کراچی: شہر کے کئی علاقوں کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے باعث دھول مٹی سے گاڑی چلانے والوں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جب کہ دھول مٹی سے سانس اور آنکھوں کے امراض میں اضافہ ہورہاہے۔
کراچی کے علاقے لیاری، کورنگی، ملیر سرجانی ٹاؤن، کیماڑی ،بلدیہ ٹاؤن ،کھارادر ،گلزار ہجری نیوکراچی ،4K چورنگی کے اطراف کا علاقہ ،گلشن اقبال ودیگرعلاقوں کی کئی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ،دھول مٹی سے شہریوں کی زند گی اجیر ن ہو گئی دکانداروں کو کاروبار میں مشکلات کا سامنا ہے۔
رات کے اوقات میں اندھیرے کی وجہ سے اسٹریٹ کرائم عروج پر ہے، گلشن اقبال میں بلدیہ شرقی کے چیئرمین معید انور تمام نا گفتہ بے صورتحال پر پر اسرا ر خا مو شی اختیار کیے ہوئے ہیں، بلد یہ شرقی کا پو ش علا قہ گلشن اقبال بلاک 13 ڈی ، 13 ڈی ون ، 13 ڈی ٹو اور 13 ڈی تھری انتہا ئی زبوں حالی کیا شکار ہے،تمام سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار جگہ جگہ بڑے بڑے گڑھے پڑے ہو ئے ہیں۔
گلشن اقبال کا متاثرہ علا قہ جنگ زدہ صورتحال کا نمونہ پیش کررہا ہے ،سڑکیں ٹو ٹ پھو ٹ کی وجہ سے دھول مٹی سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہوکررہے گئی ہے ،ضیا کا لونی سے بلوچ گوٹھ کی مرکز ی سڑکوں پر دو دو فٹ کے گڑھے پڑے ہو ئے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوتی ہے۔
دوسری جانب سے دکاندارو ں کوکاروبار کر نے میں مشکلات آ رہی ہیں دھو ل مٹی کی وجہ سے کاروبار شد ید متاثر ہو ر ہا ہے ،گلشن اقبال کے یہ علا قے را ت کے اوقات میں اندھیر ے میں ڈوبے ہوئے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے رات کے اوقات میں اسٹر یٹ کرائم عروج پر پہنچ گیا ہے چیئر مین بلد یہ شرقی معید انور نے تمام صورتحال پر پر اسرار خامو شی اختیا ر کی ہو ئی ہے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق معید انور ان انتہا ئی گھمبیر صورتھال میں ایک بار بھی علا قہ کا دورہ نہیں کیا، ذرا ئع کا کہنا ہے کہ چیئر مین معید انو ر عوامی سرگرمیوں کے بجائے زیادہ تر سیا سی سرگرمیوں اور بااثر افراد کے گرد موجود ر ہتے ہیں، ضلع میں عوامی مسائل کے حل پر کوئی توجہ نہیں ہے ۔عوام اپنے مسائل کے لیے منتخب نمائندوں کو ڈھونڈتے ہی رہ جاتے ہیں۔
The post کئی علاقوں میں سڑکیں تباہ؛ دھول مٹی اڑنے سے سانس و آنکھوں کے امراض میں اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2FPTni0