Skip to main content

Posts

Showing posts from November, 2018

جرمن حکومت نے ’اسلامی کانفرنس‘ میں حرام کھانا پیش کرنے پرمعافی مانگ لی

برلن:  جرمن وزارت داخلہ نے ’اسلامی کانفرنس‘ کے دوران شرکا کے لیے پیش کئے گئے کھانے میں حرام جانور کی ڈش رکھنے پر معافی مانگ لی ہے۔ غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق چند روز قبل جرمنی کی وزارت داخلہ کے زیر اہتمام برلن میں ’جرمن اسلامک کانفرنس‘ کا انعقاد کیا گیا، جس کے شرکا کا تعلق مختلف مذاہب سے تھا تاہم اکثریت مسلمانوں کی تھی۔ کانفرنس کے دوران جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر نے بھی خطاب کیا۔ جرمن وزارت داخلہ کو اس وقت شدید تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا جب یہ خبریں اور تصاویر سوشل میڈیا پر آئیں کہ کانفرنس کے شرکا کو پیش کئے گئے کھانے میں ایک ایسے جانورکے گوشت سے بنی ڈش بھی شامل تھی جو مسلمانوں کے لئے حرام ہے۔ معاملہ سنگین ہونے پر جرمن وزارت داخلہ نے خصوصی بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ کانفرنس کے دوران پیش کیے گئے کھانے میں 13 پکوان تھے جن میں سبزیاں، گوشت اور مچھلی شامل تھی جبکہ بوفے میں رکھے گئے پکوانوں کے نام واضح الفاظ میں لکھے گئے تھے، کھانے کا انتخاب مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا، اگر کسی کے مذہبی جذبات مجروع ہوئے ہیں تواس پرمعافی مان...

وزیراعظم کی قیادت میں ملک کی سمت درست کردی گئی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

 لاہور:  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی بے مثال قیادت میں ملک کی سمت درست کردی گئی ہے۔ عثمان بزدارنے کہا کہ حکومت نے ملک اورعوام کے مفادات کو مدنظررکھ کر پالیسیاں ترتیب دی ہیں اور100 روزمیں اصلاحاتی ایجنڈے پرسنجیدگی اور نیک نیتی سے کام کیا گیا ہے۔ حکومت نے 100 روزمیں عزم، جانفشانی اوربساط سے بڑھ کر کام کیا، ماضی میں کوئی حکومت ایسا شاندار پروگرام نہیں دے سکی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بھی اصلاحاتی پروگرام پردن رات کام ہو رہا ہے، پنجاب وزیراعظم کے ایجنڈے کی تکمیل میں ہراول دستے کا کردار ادا کرے گا۔ The post وزیراعظم کی قیادت میں ملک کی سمت درست کردی گئی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Q9fzIR

انڈر پاس کی تعمیر، ایم اے جناح روڈ کا دوسرا ٹریک کیپری سنیما تا نمائش بند

 کراچی:  گرین لائن منصوبے کے تحت نمائش چورنگی انڈر پاس کے تعمیراتی کام کی وجہ سے ایم اے جناح روڈ کا دوسرا ٹریک (آج) یکم دسمبر کو کیپری سینما سے نمائش تک ٹریفک کے لیے بند کر دیا جائے گا۔ ٹریفک پولیس ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق لیاقت آباد 10 نمبر اور گرومندر سے ٹاور جانے والے شہری پیپلزچورنگی اور کوریڈور تھری صدر دواخانہ کا راستہ اختیار کریں گے، بہادر یار جنگ روڈ ،سولجر بازار اور ہولی فیملی سے آنے والے شہری کیپری سگنل ایم اے جناح روڈ کا راستہ اختیار کر سکیں گے۔ اسی طرح سے وہ شہری جو ٹاور سے گرومندر جانا چاہتے ہیں وہ تبت سینٹر ، گارڈن چوک ،آغا خان سوئم روڈ ،نشتر روڈ یا انکل سریا چوک سے دائیں جانب بہادر یار جنگ روڈ سولجر بازار سے گرومندر کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں، شہری تبت سینٹر چوک ، کیپری چوک سے دائیں جانب صدر دواخانہ سے بائیں جانب کوریڈور تھری پیپلز چورنگی کا راستہ اختیار کرکے اپنی منزل مقصود تک جا سکیں گے۔ ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اس موقع پر ٹریفک پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے اور کسی بھی دقت اور پریشانی سے بچنے کے لیے متبادل راستوں کا ان...

ریسٹورنٹ کی ملازمہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالے 3 مجرموں کو عمر قید

 کراچی:  عدالت نے ریسٹورنٹ کی معمر ملازمہ کو زیادتی کے بعد قتل کیس میں 3 مجرموں ریسٹورنٹ مالکان اشتیاق حسین، افتخار حسین اور ملازم تاج کو عمر قید کی سزا سنادی۔ عدالت نے ریسٹورنٹ کی معمر ملازمہ سے زیادتی اور قتل کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ریسٹورنٹ مالکان سمیت 3 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی، عدالت نے ملزمان کو مزید 3 ، 3 سال قید کی سزا کا بھی حکم دیا ،ملزمان میں ریسٹورنٹ مالکان اشتیاق حسین، افتخار حسین اور ملازم تاج بخش شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے طارق روڑ پر واقع چائنیز ریسٹورنٹ میں معمر ملازمہ بصری کو زیادتی کا نشانہ بنایا ، ملزمان نے زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش سٹرک پر پھینک دی تھی ، ملزمان نے ڈرامہ رچاتے ہوئے خود ہی پولیس کو اطلاع دی کہ رکشا ڈرائیور نعش پھینک گیا۔ پولیس نے بتایا کہ دوران تفتیش ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کیا، مقدمے میں سرکارکی پیروی محمد عارف ستائی نے کی،ملزمان کے خلاف تھانہ فیروز آباد میں مقدمہ درج ہے۔ The post ریسٹورنٹ کی ملازمہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالے 3 مجرموں کو عمر قید appeared first on ایکسپریس اردو . ...

فیروز آباد میں آن لائن سروس کے موٹرسائیکل رائیڈر نے شہری کو لوٹ لیا

 کراچی:  فیروز آباد میں آن لائن ٹیکسی کے موٹرسائیکل رائیڈر نے شہری کو یرغمال بنا کر لوٹ لیا۔ آن لائن ٹیکسی کے موٹرسائیکل رائیڈر کے ہاتھوں لٹنے والے متاثرہ شہری طاہر کا کہنا ہے اس نے 26 نومبر رات 2 بجے گھر جانے کے لیے شہید ملت روڈ سے آن لائن موٹر سائیکل بلائی ، رائیڈر نے گلی کے کونے پر پہنچ کر رابطہ کیا جس کے بعد میں موٹرسائیکل کا نمبر دیکھنے کے بعد اس پر سوار ہوگیا۔ طاہر کے مطابق رائیڈر کا نام عمران ہے اور اس نے کچھ فاصلے کا سفر طے کرنے کے بعد موٹرسائیکل روک کر یرغمال بنا کر موبائل فون اور پرس چھین لیا جس میں ڈھائی ہزار روپے تھے اس دوران رائیڈر کو دھکا دے کر بھگانے لگا تو عقب سے موٹر سائیکل پر سوار اس کے 2 ساتھی آگئے جنھوں نے مجھے اسلحہ بھی دکھایا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ طاہر کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق درخواست فیروز آباد تھانے میں جمع کرا دی ،آن لائن ٹیکسی سروس کو بھی واقعے سے متعلق آگاہ کیا گیا تو ان کی جانب سے تسلی بخش جواب نہیں دیا گیا، طاہر نے مطالبہ کیا ہے کہ مجھ سے لوٹ مار کرنے والے ملزم کوگرفتار کر کے موبائل فون اور نقدی دلوائی جائے۔ The post فیروز ...

دفاعی نمائش؛ گھپ اندھیرے میں بھی دیکھنے والی دوربین توجہ کا مرکز

 کراچی:  دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 میں نائٹ ویژن دوربین شرکا کی توجہ کا خاص مرکز بنی رہیں۔ دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 میں جنگی و دفاعی آلات کے علاوہ نائٹ ویژن دوربین بھی نمائش میں پیش کی گئیں جو شرکا کی توجہ کا خاص مرکز بنی رہیں۔ ان دور بین کی مدد سے اندھیرے میں حرکت کرنے والوں پر باآسانی نظر رکھی جا سکتی ہے بلکہ گھپ اندھیرے میں کون کیا کر رہا ہے، کون کہاں آ اور جا رہا ہے سب پر نظر رکھنے کیلیے تھرمل نائٹ وژن دوربین نے مسئلہ حل کردیا۔ ٹار سیئر، اسکووا، ایل آر (لانگ رینج) نامی دوربین نما ان آلات سے 4 کلو میٹردور تک حدف کو دیکھ سکتا ہے جبکہ جرنل پرپز گوگلز، ویپن سائٹ فار لائٹ مشین گن، ایوی ایٹر گوگلزفار پائلٹ اور دیگر نائٹ وژن ڈیوائسز بھی مختلف فاصلے تک دیکھنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ یہ دور بین مکمل طور پر پاکستان کی ایجاد ہیں۔ اسٹال کے منتظم ارسلان نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ گھپ اندھیرا ہو یا روشنی، بارش، آندھی، طوفان ہر قسم کے ماحول میں یہ تھرمل دوربین کام کرتی ہے، انھوں نے بتایا کہ ٹار سیئر ایک بندر کا جبکہ اسکووا ایک پرندے کا نام ہے جن کی خاص بات یہ ہے کہ دونوں کی دیک...

اسلام آباد ائیرپورٹ سے بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، مسافرگرفتار

 اسلام آباد:  ایئرپورٹ پر تعینات اے ایس ایف اہلکاروں نے بیرون ملک جانے والی پرواز کے مسافر سے منشیات برآمد کرلی۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر بحرین جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز جی ایف 771 کے مسافر سے دوران تلاشی لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد کرلی، ملزم کو منشیات سمیت اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے۔ اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش میں پکڑے گئے مسافر کا نام نعمان خان ہے، ملزم نے 870 گرام چرس اپنے جسم سے چسپاں کررکھی تھی، اے ایس ایف حکام نے تلاشی کے دوران منشیات اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا۔ The post اسلام آباد ائیرپورٹ سے بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، مسافرگرفتار appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2TWLKt0

کنری میں بے اولاد ہندو خاتون کو زندہ جلانے کا انکشاف

عمرکوٹ:  عمر کوٹ کے تعلقہ ساماروسے چند کلومیٹر کے فاصلے پر واقع کنری شہر کے محلہ امیر آباد میں ایک خاتون کوبے اولادی کی سزا زندہ جلا کردی گئی۔ آگ سے جھلس کرجاں بحق ہونے والی 23سالہ ہندو خاتون جے مالا مہیشوری زوجہ منوج کمار کی ہلاکت کا قومی کمیشن برائے انسانی حقوق نے ازخود نوٹس لیا تھا۔ ایس ایس پی عمر کوٹ کو اس کیس کے سلسلے میں17ستمبر کو اسلام آباد میں کمیشن کے روبرو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا تاہم وہ حاضر نہیں ہوئے۔ 23سالہ جے مالا مہیشوری کے سسرال والوں نے اسے خودکشی کا واقعہ بتایا جبکہ پولیس نے بھی بغیر تحقیق خودسوزی کی ایف آئی آردرج کی تھی لیکن متوفیہ کے والدین اور بھائیوںنے الزام عائد کیاہے کہ ان کی بیٹی کواس کے شوہر نے جلا کر مارا ہے۔ حکومت پاکستان کے انسانی حقوق کے ادارے قومی کمیشن برائے انسانی حقوق اسلام آبادنے مذکورہ واقعے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے پٹیشن نمبر 41/2018 کے تحت ایس ایس پی عمرکوٹ کو ریکارڈ سمیت 17 ستمبر کو اسلا م آباد طلب کیا تھا لیکن وہ کمیشن کے روبرو پیش نہیں ہوئے تاہم متوفیہ جے مالا مہیشوری کے بھائی اور مقدمے کے فریادی سنجیش کمار کمیشن کے ...

