کراچی: فیروز آباد میں آن لائن ٹیکسی کے موٹرسائیکل رائیڈر نے شہری کو یرغمال بنا کر لوٹ لیا۔
آن لائن ٹیکسی کے موٹرسائیکل رائیڈر کے ہاتھوں لٹنے والے متاثرہ شہری طاہر کا کہنا ہے اس نے 26 نومبر رات 2 بجے گھر جانے کے لیے شہید ملت روڈ سے آن لائن موٹر سائیکل بلائی ، رائیڈر نے گلی کے کونے پر پہنچ کر رابطہ کیا جس کے بعد میں موٹرسائیکل کا نمبر دیکھنے کے بعد اس پر سوار ہوگیا۔
طاہر کے مطابق رائیڈر کا نام عمران ہے اور اس نے کچھ فاصلے کا سفر طے کرنے کے بعد موٹرسائیکل روک کر یرغمال بنا کر موبائل فون اور پرس چھین لیا جس میں ڈھائی ہزار روپے تھے اس دوران رائیڈر کو دھکا دے کر بھگانے لگا تو عقب سے موٹر سائیکل پر سوار اس کے 2 ساتھی آگئے جنھوں نے مجھے اسلحہ بھی دکھایا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔
طاہر کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق درخواست فیروز آباد تھانے میں جمع کرا دی ،آن لائن ٹیکسی سروس کو بھی واقعے سے متعلق آگاہ کیا گیا تو ان کی جانب سے تسلی بخش جواب نہیں دیا گیا، طاہر نے مطالبہ کیا ہے کہ مجھ سے لوٹ مار کرنے والے ملزم کوگرفتار کر کے موبائل فون اور نقدی دلوائی جائے۔
The post فیروز آباد میں آن لائن سروس کے موٹرسائیکل رائیڈر نے شہری کو لوٹ لیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2QsGIFH