Skip to main content

Posts

Showing posts from August, 2018

چیف جسٹس کا نجی اسپتال میں شرجیل میمن کے کمرے پرچھاپہ، شراب ومنشیات برآمد

 کراچی:  چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثارکوکراچی کےاسپتالوں میں سیاسی قیدیوں کے کمروں پرچھاپوں کے دوران شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلیں، منشیات اور سگریٹ کے پیکٹ ملے ہیں۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کراچی کے 3 اسپتالوں کا دورہ کیا۔ پہلے وہ ڈاکٹر عاصم کے نجی اسپتال پہنچے جہاں شرجیل میمن زیرعلاج ہیں۔ وہ صرف وہاں زیر علاج شرجیل میمن کے کمرے میں گئے، انہوں نے شرجیل میمن سے انتہائی مختصر ملاقات کی۔ شرجیل انعام میمن کے کمرے میں علاج نام کی کوئی چیز نہیں تھی۔ اس موقع پر وہاں انہیں شراب کی بوتلیں، سگریٹ کے پیکٹ اور دیگر منشیات ملیں جن کی انہوں نے خود تصاویر اتاریں۔ نجی اسپتال کے بعد چیف جسٹس نے جناح اسپتال اور این آئی سی وی ڈی میں بھی چھاپے مارے جہاں انور مجید اور حسین لوائی زیرعلاج ہیں۔ چیف جسٹس نے انورمجید کے کمرے میں مختلف اشیا کا جائزہ لیا اورکچھ ریکارڈ بھی تحویل میں لیا۔ اسپتالوں میں چھاپوں کے بعد چیف جسٹس کراچی رجسٹری پہنچے جہاں انہوں نے اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے بہت اچھے کا...

سندھ کے چند کتب خانے

یہاں 1872ء میں ایک ’’حیدرآباد جنرل لائبریری‘‘یورپی اور اینگلو انڈین لوگوں کے لیے قائم کی گئی تھی۔ اس کے اخراجات میونسپلٹی کی امداد اور چندوں سے پورے کیے جاتے تھے۔ میونسپلٹی120 روپیہ کے علاوہ سولہ روپیہ مٹی کے تیل کے لیے بھی دیتی تھی۔ 1920ء میں یہاں جملہ مضامین کی تقریباً سات ہزار کتابیں تھیں۔ لائبریری سے متعلق ایک دارالمطالعہ بھی تھا۔ ’’نیٹو جنرل لائبریری ‘‘ حیدرآباد میں 1888ء میں قائم ہوئی تھی۔ اس کو 1920ء میں وکٹوریہ جنرل لائبریری کہا جاتا تھا۔ اس کے ذخائر کے متعلق یہ بیان کیاگیا ہے کہ یہاں مختلف مضامین کی 1400 کتابیں تھیں جن میں سندھی، فارسی اور سنسکرت زبانوں کی کتابیں شامل تھیں۔ ایک دارالمطالعہ بھی تھا۔ اسے میونسپلٹی سے چار سو بیس روپیہ سالانہ کی امداد کے علاوہ پچاس روپیہ مٹی کے تیل کے لیے بھی ملتے تھے۔ حیدرآباد میں جو کتب خانے قائم ہوئے ان میں کتب خانہ ’’شمس العلما مرزا قلیج بیگ‘‘ کی بھی تعریف کی گئی ہے۔ اس میں عربی، فارسی، ترکی اور سندھی کتابوں کے ذخائر موجود ہیں۔ ضلع حیدرآباد کے قصبہ پیر جھنڈا میں ’’کتب خانہ پیر رشد اللہ راشدی‘‘ کو قابل دیدکہا جاتا ہے۔ پیر صاحب کے متعلق لکھا ہ...

جوگیوں کا ٹلہ

جہلم سے جنوب مغرب کی جانب لگ بھگ 35 کلو میٹر فاصلہ طے کریں تو آپ ٹلہ جوگیاں پہنچتے ہیں۔ یہ سطح زمین سے بلند اور ایک پُرفضا مقام ہے جسے صدیوں پہلے جوگیوں نے اپنے لیے پسند کیا اور یہاں عبادت و ریاضت میں مشغول ہو گئے۔ محققین کے مطابق اس علاقے میں آریہ قوم نے لگ بھگ چار ہزار سال پہلے قدم رکھا تھا۔ وہ مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پنجاب پہنچے اور جہلم کو اپنا ٹھکانہ بنایا۔ اس قوم کے مذہبی پیشوائوں نے پوجا پاٹ کے لیے ’ٹلہ‘ کا انتخاب کیا جو پنجابی میں بلند چوٹی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اسی لیے یہ مقام ٹلہ جوگیاں کہلاتا ہے۔ آئین اکبری میں ابوالفضل نے ٹلہ کو ہندوئوں کا ایک قدیم معبد قرار دیا ہے۔ کہتے ہیں کہ اس علاقے کی اہمیت گورو گورکھ ناتھ کے یہاں آنے کے بعد مزید بڑھ گئی۔ تاریخ نویسوں نے لکھا ہے کہ سکندر اعظم نے بھی یہاں کے جوگیوں اور ٹلہ کے بارے میں مختلف پُراسرار باتیں سن کر یہاں کا دورہ کیا تھا۔ کہتے ہیں کہ گورو نانک صاحب بھی ٹلہ آئے تھے۔ اس خطے کے بادشاہوں نے بھی ٹلہ کے مذہبی پیشواؤں اور عبادت گزاروں کو سہولیات بھی فراہم کیں۔ کہتے ہیں کہ اکبر نے علاقہ نوگراں کو ٹلہ کی جاگیر کا درجہ ...

انٹر داخلے وقت پر مکمل نہ ہونے سے تعلیمی دورانیہ مزید محدود

 کراچی:  صوبائی محکمہ کالج ایجوکیشن کے تحت کراچی کے سرکاری کالجوں کے ایک لاکھ سے زائد طلبہ کے انٹرسال اول کے داخلے ڈپارٹمنٹ کی غفلت اورکمیٹی کی ناتجربے کاری کے سبب بدترین بدانتظامی کاشکار ہوکر آگے بڑھادیے گئے ہیں۔ ناتجربے کاری  کے سبب کالجوں میں انٹرکے نئے سیشن 2018/19 میں کم از کم 8روزکی تاخیرکردی گئی جبکہ محکمے کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث نجی پارٹی نے مرکزی داخلہ کمیٹی کی ویب سائٹ https://ift.tt/2Pr3NVb عدم ادائیگی پر بند کر دی ہے۔ دوسری جانب محکمہ اسکول ایجوکیشن کے تحت داخلوں کے سلسلے میں چلنے والی ویب سائٹ https://ift.tt/1mfNE0u زیادہ ’’ٹریفک‘‘ پر خراب ’’لوڈ مینجمنٹ‘‘ کے باعث کام چھوڑ چکی ہے اور ویب سائٹ نے فارم ڈاؤن لوڈ کرنے کی صورت میں 502 کی خرابی (error) کو ظاہر کرنا شروع کردیاہے جس کے سبب داخلوں کا پورا مرحلہ بری طرح ناکام اور سرکاری کالجوں میں 7 ماہ پرمحیط انٹرسال اول کاسیشن اب ساڑھے 6 ماہ پرمحدود ہوگیاہے۔ دوسری جانب فارم جمع کرانے سے محروم ہزاروں طلبا وطالبات شدیدذہنی کوفت وپریشانی سے دوچارہیں تاہم اس تمام صورتحال کے باوجود سندھ کے صوبائی وزیرتعلیم سردارش...

عبداللہ شاہ غازی کا عرس آج سے شروع، ملک بھر سے زائرین کی آمد

 کراچی:  صوفی بزرگ عبداللہ شاہ غازی کا عرس آج سے شروع ہوگا جب کہ ملک بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی میں صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ غازی کا عرس یکم ستمبر تا 3 ستمبر تک جاری رہے گا۔ عرس کی تقریبات کے لیے ملک بھر سے زائرین کی آمد جاری ہے،سندھ پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے عرس کی تقریبات کیلیے سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کیے۔ انسپکٹر جنرل پولیس سندھ امجد جاوید سلیمی نے پولیس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ حضرت عبداللہ شاہ غازی کے3 روزہ عرس کی تقریبات کے موقع پر سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کو یقینی بنایا جائے،انھوں نے کہا کہ ضلعی پولیس سیکیورٹی پلان کے تحت خفیہ اطلاعات کے تبادلے ،پولیس گشت ، تلاشی، ریکی، نگرانی، ناکہ بندی، سرچنگ اور ٹارگٹڈ کارروائیوں جیسے اقدامات کو مربوط اور غیر معمولی بنائے۔ The post عبداللہ شاہ غازی کا عرس آج سے شروع، ملک بھر سے زائرین کی آمد appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2N92LQ6

گلشن اقبال میں اسپتال کے قریب سے خاتون اور مرد زیر حراست، نومولود برآمد

 کراچی:  گلشن اقبال پولیس نے بلاک 5 میں پرائیویٹ اسپتال کے قریب کارروائی کرتے ہوئے خاتون اور مرد کو نومولود سمیت حراست میں لے لیا۔ گلشن اقبال پولیس نے مدد گار 15 کی اطلاع پر بلاک فائیو میں واقع نجی اسپتال کے قریب چھاپہ مار کر خاتون کو حراست میں لے کر چادر میں لپٹے ایک نومولود کو برآمد کرلیا خانون کی شناخت مہہ جبیں کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے خاتون کی مدد سے محمد زاہد نامی شخص کو تھانے بلواکر حراست میں لے لیا۔ ایس ایچ او گلشن اقبال انسپکٹر اخلاق احمد کا کہنا ہے کہ حراست میں لی جانے والی خاتون گلشن اقبال بلاک 2 کارسن اپارٹمنٹ جبکہ مرد گلشن اقبال 13 ڈی ٹو کا رہائشی ہے۔ حراست میں لی جانے والی ملزمہ متضاد بیانات دے رہی ہے ابتدائی طور پر اس نے بتایا کہ اسے بچہ زمین پر پڑا ملا اس کے بعد بیان دیا کہ بچہ ملیر ریس کورس گراؤنڈ کے قریب سے پڑا ملا ہے جبکہ تیسرا بیان اس نے یہ دیا کہ وہ مڈوائف کا کام کرتی ہے اور اس کا زہرا کے نام سے میٹرنٹی کلینک ہے اور ڈاکٹر صفدر نامی شخص کے ساتھ مل کر وہ کام کرتی ہے۔ خاتون نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا کہ زاہد نامی شخص جو ملیر کا رہائشی ہے وہ اس کے پ...