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس مقابلے کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک

ڈی آئی خان:  نواحی گاؤں میرعالم کے قریب دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی آئی خان کے تھانہ درابند کی حدود میں واقع گاؤں میرعالم کے قریب پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا دہشت گرد کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا مقامی کمانڈر تھا جوسنگین وارداتوں سمیت ڈی پی او ہری پور پر حملے کا مرکزی ملزم بھی تھا۔ The post ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس مقابلے کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2rcYa2R

جام معشوق علی آبائی گاؤں میں سپردخاک

ٹنڈو آدم:  سابق وفاقی وزیر نواب زادہ جام معشوق علی خان کو ان کے آبائی قبرستان شاہ محمد شاہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔ سابق وزیر اعلیٰ سندھ جام صادق علی خان کے فرزند و سابق وفاقی وزیر نواب زادہ جام معشوق علی خان کی نماز جنازہ جمعے کو ان کے آبائی گاؤں جام نواز علی میں ادا کی گئی جس کے بعد انھیں آبائی قبرستان شاہ محمد شاہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔ جام نواز علی میں نمازہ جنازہ و تدفین کے موقع پر ارکان اسمبلی سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ جام معشوق علی کی تدفین پرجام نوازعلی اوربیرانی کے تمام بازارسوگ میں مکمل بندرہے۔ The post جام معشوق علی آبائی گاؤں میں سپردخاک appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2PborIw

مائیکرو سافٹ سیکیورٹی ریسرچ میں پاکستانی نوجوان اشعر جاوید کی پہلی پوزیشن

نیویارک:  پاکستانی نوجوان اشعر جاوید نے دنیا بھر کے تمام آئی ٹی ماہرین کو شکست دیتے ہوئے مائیکرو سافٹ سیکیورٹی ریسرچ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ پاکستانی نوجوان اشعر جاوید ان دنوں جرمنی میں آئی ٹی سیکیورٹی ریسرچر کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے دنیا بھر کے تمام آئی ٹی ماہرین کو شکست دیتے ہوئے مائیکرو سافٹ سیکیورٹی ریسرچ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ واضح رہے کہ مائیکرو سافٹ ہر سال دنیا بھر سے 100 نئے آئی ٹی ایکسپرٹ سیکیورٹی ریسرچر منتخب کرتا ہے جس میں دنیا بھر سے ہزاروں آئی ٹی ایکسپرٹس حصہ لیتے ہیں۔ The post مائیکرو سافٹ سیکیورٹی ریسرچ میں پاکستانی نوجوان اشعر جاوید کی پہلی پوزیشن appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Rrs0MC

سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش 94 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

واشنگٹن:  امریکا کے سابق صدر جارج ڈبلیو بش 94 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ جارج ڈبلیو بش سینئرکے بیٹے اور سابق امریکی صدر جارج بش جونیئر نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں اپنے والد کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہمیں تمام لوگوں کو یہ بتاتے ہوئے بہت افسوس ہورہا ہے کہ ہمارے والد اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ جارج ڈبلیو بش بہت اچھے والد اور بہترین انسان تھے۔ Statement by the 43rd President of the United States, George W. Bush, on the passing of his father this evening at the age 94. pic.twitter.com/oTiDq1cE7h — Jim McGrath (@jgm41) December 1, 2018 جارج ڈبلیو بش سینئر امریکا کے 41 ویں صدر تھے جنہوں نے 1989 سے 1993 تک صدر کے فرائض انجام دئیے جس کے 8 سال بعد ان کے بیٹے جارج ڈبلیو بش جونیئر امریکا کے 43 ویں صدر منتخب ہوئے۔ The post سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش 94 سال کی عمر میں انتقال کرگئے appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2zBv5CZ

چور نے لیپ ٹاپ چرا کر مالک کو معافی کی ای میل بھیج دی

برمنگھم:  یونیورسٹی کے ایک طالب علم کا لیپ ٹاپ چوری ہوگیا جس کے بعد مبینہ طور پر اسے چور کی ای میل موصول ہوئی اس ای میل میں چور نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت غریب ہے اور اسے رقم کی اشد ضرورت تھی۔ برطانوی شہر برمنگھم کی رہائشی اسٹیوی ویلنٹائن نے ای میل شیئر کی تو وہ سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی اور اس پر مختلف تبصرے شروع ہوگئے۔ خاتون نے اپنے کمرے میں ساتھ رہنے والی سہیلی کا لیپ ٹاپ چوری ہونے کے بعد موصول ہونے والی ای میل نقل کی ہے جس میں چور نے کچھ یوں کہا : ’ ہیلو! میں آپ کا لیپ ٹاپ چرانے پر بہت بہت معافی چاہتا ہوں، میں انتہائی غریب ہوں اور مجھے رقم کی ضرورت تھی، میں نے آپ کا فون اور والٹ چھوڑ دیا ہے اور امید ہے کہ اس سے کچھ ضرورت پوری ہوجائے گی‘۔ چور نے مزید کہا کہ ’میں دیکھ سکتا ہوں کہ آپ یونیورسٹی کی طالبہ ہیں اگر لیپ ٹاپ میں یونیورسٹی کے کام سے متعلق کچھ فائلیں ہوں تو مجھے بتائیں میں وہ آپ کو یہاں بھیج دوں گا! اور میں ایک بار پھر معذرت چاہتا ہوں‘۔ جب یہ پوسٹ ٹویٹ کی گئی تو اسے 26 ہزار افراد نے آگے بڑھایا اور اس پر ہزاروں افراد نے اپنی ملی جلی رائے دی۔ بعض افراد ن...

یکم جولائی تک ملتان میں جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ بن جائیگا، جہانگیر ترین

ملتان:  پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے کہاہے کہ یکم جولائی تک ملتان میں جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ بن جائے گا۔ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے جمعے کو 60 شادیوں کی اجتماعی تقریب کے دوران کرتے ہوئے کہا کہ یکم جولائی تک ملتان میں جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ بن جائے گا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی لیول کے افسران یہاں بیٹھیں گے جب کہ تمام اختیارات ان افسران کے پاس ہونگے۔ جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ علیحدہ صوبہ بھی ضرور بنے گا اس پر وقت لگے گا اور قانونی پیچیدگیاں جلد دور کریں گے۔ The post یکم جولائی تک ملتان میں جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ بن جائیگا، جہانگیر ترین appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Q5k47a

امریکی ریاست الاسکا میں 7 اعشاریہ صفر شدت کا زلزلہ

الاسکا:  امریکی ریاست الاسکا میں 7 اعشاریہ صفر شدت کے زلزلے کے نتیجے میں کئی گاڑیاں ٹکراگئیں جب کہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ امریکی ریاست الاسکا میں 7 اعشاریہ صفر شدت کے آنے والے دو زلزلوں نے عمارتوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے، کئی گاڑیاں ٹکرا گئیں جبکہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق پہلا آنے والا زلزلہ شدید نوعیت کا تھا۔ زلزلے کا مرکز ریاست الاسکا کا شہر اینکوریج سے سات میل فاصلے پر تھا، اس شہر کی آبادی تین لاکھ ہے۔ زلزلے کے جھٹکوں کے بعد بھگدڑ مچ گئی اور افراتفری کے عالم میں تمام لوگ عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ کئی گاڑیاں ٹکرائیں، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئیں، بجلی کا نظام متاثر ہوا۔تاحال زلزلے کی وجہ سےکسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ امریکی میڈیا کے مطابق زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ بھی جاری کی گئی تھی تاہم اب سونامی کا خطرہ ٹل گیا ہے۔ The post امریکی ریاست الاسکا میں 7 اعشاریہ صفر شدت کا زلزلہ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2Q9kqth

لاہور کے سروسزاسپتال میں خاتون کے زیادتی الزامات پر ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کا دھرنا

 لاہور:  سروسزاسپتال میں مریضہ کی طرف سے دوران آپریشن زیادتی کے الزامات پر ایف آئی آر درج کرنے کے خلاف ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس اسٹاف نے جیل روڈ پر دھرنا دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہورکے سروسزاسپتال میں خاتون کی جانب سے دوران آپریشن زیادتی کے الزامات پر ایف آئی آر درج کرنے کے خلاف ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کی کال پر سروسز اسپتال لاہور کے ڈاکٹر، نرسز اور پیرامیڈیکس اسٹاف نے ریلی نکالی اور جیل روڈ پردھرنا دیا۔ پرنسپل اور ایم ایس نے بھی ینگ ڈاکٹرز کی نہ صرف حمایت کا اعلان کیا بلکہ مشترکہ  پریس کانفرنس میں مطالبہ کیا کہ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے برعکس پولیس نے ایف آئی آر درج کی جو بغیر ثبوت ڈاکٹرز کی بدنامی کا سبب بنی ہے، ایف آئی ار خارج کرکے ایس ایچ او اور الزام عائد کرنے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کیاجائے۔ بعد ازاں انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی پر ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن نے احتجاج ختم کردیا گیا۔ The post لاہور کے سروسزاسپتال میں خاتون کے زیادتی الزامات پر ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کا دھرنا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/...

روایتی جنگ کی تیاریاں نظرانداز نہیں کرسکتے، آرمی چیف

 راولپنڈی:  پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ آپریشن ردالفساد جاری ہونے کے باوجود روایتی جنگوں کی تیاریوں کو نظرانداز کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ میں فارمیشن کور کا دورہ کیا اور مشترکہ سرمائی تربیتی مشقوں کامعائنہ کیا اور  تربیتی مشقوں میں حصہ لینے والے جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کوسراہا۔ COAS’ visit to training area. “I take pride in leading an Army which by the grace of Allah Almighty has served the nation by successfully combating terrorism and is prepared to respond to any conventional threat on borders for defence of the motherland”, COAS. (2 of 2). pic.twitter.com/KGGc22Z5Fd — Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) November 30, 2018 اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا کامیابی سے خاتمہ کرنے والی بہترین فوج کی قیادت پر فخر ہے،  آپریشن ردالفساد کے جاری ہونے کے باوجودروایتی جنگوں کی تیاریوں سےغافل نہیں...

