Skip to main content

انڈیا پاکستان کیخلاف افغان سرزمین استعمال نہیں کر رہا، امریکا

 اسلام آباد:  امریکا نے کہا ہے کہ اسے اس بات کے کوئی ثبوت نہیں ملے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین استعمال کررہا ہے۔

امریکی سفارتخانے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز نے کہا کہ انھیں اس نوع کے کوئی شواہد نہیں ملے کہ انڈیا افغان سرزمین کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہماری پالیسی واضح ہے کہ کسی بھی ملک کو غیرریاستی عناصر کو سپورٹ نہیں کرنا چاہیے۔

ایلس ویلز کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا، بھارت کے بارے میں پاکستان کے بیانیے سے متفق نہیں ہے۔ بھارت کیطرف سے افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال کرنے کے شواہد نہیں ملے۔ امریکا کی نائب معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز کا کہنا ہے کہ سی پیک اچھا منصوبہ ہے لیکن اس میں شفافیت ہونی چاہیے۔

اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت کی طرف سے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد بھی خوش آئند ہے۔ افغانستان کے بارے میں وزیراعظم عمران کا پالیسی بیان خوش آئند ہے۔ اگر افغانستان میں امن ہو گا تو سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہو گا۔ اس لیے پاکستان اور افغانستان کو باہمی معاملات کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔

افغانستان امن بات چیت کے حوالے سے زلمے خلیل زاد کی ملاقاتوں میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔پاکستان میں معاشی استحکام علاقائی استحکام کے لیے بہت ضروری ہے۔ایلس ویلز نے کہا کہ بھارت کی طرف سے افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال کرنے کے شواہد نہیں ملے۔ جو پاکستان کا دشمن ہے وہ امریکا کا بھی دشمن ہے۔

دریں اثناء منگل کے روز امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دو رازہ دورے کے دوران ایلس ویلز اور زلمے خلیل زاد نے پاکستان کے اعلی حکام سے علاقائی سیکیورٹی اور افغان مفاہمتی عمل کے حوالے سے بات چیت کی۔

ایلس ویلز نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سیکرٹری خارجہ اور وزارت خارجہ کے حکام سے ملاقاتیں کیں جن میں جنوبی ایشیائمیں امن و استحکام کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنے اور پاک امریکہ معاشی تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے انٹرا افغان مذاکرات میں تیزی لانے کی حمایت کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں جنگ کا خاتمہ امن و استحکام لائے گا۔اعلامیہ میں کہاگیاکہ زلمے خلیل زاد نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ ، سیکریٹری خارجہ اور اعلیٰ عسکری و سفارتی حکام سے ملاقاتیں کی۔

The post انڈیا پاکستان کیخلاف افغان سرزمین استعمال نہیں کر رہا، امریکا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل http://bit.ly/2V8ibsA

Popular posts from this blog

ملیے جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور سے

ٹوکیو:  بہت بڑا ٹریلر یا ٹرک عموماً مرد حضرات ہی چلاتے ہیں لیکن جاپان میں 24 سالہ خوبرو لڑکی بڑی مہارت سے یہ ٹرک چلاتی ہے اور اس کا حسن دیکھ کر لوگ اسے سراہتے ہیں تاہم وہ چاہتی ہے کہ لڑکیاں بھی اس شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں۔ رائنو ساساکی جاپانی علاقے کوچی میں رہتی ہے اور 7 سال قبل اس کے ٹرک ڈرائیور والد شدید بیمار ہوگئے جس کے بعد رائنو نے سیکڑوں میل دور اکیلے ٹرک چلانے میں والد کی مددگار بننے کا فیصلہ کیا۔ 21 سال کی عمر میں رائنو نے رقص کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی لی۔ رائنو اب ٹرک میں اپنے والد کے ساتھ سفر کرتی ہے اور ان سے ٹرک ڈرائیونگ کے گُر بھی سیکھتی رہتی ہے۔ اس کے حسن اور ہمت کی بنا پر فیس بک، ٹویٹر اور انسٹا گرام پر ہزاروں لوگ رائنو کے فالوورز بن چکے ہیں اور اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اب رائنو کو جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور کے نام سے بھی پکارا جارہا ہے۔ رائنو کو ٹرک چلاتے ہوئے 7 برس ہوگئے ہیں لیکن اب تک اس کی جسامت کے مطابق یونیفارم نہیں مل سکا کیونکہ جیکٹ، پینٹ اور دستانے وغیرہ سب مردوں کے لیے تیار کیے جاتے ہیں۔ وہ مست...