آنکھ مارنا مذہب کی توہین نہیں، بھارتی سپریم کورٹ

نئی دہلی:  بھارتی سپریم کورٹ نے ایک اداکارہ کے آنکھ مارنے پر مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ آنکھ مارنے سے مذہب کی توہین کا کوئی پہلو نہیں نکلتا جس پر عدالت نے مقدمہ خارج کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رواں برس فروری میں بھارتی ملیالم زبان میں بننے والی فلم اورو آدھار لو کے ایک گانے میں ساتھی اداکار کو آنکھ مارنے والی لڑکی کی وڈیو وائرل ہوئی تھی۔اس ویڈیو میں پریا پرکاش فلم کے گانے مانیکا ملارایا پووی میں ساتھی اداکار روشن عبدالرؤف کو آنکھ مارتی دکھائی دی تھیں، ساتھ ہی وہ دیگر دلفریب ادائیں بھی کرتی دکھائی دی تھیں۔ان کے اسی گانے کے وائرل ہونے کے بعد وہ ایک ہی دن میں اسٹار بن گئی تھیں اور لاکھوں افراد نے انہیں انسٹاگرام پر فالو کیا تھا۔ گانے کی وڈیو وائرل ہونے کے بعد پریا پرکاش وریئر نے بھارت میں شہرت میں سنی لیونی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا تھا اور وہ گوگل پر کچھ دنوں کے لیے سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکارہ بھی بن گئی تھیں۔ان کے اسی گانے کے بعد ریاست تلنگانہ اور مہاراشٹر کے مسلمانوں نے ان کے خلاف مقدمات درج کروائے تھے کہ اداکارہ کے عمل اور گانے سے کروڑوں مسلمانوں کے جذ...

دریائے چناب پر ڈیم، بھارت نے پاکستانی اعتراضات تسلیم کرلیے

 لاہور:  بھارت نے دریائے چناب پر تعمیر لوئرکلنئی اورپکل ڈل پاور ہائوسز پر پاکستان کے اعتراضات تسلیم کر لیے۔ پاک بھارت انڈس واٹر کمیشن کے2 روزہ باہمی مذاکرات میں پاکستان نے ٹھوس موقف پیش کیا اور لوئر کلنئی اور پکل ڈل پاور ہائوسز پر بھارتی انڈس واٹر کمیشن حکام کے سامنے اعتراضات رکھے۔ بھارتی انڈس واٹرکمیشن کے9 رکنی وفدنے نئی دلی روانگی سے قبل اپنی متعلقہ وزارتوں سے رجوع کے بعد جوائنٹ ڈیکلیئریشن پردستخط کردیے ہیں۔ ڈیکلیریشن پر دستخط تقریب میں بھارتی انڈس واٹرکمشنر پی کے سکسینا اور پاکستانی واٹر کمشنر مہر علی شاہ موجود تھے۔ پاکستانی آبی ماہرین کا 2رکنی وفد رواں ماہ بھارت کا دورہ کرے گا جس کے دوران وہ دونوں متنازع پاور ہائوسز کا معائنہ کرے گا۔ یاد رہے کہ بھارت دریائے چناب پر 1500 میگاواٹ کا پکل ڈل ڈیم اور45 میگاواٹ کا لوئر کلنائی ڈیم بنا رہا ہے جس پر پاکستان کی جانب سے اعتراض اٹھایا گیا تھا۔ پاکستان کا موقف ہے کہ دونوں منصوبوں کا ڈیزائن پاکستان اور بھارت کے درمیان طے پائے جانے والے 1960 کے انڈس واٹر ٹریٹی کی خلاف ورزی ہے۔ پاکستان کا مطالبہ تھا کہ پکل ڈل بجلی گھر کی اونچائی...

الیکشن کمیشن نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت دے دی

 اسلام آباد:  الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کی سہولت دے دی۔ ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ ندیم قاسم نے بتایا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کی آن لائن رجسٹریشن یکم ستمبر سے15ستمبر رات 12بجے تک کی جائے گی۔ ووٹر ضمنی انتخابات میں اپنے پاسپورٹ کے ذریعے ووٹ ڈال سکیں گے۔ پریس کانفرنس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ ندیم قاسم نے بتایا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کی رجسٹریشن یکم ستمبر سے15ستمبر رات بارہ بجے تک کی جائے گی، رجسٹریشن کے بعد انتخابی فہرستیں ریٹرننگ افسران کو دی جائیں گی۔ ندیم قاسم نے بتایا کہ صرف رجسٹرڈ ووٹر ہی ووٹ کاسٹ کر سکیں گے، ووٹرز رجسٹریشن کا آن لائن سسٹم نادرا کی مدد سے کر رہے ہیں، ہم نئے سرے سے سمندر پار پاکستانیوں کو بطور ووٹر رجسٹرڈ کرنے نہیں جا رہے، مشین ریڈایبل پاسپورٹ اور نائیکوپ رکھنے والے سمندر پار پاکستانی ووٹر رجسٹرڈ ہیں، ووٹرز کو پاس کوڈ جاری کیا جائے گا۔ وہ سمندر پار پاکستانی جن کا تعلق ان حلقوں سے ہے جہاں ضمنی انتخاب منعقد ہونا ہے وہ مورخہ 14اکتوبر ک...

مظفر گڑھ کے لکھ پتی بھکاری کی وڈیو وائرل10 ہزار ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان

مظفر گڑھ:   مظفر گڑھ کے علاقے میراں پور کے رہائشی لکھ پتی فقیر شوکت بھکاری عرف سڑکوں کا بادشاہ کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ شوکت بھکاری ملتان کی سڑکوں پر بھیک مانگتا ہے، اردو کے ساتھ ساتھ انگلش میں بھی گفتگو کرنے والے بھکاری کے اکائونٹ میں 10 لاکھ 10 ہزار روپے سے زائد رقم موجود ہے، وڈیو میں شوکت بھکاری نے 10 ہزار روپے کی رقم بھاشا ڈیم فنڈ میں دینے کا بھی اعلان کیا۔ بھکاری کا کہنا ہے کہ وہ لوگوں سے صرف ایک ایک روپے کی بھیک مانگتا ہے کیونکہ اسے معلوم ہے کہ لوگوں کے پاس ایک روپیہ کھلا موجود نہیں ہوتا اور وہ اسے دس سے بیس روپے کی بھیک دے دیتے ہیں۔ بھکاری کا کہنا ہے کہ وہ گریجویٹ ہے اور نوکری کیلیے متعدد مرتبہ ایم این اے اور ایم پی اے کے پاس چکر لگا کر تھک گیا اور اس کے بعد اس نے بھیک مانگنے کا کام شروع کیا۔ The post مظفر گڑھ کے لکھ پتی بھکاری کی وڈیو وائرل10 ہزار ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2CeSDkS

3سالہ ایل ایل بی کا آخری سال، قانون کی ڈگری 5 سالہ تعلیم کے بعد ملے گی، سپریم کورٹ

 اسلام آباد:  سپریم کورٹ نے قراردیا ہے کہ ملک بھر میں قانون کی ڈگری (ایل ایل بی) 5 سال کی تعلیم کے بعد جاری کی جائے گی جبکہ ملک کی 11 یونیورسٹیوں کے علاوہ کوئی یونیورسٹی لا کالج کا الحاق کر سکتی ہے نہ کوئی کالج شام کی کلاسز لگا سکتا ہے جب کہ ججز کو لا کالجز میں پڑھانے کی بھی اجازت دے دی گئی۔ سپریم کورٹ نے لا کالجز میں اصلاحات سے متعلق پاکستان بار کونسل کی جانب سے دائر مقدمہ کا مختصر فیصلہ سنایا، عدالت نے قرار دیا کہ فیصلے کی وجوہ تفصیلی فیصلے میں دی جائیں گی۔ جمعے کو 3 رکنی بینچ کے رکن فیصلہ جسٹس عمر عطا بندیال نے فیصلہ پڑھ کر سنایا، فیصلے میں کہا گیا کہ ملک کی 11 یونیورسٹیوں کے علاوہ کوئی یونیورسٹی لا کالج کا الحاق نہیں کر سکتی، عدالت نے قرار دیا کہ 3 سالہ ایل ایل بی کا یہ آخری سال ہے، 31 دسمبر 2018 کے بعد ایل ایل بی 5 سال کا ہوگا، 5 سالہ ایل ایل بی سالانہ و سمسٹرکی بنیاد پر ہوگا۔ فیصلے میں قرار دیا گیا ہے کہ جج لا کالج میں پڑھا سکتا ہے، لا کالجز میں شام کی کلاسز بھی ختم کرنے کا فیصلہ دیا گیا ہے، عدالت نے فیصلے میںکہا ہے کہ شام کی کلاسز کے بارے میں فریقین کا موقف سنا جا سک...

جسٹس طاہرہ صفدر بلوچستان ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس کا آج حلف اٹھائیں گی

کوئٹہ:  بلوچستان ہائیکورٹ کی سینئر جج جسٹس طاہرہ صفدر چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کا آج حلف اٹھائیں گی۔ طاہرہ صفدر کو ملکی تاریخ میں پہلی بار ہائیکورٹ کی چیف جسٹس تعینات ہونے کا اعزاز حاصل ہو گیا، چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے جسٹس طاہرہ صفدر کو ہائیکورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا، اس سے قبل بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی تھے جو گزشتہ روز 31 اگست کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہوگئے۔ جسٹس سید طاہرہ صفدر 5اکتوبر1957 کو کوئٹہ میں پیدا ہوئیں۔ وہ سید امتیاز حسین باقری حنفی کی صاحبزادی ہیں، انہوں نے 1980میں لا کالج کوئٹہ سے ڈگری حاصل کی اور 1982میں پہلی خاتون سول جج بنیں، طاہرہ صفدر بلوچستان یونیورسٹی سے اردو ادب میں بھی ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرچکی ہیں، وہ 1987ء میں سینئر سول جج،1991ء میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور 1996ء میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مقرر ہوئیں۔ اس سے قبل بلوچستان کے چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی کے بیرون ملک دورے کے موقع پر جسٹس طاہرہ صفدر، ہائیکورٹ کی قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض بھی انجام دے چکی ہیں۔ The post جسٹس طاہرہ صفدر بلوچستان ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف ...