آسٹریلیا کا 1400 کلو گرام وزنی اور 6 فٹ اونچا انوکھا بیل

سڈنی:  آسٹریلیا میں ایک ایسا انوکھا بیل موجود ہے جس کا وزن 1400 کلو گرام اور اونچائی 6 فٹ ہے جسے آسٹریلیا کا سب سے بڑا بیل قرار دیا جارہا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ منفرد بیل عام جانوروں کے مقابلے میں نہ صرف وزن میں زیادہ ہے بلکہ اپنی اونچائی کی وجہ سے منفرد نظر آتا ہے، 1400 کلو گرام وزنی اور 6 فٹ بلند بیل کا نام ’نکرز‘ ہے جسے آسٹریلیا کا سب سے بڑا بیل مانا جارہا ہے۔ بیل کے مالک جیف پیئرسن نے گزشتہ ماہ اس کی نیلامی کی کوشش بھی کی تھی تاہم گوشت فروشوں نے اسے خریدنے سے انکار کردیا تھا ان کا کہنا تھا کہ یہ بیل اپنے وزن اور اونچائی کے باعث بہت طاقتور ہے اور وہ اسے قابو نہیں کرسکتے۔ گوشت فروشوں کے انکار کے بعد اب یہ بیل پرتھ سے 136 کلومیٹر جنوب میں واقع شہر میالپ میں واقع مویشیوں کے باڑے میں رہتا ہے جہاں وہ دیگر مویشیوں کے ساتھ چارہ کھاتے ہوئے اوپر سے جھانکتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ نکرز ’ہولسٹین فریژن‘ نسل کا بیل ہے لیکن یہ اپنی ہی نسل کے عام جانوروں سے بہت بڑا ہے۔ امریکا میں قائم ہولسٹین ایسوسی ایشن کے حکام کا کہنا ہے کہ اس نسل کے بیلوں کے پیداواری ریکار...

لاڈلے نے کھیلنے کو چاند مانگا تو اسے پورا ملک دے دیا گیا، بلاول بھٹو

سکھر:  چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان ایسا لاڈلا ہےجوچوری کرتاہے اور سینہ زوری بھی کرتاہے یہ وہ لاڈلا ہے جس نے کھیلنے کو چاند مانگا اور اس کو ملک دے دیا گیا۔ سکھر میں پیپلزپارٹی کے 51ویں یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملکی تاریخ میں موجودہ حکومت کا گراف اتنی تیزی سے نیچے آیا کہ  100 دنوں میں لوگوں کا اعتماد اٹھ گیا، عمران خان نے 100 دنوں میں یوٹرن لینے کے سوا کچھ نہیں کیا،  عمران خان نے ہر بات پر یوٹرن لیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے احتساب کے نام پر انتقام کا بازار گرم کیا، احتساب کے نام پر سیاسی مخالفین کو بدنام کیا گیا اور خیبرپختونخوا میں  احتساب کمیشن  ختم کردیا، اس حکومت نے مقدمات کا سامنا کرنے والوں کو وزیر بنا دیا اور ایک اور نااہل سزا یافتہ شخص وزیراعظم کے اختیارات استعمال کررہا ہے جس نے لوگوں کو لوٹا اور زمینیں چھینیں اسے تجاوزات کے خلاف کارروائی کا اختیار دے دیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ تحریک انصاف نے اداروں کو غیر سیاسی کرنے کی بات کی لیکن گائے کے مقدمے میں آئی...

سی این این نے اسرائیل پر تنقید کرنے والے لکھاری سے معاہدہ منسوخ کردیا

 واشنگٹن:  امریکی نشریاتی ادارے کیبل نیوز نیٹ ورک (سی این این) نے اسرائیل  پر تنقید کرنے کی پاداش میں ادارے کے لیے لکھنے والے پروفیسر مارک لیمونٹ ہل سے معاہدہ ختم کردیا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ٹیمپل یونیورسٹی میں میڈیا اسٹڈیز کے پروفیسر مارک لیمونٹ ہل کو فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھانا مہنگا پڑگیا،  فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی  سے متعلق انٹرنیشنل ڈے پر اقوام متحدہ کی ایک میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے لیمونٹ ہل اسرائیل کو نسل کش اور متشدد ریاست قرار دیا تھا۔ ہل کا کہنا تھا کہ فلسطین کو سمندر سے لے کر دریا تک آزاد ہونا چاہیے اورہر ایک کے لیے جمہوری سیکولر ریاست ہونی چاہیے تاہم اسرائیل نسل کشی اور مظالم ڈھا کر’ ایک ریاستی حل‘ کا چیمپئن بننا چاہتا ہے۔ یہ پڑھیں:  ٹرمپ نے نیو یارک ٹائمز اور سی این این کو امریکی عوام کا دشمن قرار دیدیا پروفیسر مارک لیمونٹ ہل کو فلسطین کے حق اور اسرائیل کے خلاف بولنے پر مختلف گروہوں اور انسداد ہتک عزت لیگ (اے ڈی ایل) کی جانب سے  شکایات پر سی این این نے ادارے کے لیے لکھنے  والے  پروفیسر ہل سے تعلق...

بلوچستان کی زمینی سرحدوں کا دو ملکوں سے ملنا بڑا چیلنج ہے، آئی جی پولیس بلوچستان

کوئٹہ:  بلوچستان کی زمینی سرحدیں ایران اور افغانستان سے ملتی ہیں جو کہ دیگر سیکیورٹی ایجنسیوں کے ساتھ ساتھ بلوچستان پولیس کے لئے بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔ بلوچستان کانسٹیبلری کے 88 ویں  بیج کے 313 ریکروٹس کی پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ نے  کہا کہ صوبے میں  امن و امان کے کئی چیلنجز درپیش ہیں، ٹارگٹ کلنگ دہشت گردی اغواء برائے تاوان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں  کے اہلکاروں  پر دہشت گرد حملے ہمارے لئے لمحہ فکریہ تھے جن پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے۔ آئی جی بلوچستان نے کہا ہے کہ بلوچستان رقبہ کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے جس کی زمینی سرحدیں  ایران اور افغانستان سے ملتی ہیں ہمیں بیرونی خطرات کا بھی سامنا ہے جو کہ دیگر سیکیورٹی ایجنسیوں کے ساتھ ساتھ بلوچستان پولیس کے لئے بھی ایک بڑا چیلنج ہے تاہم یہ امر باعث اطمینان ہے کہ بلوچستان پولیس ان چیلنجز سے مقابلہ کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔ محسن حسن بٹ نے کہا موجودہ حالات میں پولیس جوان مردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزمان کو قانون کے...

پاکستان کی سوچ مثبت ہے لیکن بھارت اپنی سوچ نہیں بدل رہا، وزیراعظم

 اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دو ایٹمی قوتوں کی حامل ریاستیں جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتیں، پاکستان کی سوچ مثبت ہے بھارت کو بھی اپنی سوچ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ اسلام آباد میں بھارتی صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیرِاعظم عمران خان نے کہا کہ  پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اور امن ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے، پہلےہی دن کہا تھا کہ بھارت ایک قدم بڑھائے ہم دوقدم بڑھائیں گے، پاکستان ،بھارت کے درمیان مسائل عوام میں نہیں حکومتوں میں ہیں، کرتار پور راہداری کھلنے سے سکھ برادری خوش ہے۔ اس خبرکوبھی پڑھیں:  ڈالرز کی کمی کی وجہ سے روپے کی قدر میں کمی آئی عمران کا کہنا تھا کہ فرانس اور جرمنی میں تجارت کھلنے سے وہاں کےعوام کی زندگی بہتر ہوئی، یورپی یونین میں شامل ہونے کے بعد ان تمام ممالک میں معیارِ زندگی بلند ہوا، برصغیر میں بھی اس طرح سے عوام کا معیار زندگی بہتر کیا جاسکتا ہے۔ میرا ایمان ہے دنیا میں کچھ بھی ناممکن نہیں، مسئلہ کشمیر بھی حل کیا جا سکتا ہے، مسئلہ کشمیر دونوں ملکوں کے درمیان حل طلب تنازع ہے۔ انہوں نے  کہا کہ ہم کوشش کرتے رہیں گے کہ مذاکرات...

ڈالرز کی کمی کی وجہ سے روپے کی قدر میں کمی آئی، وزیراعظم

 اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ڈالرز کی کمی کی وجہ سے روپے کی قدر میں کمی آئی جب کہ لوگ فکر نہ کریں روپے کی قدر میں جلد اضافہ ہوگا۔  اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پہلی بارپاکستان میں ایک پورا کار مینو فیکچرنگ پلانٹ لگے ہیں، اس جوائنٹ وینچرسے 45 ہزار پاکستانیوں کو نوکریاں ملیں گے اور ابتدائی طور پر 5 ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔ ڈالر کی قیمت بڑھنے پر وزیراعظم نے کہا کہ ڈالر کی قیمتیں بڑھنے پر صبح سے لوگوں کی کالز آرہی ہیں، سب کوکہتا ہوں پریشان نہ ہوں کیونکہ ڈالرز کی کمی کی وجہ سے روپیہ نیچے گیا ہے ، جیسے جیسے سرماریہ کاری اور ایکسپورٹ بڑھے گی تو ڈالر کی کمی پوری ہوجائے گی، ملک میں مزید ڈالرز آئیں گے اس لیے لوگ فکر نہ کریں، جلد  روپیہ مضبوط ہوگا ۔ یہ بھی پڑھیں:  روپے کی بے قدری، ڈالرملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرجا پہنچا عمران خان نے کہا کہ  اوورز سیز کے لیے رقوم بھیجنے کے عمل کو آسان کر دیا ہے، سمندر پار پاکستانی قانونی راستے سے رقوم بھیجیں تو مزید 10 ارب ڈالر ملک میں آسکتے ہیں جب کہ ہم نے منی لا...

عمران خان کے پاس نہ اہلیت ہے اور نہ ہی ان کو چیلنجز کا احساس ہے، مسلم لیگ (ن)

اسلام آباد:  سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ عمران خان کو آج تک یقین نہیں آیا کہ وہ وزیراعظم بن گئے ہیں۔ اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی، اس موقع پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے 100 دن میں 100 جھوٹ بولے گئے اور آج روپے کی قدر میں تاریخی کمی ہوئی ہے، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے پاکستان پر 600 ارب روپے قرض بڑھ گیا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت خود اپنی بدنامی کررہی ہے،  چوری ہورہی ہے ہم روک نہیں سکتے، کرپشن ، منی لانڈرنگ روکنے کا مفتاح اسماعیل کے معاشی اصلاحات ہی واحد طریقہ تھا، معیشت بہتر نہیں ہوگی تو روزگار کیسے بڑھے گا، جب تک لوگ ٹیکس نہیں دیں گے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بتایا جائے کن لوگوں نے پیسا باہر رکھا ہے ،حکومت کیوں کارروائی نہیں کررہی، ٹیکس نہ دینے والوں سے متعلق کوئی بات نہیں کی گئی، 50 لاکھ گھر کیلیے کم سے کم 5 کھرب روپے درکار ہیں، اس پرکوئی بات نہیں کی گئی، ایک کروڑ نوکریاں کیسے پیدا ہوں گی کوئی بات نہیں کی گئی۔ شاہد خاقان نے کہا کہ عمران خان کو آج تک یقین نہیں آیا کہ وہ وزیراعظم بن...

