کراچی: دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 میں نائٹ ویژن دوربین شرکا کی توجہ کا خاص مرکز بنی رہیں۔
دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 میں جنگی و دفاعی آلات کے علاوہ نائٹ ویژن دوربین بھی نمائش میں پیش کی گئیں جو شرکا کی توجہ کا خاص مرکز بنی رہیں۔ ان دور بین کی مدد سے اندھیرے میں حرکت کرنے والوں پر باآسانی نظر رکھی جا سکتی ہے بلکہ گھپ اندھیرے میں کون کیا کر رہا ہے، کون کہاں آ اور جا رہا ہے سب پر نظر رکھنے کیلیے تھرمل نائٹ وژن دوربین نے مسئلہ حل کردیا۔
ٹار سیئر، اسکووا، ایل آر (لانگ رینج) نامی دوربین نما ان آلات سے 4 کلو میٹردور تک حدف کو دیکھ سکتا ہے جبکہ جرنل پرپز گوگلز، ویپن سائٹ فار لائٹ مشین گن، ایوی ایٹر گوگلزفار پائلٹ اور دیگر نائٹ وژن ڈیوائسز بھی مختلف فاصلے تک دیکھنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ یہ دور بین مکمل طور پر پاکستان کی ایجاد ہیں۔
اسٹال کے منتظم ارسلان نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ گھپ اندھیرا ہو یا روشنی، بارش، آندھی، طوفان ہر قسم کے ماحول میں یہ تھرمل دوربین کام کرتی ہے، انھوں نے بتایا کہ ٹار سیئر ایک بندر کا جبکہ اسکووا ایک پرندے کا نام ہے جن کی خاص بات یہ ہے کہ دونوں کی دیکھنے کی صلاحیت غضب کی ہوتی ہے، نائٹ وژن دور بین ماحول اور درجہ حرارت کے مطابق اندھیرے میں اپنے ٹارگٹ کی نشاندہی کر سکتی ہے۔
The post دفاعی نمائش؛ گھپ اندھیرے میں بھی دیکھنے والی دوربین توجہ کا مرکز appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2AAhgEm