صدارتی الیکشن؛ پیپلزپارٹی کا آج وزیراعلیٰ ہائوس میں مشاورتی اجلاس طلب

 کراچی:  پیپلزپارٹی نے ملک میں4ستمبرکوہونے والے صدارتی الیکشن کے بارے میں حکمت عملی طے کرنے کے لیے آج (ہفتے کو) شام وزیراعلیٰ ہاؤس میں اہم مشاورتی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہناہے کہ اجلاس کی صدارت پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کریں گے، اجلاس میں سابق صدر آصف زرداری کی شرکت بھی متوقع ہے۔ اجلاس میں شرکت کے لیے پیپلزپارٹی کے صدارتی امیدوار بیرسٹراعتزازاحسن بھی کراچی پہنچ گئے ہیں۔ اجلاس میں صدارتی الیکشن کے حوالے سے پیپلز پارٹی اپنی حکمت عملی طے کرے گی۔ واضح رہے کہ منگل کے روز ہونے والے صدارتی الیکشن کے لیے حکمراں جماعت تحریک انصاف نے ڈاکٹر عارف علوی، اپوزیشن کی مختلف جماعتوں نے جے یو آئی (ف)کے مولانا فضل الرحمن اور پیپلزپارٹی نے اعتزازاحسن کو اپنا امیدوار نامزدکیاہے۔ مولانا فضل الرحمن کی کوشش ہے کہ کسی طرح پیپلزپارٹی اس بات پر آمادہ ہوجائے کہ وہ ان کے حق میں اپنے صدارتی امیدوارکودست بردار کرادے ، اس ضمن میں انھوں نے چند روز قبل سابق صدر آصف زرداری سے اسلام آباد میں ملاقات بھی کی تھی اورسابق صدر نے انھیں یقین دلایا تھا کہ اس معاملے پر پارٹی ...

وزیراعظم ہاؤس کی 35 گاڑیوں کی نیلامی کا حکم

 اسلام آباد:  وفاقی حکومت نے وزیراعظم ہاؤس کی اضافی گاڑیاں فوری نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کفایت شعاری پالیسی کے تحت اضافی گاڑیوں کی نیلامی کا حکم دیا ہے جس کے بعد مجموعی طور پر 35 گاڑیاں نیلام کرنے کے لیے اشتہار جاری کر دیا گیا ہے۔ نیلامی کے لیے پیش گاڑیوں میں8 جدید لگژری بی ایم ڈبلیو اور 4 جدید مرسیڈیز بینز گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ دیگر گاڑیوں میں 16ٹویوٹا کرولا، 3 سوزوکی، ایک ہنڈا اور ایک ایچ ٹی وی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق باقی گاڑیاں کابینہ ڈویژن کے کنٹرول میں ہیں جو غیر ملکی مہمانوں کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔ The post وزیراعظم ہاؤس کی 35 گاڑیوں کی نیلامی کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2NFTIn3

لیبیا میں پر تشدد کارروائیاں جاری، 26 ہلاک اور 75 زخمی

طرابلس:  لیبیا کے دارالحکومت میں سرگرم مختلف عسکری گروہوں کے مابین مسلح تصادم کے سبب 26افراد ہلاک جبکہ 75زخمی ہو گئے۔ طرابلس میں عسکری گروہوں کے درمیان تصادم میں طرابلس کے عسکریت پسند گروپ ایک اور جنوبی شہر کے عسکری گروہ کیخلاف برسر پیکار ہیں۔ 2011میں معمر قدافی کا تختہ الٹے اور ہلاکت کے بعد سے لیبیا سیاسی انتشار، افراتفری اور بد امنی کا شکار ہے۔ وزارت صحت کے ترجمان نے کہا کہ اسی ہفتے پیر سے شروع ہونے والی تازہ جھڑپوں میں ہلاک ہونیوالوں میں عام شہری بھی شامل ہیں۔ The post لیبیا میں پر تشدد کارروائیاں جاری، 26 ہلاک اور 75 زخمی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2C6U9oT

یمن میں سرکاری فوج اور حوثیوں میں جھڑپیں، متعدد کمانڈروں سمیت 200 باغی مارے گئے

صنعا:  یمن کے 2 صوبوں میں سرکاری فوج کے ہاتھوں متعدد کمانڈروں سمیت 200 سے زائد حوثی باغی ہلاک ہو گئے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یمن کے 2 صوبوں صعدہ اور حجہ میں گزشتہ 3 روز کے دوران میں یمنی فوج کے ساتھ لڑائی میں متعدد کمانڈروں سمیت 200 سے زیادہ حوثی جنگجو ہلاک اور بیسیوں زخمی ہوگئے ہیں۔ حجہ میں ذرائع نے بتایا ہے کہ فوج نے حوثی ملیشیا کے بیلسٹک میزائل چلانے کے پیڈ تباہ کر دیے ہیں جبکہ عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے حوثی ملیشیا کے 18 اڈوں کو اپنے حملوں میں نشانہ بنایا ہے، صوبہ البیضا میں بھی لڑائی میں 12 حوثی جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔ یمنی فوج نے شمالی صوبے صعدہ کے مختلف علاقوں میں حوثی ملیشیا کے خلاف لڑائی میں پیش قدمی جاری رکھی ہے اور وہاں مختلف محاذوں پر ان کے درمیان خونریز جھڑپوں کی اطلاعات ملی ہیں۔ یمن فوج نے صعدہ کے دو علاقوں ثحر اور بکیل المیر پر قبضہ کر لیا ہے۔اس سے قبل یمنی فوج نے ضلع حیران پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا تھا، حوثی ملیشیا کو صعدہ کے علاقے میران میں سرکاری فوج کے ساتھ جھڑپوں میں بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے اور وہاں لڑائی میں اس کے 3 کمانڈر احمد یحیی النعمانی ...

مقبوضہ کشمیر میں دوسرے روز بھی ہڑتال، نظام زندگی مفلوج

 سری نگر /  اسلام آباد:  بھارت کی طرف سے عدلیہ کے ذریعے بھارتی آئین کی دفعہ 35 اے کو منسوخ کرنے کی کوششوں کے خلاف جمعے کو مقبوضہ کشمیر میں دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال کی گئی اور زبردست مظاہرے کیے گئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہڑتال کی وجہ سے وادی کشمیر، وادی چناب ، ڈوڈہ ، بھدرواہ ، بانیہال ، ٹھاٹھری ، گندو ، ، گول ، رام بن ، ماہور کشتواڑ، راجوری ، پونچھ اور لداخ کے علاقے کر گل میں نظام زندگی مفلوج رہا۔ ہڑتال کی کال مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے دی تھی۔ بھارتی سپریم کورٹ نے دفعہ 35اے کی منسوخی کے حوالے سے دائر عرض داشت کی سماعت جنوری2019تک ملتوی کر دی ہے۔ قابض انتظامیہ نے بھارت مخالف مظاہروں کو روکنے کیلیے سرینگر اور دوسرے علاقوں میں پابندیوں کا نفاذ اور بڑی تعداد میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعیناتی جاری رکھی۔ انتظامیہ نے لوگوں کو سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں جمعے کی نماز بھی ادا نہیں کرنے دی۔ ادھر لوگوں نے سرینگر ، گاندربل ، بڈگام ، کولگام، شوپیاں، پلوامہ، اسلام آباد، سوپور، حاجن، کپواڑہ اور دیگر علاقوں میں سڑکوں پر نکل کر زبردست بھارت مخالف مظاہرے کیے، مظاہ...

’’ فاطمہ ثریا بجیا ‘‘ کے 88ویں یوم ولادت پر گوگل کا خراج عقیدت

 کراچی:  ملک کی مشہور و معروف ڈرامہ نگار اور ادیبہ فاطمہ ثریا بجیا کے 88 ویں یوم ولادت پر انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے گوگل نے اپنا ڈوڈل ان کے نام کردیا۔ فاطمہ ثریا بجیا یکم ستمبر1930 کو بھارت کے شہر حیدرآباد دکن میں پیدا ہوئیں اور قیام پاکستان کے بعد اہل خانہ کے ہمراہ کراچی میں سکونت اختیار کی۔ فاطمہ ثریا بجیا 1960 میں پی ٹی وی سے منسلک ہوئیں، انھوں نے ٹیلی وژن کے علاوہ ریڈیو اور اسٹیج کے لیے کئی یادگار ڈرامے تحریر کیے جن میں ’’شمع‘‘ ، ’’افشاں‘‘، ’’عروسہ‘‘، ’’انا‘‘، ’’تصویر‘‘ شامل ہیں۔ ’’بجیا‘‘ کی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں تمغہ برائے حسن کارکردگی اور ہلال امتیاز سے نوازا جبکہ جاپان نے بھی انھیں اپنا اعلیٰ ترین شہری اعزاز عطا کیا۔ انھوں نے سندھ حکومت کی مشیر برائے تعلیم کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دیں۔ فاطمہ ثریا بجیا کے بہن بھائیوں میں انور مقصود ، زہرہ نگاہ اور زبیدہ طارق شامل ہیں۔ فاطمہ ثریا بجیا 10 فروری 2016کو 85 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئی تھیں۔ The post ’’ فاطمہ ثریا بجیا ‘‘ کے 88ویں یوم ولادت پر گوگل کا خراج عقیدت appeared first o...

اسلام فوبیا کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے، وزیر اعظم کی ایرانی وزیر خارجہ سے گفتگو

 اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اسلام مخالف سرگرمیاں روکنے کے لیے مسلم ممالک کو متحد ہونا ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان سے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ملاقات کی اور ایرانی قیادت و عوام کی جانب سے انہیں وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔ وزیراعظم نے جواد ظریف سے بات چیت میں توہین آمیز خاکوں کے مقابلے پر حکومتی مؤقف اور ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ ختم کرانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک کو یک زبان ہو کر اسلام فوبیا کا شکار ہونے والوں کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ عمران خان نے کہا کہ اسلام مخالف سرگرمیاں روکنے کے لیے مسلم ممالک کو متحد ہونا ہوگا کیوں کہ حضرت محمدﷺ سے محبت و عقیدت ہر مسلمان کے خون میں رچی بسی ہے، پاکستان اور ایران مذہبی، ثقافتی اور تاریخی حوالوں سے جڑے ہوئے ہیں۔ وزیراعظم نے خطے میں مکمل امن و استحکام کی بحالی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران عوام کی سطح پر رابطوں کو بڑھا کر خطے میں ترقی اور خوشحالی لاسکتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات مضبوط ہوں گے۔ قبل ازیں ایرانی وزیر خارجہ جواد...

