Skip to main content

لاڈلے نے کھیلنے کو چاند مانگا تو اسے پورا ملک دے دیا گیا، بلاول بھٹو

سکھر: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان ایسا لاڈلا ہےجوچوری کرتاہے اور سینہ زوری بھی کرتاہے یہ وہ لاڈلا ہے جس نے کھیلنے کو چاند مانگا اور اس کو ملک دے دیا گیا۔

سکھر میں پیپلزپارٹی کے 51ویں یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملکی تاریخ میں موجودہ حکومت کا گراف اتنی تیزی سے نیچے آیا کہ  100 دنوں میں لوگوں کا اعتماد اٹھ گیا، عمران خان نے 100 دنوں میں یوٹرن لینے کے سوا کچھ نہیں کیا،  عمران خان نے ہر بات پر یوٹرن لیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے احتساب کے نام پر انتقام کا بازار گرم کیا، احتساب کے نام پر سیاسی مخالفین کو بدنام کیا گیا اور خیبرپختونخوا میں  احتساب کمیشن  ختم کردیا، اس حکومت نے مقدمات کا سامنا کرنے والوں کو وزیر بنا دیا اور ایک اور نااہل سزا یافتہ شخص وزیراعظم کے اختیارات استعمال کررہا ہے جس نے لوگوں کو لوٹا اور زمینیں چھینیں اسے تجاوزات کے خلاف کارروائی کا اختیار دے دیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ تحریک انصاف نے اداروں کو غیر سیاسی کرنے کی بات کی لیکن گائے کے مقدمے میں آئی جی اسلام آباد کو گھر بھیج دیا جب  آ پ سیاسی مداخلت میں مصروف تھےاس وقت ایس پی شہید طاہر داوڑ کو اسلام آباد سے اغوا کرلیا گیا اور ان کی مسخ شدہ لاش افغانستان سے ملی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ  موجودہ حکومت نے جنوبی پنجاب صوبے بنانے کے معاملے پر بھی یوٹرن لیا،100دنوں میں جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے  لیے کچھ نہیں کیاگیا، صوبے کا وعدہ جھوٹ نکلا تاہم پیپلزپارٹی  اس خواب کی تعبیر تک جدوجہد جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ملک کو ون یونٹ بنانا چاہتے ہیں، پہلے بھی ون یونٹ سے ملک کو نقصان ہوا اور اب  پھر وفاق  اور  اٹھارویں ترمیم پر حملہ  کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اگر فیڈریشن اور اٹھارویں ترمیم کو ضرب لگانے کی کوشش کی گئی تو  اسے ناکام بنادیں گے۔

بلاول بھٹوزرداری نے لاپتہ افراد کی بازیابی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے اب تک کتنے بلوچ بھائیوں کو بازیاب کرایاگیا  ،اختر مینگل کے چھ نکات کا کیا ہوا جب اخترمینگل جانتے ہیں کہ عمران خان لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کے لیے یوٹرن لیں گے تو وہ اب تک اس حکومت کے اتحادی کیوں ہیں؟

کراچی کے موجودہ حالات پر بلاول بھٹو نے کہا کہ کہاں گیا کراچی پیکیج، کہاں گیا کراچی کاپانی ؟ تجاوزات کے نام پر لاکھوں لوگوں کو بے روزگار اور بے گھر کردیا پھر بھی کراچی میں پتنگ اور بلا بھائی بھائی ہیں۔

The post لاڈلے نے کھیلنے کو چاند مانگا تو اسے پورا ملک دے دیا گیا، بلاول بھٹو appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2RoovGI