افغانستان میں امریکی فضائی حملے میں بچوں اور خواتین کے مارے جانے کا انکشاف

کابل:  اقوام متحدہ نے افغان صوبے ہلمند میں امریکی فضائی حملے میں بچوں اور خواتین کے مارے جانے کا انکشاف کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی تحقیقات کے دوران افغانستان میں امریکی فضائی حملے میں عام شہریوں کے مارے جانے کا انکشاف ہوا ہے، اقوام متحدہ کے مطابق صوبہ ہلمند میں منگل کے دن امریکی فضائی حملے میں جو افراد مارے گئے ان میں بچے اور خواتین بھی شامل تھے۔ اس خبر کو بھی پڑھیں :  افغانستان میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ افغانستان میں اقوام متحدہ کے نمائندہ کا کہنا ہے کہ امریکی فضائی حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جب کہ حالیہ تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ رواں ہفتے امریکی فضائی حملے میں 10 بچے اور 8 خواتین ہلاک ہوئیں تاہم اس حوالے سے مزید معلومات اکھٹی کی جارہی ہیں۔ دوسری جانب امریکی عسکری حکام کا کہنا ہے امریکی اور افغان فورسز کے مشترکہ آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر کمپاؤنڈ سے ٹکراگیا تھا تاہم اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ The post افغانستان میں امریکی فضائی حملے میں بچوں اور خواتین کے مارے جانے کا انکشاف appea...

سدھو کئی مذہبی متبرکات اور تحائف لے کر بھارت پہنچ گئے

 لاہور:  سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو پاکستان سے اپنے ساتھ کئی سوغاتیں اور متبرکات لیکر بھارت واپس گئے ہیں۔ مشرقی پنجاب کے سینئر وزیر اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو جمعرات کے روز جب واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھارت لوٹے تو اپنے ساتھ یہاں سے کئی سوغاتیں اور متبرکات بھی لیکر گئے ہیں، نوجوت سنگھ سدھو کرتارپور صاحب سے اس مقام کی مٹی ساتھ لیکر گئے ہیں جن کھیتوں میں گورونانک دیوجی ہل چلایا کرتے تھے۔ اس خبر کو بھی پڑھیں :  کرتارپور راہداری سے پاکستان اور بھارت میں امن آئے گا، نوجوت سدھو نوجوت سنگھ سدھوکے مطابق وہ ابھی یہ نہیں بتائیں گے کہ وہ یہ مٹی کہاں استعمال کریں گے، اس کے علاوہ دربارصاحب سے منسلک کھیتوں میں اگائے گئے گنے بھی نوجوت سنگھ سدھو ساتھ لیکرگئے، وہ یہ گنے اپنی اہلیہ کے لیے لیکر گئے ہیں، نوجوت سنگھ سدھو نے دربارصاحب میں گورونانک دیوجی سے منسوب قبر اور سمادھی پر ڈالی جانے والی 3 چادریں بھی متبرک سمجھ کر ساتھ لے کرگئے۔ نوجوت سنگھ سدھو نے تلے کی بنی ہوئی پشاوری چپلیں بھی لیں جو ان کے والد صاحب کو کافی پسند ہیں، نوجوت سنگھ سدھوپاکستان سے ایک حنوط شدہ تیتر بھی لیک...

دبئی میں 220 مزید پاکستانیوں کی 656 جائیدادوں کا انکشاف

 اسلام آباد:  قرضوں میں ڈوبے پاکستان کے شہریوں کی بیرون ممالک میں مزید جائیدادوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق ایف آئی اے نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرائی جس میں مزید 220 پاکستانیوں کی دبئی میں 656 جائیدادوں کا انکشاف کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دبئی میں جائیدادیں بنانے والے پاکستانیوں کی تعداد اب ایک ہزار115 تک پہنچ گئی، اِن پاکستانیوں کی دبئی میں 2 ہزار29 جائیدادیں ہیں، 417 پاکستانیوں نے ایمنسٹی اسکیم کے تحت دبئی میں جائیدادیں ظاہرکیں جب کہ ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں میں سندھ بازی لے گیا۔ رپورٹ کے مطابق سندھ کے 267 افراد نے ایمنسٹی اسکیم کے تحت دبئی میں جائیدادیں ظاہرکیں، پنجاب کے 117، کے پی کے 4، اسلام آباد کے 2 افراد نے دبئی میں جائیدادیں ظاہرکیں جب کہ بلوچستان کے کسی شہری نے ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ نہیں اٹھایا۔ رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے انکوائری افسر کے سامنے 351 پاکستانیوں نے جائیدادیں ظاہرکیں اور دبئی میں جائیدادیں رکھنے والے 63 پاکستانیوں کی شناخت نہ ہوسکی اورغیرشناخت پاکستانیوں میں 9 کا تعلق پنجاب، 43 کا سندھ  اور 11 کا اسلام آ...

تربیلا سے بچیوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے بین الاقوامی گروپ کا رکن گرفتار

ایف آئی اے نے تربیلا میں کارروائی کے دوران بچیوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے بین الاقوامی گروپ کے رکن کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق تربیلا میں کارروائی کے دوران  ملزم وقار احمد کے گھر پر چھاپا مار کراسے گرفتار کیا گیا، وقار احمد بچیوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے بین الاقوامی گروپ کا رکن ہے جب کہ ملزم کے بارے میں معلومات انٹرپول اسپین نے دی تھیں۔ اس خبر کو بھی پڑھیں :  بیوی کی غیر اخلاقی ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنے والا شوہر گرفتار ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کے غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے بین الاقوامی گروپ سے رابطے تھے، ملزم بچیوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتا تھا، ملزم سے موبائل فون اور دیگر ڈیجیٹل آلات برآمد ہوئے جن میں غیر اخلاقی ویڈیوز موجود تھیں جب کہ ملزم کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایف آئی اے نے کراچی کے علاقے میٹروول میں بھی کارروائی کے دوران اسی دھندے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ The post تربیلا سے بچیوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے بین الاقوامی گروپ کا رکن گرفتار appeared firs...

کشمیر کے مظالم دیکھ کر بھارت سے تعلقات کا راستہ کٹھن ہوجاتا ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد:  وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کشمیر کے مظالم دیکھ کر بھارت سے تعلقات کا راستہ کٹھن ہوجاتا ہے، کشمیر کے معاملے پر بھارت کو حقیقت پسندانہ رویہ اپنانا ہوگا۔ اسلام آباد میں کشمیر سے متعلق ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ  مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد میں لاکھوں لوگ سڑکوں پرنکل رہے ہیں کیوں کہ وہ خود دکھی ہیں لیکن بھارت میں بے وقوف سے بے وقوف لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ معاملہ پاکستان کی وجہ سے چل رہا ہے البتہ کشمیر میں پاکستان کی حمایت بہت زیادہ ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں رہنے والوں کو تکلیف ہوتی ہے تو درد ہمیں بھی محسوس ہوتا ہے، جب کشمیر سے تصاویر آتی ہیں تو افسوس ہوتا ہے، ہم کشمیر کو علاقے نہیں بلکہ انسانیت کی نظر سے دیکھتے ہیں اور کشمیریوں سے ہمارا دل کا رشتہ ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک علاقے کا مسئلہ نہیں، جذبات اور دل کے راستوں کو فوجیں فتح نہیں کرسکتی، گولیوں سے معاملہ حل کرنے کی کوشش میں جذبات مزید ابھریں گے، مودی نے وہاں پیکچ کا اعلان کیا لیکن آزادی پیسوں سے نہیں خریدی جاسکتی جب...

وفاقی حکومت کی 100 دن کی کارکردگی زیرو ہے، وزیراعلیٰ سندھ

گھوٹکی:  وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی 100 دن کی کارکردگی زیرو ہے اور یہ عوام پر مہنگائی کے بم گرائے جارہے ہیں۔ گھوٹکی میں سابق صوبائی وزیر جام مہتاب کی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی 100 دن کی کارکردگی زیرو ہے، یہ عوام پر مہنگائی کے بم گرائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہیں تو وہ برا مناتے ہیں، وفاقی حکومت میں برداشت کم ہے، یہ لوگ ابھی تک خود کو اپوزیشن میں سمجھ رہے ہیں۔ The post وفاقی حکومت کی 100 دن کی کارکردگی زیرو ہے، وزیراعلیٰ سندھ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2AzjiVk

کشمیری اپنے خون سے تاریخ لکھ رہے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد:  ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ کشمیری اپنے خون سے تاریخ لکھ رہے ہیں اور مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کی مرضی و منشاء کے مطابق ہونا ہے۔  اسلام آباد میں کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ دنیا کا کوئی قانون انڈیا کو کشمیریوں پر ظلم کرنے کی اجازت نہیں دیتا، پاکستان برٹش کشمیر گروپ کی رپورٹ کو سراہتا ہے،  برطانوی کشمیر گروپ کی رپورٹ نے کشمیر میں جاری مظالم کو سامنے لایا ، رپورٹس میں بھارتی مظالم کا تفصیل سے ذکر ہے جب کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے بھی کشمیر میں مظالم کی تصدیق کی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کشمیری اپنے خون سے تاریخ لکھ رہے ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں کم ووٹر ٹرن آؤٹ ثابت کرتا ہے کہ وہاں کے لوگ بھارت سے کتنا تنگ ہیں،  کسی ملک کے لیے ممکن نہیں کہ وہ کسی دوسرے ملک کے لاکھوں لوگوں کو باہرنکلنے پر مجبور کرے تاہم ایسا صرف اس طرح ممکن ہے کہ کسی ملک کے لوگ خود احتجاج کے لیے باہر نکلیں۔ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کی مرضی اور منشاء کے مطابق ہونا ہے اور پاکستا...

عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جو ایمانداری سے کام کررہےہیں، گورنر سندھ

 کراچی:  گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جو ایمانداری سے کام کررہےہیں اور ان سے زیادہ ایماندار وزیر اعظم پہلے نہیں آیا۔ کراچی میں آئیڈیاز 2018 نمائش کے آخری روز گورنر پنجاب چوہدری سرور کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ آئیڈیاز 2018 نمائش پر پوری دنیا کی نگاہیں تھیں، یہ بہت بڑا ایونٹ تھا جو اچھے طریقے سے مکمل ہوا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ہاؤسنگ اسکیم کا اعلان ہوچکا ہے، سکھر میں ڈیٹا جمع کیا جارہا ہے، یہ منصوبہ مرحلہ وار کراچی پہنچے گا، سندھ حکومت اور وفاق منصوبے میں ساتھ چلیں گے تو منصوبے جلد مکمل ہوں گے، سندھ حکومت کو کہہ رہے ہیں وفاق کے منصوبے مانیٹر کرلیں لیکن سندھ حکومت کو یہ بات سمجھ نہیں آرہی۔ عمران اسماعیل نے کہا کہ عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جو ایمانداری سے کام کررہے ہیں، ان سے زیادہ ایماندار وزیر اعظم پہلے نہیں آیا، 100روزہ کارکردگی پر جواب دینے کے لیے ہم پر کوئی دباؤ نہیں تھا لیکن ہم نے خود کہا تھا کہ 100 دن کا عوام کو حساب دیں گے۔ اس سے پہلے کی حکومتوں کے بارے میں وکی لیکس اور پاناما سے پتا چلتاتھا۔ گورنر پنج...