نوازشریف کو ڈھائی کروڑ کا بل بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے، فواد چوہدری

 اسلام آباد:  وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حسن، حسین اورمریم نواز نے سرکاری خرچ پر جہازوں میں سفر کیا لہذا نوازشریف کو ڈھائی کروڑ کا بل بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔  اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور حکومت میں جس بے دردی سے خزانے کو لوٹا گیا، اس کا کوئی جواب نہیں، نوازشریف نے اپنے خاندان پر سرکاری خزانے سے اربوں روپے خرچ کیے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حسن، حسین  اور مریم نواز نے سرکاری خرچے پر وزیراعظم ہاؤس کے جہاز اور ہیلی کاپٹر میں سفر کیا جو غیرقانونی ہے لہذا نوازشریف کو ڈھائی کروڑ کا بل بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں حسین، حسین اور مریم نواز کو نوٹس دیا جارہا ہے۔ وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ نوازشریف کے بچوں نے یہ سفر جاتی امرا، لاہور اور دیگر مقامات پر جانے اور آنے کے لیے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے سفری اخراجات بھی اربوں میں ہیں تاہم وہ بحیثیت وزیراعظم تھے اس لیے ان کے معاملے کو بعد میں دیکھیں گے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمرا...

پاکستان نے جلال آباد میں قونصل خانہ بند کردیا

اسلام آباد:  پاکستان نے افغانستان کے شہر جلال آباد میں سیکیورٹی خدشات کے باعث اپنا قونصل خانہ بند کردیا اور کہا ہے کہ مکمل سیکیورٹی ملنے تک سفارت خانہ نہیں کھولا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستانی حکومت نے افغان شہر جلال آباد میں واقع اپنے قونصل خانے کی سیکورٹی پر خدشات ظاہر کرتے ہوئے اسے بند کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ نے افغان حکومت کو ایک خط لکھ کر قونصلیٹ بند کرنے سے متعلق آگاہی دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جب تک مکمل سیکیورٹی فراہم نہیں کی جاتی قونصل خانہ بند رہے گا۔ پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان نے بتایا کہ افغانستان کے مقامی حکام پاکستان کے قونصل خانہ کے امور میں رکاوٹ بن رہے تھے، گورنر حیات اللہ حیات کی قونصل خانے کے امور میں مداخلت افسوس ناک ہے اور یہ مداخلت ویانا کنونشن کی خلاف ورزی ہے، گورنر کی بے جا مداخلت پر افغان وزارت خارجہ سے رابطہ کیا ہے۔ ترجمان نے جلال آباد قونصل خانے کی سیکیورٹی بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک سیکیورٹی 28 اگست کی پوزیشن پر بحال نہیں ہوگی قونصل خانہ بند رہے گا اس ضمن میں افغان وزارت خارجہ کو آگاہ کردیا ہے۔ The p...

جامشورو میں وین اور مزدا ٹرک میں تصادم، ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

جامشورو:  انڈس ہائی وے پر مسافر وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جامشورو میں انڈس ہائی وے پر مسافر وین اور مزدا ٹرک میں خوفناک تصادم ہوا ہے جس کے باعث 8 افراد جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ حادثے کے بعد ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگیا جب کہ پولیس نے دونوں متاثرہ گاڑیوں کو اپنی تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔ واقعے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ لاشوں کو ضابطے کی کارروئی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔ The post جامشورو میں وین اور مزدا ٹرک میں تصادم، ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2wwXHM2

برطانوی وزیراعظم کے قتل کی منصوبہ بندی پر داعش کے رکن کو عمرقید کی سزا

 لندن:  برطانیہ کی ایک عدالت نے وزیراعظم تھریسامے کے قتل کی منصوبہ بندی کے جرم میں داعش کے دہشت گرد کو 30 سال قید کی سزا سنادی۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن کی مقامی عدالت نے وزیر اعظم تھریسامے کے قتل کی منصوبہ بندی کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے 21 سالہ نعیم زکریا  کو عمر قید کا حکم سنادیا۔ یہ بھی پڑھیں:  برطانوی وزیراعظم پرخود کش حملے کی کوشش کا منصوبہ بے نقاب دوران تفتیش مجرم نے اقبال جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اسے ایک پولیس اہلکار کی مدد حاصل تھی اور وہ ممکنہ طور پر ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پر واقع وزیراعظم ہاؤس پر سیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنا کر تھریسامے کو چاقو یا پھر گولی سے مارنے کی منصوبہ بندی بناچکے تھے۔ فیصلہ سنانے والے جج چارلس ہیڈون نے کہا کہ ’نعیم اپنی ذات میں انتہائی خطرناک شخص ہے، نعیم زکریا کو گزشتہ سال نومبر میں گرفتار کرکے اس پر مقدمہ چلایا گیا تھا۔ The post برطانوی وزیراعظم کے قتل کی منصوبہ بندی پر داعش کے رکن کو عمرقید کی سزا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2wzje62

آر ٹی ایس کی ناکامی، شفاف تحقیقات کیلیے چیئرمین نادرا کو ہٹایا جائے، اعظم سواتی

 اسلام آباد:  تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ آر ٹی ایس میں ناکامی کی تحقیقات کے لیے چیئرمین نادرا کو عہدے سے ہٹایا جائے۔ سینیٹر اعظم سواتی نے اسلام آباد میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 12 بجے کے قریب جب الیکشن کمیشن کو معلوم نہیں تھا کہ نتائج آرہے ہیں تو شہباز شریف کو اس بات کا کیسے پتا چلا؟ جب کہ آر ٹی ایس سے متعلق الیکشن کمیشن اور نادرا کے بیانات مختلف ہیں۔ اعظم سواتی نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن یا اس کےعملے کو بچانے کے لیے نہیں آئے، نہ ہی ہم نادرا کو ٹارگٹ کرنے آئے ہیں، آر ٹی ایس کو روکا گیا ہے جس کی تحقیقات کرائی جائیں اور تحقیقات کے لیے چیئرمین نادرا کو ہٹا دیا جائے، چیئرمین نادرا اور دیگر افسران کو پہلے ہی فرانزک آڈٹ کے لیے عہدے سے الگ ہوجانا چاہیے تھا۔ سینیٹر اعظم سواتی نے مزید کہا کہ الیکشن کمشنر کی تعیناتی پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے کی،  الیکشن کمیشن نے ہمارے ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ انتخابی نتائج آر ٹی ایس کے ذریعے آرہے تھے، پتا چلا کہ آر ٹی ایس نے ک...

پاکستان میں پہلی بار زرعی فصلوں کیلیے خود کارمیپ تیار

 لاہور:  پاکستان میں پہلی بارجدید سیٹلائیٹ کی مدد سے زرعی فصلوں کیلیے خود کارمیپ تیارکرلیا گیا۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے دوسال کی تحقیق کے بعد فوڈ ایٹ ہوم پراجیکٹ  کے تحت  ایسا سسٹم تیارکرلیا ہے جس کی مدد سے فصلوں کی اقسام ، ان کی صحت ، پیداوار اورقابل کاشت رقبے بارے خودکارطریقے سے ڈیٹا مرتب کیاجاسکے گا، پراجیکٹ کے سربراہ  ڈاکٹرعمرسیف کے مطابق یورپین سیٹلائٹ سینٹی نل ٹواے  کے ذریعے حاصل ہوں گے جو ہرہفتے پاکستان کے اوپرسےگزرتا ہے ، اس کے علاوہ فیلڈ ورکرزاسمارٹ فون کی ذریعے فصلوں  کی اقسام ، ان کی صحت اور پیداوار کا ڈیٹا فراہم کریں گے، فیلڈ ورکرفصل کی قسم ، اس کی اونچائی ، صحت اورکاشت شدہ رقبے کی معلومات جمع کریں گے ۔ یہ سسٹم ابتدائی طورپر پنجاب میں استعمال کیا جائیگا جس کا کامیاب تجربہ پنجاب کے کئی اضلاع میں کیا جاچکا ہے ، بدقسمتی سے پاکستان میں آج تک فصلوں کے حوالے سے تمام ترڈیٹا خود کارطریقے سے مرتب کئے جانے کا کوئی نظام موجود نہیں تھا، مینول طریقے سے تفصیلات جمع کرنے میں کئی ماہ لگ جاتے جس کی وجہ سے پالیسی سازی میں مشکل پیش آتی تھی تاہم اب...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی

 اسلام آباد:  وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی جس کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت نے مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے پاکستانی عوام کو پہلا تحفہ دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 41 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 92 روپے 83 پیسے ہوگئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 6 روپے 37 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 106 روپے 57 پیسے ہوگئی ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 59 پیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 46 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا۔ The post حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2C70nFm

کھیتوں کو پرندوں سے بچانے کے لیے لیزر کا استعمال

اوریگون:  کھیتوں اور قیمتی فصلوں کو بچانے کے لیے انسان نما پتلے نصب کیے جاتے رہے ہیں لیکن اب پرندے انہیں خاطر میں نہیں لاتے اور فصلوں سے اناج چٹ کرجاتے ہیں۔ اس مسئلے کے حل کے لیے امریکی ماہرین نے لیزر کا غیر روایتی طریقہ اختیار کیا ہے۔ ماہرین نے بلیو بیری کے ایک بہت بڑے باغ میں چھ مقامات پر خود کار لیزر گن نصب کیں۔ ہر لیزر گن سبز رنگ کی ہموار لیزر بہت دور تک پھینکتی ہے۔ اسے پرندے حملہ آور جانور سمجھ کر وہاں سے دور بھاگتے ہیں اور فوراً فصل سے رفو چکر ہوجاتے ہیں۔ یہ لیزر برڈ کنٹرول گروپ نامی کمپنی نے بنائی ہے اور ان کے مطابق اس کے انتہائی زبردست نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ پھلوں کو چگنے والے پرندوں کی تعداد 99 فیصد تک کم ہوگئی ہے۔ بلیو بیری باغ کے مالکان نے بھی اعتراف کیا کہ اس لیزر کے ذریعے 262,500 کلوگرام بلیوبیری بچالی گئی جس کی قیمت پاکستانی کرنسی میں سوا کروڑ روپے ہے۔ واضح رہے کہ پرندوں کو بھگانے والی لیزر کمپنی نے چار سال میں یہ نظام بنایا ہے۔ پہلے انہوں نے کئی رنگوں والی اور مختلف شدت کی لیزر شعاعوں کو آزمایا اور اسے کئی طرح کے فلٹروں سے بہتر بنایا ...

