Skip to main content

پاکستان پر 2 سال میں 27 ارب ڈالر کا بیرونی قرض واجب الادا، آئی ایم ایف

 اسلام آباد:  آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان پر 2سال میں 27 ارب ڈالر کا بیرونی قرض واجب الادا ہوجائے گا جب کہ قرض کا یہ حجم  پاکستان کے مجموعی بیرونی قرضوں کا 27 فیصد ہے۔

حکومت اور کچھ  نجی سیکٹر کے ماہرین کے جائزوں کے مطابق جاری  کھاتوں کے خسارے کو پورا کرنے  کے لیے درکار رقم  کو شامل کرنے کے بعد پاکستان کو اقتصادی بحران سے بچنے کے لیے اگلے دو برسوں میں 46 سے 50 ارب ڈالر کی ضرورت ہوگی۔ 27 ارب ڈالر کے  بیرونی قرضوں کا ذکر  پیر کو جاری کردہ آئی ایم ایف کی نئی ریجنل آؤٹ لُک رپورٹ اپ  ڈیٹ میں کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان واحد علاقائی ملک  ہے جسے سب سے زیادہ غیرملکی قرضہ ادا کرنا ہے۔ آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق رواں برس جون تک قرض کا تناسب جی ڈی پی  کے 77 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔ سابقہ دور حکومت  کے  اختتام پر یہ تناسب 72.5 فیصد تھا۔ آئی ایم ایف کی جانب   سے یہ رپورٹ  اسی دن جاری کی گئی  ہے جس روز  پاکستان کے ساتھ  ممکنہ بیل آؤٹ پیکیج پر مذاکرات  شروع ہوئے ہیں۔

قبل ازیں گذشتہ برس نومبر میں بہت اہم معاملات پر اختلافات کے باعث مذاکرات ناکام ہوگئے تھے۔ تاہم اس بار حکام کو توقع ہے کہ  اختلافات دور کرلیے جائیں گے اور  6.5 ارب ڈالر قرض کے معاہدے پر دستخط ہوجائیں گے۔

پاکستان کو یہ قرض 3 سال میں ادا کرنا ہوگا۔ بیجنگ میں جمعے کو بیلٹ اینڈ روڈ فورم کی سائیڈلائن پر  وزیراعظم پاکستان کی ملاقات  آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹائن لوگارڈ سے ہوئی  تھی۔

ایوان وزیراعظم سے جاری کردہ بیان کے مطابق  دونوں رہنماؤں نے  فنڈ پروگرام کی اہمیت  اور  معاہدے کی جانب پیش قدمی پر اتفاق کیا تھا۔ پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات شروع ہوگئے ہیں، پیرکو ہونے والے مذاکرات کے پہلے روزپاکستان نے آئی ایم ایف کو  600 ارب روپے سے زائدکے نئے ٹیکسزلگانے پرآمادگی ظاہرکردی۔

پاکستان نے ٹیکس اصلاحات، توانائی کے شعبہ میں تجاویز تیارکرلی ہیں جبکہ آئی ایم ایف سے 3 سالہ پروگرام کے تحت ساڑھے 6 ارب ڈالرکے لگ بھگ قرضے کا معاہدہ 10مئی کوطے پانے کا امکان ہے، مذاکرات میں آئی ایم ایف جائزہ مشن کی سربراہی ارنستو ریگوکرہے ہیں جبکہ پاکستانی ٹیم کی قیادت سیکریٹری خزانہ نے کی، وفد نے پہلے روز وزارت خزانہ ، ایف بی آر اور وزارت توانائی کے حکام سے مذاکرات کیے۔

پاکستان نے 600ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگانے کی یقین دہانی کرادی، آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ نئے بجٹ میں ایف بی آرکا ہدف 4500 ارب روپے سے زائد مقررکیا جائے گا، رواں سال ایف بی آر 4100 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کرے گا، مذاکرات میںچیئرمین ایف بی آر اور ٹیکس حکام نے ٹیکس اصلاحات پر بھی آئی ایم ایف کو بریفنگ دی اورٹیکس کی چھوٹ محدود کرنے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

آئی ایم ایف جائزہ مشن کے ساتھ مذاکرات میں رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے اقتصادی اعدادوشمار پر مشتمل مرتب کردہ ڈیٹا شیئرکیاگیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف جائزہ مشن کے ساتھ آئندہ مالی سال 2019-20 کے وفاقی بجٹ کے لیے تیارکردہ تجاویز اور بجٹ اسٹریٹجی پیپراورمڈٹرم اکنامک فریم ورک بارے بھی تفصیلی تبادلہ ہوا ہے اور بجٹ اسٹریٹجی پیپر کے مجوزہ اہداف کو حتمی شکل دینے پرتبادلہ خیال ہواہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایے کے ساتھ مالیاتی خسارہ اور ادئیگیوںکے توازن سمیت دیگر اہداف پر بھی بات چیت ہورہی ہے او مالیاتی خسارہ رواں مالی سال کے آخر تک  7 فیصدکے لگ بھگ جبکہ پروگرام کے تحت اس میں بتدریج کمی لائی جائیگی اور 5.6  فیصد تک اگلے سال لایا جائے گا۔

