Skip to main content

پنجاب اسمبلی میں نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ قانون کثرت رائے سے منظور

لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے ترامیم مسترد کئے جانے کے باوجود نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ قانون منظور کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پنجاب اسمبلی نے نئے بلدیاتی نظام کا مسود ہ قانون منظور کرلیا ہے،اور منظور کردہ بل آج ہی گورنرپنجاب کو منظوری کے لئے بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے، گورنر کی منظوری اورگزٹ نوٹیفیکشن ہوتے ہی بلدیاتی ادارے تحلیل ہوجائیں گے۔

اپوزیشن نے بل کی منظوری کے خلاف ایوان کے اندر  بنچوں پر کھڑے ہو کر بھرپور احتجاج کیا، ترامیم مسترد ہونے پر ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں اور ایوان میں شور شرابا کرتے ہوئے نیا بلدیاتی نظام نامنظور کے نعرے بھی لگائے۔

حکومت پنجاب کے مطابق منظور کردہ بل گورنرپنجاب کی منظوری بلدیاتی ادارے تحلیل ہونے کے بعد بلدیاتی اداروں کا ایک سال کے اندر انتخاب کروایا جائے گا، نئے انتخاب تک بلدیاتی اداروں میں ایڈمنسٹریٹر مقرر ہوں گے، بلدیاتی اداروں کو چالیس ارب کا بجٹ دیاجائے گا، جب کہ  22 ہزار ویلیج کونسل قائم ہوں گی ،138 تحصیل کونسل کے انتخاب ہوں گے۔

منظور ہونے والے نئے بل کے مسودے کے مطابق نئے نظا م میں ویلیج کونسل اور شہروں میں محلہ کونسل کا انتخاب غیر جماعتی بنیادوں پر ہوگا، تحصیل اور میونسپل کی سطح پر انتخاب جماعتی بنیادوں پر ہوگا، سیاسی جماعتیں بلدیاتی انتخابات کے لئے اپنے اپنے پینل دیں گی، بل کے تحت تحصیل اور ویلیج کونسل کا نظام قائم ہوگا۔ بل کی منظوری کے بعدضلع کونسل اور یونین کونسل کا نظام ختم ہو جائے گا، شہروں میں میونسپل اور محلہ کونسل جبکہ دیہات میں تحصیل اور ویلیج کونسل ہو گی، ویلیج کونسل اورمحلہ کونسل میں فری لسٹ الیکشن ہوگا، زیادہ ووٹ لینے والا چیئرمین ہوگا، زیادہ سے کم ووٹ کی طرف عہدوں کی بالترتیب نمائندگی ہوگی۔

بل کے متن میں تحریر ہے کہ لوکل گورنمنٹ تحصیل کونسل، ویلیج کونسل، نیبر ہڈ کونسل ، میونسپل کارپوریشن اور میٹروپولیٹن پر مشتمل ہوگا، پنجاب کے 9 ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کو میٹروپولیٹن کا درجہ دیاجائے گا، میٹروپولیٹن اسمبلی کی تعداد زیادہ سے زیادہ تعداد55اور کم سے کم 8 ہوگی، بلدیاتی انتخابات میں میئر اور اسپیکر کے لئے تعلیم کی شرط ختم کر دی گئی ہے، اور بلدیاتی اسمبلی کاسپیکر کنوئینر کہلائے گا۔

بل کے مطابق بلدیاتی اداروں کی مدت چار سال کر دی گئی ہے، بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار کی عمر کم سے کم 25 سال مقرر کی گئی ہے، اقلیتی علاقے میں اقلیتی نمائندہ ہی الیکشن لڑ سکے گا، نوجوانوں کی مخصوص نشستیں ختم کردی گئی ہیں، ویلج کونسل اور نیبرہڈ کونسل کی اسمبلیوں میں فیصلہ شو آف ہینڈ کے ذریعے ہو گا۔

بل کے متن کے مطابق بل نافذ العمل ہونے کے بعد بلدیاتی اداروں کے انتخابات ایک سال کےاندر کروائے جائیں گے، پہلے اور آخری سال مئیر ، ڈپٹی مئیراور چئیرمین کے خلاف تحریک عدم اعتماد نہیں ہو سکے گا، بلدیاتی اداروں میں کوئی بھی ترقیاتی کام کروانے کےلئے قرارداد لانی ضروری ہو گی۔

