں اور ان اکاؤنٹس سے بھاری رقم ڈالر میں منتقل کر کے دوبئی اور دیگر ممالک میں منی لانڈرنگ کے ذریعے بھجوائی جارہی ہے، اور اس میں مختلف بینکوں کے افسران ملوث ہیں۔ ایف آئی اے کی ٹیم نے گلبرگ کے مختلف بینکوں میں چھاپے مار کر آصف الرحمن، بوعلی، فرحت علی، عزیزاحمد اور خالد نامی  5 افراد کو گرفتارکرلیا، اور ان کے قبضے سے 70 سے زائد بے نامی اکاؤنٹس کا ریکارڈ اور شپ...

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ موخر کردیا، فردوس عاشق

 اسلام آباد:  وزیراعظم کی معاون خصوصی اور مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ موخر کردیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں پٹرول کی قیمتوں پر تفصیلی بحث کی گئی۔ وزراء کی اکثریت نے قیمتوں میں مزید اضافہ کو پریشان کن قرار دیا تاہم چند وزرا نے قیمتوں میں اضافے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ سارا بوجھ حکومت نہیں اٹھا سکتی۔ رائے منقسم ہونے کے باعث اس حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم پر چھوڑ دیا گیا۔ کابینہ اجلاس میں سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے دورمیں ارسال کی گئی دونوں سمریاں واپس لے لی گئیں جن میں پریس کونسل کے چیئرمین و ارکان کی تعیناتی اور ڈی جی ریڈیو کی تقرری کی سمری شامل تھی۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی اور مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پریس بریفنگ میں کابینہ کے فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ رمضان میں دفتری اوقات کار صبح 10 سے شام 4 بجے کیے گئے ہیں، دیوانی مقدموں کو ڈیڑھ سے 2 سال میں نمٹانے کیلیے قانون سازی کی جائےگی، بچوں سے زیادتی پر سخت سزا کا قانون لارہے ہیں۔ مشی...

پٹرول کی قیمت میں اضافے پر وفاقی کابینہ کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

 اسلام آباد:  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر وفاقی کابینہ کے رائے تقسیم ہوگئی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں پٹرول کی قیمتوں پر تفصیلی بحث کی گئی۔ وزراء کی اکثریت نے قیمتوں میں مزید اضافہ کو پریشان کن قرار دیا تاہم چند وزرا نے قیمتوں میں اضافے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ سارا بوجھ حکومت نہیں اٹھا سکتی۔ رائے منقسم ہونے کے باعث اس حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم پر چھوڑ دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:  پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 14 روپے 37 پیسے اضافے کا امکان کابینہ اجلاس میں سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے دورمیں ارسال کی گئی دونوں سمریاں واپس لے لی گئیں جن میں پریس کونسل کے چیئرمین و ارکان کی تعیناتی اور ڈی جی ریڈیو کی تقرری کی سمری شامل تھی۔ واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وزارت پیٹرولیم کو سمری ارسال کردی ہے جس میں پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 37 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔   The post پٹرول کی قیمت میں اضافے پر وفاقی کابینہ کی اندرونی کہانی سامنے آگئی appeared first on ایکسپریس اردو . ...

وزیراعظم 2 مئی کو مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے

 اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان 2 مئی کو مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سینیٹر فیصل جاوید نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان مہمند ڈیم منصوبے کا سنگ بنیاد 2 مئی کو رکھیں گے جب کہ تمام ڈونرز کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس مقصد کے لیے عطیات دیے۔ Prime Minister Imran Khan to perform the ground-breaking of Mohmand Dam on 2nd May 2019 insh'ALLAH #WaterForLife #Dams #PakistanZindabad Special thanks to all the Donars who are contributing for this great cause Masha'ALLAH #Prayers — Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) April 30, 2019 وفاقی وزرا، چیئرمین واپڈا، چیف منسٹر خیبر پختونخوا سمیت سابق چیف جسٹس ثاقب نثار بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مہمند ڈیم کا سنگ بیناد رکھنے کی تقریب 2 مرتبہ موخر ہو چکی ہے۔ The post وزیراعظم 2 مئی کو مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2XXR1lw

لگتا ہے عمران خان کو صرف ڈھال کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے، خورشید شاہ