چترال پولیس کی برف پوش پہاڑوں میں دہشت گردوں سے نمٹنے کی مشقیں

پشاور:  ڈی پی او چترال نے پولیس اہلکاروں کی 9000 فٹ بلندی پر برف پوش پہاڑوں میں دہشت گردوں سے نمٹنے کی مشقیں کرائیں۔ چترال پولیس کے سربراہ محمد فرقان بلال نے آئی جی خیبر پختونخوا کے احکامات کی پیروی کرتے ہوئے غیر ملکیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے چترال پولیس کے جوانوں کی خصوصی مشقیں کروائیں۔ یہ مشقیں شغور کے علاقے اوریت گول میں ایک اونچی پہاڑی چوٹی پر کرائی گئیں، جہاں کئی غیر ملکی مختلف پراجیکٹس میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ یہ چوٹی سطح سمندر سے 9000 فٹ بلندی پر واقع ہے۔ شدید موسمی مشکلات کے باوجود چترال پولیس کے جوانان موجودہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ڈی پی او چترال نے مزید کہا کہ اس طرح کی مشقیں کسی بھی ایمرجنسی میں آسانی کا سبب بنتی اور کارآمد ثابت ہوتی ہیں، ہر ایک غیر ملکی کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، چترال پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں اور ان کو ہر طرح کے جدید ہتھیاروں سے لیس کیا جارہا ہے تاکہ وطن عزیز میں موجود غیر ملکیوں کی احسن طریقے سے حفاظت کی جائے۔ The post چترال پولیس کی برف پوش پہاڑوں میں دہشت گردوں سے...

جمال خاشقجی قتل؛ کینیڈا نے 17 سعودی شہریوں پر پابندیاں عائد کردیں

اوٹاوا:  کینیڈا نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث سعودی عرب کے 17 شہریوں پر پابندیاں لگادی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث سعودی عرب کے 17 شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگادی ہے۔ کینیڈین وزیر خارجہ کرسٹیا فری لینڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جن سعودی شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگائی گئی ہے ان کے اثاثوں کو بھی منجمد کردیا جائے گا۔ اس خبر کو بھی پڑھیں :  سعودی عرب نے صحافی جمال خاشقجی کی موت کی تصدیق کردی کینیڈا کی وزیر خارجہ کرسٹیا فری لینڈ کا کہنا ہے کہ کینیڈین حکومت کے مطابق جن سعودی شہریوں پر پابندی لگائی گئی ہے، یہ تمام افراد جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ہیں جب کہ ہمیں سعودی صحافی کے قتل کے ذمہ داران کو ہر صورت میں گرفتار کرنا ہوگا۔ اس خبر کو بھی پڑھیں :  خاشقجی قتل؛ امریکا نے 17 سعودی شہریوں پر پابندیاں لگادیں واضح رہے کہ اس سے قبل امریکا اور فرانس سمیت دیگر ممالک بھی سعودی شہریوں پر پابندیاں عائد کرچکے ہیں۔ سعودی صحافی جمال خاشقجی کو ترکی میں سعودی قونصل خانے م...

حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے عوام سے جھوٹ بولا، ترجمان مسلم لیگ (ن)

 اسلام آباد:  مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے عوام سے جھوٹ بولا۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ڈالر کی قیمت میں تاریخی اضافے پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرلیا ہے، ڈالرکی قیمت میں اضافہ ثبوت ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط مان لی ہیں اور عوام سے جھوٹ بولا گیا، عوام کو بتایا جائے کہ کن شرائط پر معاہدہ کیا گیا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیرخزانہ نے 100 دن کی تقریب میں جھوٹ بولا اور قوم کو دھوکہ دیا، قوم سے جھوٹ بولنے اوردھوکہ دہی پرعمران حکومت مستعفی ہو۔ ڈالر کی قدرمیں اضافے سے بدترین مہنگائی آئے گی، کٹے، مرغیوں اورانڈوں سے معیشت ٹھیک کرنے والے سے یہی توقع کی جاسکتی ہے، وقت اور حالات گواہی دے رہے ہیں کہ حکومت چلانا اورمسائل حل کرنا عمران حکومت کے بس کی بات نہیں۔ انڈے اور مرغی کی سرکار نہیں چلے گی۔ اس خبرکوبھی پڑھیں:  روپے کی بے قدری، ڈالرملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرجا پہنچا واضح رہے کہ انٹربینک میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالرتاریخ کی بلند ترین سطح 1...

العزیزیہ اسٹیل ریفرنس؛ استغاثہ کے دلائل پر نوازشریف کو وضاحت دینے سے روک دیا گیا

 اسلام آباد:  احتساب عدالت نے العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس کی سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر کے دلائل کے دوران نوازشریف کو وضاحت دینے سے روک دیا۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس کی سماعت کی، سماعت کے آغاز پر نوازشریف روسٹرم پر آگئے، انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ روسٹرم پر کھڑے ہو کر استغاثہ کے دلائل سننا چاہتے ہیں۔ عدالت نے انہیں روسٹرم پر کھڑے ہونے کی اجازت دے دی۔ دوران سماعت جب نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ قطری شہزادے نے پاکستان کی عدالتوں میں پیش ہوکر گواہی دینے سے انکار کیا تو نواز شریف نے کہا کہ یہ بات نہیں ہے، میں اس کی وضاحت کرنا چاہتا ہوں۔ عدالت نے پراسیکیوٹر کے دلائل کے دوران نوازشریف کو وضاحت دینے سے روک دیا، فاضل جج نے کہا کہ ضابطے کے مطابق پراسیکیوشن کے دلائل کے بعد آپ کے وکیل دلائل دیں گے، خواجہ حارث کے دلائل کے بعد ضرورت ہوئی تو آپ کو بھی سن لیں گے۔ The post العزیزیہ اسٹیل ریفرنس؛ استغاثہ کے دلائل پر نوازشریف کو وضاحت دینے سے روک دیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو ...

سپریم کورٹ نے علیمہ خان کی دبئی جائیداد کی تفصیلات طلب کرلیں

 اسلام آباد:  سپریم کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی دبئی جائیدادوں اور ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ کی تفصیلات طلب کر لیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں پاکستانیوں کے بیرون ملک اثاثوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ کے استفسار پر چیئرمین ایف بی آر نے عدالت کو بتایا کہ ایف بی آر نے کمیٹی بناکر 20 لوگوں کا جائزہ لیا ہے، چار لوگوں نے دبئی میں جائیداد تسلیم کی ہے، دو لوگ عدالتی حکم کے بعد ایف بی آر میں پیش نہیں ہوئے، 14 لوگوں نے جواب دیا لیکن ان کے جواب میں تضاد ہے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ وقار احمد کی 14 جائیدادیں دبئی میں ہیں لیکن انہوں ٹیکس 6 لاکھ روپے دیا، ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے سے قبل جائیداد کوتسلیم کرنا پڑتا ہے، کیا علیمہ خان کی دبئی میں جائیداد ہے؟، جس پر چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ علیمہ خان کی دبئی میں 6 پراپرٹیز ہیں۔ ایمنسٹی اسکیم کے تحت فائدہ لینے والوں کے نام صیغہ راز میں رکھے جاتے ہیں۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ جن جائیدادوں کی تفصیل مانگی وہ نہیں ملی، کس چیز کا صیغہ راز؟ کیا یہ آپ کی جائیداد ہے، کیا علیمہ خان نے ...

روپے کی بے قدری، ڈالرملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرجا پہنچا

 کراچی:  انٹربینک میں  پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالرتاریخ کی بلند ترین سطح 142 روپے پر پہنچ گیا ۔ انٹربینک مارکیٹ میں جمعے کوروپے کی نسبت ڈالرکی قدرمیں مزید 8 روپے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک امریکی ڈالرکی قدر 134 روپے سے 142 روپے تک جا پہنچی ہے۔ روپے کی قدرمیں کمی کے بعد غیرملکی قرضوں کے حجم میں 760 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ قرض کے اجرا کے لیے آئی ایم ایف کی شرائط میں روپے کی قدر میں مزید کمی سرفہرست ہے۔ اس کے علاوہ شرح سود میں 100 بیسس پوائنٹس اضافہ کے امکانات بھی ہیں۔ ڈالرکی بڑھتی ہوئی قدرسے ملک میں مہنگائی کا سیلاب امڈ آئے گا، روزمرہ استعمال کی ضروری درآمدی اشیا، پٹرول سمیت ہرشے کی قیمت بڑھ جائے گی جبکہ مقامی صنعتوں میں استعمال ہونے والے درآمدی خام مال کی قیمت بڑھنے سے پیداواری لاگت میں نمایاں اضافہ ہوجائے گا۔ دوسری جانب اسٹیٹ بینک آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا، اسٹیٹ بینک کا موجودہ پالیسی ریٹ 8.50 فیصد ہے جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف ہی کی تجاویز کی روشنی میں شرح سود میں 100...

