Skip to main content

Posts

Showing posts from June, 2018

غیرملکی کمپنیاں امریکی دھمکیوں سے نہ ڈریں، ایران

تہران:  ایران نے غیرملکی کمپنیوں پر زور دیا ہے کہ وہ پابندی کی امریکی دھمکیوں سے نہ ڈریں اور ملک میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں، جو ایسا نہیں کرے گا اور ایران کو چھوڑ دے گا تو اس کا متبادل لے آئیں گے۔ ایرانی وزیرصنعت محمد شریعت مداری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایران میں کام کرنے والی غیرملکی کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ امریکی پابندیوں کی دھمکیوں کے خلاف مزاحمت کریں، ایران میں کام کرنے والی کمپنیوں کو امریکی پابندیوں سے ڈرنے کی ضرورت نہیں اور انھیں اپنی سرگرمیاں ایران میں جاری رکھنی چاہئیں، وہ جو ایسا نہیں کریںگے تو ہم ان کی جگہ دوسروں کو دیں گے، ایران میں بہت سے سرمایہ کاری کرنے پر تیار ہیں۔ فرانسیسی کار سازوں سے متعلق سوال پر انھوں نے کہاکہ اب تک انھوں نے ہمیں نہیں بتایا کہ وہ ایران میں اپنا کاروبار جاری نہیں رکھ سکتے، وہ ہم سے تعاون کر رہے ہیں، ابھی تک ہماری ان سے بات چیت چل رہی ہے اور اس حوالے سے ہمارے پاس کوئی نئی بات نہیں ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 8 مئی کو اعلان کیا تھا کہ واشنگٹن 2015 کی ایرانی جوہری ڈیل سے دستبردار ہو رہا ہے جس کے بعد معاہدے کے تحت ختم ک...

انسانی اسمگلنگ کی روک تھام، امریکا نے واچ لسٹ سے نکال دیا

واشنگٹن:  امریکا نے پاکستان کا نام انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے نگرانی کی فہرست سے نکال کر ان ممالک کی فہرست میں شامل کردیا جنھوں نے انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے قابل ذکراقدامات کیے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ سے جاری رپورٹ میں کہاگیاکہ حکومت پاکستان انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کیلیے کم سے کم متعین شدہ میعار پر پورا نہیں اتری تاہم وہ اس ضمن میں اہم اقدامات اٹھا رہی ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ حکومت پاکستان نے گزشتہ کچھ عرصے میں اس حوالے سے بہتر کارکردگی کامظاہرہ کیاجس کی بناپرپاکستان کادرجہ بہتر کردیاگیااوراس کااندراج ’’ٹائیرٹو‘‘ نامی فہرست میں کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیکل آرپومپیو نے انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہاکہ دنیا میں جدید غلامی کی کوئی جگہ موجودنہیں اورمیں اس بات کویقینی بناؤں گاکہ سفارتی تعلقات اور اس ضمن میں اٹھائے گئے۔ The post انسانی اسمگلنگ کی روک تھام، امریکا نے واچ لسٹ سے نکال دیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2...

5776 پولنگ اسٹیشنوں پر 20 ہزار کیمرے نصب ہونگے، نگراں وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی:  نگراں سندھ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ 5 ہزار 776پولنگ اسٹیشنوں پر 20 ہزار ڈے نائٹ ویژن کیمرے نصب کیے جائیں گے تاکہ پولنگ شروع ہونے سے لے کر ووٹوں کی گنتی اور تمام پولنگ کے عمل اور اس کی تکمیل کی مکمل طریقے سے نگرانی کی جا سکے۔ سندھ کابینہ کا اجلاس نگراں وزیر اعلیٰ سندھ فضل الرحمن کی زیر صدارت منعقد ہوا، تمام نگراں کابینہ کے اراکین، چیف سیکریٹری میجر (ر) اعظم سلیمان، آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت، سیکریٹری اطلاعات قاضی شاہد پرویز، سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن ذوالفقار شاہ، متعلقہ سیکریٹریز، چیئرمین نیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این آر ٹی سی ) بریگیڈیئر توفیق احمد اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ کابینہ کے اجلاس میں وقت کی کمی (الیکشن 2018) کو مدنظر رکھتے ہوئے بہت زیادہ حساس پولنگ اسٹیشنوں کیلیے وڈیو سرویلنس سسٹم کیلیے سروسز اور آلات کی خریداری کے حوالے سے سندھ پبلک پروکیورمنٹ رولز2009 کے آپریشن کے استثنیٰ کی منظوری دی تھی، انھوں نے کہا کہ تمام پولنگ اسٹیشنوں کی نگرانی بہت ضروری ہے جو پول...