آئی ایم ایف پاکستان کی ٹیکس آمدنی جی ڈی پی کے 13.2 فیصد تک بڑھانے کا مطالبہ کررہا ہے لیکن حکومت پاکستان نے 12.7 فیصد تک بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے، ذرائع کاکہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے ہونے والے مذاکرات میں ریونیو فریم ورک  کے بارے میں بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں چین سے لیے جانے والے قرضوں کے بارے میں آگاہی سے متعلق آئی ایم ایف کو آگاہی دینے میں بھی پیشرفت ہوئی ہے، قرضوں کی تفصیلات پاکستان کے مجموعی قرضوں میں ظاہرہے، وہی آئی ایم ایف کو دی جائے گی۔

آئی ایم ایف کو بتایا گیا ہے کہ پاکستان آمدن بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے، تجارتی خسارے میں کمی ہو رہی ہے جبکہ درآمدات کو روکا جا رہا ہے، امید ہے رواں سال جاری کھاتوں کا خسارہ کم ہوگا، پاکستان نے ٹیکس اصلاحات، توانائی کے شعبہ میں تجاویزتیارکرلی ہیں۔

The post پاکستان پر 2 سال میں 27 ارب ڈالر کا بیرونی قرض واجب الادا، آئی ایم ایف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2INbqGp

Popular posts from this blog

ملیے جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور سے

ٹوکیو:  بہت بڑا ٹریلر یا ٹرک عموماً مرد حضرات ہی چلاتے ہیں لیکن جاپان میں 24 سالہ خوبرو لڑکی بڑی مہارت سے یہ ٹرک چلاتی ہے اور اس کا حسن دیکھ کر لوگ اسے سراہتے ہیں تاہم وہ چاہتی ہے کہ لڑکیاں بھی اس شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں۔ رائنو ساساکی جاپانی علاقے کوچی میں رہتی ہے اور 7 سال قبل اس کے ٹرک ڈرائیور والد شدید بیمار ہوگئے جس کے بعد رائنو نے سیکڑوں میل دور اکیلے ٹرک چلانے میں والد کی مددگار بننے کا فیصلہ کیا۔ 21 سال کی عمر میں رائنو نے رقص کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی لی۔ رائنو اب ٹرک میں اپنے والد کے ساتھ سفر کرتی ہے اور ان سے ٹرک ڈرائیونگ کے گُر بھی سیکھتی رہتی ہے۔ اس کے حسن اور ہمت کی بنا پر فیس بک، ٹویٹر اور انسٹا گرام پر ہزاروں لوگ رائنو کے فالوورز بن چکے ہیں اور اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اب رائنو کو جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور کے نام سے بھی پکارا جارہا ہے۔ رائنو کو ٹرک چلاتے ہوئے 7 برس ہوگئے ہیں لیکن اب تک اس کی جسامت کے مطابق یونیفارم نہیں مل سکا کیونکہ جیکٹ، پینٹ اور دستانے وغیرہ سب مردوں کے لیے تیار کیے جاتے ہیں۔ وہ مست...

افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 افراد ہلاک

کابل:  افغانستان میں 6.1 شدت کے زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد  زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا نے افغان حکام کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں  زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔زلزلے سے پکتیکا میں 50 افراد ہلاک ہوئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دور تھا اوراس کی گہرائی 31 میل تھی۔ زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے۔افغان حکام نے امدادی ٹیموں سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی اپیل کی ہے۔ افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچا دی، 250 سے زائد افراد جاں بحق، صوبہ پکتیکا سب سے زیادہ متاثر ہوا، ریسکیو ٹیمیں پکتیکا پہنچ گئیں، امدادی سرگرمیاں شروع، زلزلے سے اب تک 1250 افراد زخمی ہوئے ہیں pic.twitter.com/5BoyWwge9P — ترکیہ اردو (@TurkeyUrdu) June 22, 2022 زلزلے سے کچے مکانات گر گئے اورزمین میں دراڑیں پڑگئیں۔حکام نے زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ زلزلہ بھارت کے کچھ علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا۔ The post افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 ا...

ملک میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

 لاہور:  پاکستان کے بیشتر علاقوں میں گدھ کو نایاب ہوئے کئی برس گزر گئے مگر چولستان اورمکران کے ساحلی علاقوں میں یورپی گرفن اورمصری نسل کے گدھ دیکھے گئے ہیں ، محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے مختلف خطوں میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کی طرف سے سوشل میڈیا پر مصری نسل اور یورپی گرفن نسل کے گدھوں کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ پنجاب وائلڈ لائف کے ڈائریکٹر محمد نعیم بھٹی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں چولستان اور رحیم یارخان کے علاقوں میں گدھ دیکھے گئے ہیں اور ان کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سندھ کے ضلع تھرپارکر میں بھی چند مقامات پر سفید اور بھورے مصری گدھ نظر آتے ہیں جن کی نسل دنیا بھر میں خطرے سے دوچار ہے۔ مصری گدھ نسبتاً چھوٹی جسامت کے ہوتے ہیں جبکہ بلوچستان میں مکران کی ساحلی پٹی کے علاقے میں بھی مصری اوریورپی گرفن گدھ دیکھے جاسکتے ہیں۔ ضلع ننگرپارکرمیں لمبی چونج والے گدھ اور سفید پشت والے گدھ بھی موجود ہیں تاہم ان کی تعداد خاصی کم ہے، سفید پشت والے گدھوں کی چھانگامانگا میں بنائے...