ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے کہاہے کہ یکم جولائی تک ملتان میں جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ بن جائے گا۔
پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے جمعے کو 60 شادیوں کی اجتماعی تقریب کے دوران کرتے ہوئے کہا کہ یکم جولائی تک ملتان میں جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ بن جائے گا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی لیول کے افسران یہاں بیٹھیں گے جب کہ تمام اختیارات ان افسران کے پاس ہونگے۔
جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ علیحدہ صوبہ بھی ضرور بنے گا اس پر وقت لگے گا اور قانونی پیچیدگیاں جلد دور کریں گے۔
The post یکم جولائی تک ملتان میں جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ بن جائیگا، جہانگیر ترین appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Q5k47a