سیاسی پارٹی میں شمولیت کی دعوت پر کہا نقاب نہیں کر سکتی ،داڑھی رکھ لوں؟ ریحام خان

 لندن / اسلام آباد:  تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے دعویٰ کیا ہے کہ انھیں ایک سیاسی جماعت میں شمولیت دعوت دی گئی جس پر انھوں نے جواب دیا کہ وہ نقاب نہیں کرسکتیں تو کیا داڑھی رکھ لیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ریحام خان نے کہا کہ کچھ دنوں پہلے انھیں ایک سیاسی جماعت نے شامل ہونے کا کہا تو انہوں نے جواب دیا کہ نقاب نہیں لے سکتی، داڑھی رکھ لوں؟ ریحام نے فرضی داڑھی کے ساتھ اپنی ایڈٹ شدہ تصویر بھی شیئر کردی ساتھ ہی مزاحیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دیکھیں داڑھی مجھ پر جچ بھی رہی ہے۔ ریحام خان کی جانب سے اس سیاسی جماعت کا نام نہیں بتایا گیا جس نے انہیں شمولیت کی دعوت دی ہے۔   The post سیاسی پارٹی میں شمولیت کی دعوت پر کہا نقاب نہیں کر سکتی ،داڑھی رکھ لوں؟ ریحام خان appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2yXaKKd

انتخابی نشان والے کھلونوں کی مہنگے داموں فروخت

راولپنڈی:  اوپن مارکیٹ میں انتخابی نشانات والے کھلونوں کی قیمتیں بھی بڑھادی گئی ہیں۔ اوپن مارکیٹ میں انتخابی نشانات والے کھلونوں کی فروخت میں زبردست اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ ان کی قیمتیں بھی بڑھادی گئی ہیں۔ شیر، بھیڑ،او نٹ،ٹوکری ، پستول، بندوق ، میز،کرسی، بلے، ہاکی، فٹ بال کے کھلونوں کے علاوہ آرٹیفیشل پھل بھی جو انتخابی نشانات میں شامل ہیں بڑی تعداد میں مارکیٹ میں آگئے ہیں جن قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا گیا ہے۔   The post انتخابی نشان والے کھلونوں کی مہنگے داموں فروخت appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2KkbmyV

الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی

لاہور / اسلام آباد:  عام انتخابات 2018 کے لیے ملک بھر سے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرستیں ہفتے کو ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں آویزاں کر دی گئی ہیں اور امیدواروں کو انتخابی نشان بھی الاٹ کردیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے حتمی فہرستیں اردو حروف تہجی کی ترتیب سے فارم نمبر33 پر جاری کی ہیں جبکہ حتمی فہرست پر امیدواروں کے نام قومی شناختی کارڈکے مطابق درج کیے گئے ہیں، الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق امیدوار پولنگ سے 48 گھنٹے قبل یعنی 23 اور 24 جولائی کی درمیانی شب انتخابی مہم ختم کرنے کے پابند ہوںگے، جس کے بعد 25 جولائی کو عام انتخابات کے لیے ملک میں بھر میں پولنگ ہوگی۔ ملک بھر میں عام انتخابات 2018 کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرستیں ریٹرننگ افسران(آر اوز)اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران(ڈی آر اوز)کے دفاتر میں آویزاں کی گئی ہیں جبکہ امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کردیے گئے ہیں ، امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری ہونے کے بعداب فوج کی نگرانی میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل شروع ہوگا۔ الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق حتمی فہرستیں لگنے اور انتخابی نشانات جاری ہونے کے بعد امیدوار 23...