خیبرپختونخوا اسمبلی میں بغیر اجازت تقریبات پر پابندی

پشاور:  اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے بغیراجازت تقریبات پر پابندی لگادی ہےاور اس حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کردیا ہے۔ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے این جی اوز سمیت نجی اداروں، خودمختار اور نیم مختار اداروں کی اسمبلی عمارت میں تقریبات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بغیر اجازت تقریبات پر پابندی لگادی ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق اسپیکر اسمبلی مشتاق غنی نے این جی اوز سمیت، نجی اداروں، خودمختار، نیم خودمختار اور دیگر تنظیموں کی جانب سے اسمبلی عمارت میں متواتر تقریبات کا نوٹس لیتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان تقریبات سے اسمبلی کا عملہ مصروف ہوجانے کے ساتھ اسمبلی سیکرٹریٹ کا کام بھی متاثر ہوتا ہے۔ The post خیبرپختونخوا اسمبلی میں بغیر اجازت تقریبات پر پابندی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2TSLo6G

جاپان کا حکیم سعید کی بیٹی سعدیہ راشد کیلیے سب سے بڑے سول ایوارڈ کا اعلان

پشاور:  جاپانی حکومت نے حکیم محمد سعید کی صاحبزادی سعدیہ راشد کیلیے سب سے بڑے سول ایوارڈکا اعلان کیا ہے۔ جاپانی حکومت نے سابق گورنر سندھ حکیم محمد سعید کی صاحبزادی معروف ماہر تعلیم اور پاک جاپان کلچر ایسوسی ایشن کی صدر محترمہ سعدیہ راشد کیلیے جاپان کے سب سے بڑے سول ایوارڈ’’ دی آرڈر آف رائزنگ سن گولڈ ریزو دنیک ریبن‘‘ کا اعلان کیا ہے۔ خیال رہے کہ یہ ایوارڈجاپان کے شہنشاہ کی جانب سے دو ممالک کے درمیان تعلقات اور جاپانی کلچر کے فروغ کی خدمات کے صلے میں دیا جاتا ہے۔ The post جاپان کا حکیم سعید کی بیٹی سعدیہ راشد کیلیے سب سے بڑے سول ایوارڈ کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2AyfMdF

یہ سنگاپور نہیں، حکومت کا 100 روزہ پلان سیاسی بات تھی، نعیم بخاری

ملتان:  سینئر وکیل و رہنما پی ٹی آئی نعیم بخاری نے کہا ہے کہ 100 روزہ پلان سیاسی بات تھی یہ سنگا پور نہیں بلکہ 22 کروڑ عوام کا ملک ہے۔ ہائیکورٹ ملتان کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر وکیل و رہنما پی ٹی آئی نعیم بخاری نے کہا ہے کہ 100 روز میں پی ٹی آئی حکومت نے جو کام کئے انہیں گنوایا نہیں جاسکتا، 100 روزہ پلان سیاسی بات تھی یہ سنگا پور نہیں بلکہ 22 کروڑ عوام کا ملک ہے۔ نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے علیحدہ صوبے کے حق میں ہوں، عوام کو صوبہ بننے کا انتظار کرنا چاہیے۔ The post یہ سنگاپور نہیں، حکومت کا 100 روزہ پلان سیاسی بات تھی، نعیم بخاری appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2TStwZP

ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد یوم پاکستان تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے

 اسلام آباد:  ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد 23 مارچ کو یوم پاکستان کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کو دورہ پاکستان کی باضابطہ دعوت دے دی گئی جب کہ وہ 23 مارچ کو یوم پاکستان کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ ملائیشین وزیراعظم کو دورے کی دعوت پاکستانی ہائی کمشنر نفیس زکریا نے پہنچائی۔ The post ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد یوم پاکستان تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ABfcfh

کراچی میں بدبخت بیٹے نے ضعیف باپ کو قتل کردیا

 کراچی:  رضویہ سوسائٹی میں بدبخت بیٹے نے باپ کو سوتے ہوئے تیز دھار آلے کے وار سے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ رضویہ کے علاقے گولیمار جہانگیر آباد جاوید اسپتال کے قریب واقع گھر سے ایک شخص کی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ ایس ایچ او نواز بروہی نے  بتایا کہ مقتول کی شناخت 50 سالہ جلیل کے نام سے ہوئی ہے جسے اس کے 15 سالہ بیٹے بلال نے سوتے ہوئے پیٹ پر تیز دھار آلے کے وار کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ انھوں نے بتایا کہ مقتول کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ملزم بلال گھر کا سب سے چھوٹا اور اپنے باپ کا لاڈلہ تھا جبکہ مقتول جلیل اس کی ہر خواہش پوری کرتا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ ملزم ذہنی مریض نہیں ، اہلخانہ اسے نفسیاتی قرار دے کر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم وہ قتل کرنے کی وجہ بتانے سے قاصر ہیں۔ پولیس ملزم کے دوستوں سے بھی اس کے بارے میں معلومات کر رہی ہے۔ دریں اثنا ڈیفنس فیز 8 میں واقع بلڈنگ سے گر کر محنت کش جاں بحق ہوگیا۔ ایس ایچ او غزالہ نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 22 سالہ شمریز کے نام سے ...

یوٹرن حکمت نہیں بے غیرتی ہوتی ہے، مولانا فضل الرحمن

پشاور:  جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ یوٹرن حکمت نہیں بے غیرتی ہوتی ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ جس یوٹرن کے بارے میں وضاحتیں پیش کی جا رہی ہیں اسے ہم بے غیرتی کہتے ہیں۔ چور راستے سے اقتدار میں آنے والے اسٹیبلشمنٹ کی بیساکھیوں پر چل رہے ہیں جنھیں ہم کسی بھی طور تسلیم کرنے کیلیے تیار نہیں، اس لیے وہ خود اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے اقتدار چھوڑ دیں۔ سربراہ جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ فاٹا کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کیلیے جلد گرینڈ قبائلی جرگہ بلا رہے ہیں جس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا، گھریلو تشدد کی روک تھام سمیت مغرب کی جانب سے ہم پر مسلط کی جانے والی ہر قسم کی قانون سازی کا راستہ زبردستی روکیں گے ۔ The post یوٹرن حکمت نہیں بے غیرتی ہوتی ہے، مولانا فضل الرحمن appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2rlsTLn

تھکن کا شکار مجرم چوری کے دوران سونے کے بعد گرفتار

 ماسکو:  روس میں ایک چور واردات کی نیت سے دفتر میں گھسا، رقم اٹھائی اور کچھ دیر کے لیے آرام دہ کرسی پر بیٹھ کر سوگیا لیکن یہ عمل اسے مہنگا پڑا اور وہ گرفتار ہوگیا۔ 20 نومبر کو 36 سالہ شخص روسی شہر اورنبرگ کے علاقے میں رات کے وقت ایک دفتر میں داخل ہوا جس کے پاس کٹر، ہتھوڑی، چابیاں اور اسکرو ڈرائیور تھے۔ اس نے عمارت میں ایک کے بعد ایک کئی دفاتر کے تالے توڑے اور ہرجگہ اس نے قیمتی سامان اور رقم تیار کی۔ ایک یا کچھ دفاتر سے اس نے کل 2100 ڈالر جمع کیے لیکن اس کے بعد اس نے اپنے آلات واردات میز پر رکھے اور آرام دہ کرسی پر بیٹھ کر سوگیا اور اپنی ہی بے وقوفی کے باعث انتہائی آسانی کے ساتھ اس وقت دھرلیا گیا جب پولیس نے دفتر پہنچ کر اسے جگایا اور پکڑلیا۔ پولیس کے مطابق شہر میں چوری کی واردات میں کئی سی سی ٹی وی فوٹیجز میں اس شخص کو دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس کے مطابق مجرم ایک پیشہ ور چور ہے جو پولیس کو کئی مقدمات میں مطلوب تھا۔ The post تھکن کا شکار مجرم چوری کے دوران سونے کے بعد گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب https://ift.tt/2zuRml...

کئی علاقوں میں سڑکیں تباہ؛ دھول مٹی اڑنے سے سانس و آنکھوں کے امراض میں اضافہ

 کراچی:  شہر کے کئی علاقوں کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے باعث دھول مٹی سے گاڑی چلانے والوں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جب کہ دھول مٹی سے سانس اور آنکھوں کے امراض میں اضافہ ہورہاہے۔ کراچی کے علاقے لیاری، کورنگی، ملیر سرجانی ٹاؤن، کیماڑی ،بلدیہ ٹاؤن ،کھارادر ،گلزار ہجری نیوکراچی ،4K چورنگی کے اطراف کا علاقہ ،گلشن اقبال ودیگرعلاقوں کی کئی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ،دھول مٹی سے شہریوں کی زند گی اجیر ن ہو گئی دکانداروں کو کاروبار میں مشکلات کا سامنا ہے۔ رات کے اوقات میں اندھیرے کی وجہ سے اسٹریٹ کرائم عروج پر ہے، گلشن اقبال میں بلدیہ شرقی کے چیئرمین معید انور تمام نا گفتہ بے صورتحال پر پر اسرا ر خا مو شی اختیار کیے ہوئے ہیں، بلد یہ شرقی کا پو ش علا قہ گلشن اقبال بلاک 13 ڈی ، 13 ڈی ون ، 13 ڈی ٹو اور 13 ڈی تھری انتہا ئی زبوں حالی کیا شکار ہے،تمام سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار جگہ جگہ بڑے بڑے گڑھے پڑے ہو ئے ہیں۔ گلشن اقبال کا متاثرہ علا قہ جنگ زدہ صورتحال کا نمونہ پیش کررہا ہے ،سڑکیں ٹو ٹ پھو ٹ کی وجہ سے دھول مٹی سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہوکررہے گئی ہے ،ضیا کا لونی سے بلوچ...

رکشے میں ہیروئن سپلائی کرنے والے میاں بیوی عائشہ منزل سے گرفتار

 کراچی:  رکشے میں ہیروئن سپلائی کرنے والے میاں بیوی کوگرفتارکر کے قبضے سے آدھا کلوہیروئن برآمدکرلی گئی۔ ایس ایس پی ضلع وسطی عارف اسلم راؤ نے بتایا کہ گرفتار جوڑے نے ہیروئن کی سپلائی کیلیے رکشا خرید رکھا تھا، ملزمہ پاخندہ مسافر بن کر رکشا میں آتی اور واٹر پمپ پر ہیروئن سپلائی کرتی تھی، وومن ویسٹ زون پولیس نے عائشہ منزل پر کارروائی کرتے ہوئے جوڑے کو گرفتارکیا، رکشا ڈرائیور ایوب ملزمہ پاخندہ کا شوہر ہے۔ عارف اسلم راؤ نے بتایا کہ گرفتار جوڑے کے قبضے سے موبائل فون، دیگرسامان برآمد کیا گیا ہے،میاں بیوی وہ افغان کیمپ میں رہتے ہیں،ایس ایچ او وومن تھانہ عظمیٰ خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ The post رکشے میں ہیروئن سپلائی کرنے والے میاں بیوی عائشہ منزل سے گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2AynqoD

پاک چین تعلقات پر کتاب ”آپ اور ہم“ کا اردو ایڈیشن شائع

اسلام آباد:  ایکسپریس میڈیا گروپ اور چینی سفارت خانہ کے زیر اہتمام پاکستان میں چین کے سابق سفیر لی شولِن اور تانگ مِنگ شنگ نے پاک چین تعلقات پر لکھی گئی اپنی کتاب کا اردو ایڈیشن ”آپ اور ہم“ شائع کردیا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی قونصلیٹ پر حملہ سی پیک پر حملہ ہے، پاک چین تعلق دشمن کو کھٹکتا ہے، سی پیک مستقبل ہے، ہمیں چین سے دوستی پر فخر ہے، سی پیک لوگوں کو متحد کرے گا، پاکستان میں تمام سیاسی جماعتیں سی پیک کی حمایت کرتی ہیں، سی پیک بہتر مستقبل کی ضمانت ہے اور یہ خطے کو جوڑے گا،پاک چین دوستی سدا بہار ہے۔ مشاہد حسین سید نے کتاب کا اردو ایڈیشن شائع کرنے پر ایکسپریس میڈیا گروپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کتاب دونوں ممالک کے لوگوں کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہوگی۔ چین کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن ژالی ےان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملہ عسکریت پسندوں نے نہیں بلکہ دہشت گردوں نے کیا، دہشت گردوں نے پاکستان اور چین کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کی لیکن دونوں ملکوں کی...

