کوئٹہ: ڈی جی نیب بلوچستان عابد جاوید نے کہا ہے کہ کرپشن کی دیمک نے معاشرے کو کھوکھلا کردیا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو (نیب) بلوچستان عابد جاوید نے نيب كے زير اہتمام سيمينار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کرپشن کرنے والا اس بات پر برہم ہوتا ہے کہ اسے کرپشن سے کیوں روکا جاتا ہے،سرکاری ملازم کے لئے جزا و سزا کا قانون موجود ہے لیکن عمل درآمد کا فقدان ہے، کرپشن کے تدارک کے لیے میڈیا ساتھ دے۔
کوئٹہ پریس کلب کے صدر رضا الرحمان نے کہا کہ بلوچستان کے میڈیا نے مسائل کے باوجود کرپشن کی نشاندہی کی، میڈیا نے شہر میں سیوریج منصوبے میں ہونے والی اربوں روپے کی کرپشن کی نشاندہی کی ہے، منصوبہ بندی نہ ہونے کے باعث صوبائی دارالحکومت میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے سہولت کے بجائے عوام کے لئے زحمت بن چکے جب کہ کرپشن چھپانے کے لئے سیاسی انتقام کا نعرہ لگایا جاتا ہے۔
سینئر صحافی و تجزیہ نگار اوریا مقبول جان نے کہا کہ پاکستان میں سب سے پہلے ایم پی اے فنڈ کا آغاز بلوچستان سے ہوا، فائلوں میں بننے والے ڈیمز زمین پر بنتے تو آج ہم افغانستان کو پانی دے رہے ہوتے، چنگیز خان اور ہلاکو خان نے بھی تعلیم اور طبیب پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا لیکن ہم نے کرلیا۔
The post کرپشن کی دیمک نے معاشرے کو کھوکھلا کردیا ہے، ڈی جی نیب بلوچستان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2V6nEjR