سیالکوٹ میں تحریک انصاف کا انتخابی ٹکٹ منسوخ کرنے پر امیدوار کو دل کا دورہ

سیالکوٹ:  پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے انتخابی ٹکٹ منسوخ کرنے پر امیدوار کو دل کا دورہ پڑ گیا جس کے بعد امیدوار کو اسپتال منتقل کرنا پڑا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 35 سیالکوٹ سے امیدوار میاں عابد جاوید کو انتخابی ٹکٹ جاری کیا تھا تاہم یہ ٹکٹ بعد میں منسوخ کر دیا گیا، ٹکٹ کی منسوخی کا علم ہونے پر امیدوار میاں عابد جاوید اس صدمے کو برداشت نہ کر سکے اور فوری طور پر انھیں دل کا دورہ پڑا۔   The post سیالکوٹ میں تحریک انصاف کا انتخابی ٹکٹ منسوخ کرنے پر امیدوار کو دل کا دورہ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2KxSsUA

مریم نواز کو این اے 125 سے پنسل کا نشان الاٹ

لاہور:  مسلم لیگ (ن)کی رہنما مریم نواز کو این اے 125 سے پنسل کانشان الاٹ کر دیا گیا کیوں کہ ان کے وکیل کاغذات نامزدگی واپس نہ لے سکے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل تنویر ضیا بٹ نے کہا کہ کاغذات واپس لینے آیا تو تاخیر ہوگئی، مریم نواز 127سے الیکشن لڑیں گی اور 125سے انھوں نے دستبردار ہونا ہے۔ الیکشن کمیشن آفیسر نے موقف اختیار کیا کہ جب تک مریم نواز خود دستخط نہیں کریں گی اس وقت تک ایسا ممکن نہیں ہے، البتہ مریم نواز انتخابات سے 4روز قبل رٹائرمنٹ لے سکتی ہیں، ہم الیکشن سے رٹائرمنٹ لے لیں گے۔   The post مریم نواز کو این اے 125 سے پنسل کا نشان الاٹ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2z0zvoY

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے کا اضافہ کردیا

اسلام آباد:  نگراں حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جس کا فوری طور پر اطلاق کردیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نگراں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا اور اس کا اطلاق رات 12 بجے سے کردیا گیا ہے۔ حکومتی نوٹی فکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت اب 99 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔  مٹی کے تیل کی قیمت میں تین روپے 36 پیسے اضافہ کیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 87.70 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 119.31 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 80.91 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ The post حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے کا اضافہ کردیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2tWVasy

پنجاب، سندھ اور اسلام آباد کے487 انتظامی افسران تبدیل

 اسلام آباد:  عام انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب کی بیورو کریسی میں مزید تبادلے کردیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018ء کی تیاریوں کے سلسلے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب اور سندھ بیورو کریسی میں متعدد انتظامی افسران کے تبادلوں اور تبدیلیوں کی منظوری دے دی۔ یہ بھی پڑھیں:  الیکشن کمیشن کا چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کے تبادلے کا حکم الیکشن کمیشن نے پنجاب سندھ اسلام آباد کے 487 انتظامی افسران تبدیل کرنے کی منظوری دیتے ہوئے اسلام آباد پولیس کے 20 اے آئی جیز، ایس پیز،اے ایس پیز تبدیل جب کہ پنجاب کے 147 اسسٹنٹ کمشنرز، 19 سیکرٹریز، ایک ممبر بورڈ اور 260 انتظامی افسران کو تبدیل کردیا۔ اسی طرح الیکشن کمیشن نے سندھ کے 207 انتظامی افسران تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔ سندھ کے 184 ایس ڈی پی اوز ، 22 ایس ایس پیز،11 ایڈیشنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنر دادو کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ The post پنجاب، سندھ اور اسلام آباد کے487 انتظامی افسران تبدیل appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان ht...

پی ٹی آئی میں ٹکٹوں کی فروخت کا بڑا اسکینڈل سامنے آنے والا ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی فروخت کا ایک بڑا اسکینڈل سامنے آنے والا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں اپنے بنائے گئے احتساب کے ادارے کو ختم کرنے والا کس منہ سے کرپشن کے خلاف بات کر رہا ہے؟ عمران خان خیبرپختونخوا کے عوام آپ سے حساب مانگنے بیٹھے ہیں پہلے انہیں جواب دیں اور اسٹیبلشمنٹ کے سہارے سے نہیں عوام کے ووٹوں سے جیت کر دکھائیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹوں کی فروخت کا ایک بڑا اسکینڈل سامنے آنے والا ہے، اب عمران خان اپنی خیر منائیں۔ The post پی ٹی آئی میں ٹکٹوں کی فروخت کا بڑا اسکینڈل سامنے آنے والا ہے، بلاول بھٹو appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2KDTTRz