عراق میں 200 سال پرانا بازار نذر آتش، 1 ارب ڈالر کا نقصان

بغداد:  عراقی شہر کرکوک میں واقع تاریخی بازار القیصریہ میں بہت بڑے پیمانے پر آگ لگنے کا واقعہ پش آیا ہے  جس کے باعث  365 دکانیں اور 22 گودام جل کر راکھ ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے مشہور شہر کرکوک گورنری میں قائم تاریخی بازار القیصریہ جل کر خاکستر ہوگیا، اس آتشزدگی کے نتیجے میں تقریباً ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ بازار میں موجود جیولری مارکیٹ کی یونین کے چیئرمین حقی اسماعیل نے بتایا ہے کہ بازار میں قائم 365 دکانیں اور 22 گودام جل کر راکھ ہوئے اور آگ کے نتیجے میں ایک ارب ڈالر کے ہیرے جواہرات، سونا چاندی، نقدی اور دیگرسامان جل گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تاریخی بازارکو منظم منصوبے کے تحت آگ لگائی گئی، اس کا مقصد تاریخی اور ثقافتی اہمیت کے حامل بازار سے کرکوک کو محروم کرنا ہے۔ کرکوک کے گورنر راکان سعید الجبوری کے مطابق نذر آتش ہونے والا  القیصریہ بازار 1805ء میں خلافت عثمانیہ کے دور میں ‌قائم کیا گیا تھا، یہ ایک تاریخی ورثہ اور کرکوک کی ثقافتی اور تہذیب کی علامت تھا جسے شرپسند عناصر نے غیرمعمولی نقصان پہنچایا ہے۔ بازار  کے ن...

جارجیا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون صدر منتخب

تبلسی:  جارجیا کے عوام نے صدارتی انتخابات میں پہلی بار ایک خاتون سالومے زور بیشویلی کو صدر منتخب کرلیا ہے جن کا تعلق حکمراں جماعت سے ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق  جارجیا کے الیکشن کمیشن نے بدھ کے روز ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی مکمل کرنے کے بعد اعلان کیا کہ سالومے زور بیشویلی قریباً 59 فیصد ووٹ حاصل کرکے صدارتی انتخاب جیت گئی ہیں جب کہ ان کے مدمقابل حزب اختلاف کے امیدوار قریباً 40 فیصد ووٹ حاصل کرسکے۔ صدارتی انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے والی سالومے زور بیشویلی نے ملک کی پہلی خاتون صدر بننے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے وہ  16 دسمبر کو منصب کا حلف اٹھائیں گی۔ سالومے زور بیشویلی بطور سفارت کار بھی ذمہ داریاں ادا کرچکی ہیں اور حکمران جماعت نے ان کی ذہانت اور صلاحیتوں کے سبب ملک کے اہم ترین عہدے کے لیے اپنا امیدوار نامزد کیا تھا۔ دوسری جانب ہارنے والے امیدوار نے الیکشن میں بے ضابطگیوں کا الزام عائد کیا ہے اور حزب اختلاف کی 11 جماعتوں پر مشتمل اتحاد نے نتائج پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ The post جارجیا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون صدر منتخب appeared first on ایکس...

جعلی پولیس افسر بن کر لڑکیوں سے دوستی کرنے والا گرفتار

جکارتا:  انڈونیشیا میں پولیس نے ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا جو جعلی پولیس یونیفارم پہن کر اور جعلی پستول کے ساتھ سڑکوں پر گشت کرکے خواتین سے دوستی بڑھاتا تھا۔ 21 سالہ ایری سپتیان پرتما کا تعلق جنوبی سماٹرا کے شہر پالمبینگ سے ہے اور وہ جعلی پولیس افسر کا روپ دھار کر نقلی پستول کے ساتھ گشت کرتا تھا جس کے لیے اس نے اپنے گھر پر ہی وردی تیار کی تھی جو حقیقی وردی سے انتہائی قریب تر تھی۔ وردی دیکھ کر لوگ اس سے مرعوب ہونے لگتے۔ اس نے اپنے بیج پر ’ڈاکٹر جولیان سپوترا‘ کا نام لکھا اور ہر ایک سے کہتا رہا کہ وہ پولیس فارنزک ڈپارٹمنٹ سے تعلق رکھتا ہے۔ اس نے اپنی باتوں اور برتاؤ سے خواتین کو مرعوب کرنا شروع کردیا اور پھر ان سے ملاقاتیں شروع کردیں اور صرف چند ماہ میں اس نے 10 خواتین کو شیشے میں اتارلیا۔ وہ کرائے پر حاصل کی گئی مہنگی گاڑیوں میں خواتین کو سیر پر لے جاتا، اس نے تقریباً ہر لڑکی سے شادی کا وعدہ کیا اور کئی خواتین سے قربت کے تعلقات بھی قائم کرلیے تھے۔ پولیس نے ملزم کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ ایک لڑکی سے ملنے کی تیاری کر رہا تھا۔ ملزی ایری نے پولیس کو بتایا کہ ’میں جن...

باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق

باجوڑ:   ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں دو افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق باجوڑ کی تحصیل خار کے نواحی علاقے عنایت کلے میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں دو افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دھماکا اس قدر شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور متعدد گاڑیاں اور دکانیں تباہ ہوگئیں۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور سیکیورٹی فورسز کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور لاشوں و زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ The post باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2QvYt70

کشمیری تنہا نہیں ہم ان کے ساتھ ہیں، وزیرخارجہ

اسلام آباد:  وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم کشمیر کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے، کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہے اور نئی رپورٹوں کو سامنے رکھ کر اس سال پاکستان اور کشمیر کا جھنڈا لیے کشمیر ڈے منائیں گے۔ اسلام آباد میں حکومت کی 100 روزہ کارکردگی پر خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت ملی تو ہمیں تنہائی میں ڈالنے کی سازش کی گئی، گزشتہ 5 سال میں ساڑھے 4 سال پاکستان کا مقدمہ پیش کرنے کیلیے وکیل ہی نہ تھا، ہم نے فیصلہ کیا کہ دفترخارجہ کو زیادہ متحرک کریں گے، ہم مزید غلامی کا طوق پہننے کو تیار نہیں لیکن اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خطے میں امن ہماری ضرورت ہے کیوں کہ ملک میں سرمایہ کاری لانے کے لیے امن کا ہونا ضروری ہے، امن کے لیے افغانستان اور بھارت کے ساتھ تعلقات ضروری ہیں، بھارت سے اتار چڑھاؤ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں لیکن بھارت امن کے لیے ایک قدم بڑھے ہم دو قدم بڑھانے پر تیار ہیں جب کہ افغانستان کو پاکستان کی کسی پالیسی پر اعتراض ہے تو اب بات کرنے کیلیے ایک میکنزم موجود ہے۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ گزشتہ حکومت ...

قوم کی بہتری کے لیے یوٹرن لینے کیلیے تیار ہیں، اسد عمر

اسلام آباد:  وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ قوم کی بہتری کے لیے یوٹرن لینا ہو تو وزیراعظم یوٹرن لینے کیلیے تیار ہیں۔ اسلام آباد میں حکومت کی 100 روزہ کارکردگی پر خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ مشکلات ضرور ہیں لیکن وزیراعظم عمران خان کے وژن پر آگے بڑھ رہے ہیں جب حکومت ملی تو بجٹ خسارہ 2300 ارب ڈالر تھا، پہلے تین ماہ میں 9 ارب ڈالر خسارہ تھا جب کہ گزشتہ حکومت میں ماہانہ دوارب ڈالر کا بیرونی خسارہ ہورہا تھا جو اب ایک ارب ڈالر ہوگیا ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ قوم کی بہتری کے لیے یوٹرن لینا ہو تو وزیراعظم یوٹرن لینے کیلیے تیار ہیں لیکن جب اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کہتے ہیں کہ فلاں کا پیٹ پھاڑ کرپیسا نکالوں گا، سڑکوں پر گھسیٹوں گا اور پھر انہیں بھائی کہہ دینا یوٹرن نہیں بلکہ اپنی چوری بچانے کے لیے ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم آئی ایم ایف کے پیچھے نہیں چھپیں گے، آئی ایم ایف سے جو بھی معاہدہ ہوگا قوم کے سامنے لائیں گے، وسیلہ تعلیم اور صحت کارڈ کا دائرہ پورے پاکستان میں لے کر جائیں گے جب کہ ہم نے عام آدمی پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا ، صرف امیروں پر ٹیکس لگا...

کرتارپور راہداری سے پاکستان اور بھارت میں امن آئے گا، نوجوت سدھو

 لاہور:  سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا ہے کہ کرتار پور راہداری کا کھلنا ایک سال میں 100 سال کی ترقی کے مترادف ہے اور اس سے دونوں ممالک میں امن آئے گا۔ بھارت روانگی کے موقع پر واہگہ بارڈر پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ کرتارپور راہداری کھلنے سے بہت سے دروازے کھلیں گی، وزیراعظم عمران خان نے برسوں کا کام 3 ماہ میں مکمل کیا، صرف کرتارپور راہداری نہیں بلکہ پاکستان نے پارس کو چھولیا ہے۔ راہداری کا کھلنا ایک سال میں 100 سال کی ترقی کے مترادف ہے، دونوں پنجاب کا آپس میں جڑنا ایک نعمت ہے جب کہ اس سے دونوں ممالک میں امن آئے گا۔ اس خبر کو بھی پڑھیں :  وزیراعظم نے کرتار پور کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھ دیا بھارت روانگی سے قبل سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو پاکستانی بازاروں میں نکل پڑے اور شاپنگ کے لیے مختلف دکانوں کا رخ کیا، نوجوت سدھو نے من پسند سنہری تلے والے جوتے خریدے جب کہ پاکستانی دکاندار نوجوت سندھو پر محبت نچھاور کرنے میں پیش پیش تھے۔ The post کرتارپور راہداری سے پاکستان اور بھارت میں امن آئے گا، نوجوت سدھو appeared first on ...

حکومت کے 100 دن ملک کیلیے بدنامی اورشرمندگی کے دن تھے، مریم اورنگزیب

 لاہور:  ترجمان (ن) لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت کے اولین 100 دن ملک کے لیے کیلیے بدنامی اورشرمندگی کے دن تھے۔ تحریک انصاف کی حکومت کے اولین 100 دن کی کارکردگی پر رد عمل دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومتی وزرا میں جھوٹ بولنے کا سخت مقابلہ جاری ہے، جو وزیر سب سے بڑا جھوٹ بولے گا، وہ عمران خان سے سب سے بڑا میڈل لے گا، عوام حکومت کی 100 دن کی کارکردگی جاننے کیلیے گوگل پر تلاش جاری رکھیں۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت کے اولین 100 دن ملک کیلیے بدنامی اورشرمندگی کے دن تھے، حکومت کو اپنے 100 دن کی کارکردگی دکھانے کے لیے ہمارے منصوبوں کا سہارا لینا پڑرہا ہے، عمران خان کے جھوٹ اور ناکامی کے’سچ‘ کو چھپانے کے لیے 100 ’جھوٹ‘ گھڑے جارہے ہیں۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ حکومت نے سرکاری خرچ پر اپنے جھوٹ کی تشہیر شروع کردی ہے، حکومت کو ’ہم مصروف تھے‘ کی جگہ ’ہم نالائق ہیں‘ کا اشتہار دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے 100 دن عوام کے لیے 100 اذیت ناک دن تھے، مسلم لیگ (ن) 100 دن کی حکومتی نااہلی، جھوٹ، ناکامیوں اور ’یوٹرنز‘ پر جلد حقائق نام...