 اسلام آباد:  رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ لگتا ہے کہ عمران خان کو صرف ڈھال کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ آج لوگوں کی چیخیں نکل گئی ہیں، ابھی بجٹ آرہا ہے اور چیخیں نکلیں گی، یہ واحد حکومت ہے جس نے ایمنسٹی اسکیم چوروں کے لیے قرار دی، اب قوم سوال کرتی ہے حکومت کی ایمنسٹی چوروں کے لیے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ کہتے تھے کہ میں جوہری ہوں جو ہیروں کو پہچانتا ہوں، آپ کون سے ہیرے ہیں جس نے ہیرے کو پتھر بنادیا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ ہمیں طاقت پر نہیں اتحاد و اتفاق پر بھروسہ کرنا چاہیے، ذوالفقار بھٹو نے بھی کچھ ٹیکنو کریٹ رکھے تھے مگر اس حکومت نے تو کمال کردیا۔ انہوں نے کہا کہ سارے حالات کے باوجود اپوزیشن کبھی نہیں چاہے گی لوگوں کی چیخیں نکلیں، لوگوں کو بات کرنے دیں، ان کا گلہ نہ گھونٹیں، ہم نے اپنے دور میں قرضے لیے تو حکومت حفیظ شیخ سے پوچھے کیونکہ وہ آپ کا حصہ ہیں۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ معیشت کی صورت حال اس لیے خراب ہے کیونکہ ملک عدم استحکام کا شکار ہے، فوج کو حکومت کی ناکامیوں کے باوجود اس طرح سامنے ن...

چوہدری برادران کیخلاف انکوائری بند کرنے کی نیب درخواست منظور

 لاہور:  احتساب عدالت نے چوہدری برادران کے خلاف نیب انکوائری بند کرنے کی درخواست منظور کرلی۔ لاہور میں احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے چوہدری برادران کے خلاف انکوائری بند کرنے کی نیب کی درخواست پر سماعت کی۔ تفتیشی افسر نے نیب تفتیش کی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ اس موقع نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزمان سے 28 پلاٹس سے متعلق تحقیقات کی جاچکی ہے مگر کوئی ثبوت نہیں ملا، چیئرمین نیب چوہدری برادران کےخلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری بھی دے چکے ہیں۔ لہذا چوہدری برادران کےخلاف انکوائری بند کرکے کیس داخل دفتر کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر چوہدری برادران کیخلاف انکوائری بند کرنے کے درخواست منظور کرلی۔ واضح رہے کہ چوہدری پرویز الہی اور چوہدری شجاعت حسین کیخلاف ایل ڈی اے سٹی کے 28 پلاٹس کی مبینہ غیر قانونی فروخت کا الزام تھا۔ The post چوہدری برادران کیخلاف انکوائری بند کرنے کی نیب درخواست منظور appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2J4Vyyk

نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

 اسلام آباد:  سابق وزیر اعظم نواز شریف نے عبوری ضمانت میں توسیع کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے وکیل کے توسط سے سپریم کورٹ میں عبوری ضمانت میں توسیع کے لیے درخواست دائر کی ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف کی عبوری ضمانت 7 مئی کو ختم ہورہی ہے، عدالتی حکم کے مطابق 6 ہفتوں کے بعد ضمانت خود بخود ختم ہوجائے گی، نواز شریف نے 26 مارچ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست دائر کررکھی ہے، جس پر فیصلہ ہونے تک عبوری ضمانت میں توسیع کی جائے، عبوری ضمانت میں توسیع نہ ہوئی تو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا، امید ہے کہ سپریم کورٹ سے نظرثانی کی درخواست منظور ہوجائے گی۔ واضح رہے کہ 26 مارچ کو سپریم کورٹ نے نواز شریف کی طبی بنیادوں پر 6 ہفتوں کے لیے عبوری ضمانت منظور کی تھی، عدالت نے اپنے فیصلے میں نواز شریف کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کی تھی۔ نواز شریف نے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہیں دل اور گردوں کے امراض لاحق ہیں۔ اس کے علاوہ سابق وزیراعظم ہائی بلڈ پریشر، شوگر اور گردوں کے...