 

The post پنجاب اسمبلی میں نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ قانون کثرت رائے سے منظور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2UPUksL

Popular posts from this blog

ملیے جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور سے

ٹوکیو:  بہت بڑا ٹریلر یا ٹرک عموماً مرد حضرات ہی چلاتے ہیں لیکن جاپان میں 24 سالہ خوبرو لڑکی بڑی مہارت سے یہ ٹرک چلاتی ہے اور اس کا حسن دیکھ کر لوگ اسے سراہتے ہیں تاہم وہ چاہتی ہے کہ لڑکیاں بھی اس شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں۔ رائنو ساساکی جاپانی علاقے کوچی میں رہتی ہے اور 7 سال قبل اس کے ٹرک ڈرائیور والد شدید بیمار ہوگئے جس کے بعد رائنو نے سیکڑوں میل دور اکیلے ٹرک چلانے میں والد کی مددگار بننے کا فیصلہ کیا۔ 21 سال کی عمر میں رائنو نے رقص کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی لی۔ رائنو اب ٹرک میں اپنے والد کے ساتھ سفر کرتی ہے اور ان سے ٹرک ڈرائیونگ کے گُر بھی سیکھتی رہتی ہے۔ اس کے حسن اور ہمت کی بنا پر فیس بک، ٹویٹر اور انسٹا گرام پر ہزاروں لوگ رائنو کے فالوورز بن چکے ہیں اور اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اب رائنو کو جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور کے نام سے بھی پکارا جارہا ہے۔ رائنو کو ٹرک چلاتے ہوئے 7 برس ہوگئے ہیں لیکن اب تک اس کی جسامت کے مطابق یونیفارم نہیں مل سکا کیونکہ جیکٹ، پینٹ اور دستانے وغیرہ سب مردوں کے لیے تیار کیے جاتے ہیں۔ وہ مست...

افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 افراد ہلاک

کابل:  افغانستان میں 6.1 شدت کے زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد  زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا نے افغان حکام کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں  زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔زلزلے سے پکتیکا میں 50 افراد ہلاک ہوئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دور تھا اوراس کی گہرائی 31 میل تھی۔ زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے۔افغان حکام نے امدادی ٹیموں سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی اپیل کی ہے۔ افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچا دی، 250 سے زائد افراد جاں بحق، صوبہ پکتیکا سب سے زیادہ متاثر ہوا، ریسکیو ٹیمیں پکتیکا پہنچ گئیں، امدادی سرگرمیاں شروع، زلزلے سے اب تک 1250 افراد زخمی ہوئے ہیں pic.twitter.com/5BoyWwge9P — ترکیہ اردو (@TurkeyUrdu) June 22, 2022 زلزلے سے کچے مکانات گر گئے اورزمین میں دراڑیں پڑگئیں۔حکام نے زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ زلزلہ بھارت کے کچھ علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا۔ The post افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 ا...

ملک میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

 لاہور:  پاکستان کے بیشتر علاقوں میں گدھ کو نایاب ہوئے کئی برس گزر گئے مگر چولستان اورمکران کے ساحلی علاقوں میں یورپی گرفن اورمصری نسل کے گدھ دیکھے گئے ہیں ، محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے مختلف خطوں میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کی طرف سے سوشل میڈیا پر مصری نسل اور یورپی گرفن نسل کے گدھوں کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ پنجاب وائلڈ لائف کے ڈائریکٹر محمد نعیم بھٹی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں چولستان اور رحیم یارخان کے علاقوں میں گدھ دیکھے گئے ہیں اور ان کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سندھ کے ضلع تھرپارکر میں بھی چند مقامات پر سفید اور بھورے مصری گدھ نظر آتے ہیں جن کی نسل دنیا بھر میں خطرے سے دوچار ہے۔ مصری گدھ نسبتاً چھوٹی جسامت کے ہوتے ہیں جبکہ بلوچستان میں مکران کی ساحلی پٹی کے علاقے میں بھی مصری اوریورپی گرفن گدھ دیکھے جاسکتے ہیں۔ ضلع ننگرپارکرمیں لمبی چونج والے گدھ اور سفید پشت والے گدھ بھی موجود ہیں تاہم ان کی تعداد خاصی کم ہے، سفید پشت والے گدھوں کی چھانگامانگا میں بنائے...