Skip to main content

کشمیری تنہا نہیں ہم ان کے ساتھ ہیں، وزیرخارجہ

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم کشمیر کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے، کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہے اور نئی رپورٹوں کو سامنے رکھ کر اس سال پاکستان اور کشمیر کا جھنڈا لیے کشمیر ڈے منائیں گے۔

اسلام آباد میں حکومت کی 100 روزہ کارکردگی پر خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت ملی تو ہمیں تنہائی میں ڈالنے کی سازش کی گئی، گزشتہ 5 سال میں ساڑھے 4 سال پاکستان کا مقدمہ پیش کرنے کیلیے وکیل ہی نہ تھا، ہم نے فیصلہ کیا کہ دفترخارجہ کو زیادہ متحرک کریں گے، ہم مزید غلامی کا طوق پہننے کو تیار نہیں لیکن اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خطے میں امن ہماری ضرورت ہے کیوں کہ ملک میں سرمایہ کاری لانے کے لیے امن کا ہونا ضروری ہے، امن کے لیے افغانستان اور بھارت کے ساتھ تعلقات ضروری ہیں، بھارت سے اتار چڑھاؤ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں لیکن بھارت امن کے لیے ایک قدم بڑھے ہم دو قدم بڑھانے پر تیار ہیں جب کہ افغانستان کو پاکستان کی کسی پالیسی پر اعتراض ہے تو اب بات کرنے کیلیے ایک میکنزم موجود ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ گزشتہ حکومت کی پالیسی کی وجہ سے سعودی عرب ، امارات سے تعلقات سرد مہری کا شکار ہوئے تاہم عمران خان کا چین کے کامیاب دورے سے آج ہم سی پیک کے اگلے مرحلے میں داخل ہوگئے، ایران کے ساتھ رابطہ برقرار رکھتے ہیں ہم منصب سے دو ملاقاتیں ہوچکی ہیں جب کہ عمران خان نے کرتارپور کی صورت میں گگلی پھینکی اور بھارت کو دو وزیروں کو بھیجنا پڑا اور بھارت کے لیے ہمارا رسپانس مثبت اور سنجیدہ تھا لیکن ان کی سیاست آڑے آگئی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یورپی یونین ہمارا بہت بڑا ٹریڈ پارٹنر ہے اور ان کے ساتھ اسٹریٹجک پلان طے کرچکے ہیں جب کہ امریکا فیصلہ کرچکا ہے کہ خطے میں ان کا اسٹریٹیجک پارٹنر پاکستان نہیں بھارت ہے لیکن پھر بھی ہماری حکومت نے کوشش کی اورتعلقات کو ری سیٹ کرنے میں کامیاب ہوئی، ٹرمپ نے پاکستان سے متعلق ٹوئٹ کی جس پر عمران خان نے موثر جواب دیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نئی رپورٹوں کو سامنے رکھ کر اس سال پاکستان اور کشمیر کا جھنڈا لیے کشمیر ڈے منائیں گے، پانچ فروری کو سب کو دعوت دے رہا ہوں اور کشمیریوں کو پیغام ہے کہ تم تنہا نہیں ہو، ہم تمہارے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کو سامنے رکھتے ہوئے اسلام آباد پر یلغار کی گئی جس کا بھرپور جواب دیا، عشق رسولﷺ اور غلامی رسولﷺ پر کل بھی فخر تھا اور آج بھی ہے۔

The post کشمیری تنہا نہیں ہم ان کے ساتھ ہیں، وزیرخارجہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2P616YJ

Popular posts from this blog

ملیے جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور سے

ٹوکیو:  بہت بڑا ٹریلر یا ٹرک عموماً مرد حضرات ہی چلاتے ہیں لیکن جاپان میں 24 سالہ خوبرو لڑکی بڑی مہارت سے یہ ٹرک چلاتی ہے اور اس کا حسن دیکھ کر لوگ اسے سراہتے ہیں تاہم وہ چاہتی ہے کہ لڑکیاں بھی اس شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں۔ رائنو ساساکی جاپانی علاقے کوچی میں رہتی ہے اور 7 سال قبل اس کے ٹرک ڈرائیور والد شدید بیمار ہوگئے جس کے بعد رائنو نے سیکڑوں میل دور اکیلے ٹرک چلانے میں والد کی مددگار بننے کا فیصلہ کیا۔ 21 سال کی عمر میں رائنو نے رقص کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی لی۔ رائنو اب ٹرک میں اپنے والد کے ساتھ سفر کرتی ہے اور ان سے ٹرک ڈرائیونگ کے گُر بھی سیکھتی رہتی ہے۔ اس کے حسن اور ہمت کی بنا پر فیس بک، ٹویٹر اور انسٹا گرام پر ہزاروں لوگ رائنو کے فالوورز بن چکے ہیں اور اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اب رائنو کو جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور کے نام سے بھی پکارا جارہا ہے۔ رائنو کو ٹرک چلاتے ہوئے 7 برس ہوگئے ہیں لیکن اب تک اس کی جسامت کے مطابق یونیفارم نہیں مل سکا کیونکہ جیکٹ، پینٹ اور دستانے وغیرہ سب مردوں کے لیے تیار کیے جاتے ہیں۔ وہ مست...

افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 افراد ہلاک

کابل:  افغانستان میں 6.1 شدت کے زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد  زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا نے افغان حکام کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں  زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔زلزلے سے پکتیکا میں 50 افراد ہلاک ہوئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دور تھا اوراس کی گہرائی 31 میل تھی۔ زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے۔افغان حکام نے امدادی ٹیموں سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی اپیل کی ہے۔ افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچا دی، 250 سے زائد افراد جاں بحق، صوبہ پکتیکا سب سے زیادہ متاثر ہوا، ریسکیو ٹیمیں پکتیکا پہنچ گئیں، امدادی سرگرمیاں شروع، زلزلے سے اب تک 1250 افراد زخمی ہوئے ہیں pic.twitter.com/5BoyWwge9P — ترکیہ اردو (@TurkeyUrdu) June 22, 2022 زلزلے سے کچے مکانات گر گئے اورزمین میں دراڑیں پڑگئیں۔حکام نے زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ زلزلہ بھارت کے کچھ علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا۔ The post افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 ا...

ملک میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

 لاہور:  پاکستان کے بیشتر علاقوں میں گدھ کو نایاب ہوئے کئی برس گزر گئے مگر چولستان اورمکران کے ساحلی علاقوں میں یورپی گرفن اورمصری نسل کے گدھ دیکھے گئے ہیں ، محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے مختلف خطوں میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کی طرف سے سوشل میڈیا پر مصری نسل اور یورپی گرفن نسل کے گدھوں کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ پنجاب وائلڈ لائف کے ڈائریکٹر محمد نعیم بھٹی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں چولستان اور رحیم یارخان کے علاقوں میں گدھ دیکھے گئے ہیں اور ان کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سندھ کے ضلع تھرپارکر میں بھی چند مقامات پر سفید اور بھورے مصری گدھ نظر آتے ہیں جن کی نسل دنیا بھر میں خطرے سے دوچار ہے۔ مصری گدھ نسبتاً چھوٹی جسامت کے ہوتے ہیں جبکہ بلوچستان میں مکران کی ساحلی پٹی کے علاقے میں بھی مصری اوریورپی گرفن گدھ دیکھے جاسکتے ہیں۔ ضلع ننگرپارکرمیں لمبی چونج والے گدھ اور سفید پشت والے گدھ بھی موجود ہیں تاہم ان کی تعداد خاصی کم ہے، سفید پشت والے گدھوں کی چھانگامانگا میں بنائے...