ڈی آئی خان: نواحی گاؤں میرعالم کے قریب دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی آئی خان کے تھانہ درابند کی حدود میں واقع گاؤں میرعالم کے قریب پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا دہشت گرد کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا مقامی کمانڈر تھا جوسنگین وارداتوں سمیت ڈی پی او ہری پور پر حملے کا مرکزی ملزم بھی تھا۔
The post ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس مقابلے کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2rcYa2R