کراچی: سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کے بھائی عامر العباد نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرار العباد ، وقار العباد اور عشرت العباد مجھے فیڈریل بی ایریا بلاک 14 میں واقع خاندانی پلاٹ کے معاملے پر مبینہ طور پر ہراساں کر رہے ہیں۔
ڈاکٹر عشرت العباد کے بھائی عامر العباد نے گلستان جوہر بلاک 19 میں واقع رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ اسرار العباد ، وقار العباد اور عشرت العباد مجھے فیڈریل بی ایریا بلاک 14 میں واقع خاندانی پلاٹ کے معاملے پر مبینہ طور پر ہراساں کر رہے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ مجھے گزشتہ روز شارع فیصل تھانے کی حدود سے اغوا کرنے کی کوشش کی گئی جبکہ انھوں نے یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ ایس ایچ او جوہر آباد اطہر ملک مجھے زبردستی لے جانا چاہتا تھا ، پراپرٹی کے معاملے پر ایس ایچ او مجھے اغوا کرنے کے بعد قتل کرسکتا ہے جبکہ پراپرٹی کا معاملہ عدالت میں بھی چل رہا ہے۔
عامر العباد کا کہنا تھا کہ فیکٹری میں مبینہ طور پر اسلحہ دفن ہوسکتا ہے اس لیے سب کی جانب کوشش کی جارہی ہے کہ پلاٹ کا معاملہ حل نہ ہو ، میں ایس ایچ او جوہر آباد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کراؤں گا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے قتل کیا جاسکتا ہے اس لیے میرے معاملے پر ڈی آئی جی نوٹس لیں۔
عامر العباد کی جانب سے ایس ایچ او جوہر آباد اطہر ملک پر اغوا کرنے کا الزام عائد کرنے کے حوالے سے ایس ایچ او کا موقف جاننے کے لیے ان کے موبائل فون پر متعدد بار رابطہ کیا گیا تاہم انھوں نے فون ریسیو کرنے سے گریز کیا۔
The post سابق گورنر ڈاکٹر عشرت العباد کے بھائی عامر العباد کے بھائیوں پر الزامات appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2PDZ8k2