اسلام آباد: ایئرپورٹ پر تعینات اے ایس ایف اہلکاروں نے بیرون ملک جانے والی پرواز کے مسافر سے منشیات برآمد کرلی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر بحرین جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز جی ایف 771 کے مسافر سے دوران تلاشی لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد کرلی، ملزم کو منشیات سمیت اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے۔
اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش میں پکڑے گئے مسافر کا نام نعمان خان ہے، ملزم نے 870 گرام چرس اپنے جسم سے چسپاں کررکھی تھی، اے ایس ایف حکام نے تلاشی کے دوران منشیات اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا۔
The post اسلام آباد ائیرپورٹ سے بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، مسافرگرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2TWLKt0