بچے کے ہاتھ ضائع ہونے پر کے الیکٹرک کیخلاف مقدمہ درج،7 ملازمین زیر حراست

 کراچی:  کےالیکٹرک کی لاپروائی سے بچے کے دونوں بازو ضائع ہونے پر پولیس نے  کے الیکٹرک کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے  7 ملازمین کو حراست میں لے لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق احسن آباد کا رہائشی 8 سالہ عمر گلی میں جارہا تھا کہ دائیں ہاتھ پر بجلی کا تار ٹوٹ کرگرا جسے ہٹانے کی کوشش میں بچے کے دونوں بازو کرنٹ سے جل گئے بعدازاں بچے کے دونوں بازو کاٹنے پڑے۔ یہ بھی پڑھیں:  کے الیکٹرک کی مجرمانہ غفلت سے بچہ زندگی بھرکے لیے معذورہوگیا پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں کے الیکٹرک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ اندراج کے بعد پولیس نے سائٹ سپر ہائی وے کے گڈاپ آفس پر چھاپہ  مار کر ملازمین سے پوچھ گچھ  کی اور کے الیکٹرک کے 7 ملازمین کو حراست میں لے لیا۔ عمر کے والد کے مطابق بیٹا جب اپنے ہاتھ سے متعلق سوال کرتا ہے تو دل بھر آتا ہے، کے الیکٹرک کی لاپروائی پر اہل محلہ بھی کافی مشتعل نظر آتے ہیں، اہل علاقہ عمر کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر غمزدہ بھی ہیں  اور خوفزدہ بھی۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر کے الیکٹرک نے اپنا قبلہ درست نہیں کیا تو آئندہ بھی ای...

پاکستان میں سالانہ دولاکھ اسقاط حمل ہوتے ہیں، اقوام متحدہ

 اسلام آباد:  اقوام متحدہ کے ادارہ برائے بہبود آبادی فنڈ نے دعویٰ کیا ہے پاکستان میں سالانہ دو لاکھ سے زائد خواتین اسقاط حمل کرواتی ہیں جس کی بنیادی وجہ زچہ کا مانع حمل ادویات تک رسائی نہ ہونا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ بہبود آبادی فنڈ (UNFPA ) نے پاکستان میں کیے گئے اپنے حالیہ سروے کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ سروے کے اعداد وشمار کے مطابق سالانہ 2 لاکھ سے زائد خواتین اسقاط حمل کرواتی ہیں اور تقریباً تمام ہی اسقاط حمل خفیہ طور پر مگر رضامندی سے کروائے جاتے ہیں۔ سروے میں کہا گیا ہے کہ اسقاط حمل کے لیے ناکافی سہولیات اور تجربہ کار اسٹاف نہ ہونے کے باعث اس عمل کے دوران خواتین کی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق رہتا ہے جس کا اندازہ صرف اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 6 لاکھ 30 ہزار خواتین نا تجربہ کار اسٹاف سے اسقاط حمل کرنے کے باعث پیچیدگیوں کا شکار ہوگئیں۔ بہبود آبادی کے ادارے (NIPS) کی ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر عائشہ شیراز نے سروے سے متعلق میڈیا کو بتایا کہ ملک بھر سے 580 مختلف نسلوں سے تعلق رکھنے والی 16 ہزار 2 سو 40 گھرانوں کی خواتین کو شامل کیا گ...

ٹرمپ کی ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن سے علیحدہ ہونے کی دھمکی

 واشنگٹن:  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او)  سے علیحدگی اختیار کرنے کی دھمکی دے دی۔ امریکی صدر نے ’بلوم برگ‘ کو دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اگر ڈبلیو ٹی او نے امریکا کے ساتھ غیر منصفانہ رویہ جاری رکھا تو وہ تنظیم سے علیحدگی اختیار کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا اپنی محفوظ تجارتی پالیسی پر سودے بازی نہیں کرے گا، اگرعالمی تجارتی تنظیم نے امریکی تجارتی پالیسی کے برخلاف فیصلے دیئے تو ہم خود کو ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن سے علیحدہ کرلیں گے۔ قبل ازیں امریکی صدر نے فوکس نیوز پر انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ سوائے امریکا کے ڈبلیو ٹی او ہر ملک کو فائدہ پہنچا رہی ہے جب کہ امریکا کے ساتھ اس تنظیم کا رویہ نامناسب اور غیر منصفانہ رہا ہے اس لیے اب امریکا کو اس تنظیم کے ساتھ تعلق پر نظر ثانی کرنا ہوگی۔ دوسری جانب امریکا پہلے ہی ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے جنیوا میں دو ممالک کے درمیان عالمی تجارتی تنازعات کو سننے اور ان کا فیصلہ کرنے والی ’ سٹیلمنٹ باڈی‘ کے لیے ججز کی تقرری کے عمل کو روک چکا ہے اور ججز کی کمی کے ...

ایم کیوایم کی اعلیٰ قیادت نے فاروق ستار کو سائڈ لا ئن کردیا

 کراچی:  متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کی اعلیٰ قیادت نے پارٹی کے مرکزی رہنما ڈاکٹرفاروق ستار کو سائڈ لائن کردیا۔ ذرائع کے مطابق ایم کیوایم کی مرکزی قیادت نے پارٹی کے سابق کنونیئر فاروق ستار کو نظر اندار کرنے کی پالیسی اپناتے ہوئے انہیں اہمیت دینا چھوڑ دی ہے جس کا عملی نمونہ آج متحدہ قیادت کی وزیراعظم عمران خان سے اسلام آباد میں ملاقات کی صورت میں دیکھنے کو ملا جس میں فاروق ستار کو مدعو نہیں کیاگیا۔ ایم کیوایم کی حالیہ دنوں میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات میں بھی فا روق ستار شامل نہیں تھے۔ پارلیمانی محاز پر ہمیشہ پارٹی کی طرف سے متحرک کردار ادا کرنے والے فاروق ستار کو پارٹی نے پالیمانی سیاست سے بھی الگ کردیا ہے،عام انتخابات میں شکست کے بعد پارٹی نے فاروق ستار کو ضمنی الیکشن نہ لڑانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:  کراچی میں فاروق ستار پر خواتین برس پڑیں، سیاست چمکانے کا الزام ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کی جانب سے نظراندازکیے جانے پرفاروق ستار صوبہ تحریک شروع کر نے پرغور کرر ہے ہیں اور اس ضمن میں  وہ اپنے قریبی رفقا سے مشاورت کررہے ہیں۔ The post ایم کی...

امریکا نے اگر بات کرنی ہے تو عزت سے کرے، وزیراعظم

 اسلام آباد:    وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکا کے حوالے سے وہ اپنے مؤقف پر اب بھی قائم ہیں اور اگر امریکا نے بات کرنی ہے تو عزت سے کرے۔ وزیراعظم ہاؤس میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن کیسز چلانے پر شور مچے گا لہذا اس پر میڈیا کا ساتھ چاہیے ہوگا اور ان کیسز میں جو بھی پکڑا گیا میڈیا اس میں کسی پروپگینڈے کا حصہ نہ بنے۔ انہوں نے کہا کہ اپنا وژن آگے لیکر بڑھوں گا، عوامی منصوبے شروع کریں گے اور پاکستان میں پیسہ واپس لانے کے لیے اقدامات کروں گا جب کہ ہمارے اندرونی حالات ایسے نہیں کہ غیرملکی دورے کروں۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت سے اچھے تعلقات قائم کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاہم بھارت کی جانب سے مثبت ردعمل نہیں آیا جب کہ نوجوت سدھو کو بلانے کا مقصد بھی یہی تھا کہ وہ واپس جا کر لوگوں کو اعتماد میں لیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کے حوالے سے وہ اپنے موقف پر اب بھی قائم ہیں، امریکا نے اگر بات کرنی ہے تو عزت سے  کرے۔ عمران خان نے کہا کہ ہیلی کاپٹر کے استعمال سے وقت اور پیسہ بچتا ہے اور شہریوں کو بھی پریشانی کا سامنا ن...

نجکاری کے ذریعے ملازمین کو بیروزگار کیا گیا تومزاحمت کریں گے، بلاول بھٹو

لاڑکانہ:  چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ نجکاری کے ذریعے ملازمین کو بیروزگار کیا گیا توسخت مزاحمت کریں گے، نوڈیرو ہاؤس لاڑکانہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے  بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ  اب سندھ سے بیروزگاری، معاشی بحران اور زرعی پانی کی قلت دور کرنے کا وقت آگیا ہے جس کے لئے مجھے عوام کے تعاون کی ضرورت ہے تاکہ مسائل حل کر سکوں، امید ہے کہ عوام ویسا ہی تعاون کریں گے جیسا وہ شہید بھٹو اورمحترمہ شہید کے ساتھ کرتے تھے۔ اس خبرکوبھی پڑھیں:  جمہوریت کی خاطر دھاندلی زدہ ایوان میں آنے کا فیصلہ کیا ؤ چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ عوام اس وزیر اعظم سے کیا توقع رکھیں جس نے پہلی تقریر میں 500 افراد کو بے روزگار کیا ہو، حکمران جماعت ایک جانب منشور میں ایک کروڑ نوکریوں کی فراہمی کی بات کرتی ہے تو دوسری جانب ملازمین کو نوکریوں سے نکال رہی ہے۔ اس خبرکوبھی پڑھیں:  پارلیمان کے اندر اور باہر ایشوز پر سیاست کریں گے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نجکاری کے ذریعے ملازمین کی بے روزگاری کا عمل شروع کیا گیا تو ہم سخت مزاحمت کریں گے۔ The post نجک...

ترکی میں پھنسے 1600پاکستانی تاحال حکومت کی مدد کے منتظر

گوجرانوالہ:  ترکی میں  کئی ماہ سے پھنسے 1600 پاکستانی تاحال  حکومتی مدد کے منظر ہیں اور متاثرین نے حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے۔ ایک ماہ قبل ایکسپریس نیوز نے معاملہ اٹھایا تھا کہ ترکی میں 1600 پاکستانی نوجوان روزگار کی نیت سے گئے تھے لیکن غیرقانونی طور پر آنے کی وجہ سے ان نوجوانوں کو پکڑ کر عثمانیہ کیمپ میں قید کردیا گیا۔ نوجوان عاطف کی جانب سے بھیجی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کھانے لینے پر لائنوں میں لگاکر تشدد کیا جاتا ہے، کیمپ میں سونے کا کوئی انتظام نہیں اور نوجوان کھلے آسمان تلے سوتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:  ترکی میں قید 1600 پاکستانیوں کی نئی حکومت سے رہائی میں مدد کی اپیل عثمانیہ کیمپ میں قید 1600 نوجوان 8 ماہ قبل گئے تھے جو 6 ماہ سے قید میں ہیں اور گھر والوں سے کئی ماہ سے بات بھی نہیں ہوسکی ہے۔ متاثرین نے وزیراعظم عمران خان سے مدد کی  اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ  اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ان کے وطن واپسی کے انتظامات کیے جائیں  جب کہ عاطف کے چچا کا کہنا ہے کہ حکومت چاہے تو ان کے پیاروں کو واپس لایا جاسکتا ہے۔ The post ترکی میں پھنسے...