ملک میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

 لاہور:  پاکستان کے بیشتر علاقوں میں گدھ کو نایاب ہوئے کئی برس گزر گئے مگر چولستان اورمکران کے ساحلی علاقوں میں یورپی گرفن اورمصری نسل کے گدھ دیکھے گئے ہیں ، محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے مختلف خطوں میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کی طرف سے سوشل میڈیا پر مصری نسل اور یورپی گرفن نسل کے گدھوں کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ پنجاب وائلڈ لائف کے ڈائریکٹر محمد نعیم بھٹی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں چولستان اور رحیم یارخان کے علاقوں میں گدھ دیکھے گئے ہیں اور ان کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سندھ کے ضلع تھرپارکر میں بھی چند مقامات پر سفید اور بھورے مصری گدھ نظر آتے ہیں جن کی نسل دنیا بھر میں خطرے سے دوچار ہے۔ مصری گدھ نسبتاً چھوٹی جسامت کے ہوتے ہیں جبکہ بلوچستان میں مکران کی ساحلی پٹی کے علاقے میں بھی مصری اوریورپی گرفن گدھ دیکھے جاسکتے ہیں۔ ضلع ننگرپارکرمیں لمبی چونج والے گدھ اور سفید پشت والے گدھ بھی موجود ہیں تاہم ان کی تعداد خاصی کم ہے، سفید پشت والے گدھوں کی چھانگامانگا میں بنائے...

اردو اوربرصغیر کی دیگرزبانوں میں پودوں، سبزیوں اور پھلوں کے مشترک نام

زباں فہمی کالم نمبر53 (آخری حصہ) اسی کالم کی پچھلی قسط میں لہسن کے عربی نام، تُوم کے براہوئی میں جُوں کے تُوں استعمال ہونے کی بات ہوئی تو یہ ذکر رہ گیا کہ اس اتفاق کا پس منظر بہت حیران کُن ہے۔ موئن جودَڑو، ہڑپہ اور (ان دونوں سے زیادہ قدیم) مہرگڑھ کے آثار کی زبان پڑھنے میں کامیابی حاصل کرنے والے ماہرِلسانیات ابوالجلال ندوی مرحوم نے انکشاف کیا تھا کہ یہ کوئی اور زبان نہیں، بلکہ عربی کی ابتدائی شکل ہے جوکسی باقاعدہ رسم الخط کی ایجاد سے قبل، تصویری انداز میں تحریر کی جاتی تھی۔ مہابھارت کے عہد تک خطۂ ہند میں عربی بولی جاتی تھی (بحوالہ ’’ہند و عرب کے تعلقات‘‘ از علامہ سید سلیمان ندوی بحوالہ ستیارتھ پرکاش، منقولہ در مضمون ’سندھی مُہریں‘ از قلم ابوالجلال ندوی)۔ انھوں نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ بعض آثار کے تجزیے سے پتا چلتا ہے کہ کسی زمانے میں یہاں کا مذہب، حضرت ابراہیم علیہ السلام کا ’’دینِ حنیف‘‘ تھا یعنی اسلام کی ابتدائی شکل۔ یہ تمام تفصیل ذہن میں رکھیں تو براہوئی ہی نہیں، بلکہ ویدِک، سنسکِرِت، قدیم ہندی، سندھی، سرائیکی، پنجابی، بلوچی اور ہندکو زبان میں پایا جانے والا عربی ذخیرۂ الف...