یکم رمضان منگل 7 مئی کو ہوگا، رویتِ ہلال ریسرچ کونسل

 لاہور:  رویتِ ہلال ریسرچ کونسل کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں یکم رمضان منگل 7 مئی کو ہوگا۔ رویتِ ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل مفتی خالد اعجاز کا کہنا ہے کہ نیا چاند اُس وقت تک دکھائی نہیں دیتا جب تک کہ اُس کی عمر غروبِ آفتاب کے وقت کم از کم 19گھنٹے اور غروبِ شمس و غروبِ قمر کا درمیانی فرق کم از کم 40منٹ ہوجائے، اس کے علاوہ چاند کا زمین سے زاویائی فاصلہ کم از کم 6 ڈگری اور چاند کا سورج سے زاویائی فاصلہ کم از کم 10 ڈگری ہونا چاہیے۔ مفتی خالد اعجاز نے کہا کہ رمضان المبارک کا چاند ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 3 بج کر 46 منٹ پر پیدا ہوگا، اتوار 5 مئی کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر پاکستان کے تمام علاقوں میں 16 گھنٹوں سے بھی کم ہوگی۔ غروبِ شمس اور غروبِ قمر کا درمیانی فرق پاکستان بھر میں کہیں بھی 29 منٹ سے زائد نہیں ہوگا لہٰذا 29 شعبان المعظم اتوار کی شام چاند دکھائی دینے کی شہادتوں کا اگر کہیں سے بھی اعلان کیا جائے گا تو وہ تمام شہادتیں جھوٹی، غیر شرعی اور سائنسی لحاظ سے ناقابلِ یقین ہوں گی۔ The post یکم رمضان منگل 7 مئی کو ہوگا، رویتِ ...

لاڑکانہ میں ایڈز پھیلانے کے الزام میں ڈاکٹر گرفتار، ایڈز کی تصدیق

لاڑکانہ:  رتو ڈیرو کے علاقے میں ایڈز پھیلانے کے الزام میں ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا گیا جس کے خود ایڈز سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی۔ لاڑکانہ کے علاقے رتو ڈیرو میں بچوں سمیت 42 افراد میں ایڈز وائرس کے پھیلاؤ میں ایک ماہر اطفال کے ملوث ہونے کا سنگین انکشاف سامنے آیا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ بچوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر مظفر گھانگرو کو گرفتار کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں:  بلاول بھٹو کے حلقہ انتخاب میں ایڈز کا مرض شدت اختیار کرگیا نمائندہ ایکسپریس کے مطابق لاڑکانہ میں درجنوں بچوں میں ایڈز پھیلنے کی خبر پر تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ اب تک 42 افراد میں ایڈز کی تصدیق ہوگئی ہے جن میں زیادہ تر بچے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا کہ ایڈز سے متاثرہ بچوں میں زیادہ تعداد ان کی تھی جنہیں معمول کی بیماری کے علاج کے لیے ایک نجی کلینک میں لے جایا گیا تھا۔ اس کلینک کو ماہر اطفال ڈاکٹر مظفر گھانگرو چلا رہا تھا۔ ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ نے شک کی بنیاد پر ڈاکٹر مظفر کا ایچ آئی وی ایڈز ٹیسٹ کروایا تو اس میں ایڈز کی تصدیق ہوگئی۔ ٹیسٹ مثبت آنے پر ڈاکٹر کو گرفتار کر...

داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی پانچ سال بعد منظرعام پر

 بغداد:  شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی پانچ سال بعد ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ شام و عراق میں داعش کی حکومت کے خاتمے کا بدلہ لینے کا اعلان کر رہے ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ابوبکر البغدادی کو آخری بار عراق کے شہر موصل میں 2014 میں دیکھا گیا تھا جب انھوں نے شام اور عراق میں اپنی خلافت کا اعلان کیا تھا۔ نئی ویڈیو میں وہ شام میں اپنے آخری گڑھ باغوز میں شکست کا اعتراف کر رہے ہیں۔ داعش کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو اپریل کی ہے جو الفرقان میڈیا گروپ پر شائع کی گئی ہے۔ روئٹرز کے مطابق بغدادی نے کہا کہ سری لنکا میں ایسٹر حملے باغوز میں شکست کا بدلہ ہیں، اب داعش کا دو افریقی ممالک برکینا فاسو اور مالی کی شدت پسند تنظیموں سے اتحاد ہو چکا ہے۔ البغدادی نے سوڈان اور الجزائر میں ہونے والے مظاہروں کی بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ظالموں‘ کا ایک ہی حل ہے جہاد۔ 18 منٹ کی ویڈیو میں انھوں نے شام میں شکست کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ’باغوز کی جنگ ختم ہوچکی لیکن اس جنگ کے بعد بہت سے جنگیں آئی گی۔ The post داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی پانچ سال بعد منظرعام پر appe...