Popular posts from this blog

ملیے جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور سے

ٹوکیو:  بہت بڑا ٹریلر یا ٹرک عموماً مرد حضرات ہی چلاتے ہیں لیکن جاپان میں 24 سالہ خوبرو لڑکی بڑی مہارت سے یہ ٹرک چلاتی ہے اور اس کا حسن دیکھ کر لوگ اسے سراہتے ہیں تاہم وہ چاہتی ہے کہ لڑکیاں بھی اس شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں۔ رائنو ساساکی جاپانی علاقے کوچی میں رہتی ہے اور 7 سال قبل اس کے ٹرک ڈرائیور والد شدید بیمار ہوگئے جس کے بعد رائنو نے سیکڑوں میل دور اکیلے ٹرک چلانے میں والد کی مددگار بننے کا فیصلہ کیا۔ 21 سال کی عمر میں رائنو نے رقص کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی لی۔ رائنو اب ٹرک میں اپنے والد کے ساتھ سفر کرتی ہے اور ان سے ٹرک ڈرائیونگ کے گُر بھی سیکھتی رہتی ہے۔ اس کے حسن اور ہمت کی بنا پر فیس بک، ٹویٹر اور انسٹا گرام پر ہزاروں لوگ رائنو کے فالوورز بن چکے ہیں اور اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اب رائنو کو جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور کے نام سے بھی پکارا جارہا ہے۔ رائنو کو ٹرک چلاتے ہوئے 7 برس ہوگئے ہیں لیکن اب تک اس کی جسامت کے مطابق یونیفارم نہیں مل سکا کیونکہ جیکٹ، پینٹ اور دستانے وغیرہ سب مردوں کے لیے تیار کیے جاتے ہیں۔ وہ مست...

ملک میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

 لاہور:  پاکستان کے بیشتر علاقوں میں گدھ کو نایاب ہوئے کئی برس گزر گئے مگر چولستان اورمکران کے ساحلی علاقوں میں یورپی گرفن اورمصری نسل کے گدھ دیکھے گئے ہیں ، محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے مختلف خطوں میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کی طرف سے سوشل میڈیا پر مصری نسل اور یورپی گرفن نسل کے گدھوں کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ پنجاب وائلڈ لائف کے ڈائریکٹر محمد نعیم بھٹی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں چولستان اور رحیم یارخان کے علاقوں میں گدھ دیکھے گئے ہیں اور ان کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سندھ کے ضلع تھرپارکر میں بھی چند مقامات پر سفید اور بھورے مصری گدھ نظر آتے ہیں جن کی نسل دنیا بھر میں خطرے سے دوچار ہے۔ مصری گدھ نسبتاً چھوٹی جسامت کے ہوتے ہیں جبکہ بلوچستان میں مکران کی ساحلی پٹی کے علاقے میں بھی مصری اوریورپی گرفن گدھ دیکھے جاسکتے ہیں۔ ضلع ننگرپارکرمیں لمبی چونج والے گدھ اور سفید پشت والے گدھ بھی موجود ہیں تاہم ان کی تعداد خاصی کم ہے، سفید پشت والے گدھوں کی چھانگامانگا میں بنائے...

اردو اوربرصغیر کی دیگرزبانوں میں پودوں، سبزیوں اور پھلوں کے مشترک نام

زباں فہمی کالم نمبر53 (آخری حصہ) اسی کالم کی پچھلی قسط میں لہسن کے عربی نام، تُوم کے براہوئی میں جُوں کے تُوں استعمال ہونے کی بات ہوئی تو یہ ذکر رہ گیا کہ اس اتفاق کا پس منظر بہت حیران کُن ہے۔ موئن جودَڑو، ہڑپہ اور (ان دونوں سے زیادہ قدیم) مہرگڑھ کے آثار کی زبان پڑھنے میں کامیابی حاصل کرنے والے ماہرِلسانیات ابوالجلال ندوی مرحوم نے انکشاف کیا تھا کہ یہ کوئی اور زبان نہیں، بلکہ عربی کی ابتدائی شکل ہے جوکسی باقاعدہ رسم الخط کی ایجاد سے قبل، تصویری انداز میں تحریر کی جاتی تھی۔ مہابھارت کے عہد تک خطۂ ہند میں عربی بولی جاتی تھی (بحوالہ ’’ہند و عرب کے تعلقات‘‘ از علامہ سید سلیمان ندوی بحوالہ ستیارتھ پرکاش، منقولہ در مضمون ’سندھی مُہریں‘ از قلم ابوالجلال ندوی)۔ انھوں نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ بعض آثار کے تجزیے سے پتا چلتا ہے کہ کسی زمانے میں یہاں کا مذہب، حضرت ابراہیم علیہ السلام کا ’’دینِ حنیف‘‘ تھا یعنی اسلام کی ابتدائی شکل۔ یہ تمام تفصیل ذہن میں رکھیں تو براہوئی ہی نہیں، بلکہ ویدِک، سنسکِرِت، قدیم ہندی، سندھی، سرائیکی، پنجابی، بلوچی اور ہندکو زبان میں پایا جانے والا عربی ذخیرۂ الف...