منصب مل جاتے ہیں منزل ملنا ضروری ہے، مولانا فضل الرحمان

کوئٹہ:  جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ منصب تو ہاتھ میں آجاتے ہیں اور افراد وزیراعظم، صدر بھی بنتے رہے ہیں لیکن منصب منزل نہیں ہے۔ کوئٹہ میں محمود خان اچکزئی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم مل جل کر جمہوری سفر کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں، اب تک ہم آزادی کے اصل مقاصد حاصل نہیں کر سکے، ہمارا مقصد ہے کہ ملک میں جمہوری ادارے مستحکم ہونے چاہئیں، منصب تو مل جاتے ہیں، لوگ وزیراعظم اور صدر بھی بنتے رہتے ہیں لیکن اصل میں منزل ملنا ضروری ہے۔ اس خبرکوبھی پڑھیں:   آصف زرداری اپوزیشن جماعتوں کی رائے کا احترام کریں مولانافضل الرحمان  نے کہا کہ امت مسلمہ اورپاکستانی قوم کو مبارکباد دیتا ہوں جن کے احتجاج کے باعث گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کومنسوخ کیا گیا، گستاخانہ خاکےاظہار رائے کی آزادی نہیں امت مسلمہ کی دل آزاری ہے، مغربی دنیا کو پیغام دیتا ہوں کہ امت مسلمہ کی دل آزاری سے باز رہے۔ سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ  اقوام متحدہ قانون سازی کے ذریعے ایسی باتوں کو روکے، اور مغرب مسلم اُمّہ کے مق...

آئی ایم ایف سے قرض لینے کا فیصلہ پارلیمنٹ کی مشاورت سے ہوگا، وزیر خزانہ

 اسلام آباد:  وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے یا نہ جانے کا فیصلہ پارلیمنٹ کی مشاورت سے ہوگا۔ سینیٹ میں اظہار خیال کے دوران وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ فوری طور پر ملکی نظام چلانے کے لیے 9 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے جب کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے یا نہ جانے کا فیصلہ پارلیمنٹ کی مشاورت سے ہوگا، کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل پارلیمنٹ میں بحث کروائی جائے گی۔ اس موقع پر سینیٹر عثمان کاکڑ نے کہا کہ ہم خوش فہمی میں تھے کہ چین ہمارا دوست ہے، اب پتہ چلا کہ ہم پر چین اور سعودی عرب کا بھی قرضہ ہے،  سعودی عرب اور چین سے قرض کے بجائے امداد لی جائے۔ اس خبر کو بھی پڑھیں :  آئی ایم ایف سے رجوع نئی بات نہیں سینیٹر عثمان کاکڑ کے بیان پر وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ سینیٹر کاکڑ چاہتے ہیں کہ چین اور سعودی عرب سے بھیک لینی چاہیے، پاکستان 2008 اور 2012 میں ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں آ چکا ہے، کرنسی اسمگلنگ اور حوالہ پر ایف اے ٹی ایف نے سوالات اٹھائے ہیں، اس کے علاوہ کالعدم تنظیموں کی جانب سے پیسے اکٹھے کرنے کا معاملہ بھی شامل ہے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ای...

خطے میں امن و سلامتی کے لئے پرخلوص اقدامات اٹھا رہے ہیں، آرمی چیف

 راولپنڈی:  پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن و سلامتی کے لیئے پرخلوص اقدامات اٹھا رہا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن و سلامتی کے لئے پرخلوص اقدامات اٹھا رہا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے خطے میں تنازعات کی روک تھام میں پاکستانی کوششوں کو سراہا اور پاک فوج کے کردارکی تعریف کی۔ The post خطے میں امن و سلامتی کے لئے پرخلوص اقدامات اٹھا رہے ہیں، آرمی چیف appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2PR7Z1v

کراچی میں امن کی فضا مزید مستحکم کرنے کیلیے ہر ممکن مدد کریں گے، وزیراعظم

 اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کراچی میں امن و امان کی فضا کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ہر ممکنہ تعاون کریگی۔ اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان سے ایم کیو ایم کے وفد نے ملاقات کی، ایم کیو ایم کے وفد میں خالد مقبول صدیقی، فروغ نسیم، امین الحق، کنور نوید، نسرین جلیل اور وسیم اختر شامل تھے جب کہ اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق بھی موجود تھے۔ ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات میں سیاسی امور، صدارتی انتخاب، صوبہ سندھ اور خصوصا کراچی اور حیدر آباد سے متعلق مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی، ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان نے کراچی اور حیدر آباد کے مسائل کے حل کے حوالے سے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کے بعد وزیر اعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی علیحدہ ملاقات کی جس میں سندھ کی مجموعی صورتحال اور خصوصا کراچی کی موجودہ صورتحال سمیت عوام کو درپیش مسائل پر گفتگو ہوئی۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعتماد کا اظہار کرنے اور اہم ذمہ داری سونپے جانے...

 امریکا میں ہیلی کاپٹر حادثے میں 4 افراد ہلاک

فلوریڈا:  امریکی ریاست فلوریڈا میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سول ہیلی کاپٹر بی-60 ایئر کرافٹ فلوریڈا کے ایئر فورس بیس پر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار چاروں افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ قبل ازیں صرف ایک شخص کی ہلاکت کا دعوی کیا گیا تھا کیوں کہ ایئر بیس کے کاغذات میں ہیلی کاپٹر میں صرف پائلٹ کی موجودگی ظاہر کی گئی تھی تاہم ہیلی کاپٹر کے ملبے سے 4 لاشیں برآمد ہونے نے حادثے کو مشکوک بنادیا ہے۔ امریکی ادارے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ ہیلی کاپٹر نے ایئر فورس بیس سے ڈِسٹن ایگزیکیٹو ایئر پورٹ کے لیے پرواز بھری تھی تاہم تھوڑی دیر بعد ہی ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا۔ امریکی ایئر فورس نے حادثے کی تحقیقات کے لیے تفتیشی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ ہیلی کاپٹر کا ملبہ ایئر فورس بیس کے رن وے سے دور درختوں سے بھرے علاقے میں گرا ہے جہاں ریسکیو ادارے امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ The post...

 امریکا میں بس اور ٹرک کے درمیان تصادم میں 7 مسافر ہلاک

میکسیکو سٹی:  شمالی امریکا میں گرے لائن پر چلنے والی بس اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم میں 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی امریکا میں میکسیکو سٹی کے قریب گرے لائن پر غلطی سے آجانے والے ٹرک سے تیز رفتار ’ میٹرو بس‘ ٹکرا  گئی۔ گرے بس کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 7 مسافر ہلاک ہوگئے ہیں۔ حادثے کا شکار بس میں 47 مسافر سوار تھے جن میں سے درجن سے زائد زخمی ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 5 شدید زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے حادثے کے بعد شاہراہ کو بند کردیا، جہاں اب بھی امدادی کام جاری ہے۔ ٹرک پر لدا سامان تاحال شاہراہ پر موجود ہے جسے مکمل طور پر کلیئر کرانے میں مزید چند گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ Accident on I-40 near Thoreau, NM pic.twitter.com/irYguqaiMZ — Alex Huggins (@lxhuggins24) August 30, 2018 The post  امریکا میں بس اور ٹرک کے درمیان تصادم میں 7 مسافر ہلاک ...

مصر میں پہلی بار عیسائی خاتون گورنر نامزد

قاہرہ:  مصر میں پہلی مرتبہ ایک عیسائی خاتون کو گورنر نامزد کردیا گیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر میں ملک بھر کے گورنرز کو تبدیل کرنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت مصر کے ساحلی صوبے دمیاط کے نئے گورنر کے لیے 51 سالہ منال اوواد میخائل کا نام دیا گیا ہے۔ مصر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک عیسائی خاتون کو گورنر کے عہدے کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ منال مصر کی دوسری خاتون گورنر ہوں گی اس سے قبل نادیہ عبدو کو ایک صوبے کی گورنری کا اعزاز حاصل رہا ہے تاہم وہ مسلمان خاتون گورنر تھیں۔ منال میخائل اس سے قبل بھی کئی اہم عہدوں پر ذمہ داریاں نبھا چکی ہیں۔ وہ 2015 میں ڈپٹی گورنر رہ چکی ہیں اور شہر کے انفراسٹرکچر اور عمارتوں کی از سر نو تعمیر کے پروجیکٹس سے بھی منسلک رہی ہیں۔ واضح رہے کہ مصر کی کُل آبادی کا 10 فیصد عیسائیوں پر مشتمل ہیں اور کئی عیسائی مرد گورنر کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں تاہم کسی خاتون عیسائی گورنر کی نامزدگی کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ The post مصر میں پہلی بار عیسائی خاتون گورنر نامزد appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt...

کمبوڈیا میں جاسوسی کے الزام میں آسٹریلوی فلم ساز کو 6 سال قید کی سزا

پنوم پن:  کمبوڈیا کی عدالت نے آسٹریلوی فلم ساز جیمس ریکٹسن کو دشمن ملک کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں 6 سال قید کی سزا سنادی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی فلم ساز جیمس ریکٹسن کو کمبوڈیا کی مقامی عدالت نے دشمن ملک کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں 6 سال قید کی سزا سنادی ہے۔ جج سینگ لیئنگ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ دسمبر 2010 سے جون 2017 تک آسٹریلوی فلم ساز نے ایسی سرکاری معلومات حاصل کیں جن کا افشا ہونا کمبوڈین قوم کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ فلم ساز کے وکیل نے الزام کو مسترد کرتے ہوئے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلے میں یہ تک نہیں بتایا گیا ہے کہ میرا موکل آخر کس ملک کے لیے جاسوسی کر رہا تھا۔ آسٹریلوی فلم ساز کو گزشتہ برس جون میں گرفتار کیا گیا تھا جب وہ اپوزیشن جماعت کی ریلی کے اوپر سے ڈرون کیمرا گزار رہے تھے۔ آسٹریلوی فلم ساز کا گزشتہ 20 سال سے کمبوڈیا آنا جانا ہے اور وہ وزیراعظم ہون سین کے سخت ناقد سمجھے جاتے ہیں۔ مقامی میڈیا نے ایسے الزامات کی تشہیر کی جس میں کہا گیا کہ آسٹریلوی فلم ساز انقلاب کے نام پر ج...