سانحہ ساہیوال متاثرین نے جوڈیشل کمیشن کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

 اسلام آباد:  سانحہ ساہیوال کے متاثرین نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ سانحہ ساہیوال میں جاں بحق افراد کے لواحقین نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے جے آئی ٹی اور اس کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اول تو آئی جی پنجاب کو واقعے کی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا اختیار ہی نہیں تھا، تاہم جب جے آئی ٹی بن گئی تو اس نے اصل ملزمان کو تحفظ دینے کی ہر ممکن کوشش کی، سی ٹی ڈی نے بھی جائے وقوعہ پرموجود شواہد ضائع کردیئے، جے آئی ٹی کو ملزمان کا بخوبی علم تھا، لیکن اس نے ملزمان کو جانتے ہوئے بھی متاثرین کو شناخت پریڈ کیلئے طلب کیا، لہذا جے آئی ٹی پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔ درخواست میں کہا گیا کہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے پہلے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا لیکن ہائی کورٹ نے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی استدعا مسترد کردی،  وفاقی حکومت کے پاس جوڈیشل کمیشن کے قیام کا اختیار ہے، لیکن حکومت کے غیر سنجیدہ ہونے کی صورت میں عدالت کو بھی جوڈیشل کمیشن بنانے کا اختیار ہے، جوڈیشل کمیشن بننے سے ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے، لہذا سپریم کورٹ سے سانحہ ساہی...

آلودگی کیخلاف احکامات کی تعمیل نہیں ہورہی، کیا حکومت سو رہی ہے، سپریم کورٹ

 اسلام آباد:  سپریم کورٹ نے ماحولیاتی آلودگی کیس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی احکامات کی تعمیل نہیں ہو رہی، کیا حکومت سو رہی ہے۔ جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ماحولیاتی آلودگی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ عدالت عظمیٰ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر اظہار برہمی کرتے ہوئے سیکرٹری ماحولیات کو طلب کرلیا۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی انتہائی اہم مسئلہ ہے، لیکن وفاقی اور صوبائی حکومتیں ماحولیاتی کمیشن کے ساتھ تعاون نہیں کر رہیں،  فیکٹریوں کی چمنیوں سے زہر پھیل رہا ہے، زہریلا پانی ٹھکانے لگانے کا بھی کوئی بندوبست نہیں، عدالتی احکامات کی تعمیل نہیں ہو رہی، کیا حکومت سو رہی ہے؟۔ عدالت نے سیکرٹری ماحولیاتی تبدیلی کو طلب کرتے ہوئے سماعت میں وقفہ کردیا۔ The post آلودگی کیخلاف احکامات کی تعمیل نہیں ہورہی، کیا حکومت سو رہی ہے، سپریم کورٹ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2ZLsa60

خیبر پختونخوا کے سرکاری ٹیچنگ اسپتالوں میں ڈاکٹروں کا احتجاج

پشاور:  خیبر پختونخوا کے بڑے میڈیکل ٹیچنگ اسپتالوں میں بھی ڈاکٹروں کی احتجاجی ہڑتال اور طبی سروسز کے بائیکاٹ نے حکومت کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے جبکہ ڈاکٹروں نے حکومتی کارروائی کی دھمکی کو بھی خاطر میں نہ لاتے ہوئے نجی کلینکس کو بھی 2 مئی سے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ صوبے بھر کی ڈاکٹرز تنظیموں میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن، پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن، ملگری ڈاکٹران، مسلم ڈاکٹرز فورم، پیپلز ڈاکٹرز فورم، پاکستان اسلامک ڈاکٹرز ایسوسی ایشن، آل میڈیکل آفیسرز فورم اور ٹیچنگ ایسوسی ایشن نے مشترکہ طور پر خیبرپختونخوا ڈاکٹرز کونسل تشکیل دے رکھی ہے جہاں سے ہونے والے تمام فیصلوں پر ڈاکٹروں نے گزشتہ 6 روز سے صوبے بھر میں تمام ضلعی وتحصیل ہیڈکوارٹرز اسپتالوں اور طبی مراکز میں باضابطہ طبی سروسز کی فراہمی کو معطل کررکھا ہے۔ خیبر پختونخوا ڈاکٹرز کونسل کی کال پر خیبر ٹیچنگ اسپتال پشاور، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس، سیدو ٹیچنگ اسپتال سوات اور مردان میڈیکل کمپلیکس کے علاوہ مختلف اضلاع میں ڈاکٹروں کی جانب سے ڈیوٹی سے بائیکاٹ آور او پی ڈی میں سروسز کی فراہمی کو معطل رکھا گیا۔ ڈاکٹروں کے احتجاج پر اگرچہ...