سعودی عرب میں بلیو وہیل گیم نے 12 سالہ لڑکے کی جان لے لی

ریاض:  سعودی عرب میں وڈیو گیم ’’بلیو وہیل‘‘ نے 12 سالہ لڑکے کو خودکشی پر مجبور کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شہر ابہا میں نوعمر لڑکے نے گلے میں پھندا لگا کر اپنی زندگی ختم کرلی۔ خودکشی کرنے والے لڑکے کے کزن عبداللہ فہد نے میڈیا کو بتایا کہ خودکشی کی وجہ بلیو وہیل گیم ہے۔ سعودی سیکیورٹی حکام نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ بلیو وہیل گیم کھیلنے والے نوجوانوں کی خودکشی کے واقعات اس سے قبل بھی رپورٹ ہوتے رہے ہیں۔ سعودی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ خودکشی کرنے والے لڑکے کے کزن کے بیان کی اہمیت اپنی جگہ لیکن پولیس دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لے گی اور حتمی رپورٹ عدالت میں پیش کرے گی۔ اگر خود کشی کی وجہ بلیو وہیل گیم ہے تو اس کے سدباب کے لیے متعلقہ اداروں سے مل کر حکمت عملی ترتیب دیں گے جس سے اس تشویش ناک صورت حال پر قابو پایا جاسکے گا۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں بلیو وہیل گیم کھیلنے والے صارفین میں خودکشی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے لیکن اس حوالے سے مستند اور مصدقہ اطلاعات دستیاب نہیں ہوسکیں۔ اس قاتل ویڈیو گیم کے خلاف مختلف ممالک میں آگاہی پھیلانے کا آغا...

امریکا ایران کے خلاف تنہا کارروائی کرنے کی طاقت نہیں رکھتا، خامنہ ای

تہران:  ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے خلاف تنہا کسی بھی قسم کی کارروائی کرنے کے قابل نہیں ہے اگر قابل ہوتا تو اپنے اتحادیوں کی مدد نہ لیتا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بیان میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ امریکا ایران پر اقتصادی پابندیاں لگا کر اسے تنہا کرنا چاہتا ہے اور مالیاتی دباؤ کے ذریعے ایرانی قوم کو حکومت کے خلاف کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:  امریکی پابندیوں کا بوجھ برداشت کرسکتے ہیں ٹرمپ کے سامنے نہیں جھکیں گے، ایرانی صدر انہوں نے کہا کہ امریکا اپنے اتحادیوں کی مدد سے ایران میں انتشار پیدا کر رہا ہے اور چاہتا ہے کہ ایرانی قوم حکومتی نظام سے باہر نکل آئے لیکن تمام تر کوششوں کے باوجود  امریکا اس پوزیشن میں نہیں کہ وہ ایران کے خلاف کوئی کارروائی کرے اگر امریکا کارروائی کرنے کے قابل ہوتا تو خطے میں اپنے اتحادیوں کی مدد نہ لیتا۔ خامنہ ای کا مزید کہنا تھا کہ پہلے بھی 6 امریکی صدور ایران کو دباؤ میں لانے کی ناکام کوشش کرچکے ہیں اور اب بھی امریکا اپنی کوششوں میں ناکام رہے گا۔ The post امریکا ایران ک...

اسرائیلی فوج کی پُرامن احتجاج پر فائرنگ، دو فلسطینی شہید

یروشلم:  غزہ میں قابض اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے پُرامن احتجاج پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں  2 فلسطینی مظاہرین شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق غزہ کی پٹی پر اسرائیلی سرحد کے نزدیک نماز جمعہ کے بعد ہزاروں فلسطینی مظاہرین ’ اپنے گھروں کو واپسی‘ کی مہم کے تحت سراپا احتجاج تھے۔ قابض اسرائیلی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ناکامی پر نہتے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ امریکا کی جانب سے یروشلم کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور سفارت خانے کی تل ابیب سے یروشلم منتقلی کے بعد اسرائیلی جارحیت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ دوسری جانب ہر جمعے کو فلسطینی اسرائیلی سرحد پر جمع ہو کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے ہیں جسے روکنے کے لیے اسرائیل کی جانب سے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جاتا ہے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے مظاہرین کے علاوہ اخباری نمائندوں اور طبی امداد مہیا کرنے والے رضا کاروں کو بھی نشانہ بنایا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ 30 مارچ سے شروع ہونے والے احتجاج میں اسرائیلی فوج کے ہاتھو...