پنجاب میں خاتون خودکش بمبار کے داخلے کی اطلاع پر سیکیورٹی ہائی الرٹ

 لاہور:  پنجاب بھر میں دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم  جاری کیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے اسپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی سمیت تمام سیکیورٹی اداروں کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں پنجاب بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم  جاری کیا گیا ہے۔ مراسلہ کے مطابق کالعدم بے ایل اے کی خاتون خودکش بمبار کراچی میں چینی قونصل خانے کی طرح حملہ کرسکتی ہے لہذا حساس تنصیبات سمیت حساس عمارتوں پر سکیورٹی کے فول پروف اقدامات کیے جائیں۔ اس خبر کو بھی پڑھیں :  چینی قونصل خانے پرحملہ ناکام  واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کلفٹن میں پولیس اور سیکیورٹی اہل کاروں نے چینی قونصل خانے پر حملے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک جب کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 اہل کار اور 2 شہری شہید ہوگئےتھے۔ The post پنجاب میں خاتون خودکش بمبار کے داخلے کی اطلاع پر سیکیورٹی ہائی الرٹ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2DQo5oy

حکومت نے پہلے 100 روز میں بھرپور کام کیا، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت نے پہلے سو روز میں مالی مشکلات پر قابو پاتے ہوئے بھر پور کام کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حکومتی کارکردگی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پہلے سو روز میں بھر پور کام کیا ہے، مالی مشکالات پر قابو پا لیا ہے جب کہ کابینہ پاکستان کو آگے لے کر جانے کے لیے ایسے ہی محنت جاری رکھے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کی سمت طے کر دی ہے، پاکستان کی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، کرتار پور سرحد کھول کر ہم نے پرامن ملک ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ The post حکومت نے پہلے 100 روز میں بھرپور کام کیا، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SktHvj

آئی جی اسلام آباد تبدیلی؛ جے آئی ٹی نے اعظم سواتی کو ذمہ دار قرار دے دیا

اسلام آباد:  آئی جی اسلام آباد جان محمد کی تبدیلی سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم پر تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اعظم سواتی کو ذمہ دار قرار دے دیا ہے۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں آئی جی اسلام آباد جان محمد تبادلہ کیس کی سماعت ہوئی جس میں 5 جلدوں پر مشتمل جے آئی ٹی رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اعظم سواتی کا موقف مسترد کرتے ہوئے کہا گیا کہ اعظم سواتی نے غلط بیانی کی، ان کے لئے خصوصی رویہ اپنایا گیا ہے اور انہوں نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔ جب کہ پولیس نے وقوعہ کے بعد آغاز سے ہی درست انداز میں تحقیقات نہیں کیں، پولیس نے نیاز محمد کے ساتھ لڑائی کے دوران وفاقی وزیر کو خصوصی ترجیح دی۔ اس خبرکوبھی پڑھیں:  اعظم سواتی کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نوٹس کر دیتے ہیں رپورٹ میں مزید کہا گیا متاثرہ فیملی کے نیاز محمد نے بتایا کہ جرگہ کے دباؤ پر راضی نامہ کیا گیا، بطور پشتون وہ جرگے کو انکار نہیں کرسکتا تھا، راضی نامے کے بعد اعظم سواتی کی اہلیہ متاثرہ فیملی کی خواتین کے لئے ک...

کوہستان وڈیو اسکینڈل؛ 5 لڑکیوں کے قتل کے الزام میں 4 افراد گرفتار

ایبٹ آباد:  پولیس نے کوہستان وڈیو اسکینڈل میں جرگے کے حکم پر 5 لڑکیوں کو قتل کرنے والے 4 افراد کو گرفتار کرکے عدالت کے روبرو پیش کردیا ہے .    2012 میں کوہستان کے ایک نوجوان نے الزام عائد کیا تھا کہ ان کے 2 چھوٹے بھائیوں نے شادی کی ایک تقریب کے دوران رقص کیا جس پر وہاں موجود خواتین نے تالیاں بجائیں۔ موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیو بعد میں مقامی افراد کے ہاتھ لگ گئی، جس پر جرگے نے ویڈیو میں نظر آنے والی پانچوں لڑکیوں کے قتل کا حکم جاری کیا، جرگے کےحکم پر عمل کیا گیا اور پانچوں لڑکیوں کو قتل کردیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کو قتل کرنے والے چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت عمر خان، سفیر، سرفراز اورسائپر کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف 202، 201، 419، 420، اور 364 دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کا مقامی عدالت سے8 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔ The post کوہستان وڈیو اسکینڈل؛ 5 لڑکیوں کے قتل کے الزام میں 4 افراد گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ra4Vm9

پی ٹی وی کرپشن کیس؛ شاہد مسعود جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل

اسلام آباد:  عدالت نے پی ٹی وی کرپشن کیس میں اینکر پرسن شاہد مسعود کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے پی ٹی وی کرپشن کیس میں زیر حراست شاہد مسعود کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ڈیوٹی جج انعام اللہ کے روبرو پیش کیا۔ ایف آئی اے نے سابق ایم ڈی پی ٹی وی شاہد مسعود کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ شاہد مسعود نے کرکٹ میچز دکھانے کے لیے کیٹرنگ کا بزنس کرنے والی کمپنی سے معاہدے کی منظوری دی، جعلی کمپنی کو 3 کروڑ  70 لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی۔ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے اس لئے ملزم کے ریمانڈ میں مزید اضافہ کیا جائے۔ پی ٹی وی کے وکیل نے دلائل دیے کہ دو شریک ملزمان کاشف ربانی اور روشن مصطفیٰ اب تک مجموعی طور پر 2 کروڑ 9 لاکھ روپے واپس کر چکے ہیں۔ عدالت نے مزید ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے شاہد مسعود کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ شاہد مسعود پر کیٹرنگ اور دیگوں کا کاروبار کرنے والی کمپنی کے ساتھ کرکٹ میچز کے نشریاتی حقوق کے معاہدے کی منظوری دینے کا الزام ہے۔ T...

سرکاری اشتہارات میں سیاسی تصاویر؛ وزیراعلیٰ سندھ کو ادائیگی کا حکم

 اسلام آباد:  سپریم کورٹ نے سرکاری اشتہارات میں سیاسی تصاویر پر وزیراعلیٰ سندھ کو ان اشتہارات پیسے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ میں سرکاری اشتہارات میں سیاسی عہدیداروں کی تصاویر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ خیبر پختون خوا اور سندھ نے اشتہارات کی رپورٹس جمع کروا دی ہیں۔  جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ سندھ میں 14 لاکھ 6 ہزار روپے خرچ کئے گئے ہیں۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ یہ پیسے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ دیں گے یا ان کی جماعت پیپلز پارٹی، فیصلہ کریں یہ پیسے کس نے دینے ہیں، پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے تو پیسے اپنی جیب سے دیئے تھے۔ عدالت نے وزیر اعلی سندھ کو پندرہ روز میں پیسے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ کے پی کے حکومت نے جو اشتہار دیئے تھے ان کا کوئی خرچہ نہیں دیا گیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ رپورٹ میں تو وزیر اعلی کے پیغام کا اشتہار ہے، کل پرویز خٹک کو بلا لیتے ہیں، سیکرٹری اطلاعات عدالت کو گمراہ کر رہے ہیں۔ سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ ایک اشتہار میں وزیراعلی کی تصویر ہونے پرادائیگی روک لی گئی، رقم کی ذمہ داری کا فیصل...

سندھ ہائیکورٹ؛ لاپتا شہری کی اہلیہ نے دھمکیوں پر درخواست واپس لے لی

 کراچی:  لاپتا شہری کی اہلیہ نے دھمکیوں اور دباؤ پر شوہر کی بازیابی کی درخواست واپس لے لی۔ سندھ ہائیکورٹ میں شہری محمود اعظم قاسمی کی گمشدگی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ محمود اعظم قاسمی کی اہلیہ نے عدالت سے کہا کہ وہ درخواست واپس لینا چاہتی ہیں، پرائیویٹ نمبر سے نامعلوم افراد  درخواست واپس لینے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔ خاتون نے کہا کہ فون پر کہا گیا کہ درخواست واپس لے لو ورنہ شوہر کو نہیں چھوڑیں گے، خدا کے لیے میرا کیس مزید نا چلائیں، آپ نے کیس چلایا تو میرا شوہر واپس نہیں آئے گا، شوہر نو ماہ سے لاپتا ہے، اس کی جان کو خطرہ ہے۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے پوچھا کہ جس نمبر سے کال آئی آپ نے وہ نوٹ کیا؟۔ خاتون نے کہا کہ موبائل فون پر پرائیویٹ نمبر نظر ہی نہیں آتا، درخواست واپس لیتی ہوں اگر شوہر کو نا چھوڑا گیا تو میں عدالت کے سامنے احتجاج کروں گی۔ ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ درخواست کو عارضی طور پر نمٹا دیتے ہیں اگر ضرورت پڑی تو دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کردیں گے۔ The post سندھ ہائیکورٹ؛ لاپتا شہری کی اہلیہ نے دھمکیوں پر درخواست واپس لے لی appeared first on ایکسپریس اردو...

اعظم سواتی کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نوٹس کر دیتے ہیں، چیف جسٹس

 اسلام آباد:  چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ اعظم سواتی کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نوٹس کر دیتے ہیں۔ سپریم کورٹ میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اعظم سواتی کے خلاف از خود نوٹس کی سماعت ہوئی۔ اعظم سواتی کے وکیل علی ظفر نے عدالت میں پیش ہوکر کہا کہ میں نے ابھی تک جے آئی ٹی رپورٹس نہیں دیکھیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کیس میں بنیادی سوال تو دھونس دھاندلی کا تھا، جے آئی ٹی کو پوچھنا تھا کہ پرچہ درج ہو سکتا ہے یا نہیں۔ اس خبر کو بھی پڑھیں :  وفاقی وزیراعظم سواتی کا فون اٹینڈ نہ کرنے پر آئی جی اسلام آباد کو ہٹا دیا گیا عدالت میں اعظم سواتی سے متعلق جے آئی ٹی رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ میں اعظم سواتی کا موقف مسترد کرتے ہوئے کہا گیا کہ اعظم سواتی نے غلط بیانی کی، ان کے لئے خصوصی رویہ اپنایا گیا ہے اور انہوں نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نوٹس کر دیتے ہیں، ہم اعظم سواتی کے خلاف چارج فریم کرتے ہیں، وہ اپنا جواب جمع کرادیں۔ چیف جسٹس نے پوچھا کہ کتنے ایکڑ پر اعظم سواتی نے قبضہ کر رکھا ہے؟۔ وکیل علی ظفر نے اعظم سواتی ب...