امریکی شاہراہ پر بکھرنے والے 30 ہزار ڈالر میں سے معمولی رقم واپس مل سکی

نارتھ کیرولائنا:  گرانڈ ہیون پر یو ایس 31 ہائی وے پر ایک وین ہزاروں ڈالر کیش لے کر جارہی تھی کہ اس کا پچھلا دروازہ کھل گیا اور اس میں سے دھیرے دھیرے نوٹ گرنے لگے یہاں تک کہ 30 ہزار ڈالر شاہراہ پر اڑگئے جو پاکستانی روپوں میں 42 لاکھ 30 ہزار روپے کے برابر ہے۔ شہر کے شعبہ عوامی تحفظ کے مطابق پولیس نے بعض لوگوں کو شاہراہ پر نوٹ جمع کرتے ہوئے دیکھا جس کے بعد انہیں نوٹ بکھرنے کا معلوم ہوا۔ اس کے بعد پولیس نے تھوڑی دیر کے لیے شاہراہ بند کردی اور بعض لوگوں کے ساتھ ملکر رقم جمع کرنا شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق رقم کے بکسوں میں سے ایک ویگن سے گرکر کھل گیا جس میں رکھے نوٹ پوری شاہراہ پر تیزی سے بکھرنے لگے۔ اس طرح لگ بھگ 30 ہزار ڈالر ہوا میں اڑگئے۔  پہلے مرحلے میں پولیس نے مدد کرنے والے لوگوں سے 2470 ڈالر جمع کئے اور اس کے بعد محکمہ پولیس نے عوام سے رقم واپس کرنے کی  باضابطہ درخواست کی۔ لیکن ان سب کے باوجود ایک خاتون نے 3880 ڈالر واپس گئے جبکہ ایک 17 سالہ لڑکے نے 630 ڈالر کی رقم جمع کرائی۔ تاہم لوگوں کی اکثریت نے رقم واپس نہیں کی تاہم پولیس نے ایماندار افراد کی حوصلہ افزائی کی اور...

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ سے بم برآمد، مشتبہ شخص گرفتار

ویلنگٹن:  نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں پولیس نے ایک شخص کے پاس سے بم برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کے مضافاتی علاقے فلپس ٹاؤن میں بم کی اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس نے تلاشی لیتے ہوئے ایک 33 سالہ مشتبہ شخص کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے بارودی مواد برآمد کرلیا۔ پولیس نے علاقے کے کچھ قریبی گھروں کو خالی کرایا تو ایک خالی پراپرٹی سے اسلحہ بھی ملا۔ بم ڈسپوزل ٹیم نے فلپس ٹاؤن میں موقع پر پہنچ کر بارودی مواد کو ناکارہ بنادیا۔ انتظامیہ نے شہریوں کو نیو کیسل اسٹریٹ سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ گرفتار شخص سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ واضح رہے کہ 15 مارچ کو کرائسٹ چرچ میں عیسائی دہشت گرد نے دو مساجد میں فائرنگ کرکے 50 نمازیوں کو شہید کردیا تھا۔ The post نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ سے بم برآمد، مشتبہ شخص گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل http://bit.ly/2UJLRY5

افغاستان میں امن افغان عوام کے ذریعے ہی آسکتا ہے، شاہ محمود قریشی

 اسلام آباد:  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغاستان میں امن افغاستان کے اپنے لوگوں کے ذریعے ہی آسکتا ہے۔ پاک افغان ٹریک ٹو ڈائیلاگ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹریک ٹو مذاکرات ضروری ہیں، افغانستان پاکستان کے لیے کافی اہمیت کا حامل ہے، افغانستان سے اچھے تعلقات ہماری ترجیح ہے، افغانستان پاکستان ایکشن پلان فار پیس کو لاگو کرنا ہوگا تاکہ اعتماد سازی میں مدد مل سکے، افغاستان میں امن افغاستان کے اپنے لوگوں کے ذریعے ہی آسکتا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن عمل میں امریکا کی تمام تر معاونت کر رہا ہے، انٹرا افغان ڈائیلاگ کے ذریعے ہی معاملات ٹھیک کیے جاسکتے ہیں، ٹریک ٹو مذاکرات حکومتوں کو قریب لانے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان افغان مفاہمتی عمل کا حامی اور سہولت کار ہے، دوحا میں ہونے والے مذاکرات کا التواء بدقسمتی ہے، پاکستان افغاستان میں انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے، حال ہی میں محمد علی جناح اسپتال کا کابل میں افتتاح کیا گیا جب ک...