شہریارآفریدی نے وزیرمملکت برائے داخلہ کا حلف اٹھالیا

 اسلام آباد:  تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی نے وزیرمملکت برائے داخلہ کا حلف اٹھالیا ہے۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور خیبرپختوان خوا کے حلقہ این اے 32 کوہاٹ سے کامیاب ہونے والے شہریار خان آفریدی نے وزیرمملکت برائے داخلہ کا حلف اٹھا لیا ہے، حلف برداری کی تقریب ایوان صدر ہوئی، صدر مملکت ممنون حسین نے شہر یار آفریدی سے عہدے کا حلف لیا۔  تقریبِ حلف برداری میں سیاسی کارکنوں اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اس خبرکوبھی پڑھیں:  شہریار آفریدی کو وزیرمملکت برائے داخلہ بنانے کا فیصلہ واضح رہے کہ شہریار آفریدی کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے اور 2018 کے الیکشن میں انہوں نے این اے 32 کوہاٹ سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی تھی۔ The post شہریارآفریدی نے وزیرمملکت برائے داخلہ کا حلف اٹھالیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2LIZamZ

کے الیکٹرک کی مجرمانہ غفلت سے بچہ زندگی بھرکے لیے معذورہوگیا

 کراچی:  شہرقائد میں کے الیکٹرک کی لاپرواہی سے بچے کے دونوں بازو ضائع ہوگئے جب کہ واقعے کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے باوجود اہلخانہ انصاف کے منتظرہیں۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی میں احسن آباد کا رہائشی 8 سالہ عمرگلی میں جارہا تھا کہ دائیں ہاتھ پربجلی کا تارٹوٹ کرگرگیا، تارہٹانے کی کوشش میں دونوں بازوبری طرح جھلس گئے، بچے کوسول اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز کے پاس بازو کاٹنے کے سوا کوئی چارہ نہ تھا۔ پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں کے الیکٹرک گڈاپ ٹاون کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک نے واقعے پرافسوس اورمدد کا اعلان کرکے چپ سادھ لی ہے جب کہ کے الیکٹرک کی لاپرواہی پر اہل محلہ بھی کافی غصے میں نظر آئے۔ دوسری جانب عمر کے والد کا کہنا ہے کہ واقعے کوایک مہینے سے زائد گزرنے کے باوجود کے الیکٹرک حکام نے رابطہ نہیں کیا، اعلی حکام سے اپیل ہے مجھے انصاف فراہم کیا جائے، میں رکشہ چلاتا ہوں علاج کی سکت نہیں رکھ سکتا۔ والد نے مزید کہا کہ میرا معاملہ اٹھانے پر میڈیا کا شکر گزارہوں، ڈاکٹرز نے پرائیوٹ اسپتال جانے کا مشورہ دیا ہے وزیر اعظم سے اپیل ہے کے میر...

نواز شریف، مریم اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزاؤں کے خلاف درخواست خارج

لاہور:  ہائی کورٹ نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزاؤں کے خلاف درخواستیں خارج کردیں۔ جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں جسٹس عاطر محمود اور جسٹس شاہد جمیل خان پر مشتمل لاہور ہائی کورٹ کے 3 رکنی فل بنچ نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزاؤں کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ عدالت عالیہ کے روبرو درخواستگزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ نیب کا قانون اٹھارویں ترمیم کے بعد ختم ہو چکا ہے. ملک کے تین بار وزیراعظم رہنے والے شخص کو اس قانون کے تحت سزا دی گئی جو کہ ختم ہو چکا ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن صفدر کو مردہ قانون کے تحت دی گئی جو کہ غیر قانونی ہے، عدالت نواز شریف اور دیگر کو نیب کے مردہ قانون کے تحت دی گئی سزا کو کالعدم قرار دے۔ عدالت عالیہ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواستیں خارج کردیں۔ The post نواز شریف، مریم اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزاؤں کے خلاف درخواست خارج appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2LHTh9V

بھارتی سپریم کورٹ میں آرٹیکل 35 اے کیس کی سماعت پر مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال

نئی دہلی/ سری نگر:  بھارتی سپریم کورٹ نے آرٹیکل 35 اے کو ختم کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کو آئندہ برس جنوری تک کے لیے ملتوی کردیا ہے دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں آج دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے آرٹیکل 35 اے کی منسوخی سے متعلق مقدمے کی سماعت کو آئندہ برس کے پہلے ماہ تک کے لیے ملتوی کردیا ہے۔ اب اس کیس کی سماعت جنوری کے آخری ہفتے یا فروری کے ابتدائی دنوں میں کی جائے گی تاہم کیس کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ بھارتی سپریم کورٹ میں آج ہونے والی سماعت کے موقع پر اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال نے سماعت کو جنوری تک ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ کیس کے فیصلے سے وادی میں بڑے پیمانے پر حالات خراب ہونے کا خدشہ ہے جب کہ رواں برس دسمبر میں پنچائیت کے لیے انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ اٹارنی جنرل نے مزید کہا کہ پنچائیت الیکشن کے لیے پیرا ملٹری فورسز کی بڑی تعداد مصروف ہوگی۔ اس لیے امن و امان کو برقرار رکھنے کے ضروری ہوگا کہ کیس کا فیصلہ پنچائیت الیکشن کے بعد سنایا جائے تاکہ کسی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے پیرا ملٹری ...

لیڈی ڈیانا کو دنیا سے رخصت ہوئے 21 برس بیت گئے

لندن:  دلفریب مسکراہٹ اور خوبصورتی کے سبب لاکھوں دلوں کی دھڑکن بننے والی برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کو دنیا سے رخصت ہوئے 21 برس بیت گئے۔ ڈیانافرانسس اسپنسریکم جولائی 1961 کوانگلینڈ میں پیداہوئیں، فروری 1981 میں شہزادہ چارلس کےساتھ منگنی کے بعد ڈیانا کی زندگی بدل گئی، اسی سال جولائی میں ان کی شادی کی تقریبات کو ٹیلی ویژن پر براہ راست دکھایا گیا، جن کوپوری دنیا میں 75 کروڑ سے زائد افراد نے دیکھا۔ شادی کے بعد خوش مزاج لیڈی ڈیانا برطانیہ کے شاہی خاندان کی مقبول ترین شخصیت بن گئیں، دنیا بھرمیں فلاحی کاموں کی بدولت لیڈی ڈیانا نےعوام کے دلوں میں گھرکرلیا، ان کے ہاں دو بیٹوں شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری کی پیدائش ہوئی۔ لیڈی ڈیانا نے پاکستان کا بھی دورہ کیا اورشوکت خانم کینسراسپتال میں مریضوں کی عیادت کی، تمام ترکامیابیوں کے باوجود لیڈی ڈیاناکی ازدواجی زندگی مسائل کاشکاررہی، شاہی خاندان کےساتھ اختلافات بھی رہے۔ اگست 1996 میں شہزادہ چارلس اورلیڈی ڈیانا نے باہمی رضا مندی سے ایک دوسرے سے راستے جدا کرلئے، شہزادہ چارلس سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد لیڈی ڈیانا کی زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ آئے او...

آرمی چیف نے کہا کہ فوج بھی حکومت کا ماتحت ادارہ ہے، فواد چوہدری

 اسلام آباد:  وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ فوج بھی حکومت کا ماتحت ادارہ ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہم ملک میں استحکام چاہتے ہیں، تمام اداروں کی مشترکہ حکمت عملی سے ہی آگے بڑھ سکتے ہیں۔ پالیسی بنانا حکومت کا کام ہے، حکومتی پالیسی ذاتی نہیں بلکہ ریاست کے تمام اداروں اور پارلیمان کی تجاویز اور عوام کے اعتماد پر مبنی ہوگی۔ گستاخانہ خاکے فواد چوہدری نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں سے امت مسلمہ میں بدامنی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تھی، یورپ اور برطانیہ میں بھی لوگ خاکوں کے خلاف تھے، مغرب کو ایسے واقعات روکنے کیلیے قوانین لانے چاہییں۔ وزیر اعظم عمران خان خاکوں کےمعاملے پر بہت دکھی تھے، انہوں نے ہالینڈ کے وزیر خارجہ کو باور کرایا کہ خاکوں کے معاملے سے لاتعلقی کافی نہیں، پاکستان کی کوششوں کے باعث مقابلہ منسوخ کیا گیا۔ وزیر اعظم کی آرمی چیف سے ملاقات وزیر اعظم عمران خان کی گزشتہ روز آرمی چیف سے ملاقات ہوئی، آرمی چیف اورعسکری قیادت نے دفاعی اور سیکیورٹی معاملات پر بریفنگ دی، اس بریفنگ...

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ایرانی ہم منصب کی ملاقات

 اسلام آباد:  ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔  دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف کی قیادت میں وفد شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے لئے دفترخارجہ پہنچا جہاں  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وفد کا استقبال کیا۔ جواد ظریف نے مخدوم شاہ محمود قریشی کو منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔   The post وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ایرانی ہم منصب کی ملاقات appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2LNfOCk

زہرہ شاہد قتل کیس میں ایم کیو ایم کے 2 کارکنوں کو سزائے موت

 کراچی:  انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما زہرہ شاہد قتل کیس میں ایم کیو ایم کے 2 کارکنوں کو سزائے موت سنادی ہے۔ کراچی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما زہرہ شاہد قتل کیس کا فیصلہ سنادیا، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ایم کیو ایم کے کارکن راشد ٹیلر اور زاہد عباس زیدی کو سزائے موت سنادی۔ اس خبر کو بھی پڑھیں :  زہرہ شاہد قتل کیس؛ چشم دید گواہ نے 2 ملزمان کو شناخت کرلیا زہرہ شاہد میں رینجرز پراسیکیوٹر کی جانب سے موقف اپنایا گیا تھا کہ قتل میں ملوث ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے، ملزمان نے تفتیش میں زہرہ شاہد کے قتل کا اعتراف کیا تھا جب کہ قتل میں ملوث ملزمان کو گواہوں نے بھی شناخت کرلیا تھا۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما زہرہ شاہد کو مئی 2013 میں ان کے گھر کے باہر قتل کیا گیا تھا جب کہ حکومت نے زہرہ شاہد کے قتل میں ملوث ملزمان کی نشاندہی کے لیے25 لاکھ روپے انعام رکھا تھا۔ The post زہرہ شاہد قتل کیس میں ایم کیو ایم کے 2 کارکنوں کو سزائے موت appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2owKVJb