ٹکٹوں کی تقسیم کے وقت ایک عذاب سے گزرا ہوں،عمران خان

 اسلام آباد:  چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے وقت ایک عذاب سے گزرا ہوں۔ اسلام آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے وقت میں ایک عذاب سے گزرا ہوں کیوں کہ ہزاروں امیدوار تھے لیکن ٹکٹ کسی ایک کو دینا تھا جب کہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر ٹکٹ دینا ایک بہت بڑا مسئلہ تھا کیوں کہ ہمیں ایسی خواتین کو ٹکٹ دینا تھا جو قانون جانتی ہوں تاکہ وہ اسمبلی میں پارٹی کی صحیح معنوں میں نمائندگی کرسکیں۔    چیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مخالفین نے میرے اوپر 32 مقدمات بنوائے جب کہ اوروں کے ساتھ پتہ نہیں کیا کرتے ہوں گےحالانکہ  شریف فیملی پانامالیکس میں رنگوں ہاتھوں پکڑی گئی  اس کے باوجود یہ لوگ ملک بھر میں رو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کا کوئی ایک فرد بھی پاکستان میں علاج نہیں کراتا اور آصف زرداری بھی جہاز پکڑ کر بیرون ملک علاج کرانے چلے جاتے ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور آصف زرداری نے قرضوں کی انتہا کردی، گزشتہ 10 سالوں کے دوران 6 ہزار ارب سے 27 ہزار ...

ٹکٹ لینا ہوتا تو نواز شریف کو درخواست دیتا لیکن تھوک کر نہیں چاٹتا، چوہدری نثار

 راولپنڈی:  سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا  ہے کہ میری نوازشریف سے 34 سال دوستی رہی لیکن انہوں نے مجھ سے بے وفائی کی۔ قومی اسمبلی کے حلقہ 59 میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ  میں برادری کی سیاست نہیں کرتا پاکستان کی سیاست کرتا ہوں ہمیشہ سیاست میں اپنے علاقے کا علم بلند رکھا، اس علاقے میں میں 1985 میں آیا جب یہاں اسپتال تھا نہ کوئی سڑک تھی  لیکن 34 سال کی سیاسی زندگی میں علاقے کے لوگوں کوترقی دی، ایک وقت تھا انسانوں کیلئے کچی سڑکیں نہیں تھی آج گدھوں کیلئے بھی پکی سڑکیں ہیں۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ میں نے 34 سال سیاست کی اور بڑے بڑے عہدوں پر فائر ہوا لیکن اپنی ذات کے بجائے عوام کی ترقی کو ترجیح دی اور ساتھ ہی اپنی قیادت سے مدد لینے کے بجائے اس کی مدد کی لیکن نوازشریف نے 34 سالہ دوستی کا بدلہ مجھ سے بے وفائی کرکے دیا، ٹکٹ لینا ہوتا تو نواز شریف کو ایک درخواست دے دیتا لیکن میں ایک دفعہ تھوک کر دوبارہ نہیں چاٹتا، عمران خان میرے دوست ہیں ، ان سے ٹکٹ لے سکتا تھا لیکن میں نے اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کو ترجیح دی، دنیا کو دکھانا چاہتا ہوں کہ ال...