مسلم لیگ (ن) کے 3 معطل اراکین کا پنجاب اسمبلی کی حدود میں داخلہ بند

 لاہور:  اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے مسلم لیگ (ن) کے 3 معطل اراکین کا اسمبلی کی حدود میں داخلہ بند کردیا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے لئے مسلم لیگ (ن) کے 3 معطل اراکین کا اسمبلی میں داخلہ بند کر دیا گیا ہے، اس حوالے سے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کی ہدایت پر اسمبلی سیکرٹریٹ نے عظمی بخاری، اشرف رسول اور عبدالرؤف کی تصاویر سیکیورٹی عملے کو جاری کردیں ہیں، سکیورٹی عملے کو تینوں لیگی اراکین کو اسمبلی میں داخل ہونے سے روکنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ پابندی کے بعد تینوں لیگی اراکین رواں سیشن کے دوران اجلاس میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ واضح رہے کہ اسمبلی اجلاس کے دوران ڈپٹی اسپیکر کے ساتھ تلخ کلامی کے باعث عظمی بخاری، اشرف رسول اور عبدالرؤف کی رکنیت معطل کی گئی تھی۔ The post مسلم لیگ (ن) کے 3 معطل اراکین کا پنجاب اسمبلی کی حدود میں داخلہ بند appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2LdNrlG

مہمند میں بارودی مواد کا دھماکا، سابق امن کمیٹی کے ممبرجاں بحق

مہمند:  تحصیل امبارمیں بارودی مواد کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں سابقہ امن کمیٹی کے ممبر جاں بحق ہوگیا۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق مہمند کی تحصیل امبار کے علاقے سرہ شاہ میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں امن کمیٹی کے ممبرعمرسید سبق جاں بحق ہوگئے۔ بارودی مواد امن کمیٹی کے ممبرکے گھرکے قریب نصب تھا۔ سیکیورٹی فورسزنے علاقے کوگھیرے میں لے کرسرچ آپریشن کا آغازکردیا ہے۔ The post مہمند میں بارودی مواد کا دھماکا، سابق امن کمیٹی کے ممبرجاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2PDtLWS

کراچی میں لُوکے تھپیڑے، محکمہ موسمیات کا ہیٹ ویو الرٹ برقرار

 کراچی:  شہر قائد میں گرم ہواؤں نے ڈیرے ڈال لیے ہیں اور محکمہ موسمیات کی جانب سے بدھ سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو کا الرٹ برقرار رکھا ہے۔ کراچی اورگردونواح میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے، سمندرکی جانب سے چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں کی جگہ شہرمیں گرم خشک ہواؤں کے ڈیرے ہیں۔ دوسری جانب یکم سے 3 مئی کے درمیان آنے والے ہیٹ ویوکے حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی برقرار ہے۔  ڈایئریکٹر محکمہ موسمیات سردارسرفراز کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو کے دوران سمندری ہوائیں دن کے وقت معطل رہیں گی، بلوچستان اورسندھ کی صحرائی ہوائیں شہرمیں داخل ہوں گی جب کہ ہیٹ ویو کے دوران گرمی کا پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک بلند ہوسکتا ہے۔ اس خبرکو بھی پڑھیں:  شدید گرمی کی پیشگوئی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق 2015 کے ہیٹ ویو کے مقابلے میں موجودہ ہیٹ ویو کی شدت کم درجے کی رہے گی، اگلے دو روز کے دوران آنے والے ہیٹ ویو میں ہوا میں نمی کا تناسب کم رہے گا۔ واضح رہے کہ 2 روزقبل محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں شدید گرمی کی پیش گوئی کرتے ہوئے ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا تھا۔ The post کراچی میں لُوکے تھپیڑ...

