کراچی: کےالیکٹرک کی لاپروائی سے بچے کے دونوں بازو ضائع ہونے پر پولیس نے کے الیکٹرک کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے 7 ملازمین کو حراست میں لے لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق احسن آباد کا رہائشی 8 سالہ عمر گلی میں جارہا تھا کہ دائیں ہاتھ پر بجلی کا تار ٹوٹ کرگرا جسے ہٹانے کی کوشش میں بچے کے دونوں بازو کرنٹ سے جل گئے بعدازاں بچے کے دونوں بازو کاٹنے پڑے۔
یہ بھی پڑھیں: کے الیکٹرک کی مجرمانہ غفلت سے بچہ زندگی بھرکے لیے معذورہوگیا
پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں کے الیکٹرک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ اندراج کے بعد پولیس نے سائٹ سپر ہائی وے کے گڈاپ آفس پر چھاپہ مار کر ملازمین سے پوچھ گچھ کی اور کے الیکٹرک کے 7 ملازمین کو حراست میں لے لیا۔
عمر کے والد کے مطابق بیٹا جب اپنے ہاتھ سے متعلق سوال کرتا ہے تو دل بھر آتا ہے، کے الیکٹرک کی لاپروائی پر اہل محلہ بھی کافی مشتعل نظر آتے ہیں، اہل علاقہ عمر کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر غمزدہ بھی ہیں اور خوفزدہ بھی۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر کے الیکٹرک نے اپنا قبلہ درست نہیں کیا تو آئندہ بھی ایسے واقعات رونما ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک نے واقعے پر افسوس کرتے ہوئے بچے کی مدد کا اعلان کیا ہے۔
The post بچے کے ہاتھ ضائع ہونے پر کے الیکٹرک کیخلاف مقدمہ درج،7 ملازمین زیر حراست appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2LKN6lc