مشتعل ہجوم نے زاہد حامد کی دوڑیں لگوادیں

سیالکوٹ:  کاغذات نامزدگی میں مبینہ طور پر ختم نبوت سے متعلق ترمیم میں کردار ادا کرنے والے سابق وزیر قانون زاہد حامد کی ضلع کچہری آمد پر سینکڑوں افراد نے احتجاج کیا جس پر مسلم لیگ کے رہنما کو راہ فرار اختیار کرنی پڑی۔ الیکشن 2018 میں ناراض ووٹرز کی جانب سے سیاسی رہنماؤں پر کڑی تنقید اور تلخ سوالات پر مبنی ویڈیو منظر عام پر آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ سیالکوٹ میں بھی ناراض ووٹروں نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر زاہد حامد کو گھیر لیا۔ زاہد حامد صوبائی اسمبلی کے امیدوار مرزا الطاف کے ساتھ شیر کا نشان الاٹ کروانے پسرور کچہری پہنچے تو 100 سے زائد افراد انہیں دیکھ کر مشتعل ہوگئے۔  مظاہرین غدار غدار کے نعرے لگاتے رہے اور گاڑی کا گھیراؤ کرلیا۔ نوجوانوں نے زاہد حامد کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے لبیک یا رسول اللہ اور ختم نبوت زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ پسرور سابق وفاقی وزیر زاہد حامد کی پسرور کچہری آمد پر 100سے زاٸد مشتعل نوجوانوں کا شدید احتجاج لبیک یا رسول اللہ، ختم نبوت زندہ باد کے نعرے ڈراٸیور تیز رفتاری سے گاڑی بھگا کر لے گیا.. #ChangeWithCrane pic.twitter.com/1PCYB...

افغان صدر اشرف غنی کا سیکیورٹی فورسز کو طالبان کے خلاف کارروائی کا حکم

کابل:  افغان صدر اشرف غنی نے سیز فائر ختم کر کے طالبان کے خلاف دوبارہ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل میں پریس کانفرنس کے دوران افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کے عدم تعاون پر جنگ بندی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کو طالبان کے خلاف دوبارہ آپریشن شروع کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ اس طرح افغان حکومت کا 18 روزہ سیز فائر کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ افغان صدر نے کہا کہ سیز فائر کے مثبت نتائج سامنے آئے اور صورت حال میں واضح تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے جب کہ ہلمند کے امن گروپ کے مطالبے پر سیزفائر کے آخری روز ازسرنو توسیع کی لیکن طالبان نے اس سے فائدہ نہیں اُٹھایا۔ افغان قوم کی بھی یہی خواہش تھی کہ امن اور استحکام کے لیے ہر ممکن راستہ چنا جائے جو کہ یقینی طور پر مقامی لوگ ہی لا سکتے ہیں۔ افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ حکومت نے عوام کے مطالبات کا احترام کرتے ہوئے ان مطالبات کا مثبت انداز میں جواب دیا اس لیے اب وقت آگیا ہے کہ طالبان بھی اپنی ذمہ داری کا احساس کریں اور امن مذاکرات میں رکاوٹ بننے والے بیرونی دباؤ سے چھٹکارہ حاصل کریں۔ طال...

نیب نے پنجاب پولیس میں کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کردیا

لاہور:  نیب نے  پنجاب پولیس میں گھپلوں میں ملوث افسران کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سیاست دانوں اور بیوروکریٹس کے بعد پنجاب پولیس بھی نیب کے ریڈار پرآگئی ہے اور نیب نے گھپلوں میں ملوث پنجاب پولیس کے کرپٹ افسران کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے،  اس حوالے سے نیب لاہور کی جانب سے آئی جی پنجاب کو لکھا گیا ہے جس میں سازوسامان کی خریداری کی تفصیلات اور ملوث افسران کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ  آئی جی پنجاب کو مکمل ریکارڈ کی فراہمی کے لئے متعدد مراسلے لکھے جا چکے ہیں لیکن پنجاب پولیس نے تاحال مکمل ریکارڈ فراہم نہیں کیا اس لئے نیب نے فیصلہ کیا ہے کہ نئے آئی جی پنجاب کو بھی مراسلہ بھیجا جائے۔ نیب لاہور نے ایس ایس پی عبد الرب چوہدری کی انکوائری رپورٹ کی بنیاد پر پنجاب پولیس میں 2012 سے 2015 کے دوران بلٹ پروف اور سردیوں کے جیکٹس کی خریداری کی چھان بین، ڈولفن ہیلمٹس، ہتھکڑیوں, چھتریوں اور اینٹی رائٹس فورس کے سامان کی خریداری میں مبینہ گھپلوں اور پولیس افسران نے کرپشن کے ذریعے ہاوسنگ سوسائٹی میں گھر اور بنگلے بنانے کی تحق...