حرم شریف کی تیسری توسیع کا افتتاح رمضان میں ہوگا

مکہ المکرمہ:  حرم شریف کی تیسری توسیع کا افتتاح رمضان میں ہو گا۔ ایک اجلاس میں ڈپٹی گورنر کو بتایا گیا کہ جاری ترقیاتی کام رمضان المبارک کے آغاز تک مکمل ہو جائے گا۔حرم شریف کے تیسرے توسیعی منصوبے کی تکمیل کے بعد یہاں بیک وقت 2 لاکھ 80 ہزار افراد نماز ادا کرسکیں گے۔ حرم شریف کے تیسرے توسیعی مرحلے کی تکمیل سے معتمرین اور زائرین کو کافی سہولت ہوگی۔ماہ رمضان المبارک میں دنیا بھر سے معتمرین کی آمد جاری رہتی ہے۔ بڑی تعداد میں لوگ اس ماہ مبارک میں عمرہ کی سعاد ت حاصل کرتے ہیں۔ The post حرم شریف کی تیسری توسیع کا افتتاح رمضان میں ہوگا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل http://bit.ly/2ZNuPMi

بلدیہ عظمیٰ کا عوامی مقامات پر 100 باتھ روم، 100 جم اور 500 بس اسٹاپ بنانے کا فیصلہ

کراچی:  بلدیہ عظمیٰ کراچی اور کے ایم سی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اشتراک سے شہریوں کو مفت سہولیات کی فراہمی کے لیے 100 باتھ روم، 100 جم، 500 بس اسٹاپس شیلٹر اور 100 پرانی عمارتوں کی مرمت و تزئین وآرائش اور شہر کے مختلف مقامات پر 10 لاکھ درخت لگائے جائیں گے جس کی منظوری میئر کراچی وسیم اختر نے دے دی ہے۔ کے ایم سی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری بلال منظر نے ممبران مجلس عاملہ کے ہمراہ میئرکراچی وسیم اختر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور ان منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ میں بتایا کہ علاقوں میں 100 آراو پلانٹ نصب کیے جائیں گے جہاں شہریوں کو مفت صاف پانی فراہم کیا جائے گا۔ ان آراو پلانٹ سے 80 ہزار افراد روزانہ پانی حاصل کرسکیں گے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس وقت شہر میں76لاکھ خواتین روزانہ کام پر جاتی ہیں جن کے لیے کوئی بھی عوامی باتھ روم نہیں ہے، کے ایم سی کی سرپرستی میں کے ایم سی آفیسرز ایسوسی ایشن 100 عوامی باتھ روم تعمیر کرنا چاہتی ہے جن کو روزانہ 8 لاکھ افراد استعمال کرسکیں گے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ بس اسٹاپس شیلٹر سے 85 لاکھ افرا د سہولت حاصل کریں...

پاکستان پر 2 سال میں 27 ارب ڈالر کا بیرونی قرض واجب الادا، آئی ایم ایف

 اسلام آباد:   آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان پر 2سال میں 27 ارب ڈالر کا بیرونی قرض واجب الادا ہوجائے گا جب کہ قرض کا یہ حجم  پاکستان کے مجموعی بیرونی قرضوں کا 27 فیصد ہے۔ حکومت اور کچھ  نجی سیکٹر کے ماہرین کے جائزوں کے مطابق جاری  کھاتوں کے خسارے کو پورا کرنے  کے لیے درکار رقم  کو شامل کرنے کے بعد پاکستان کو اقتصادی بحران سے بچنے کے لیے اگلے دو برسوں میں 46 سے 50 ارب ڈالر کی ضرورت ہوگی۔ 27 ارب ڈالر کے  بیرونی قرضوں کا ذکر  پیر کو جاری کردہ آئی ایم ایف کی نئی ریجنل آؤٹ لُک رپورٹ اپ  ڈیٹ میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان واحد علاقائی ملک  ہے جسے سب سے زیادہ غیرملکی قرضہ ادا کرنا ہے۔ آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق رواں برس جون تک قرض کا تناسب جی ڈی پی  کے 77 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔ سابقہ دور حکومت  کے  اختتام پر یہ تناسب 72.5 فیصد تھا۔ آئی ایم ایف کی جانب   سے یہ رپورٹ  اسی دن جاری کی گئی  ہے جس روز  پاکستان کے ساتھ  ممکنہ بیل آؤٹ پیکیج پر مذاکرات  شروع ہوئے ہیں۔ ق...