اعتزاز احسن ہی ملک کے صدر بنیں گے، آصف زرداری

 کراچی:  سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار اعتزاز احسن ہی ملک کے صدر بنیں گے۔ کراچی بینکنگ کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ سیاست دان کے خلاف کوئی بھی مقدمہ غیر سیاسی نہیں ہوتا جب کہ اعتزاز احسن ہی ملک کے صدر بنیں گے۔ اس موقع پر صحافی نے آصف زرداری سے سوال کیا کہ ہیلی کاپٹر تو سستا ہوگیا آپ ہیلی کاپٹر پر کیوں نہیں آئے، جس پر آصف زرداری نے خوشگوار انداز میں جواب دیا کہ آپ لوگ یہیں رکیں میں ہیلی کاپٹر پر واپس آتا ہوں۔ اس خبر کو بھی پڑھیں :  منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری کی عبوری ضمانت منظور صحافی کے سوال پر کہ زرداری صاحب کافی عرصہ بعد کورٹ میں ملاقات ہورہی ہے، جس پر آصف زرداری نے کہا کہ آپ بلائیں تو میں روز آجایا کروں گا۔ The post اعتزاز احسن ہی ملک کے صدر بنیں گے، آصف زرداری appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2N60ULZ

منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری کی عبوری ضمانت منظور

 کراچی:  عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی 20 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کرلی۔ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کراچی کی بینکنگ کورٹ میں خود کوسرنڈرکرتے ہوئے عبوری ضمانت کی درخواست کردی۔ عدالت نے آصف زرداری کی 20 لاکھ کی عبوری ضمانت منظورکرلی۔ بینکنگ کورٹ نے آصف علی زرداری کو 4 ستمبر کو دوبارہ طلب کرلیا۔ اس موقع پرآصف زرداری نے خوشگوار انداز میں میڈیا سے بات کی، صحافی نے آصف زرداری سے سوال کیا کہ ہیلی کاپٹر تو سستا ہوگیا آپ ہیلی کاپٹر پر کیوں نہیں آئے ؟، جس پر آصف زرداری نے خوشگوار انداز میں جواب دیا کہ آپ لوگ یہیں رکیں میں ہیلی کاپٹر پرواپس آتا ہوں، ایک صحافی کے سوال پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ سیاست دان کے خلاف کوئی بھی مقدمہ غیر سیاسی نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ اعتزاز احسن ہی صدر بنیں گے۔ صحافی نے سوال کیا کہ زرداری صاحب کافی عرصہ بعد کورٹ میں ملاقات ہورہی ہے، جس پر انہوں نے جواب میں کہا کہ آپ بلائیں تو میں روز آجایا کروں گا۔ واضح رہے کہ آصف زرداری نے اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت...

خیبرپختونخوا میں ضمنی انتخابات میں موروثی سیاست پھرغالب آگئی

پشاور:  خیبرپختونخوا میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ہونے والی ضمنی الیکشن میں موروثی سیاست پھر غالب آگئی۔ 14 اکتوبرکوہونے والے ضمنی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی 9 نشستوں کے لیے الیکشن ہونے ہیں، عام انتخابات کی طرح ضمنی الیکشن میں بھی موروثی سیاست سامنے آگئی۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 بنوں، جو وزیراعظم عمران خان نے خالی چھوڑی تھی، اب اس نشست پر سابق وفاقی وزیر اکرم خان درانی کے بیٹے ناصردرانی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، اسی طرح وزیر دفاع پرویز خٹک نے نوشہرہ سے 2 صوبائی اسمبلی کے حلقوں پر اپنے بیٹے اور بھائی کو ٹکٹ دلادیا ہے، پرویزخٹک کے بیٹے ابراہیم خٹک پی کے 61 سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ پی کے 64 سے پرویزخٹک کے بھائی لیاقت خٹک ضلعی نظامت چھوڑ کرصوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑ رہے ہیں۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے بھی اپنے بھائی حکیم اللہ کو میدان میں اتار لیا ہے اورانہوں نے پی کے 44 کاغذات جمع کرائے ہیں تاہم اس حلقے میں پی ٹی آئی کی جانب سے دیگر امیدواروں نے بھی کاغذات جم...

ڈی پی او پاکپتن تبدیلی کیس؛ خاور مانیکا فوری طورپرطلب

 اسلام آباد:  چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثارنے ڈی پی او پاکپتن رضوان گوندل کے تبادلے سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کرتے ہوئے خاتون اول بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کو فوری طور پر طلب کرلیا۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے ڈی پی او رضوان گوندل کی تبدیلی سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب سے استفسار کیا کہ یہ کیا معاملہ ہے، پانچ دن سے قوم اس کے پیچھے ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ایک بات بار بار کہہ رہا ہوں کہ پولیس کو آزاد وخودمختار ہونا چاہیے، ہم پولیس کو سیاسی دباوٴ سے نکالنا چاہتے ہیں لیکن پولیس سیاسی دباوٴ سے نکلنے کی کوششوں کو خراب کر رہی ہے۔ آپ آزاد ادارہ نہیں بننا چاہتے، کس کے لیے رضوان گوندل کا تبادلہ ہوا، اگر آپ نے وزیر اعلیٰ کے حکم پر رضوان گوندل کا تبادلہ کیا ہے تویہ غیر قانونی ٹرانسفر ہے، تبادلے کا حکم رات کے ایک بجے جاری کیا گیا، رات کے ایک بجے تبادلہ کا حکم جاری کرنے کی کیا ضرورت پڑگئی تھی، کیا اس رات صبح نہیں ہونا تھی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ میں کبھی کسی سیاستدان کے کہنے ...

یلو کیب اسکیم اسکینڈل کا ملزم 22 سال بعد بری

 کراچی:   سندھ ہائی کورٹ نے یلو کیب فراڈ اسکیم اسکینڈل میں 22 سال بعد نجی بینک کے ملازم عبدالمجید سومرو کو الزام سے بری کردیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں یلو کیب فراڈ اسکیم اسکینڈل میں نجی بینک کے ملازم کی سزاکے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے 22 سال بعد نجی بینک کے ملازم عبدالمجید سومرو کو الزام سے بری کردیا۔ پراسیکیوٹر کے مطابق عبدالمجید سومرو پر 1996 میں یلو کیب اسکیم میں فراڈ کا الزام تھا، عبدالمجید سومرو اور دیگر ملزمان پر 1996 میں مقدمہ درج کیاگیا اور بینکنگ کورٹ نے ملزم عبدالمجید سومرو کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی ، ملزم عبدالمجید سومرو نے 2009 میں سزا کے خلاف اپیل دائر کی تھی، آج عدالت نے اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو بری کردیا، ملزم عبدالمجید سومرو نے ضمانت حاصل کر رکھی تھی۔ اسکینڈل میں جو ملوث تھے وہ بری ہوگئے ،مجھے سزا دی گئی،عبدالمجید ملزم عبدالمجید سومرو وہیل چیئرپر عدالت میں پیش ہوئے، عدالت کی جانب سے بریت کا فیصلہ سننے پر ملزم عبدالمجید سومرو کے خوشی سے آنسو نکل پڑے،اس موقعپرغیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انھوںنے کہاکہ میںبے قصور تھا،آج عدالت سے بری ب...

کالجز کے طلبا نے شہریوں میں مفت پانی کے ٹینکر فراہم کرنا شروع کر دیے

 کراچی:  کراچی میں پانی کی قلت و عدم فراہمی کو دورکرنے کے لیے نوجوان طالبعلم میدان میں آگئے ،مختلف کالجز میں زیر تعلیم طالبعلموں نے گلشن معمار کے مختلف علاقوں میں 8000 گیلن پانی کا ٹینکر غریب اور مستحق افراد میں تقسیم کیا۔ کراچی کے علاقے گلشن معمار کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر کالجز کے طالبعلموں نے مل کر پیسے جمع کیے اور 8000 گیلن پانی کا ٹینکر خرید کر غریب اور مستحق افراد میں تقسیم کیا،نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کا یہ گروپ گزشتہ 5 سالوں سے کراچی کے مضافاتی علاقوں میں جاکر مستحقین کی مدد کررہا ہے۔ اس موقع پر گروپ ممبران کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں عوام کو پانی کی قلت کا سامنا ہے،ہماری یہ کوشش ہے کہ ان افراد میں پانی کے ٹینکر تقسیم کریں جو غریب اور مستحق ہیں اور پیسوں سے پانی خرید کر استعمال نہیں کرسکتے۔ عوام کی کوششوں سے پورے ملک میں نہیں تو کم از کم کراچی میں اس مسئلے کو کافی حد تک کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے تمام شہریوں کو آگے آنا ہوگا اور اس طرح کے عملی اقدامات کرکے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،ہم ایک ماہ میں 2 مرتبہ ان علاقوں میں جاکر پ...

بچیوں کے جعلی خودمختاری سرٹیفکیٹ جاری کیے جانے لگے

 کراچی:  سٹی کورٹ کے اطراف جعلی نکاح خواہوں کی بھر مار ہو گئی، نکاح خواں کم عمر بچیوں کے اغوا میں ملوث ملزمان کو مکمل تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔ نکاح خواں کم عمر بچیوں کے نکاح فارم پر پیدائش کی تاریخ بڑھا کراندراج اور وفات پانے والے اعزازی مجسٹریٹ سابق جسٹس آف پیس کی جعلی مہریں لگاکر بچیوں کے خود مختاری ( فری ویل) جاری کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے کم عمر بچیوں کے اغواکے مقدمات میں ملوث ملزمان کو پولیس گرفتار کرنے میں لیت ولعل سے کام لے رہی ہے والدین اپنی بچیوں کی باز یابی کیلیے دھکے کھانے پر مجبور ہیں کوئی سنوائی نہیں ہوتی اور تھانہ رسالہ نے جعلی نکاح خواہوں کے خلاف کبھی بھی کوئی کارروائی نہیں کی۔ نکاح خواں بھاری رقم حاصل کرنے 11,12 سالہ بچی کی عمر نکاح فارم میں 19/20 سال درج کی گئی، اہم انکشاف عدالت میں دائر درخواست میں ہوا ہے ،ماہر قانون حق نواز کے مطابق اس کے موکل ٹیپوسلطان کی حدود کے رہائشی محمد اخترکی 11/12 سالہ بیٹی کائنات زہرہ عرف ثنا 26جولائی کو اغوا ہوئی، بروقت درخواست تھانہ ٹیپو سلطان میں دائر کی لیکن پولیس نے کوئی کارروائی کرنے سے انکار کر دیا بعدازاں حصول انصاف کے...