پی ٹی آئی کے رہنما عارف علوی کو بھی ووٹرز نے کھری کھری سنادیں

 کراچی:  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عارف علوی کو بھی ووٹرز نے کھری کھری سنادیں۔ پی ٹی آئی کے رہنما عارف علوی کراچی کے حلقہ این اے 247 سے امیدوار ہیں۔ انتخابی مہم میں ووٹ مانگ کے لیے وہ اپنے حلقے کے دورہ پر نکلے تو ووٹرز نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال کیا آپ کس منہ سے ہمارے پاس آئے ہیں۔ عارف علوی لوگوں کو منانے کی کوششیں کرتے رہے تاہم ناکام رہے۔ اس دوران عارف علوی اشتعال میں بھی آگئے اور ووٹر پر چیخنے چلانے لگے۔ تاہم ووٹر کو منانے کی کوششوں میں ناکامی کے بعد وہ واپس چلے گئے۔ Arif Alvi faces voters ire during a visit to his constituency. #GE2018 #Election2018 pic.twitter.com/zbxj6P1xxc — Syed Raza Mehdi (@SyedRezaMehdi) June 29, 2018 قبل ازیں پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کو بھی رائے دہندگان نے ووٹ مانگنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور ان کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے تھے۔ After Arif Alvi, Khurram Sher Zaman of PTI faces tough questions from Karachiites over his performance of last 5 years. Time...

دریائے چناب پرحفاظتی بند ٹوٹنے سے کئی دیہات زیر آب آ گئے

لاہور:  دریائے چناب میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے باعث حفاظتی بند ٹوٹنے سے 5 دیہات زیر آب آ گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق دریائے چناب میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کی وجہ سے دریا پر بنا بند ٹوٹ گیا اور 5 دیہات زیرِ آب آگئے۔ زیرِآب آنے والے دیہاتوں میں چک پنیار، ماڑی، رامکے، بہل پور اور شہبازپور شامل ہے۔ بند ٹوٹنے کی خبر ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں دیہاتوں میں پہنچ گئیں اور متاثرہ خاندانوں کی محفوظ مقامات کی جانب منتقل کردیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ بند ٹوٹنے کے باعث زمینوں میں کام کرنے والے کسان اور مال مویشی متاثر ہوئے جن کی مدد کے لئے ریسکیو 1122 سمیت امدادی ٹیمیں علاقہ میں پہنچا دی گئی ہیں جب کہ شہباز پور کے قریب ڈیرہ پر پھنسے 7 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے جب کہ مزید افراد کی نشاندہی کے بعد ان کی مدد کے لئے ٹیمیں بھیجی جارہی ہیں تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔   The post دریائے چناب پرحفاظتی بند ٹوٹنے سے کئی دیہات زیر آب آ گئے appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2KwA7DT

میئر کراچی وسیم اختر نےسرکاری اسپتال چلانے میں ناکامی کا اعتراف کرلیا

کراچی:  میئر وسیم اختر نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں کے ایم سی کے اسپتالوں کو چلانے میں ناکام ہوگیا ہوں اس لئے مخیر حضرات کے ایم سی کے اسپتالوں کو گود لے لیں۔ کراچی کے عباسی شہید اسپتال میں تقریب سے خطاب کے دوران وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کے ایم سی کے 13 اسپتال ہیں، جن کی صورتِ حال انتہائی خراب ہے، مجھے نالے صاف کرنے ہیں، کتے مارنے ہیں، اسپتال نہیں چلا سکتا، میں کے ایم سی کے اسپتالوں کو چلانے میں ناکام ہوگیا ہوں، مخیر حضرات کے ایم سی کے اسپتالوں کو گود لے لیں۔ وسیم اختر نے مزید کہا کہ کراچی میں آپریشن بہت ہوچکا، اب یہاں امن قائم ہوگیا ہے، اس لئے اب شہر کی ترقی کے لئے کام کرنا ہوگا، کراچی کی آبادی کے حساب سے مزید 10 اسپتالوں کی ضرورت ہے، 8 سال بعد کے ایم سی کے اسپتالوں کے لئے ادویات کی خریداری کے لئے ٹینڈر جاری کئے گئے ہیں۔ The post میئر کراچی وسیم اختر نےسرکاری اسپتال چلانے میں ناکامی کا اعتراف کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Kkruk7

ووٹرز ڈیٹا چوری معاملہ؛ سابق ڈپٹی چیئرمین نادرا کے خلاف مقدمہ درج

اسلام آباد:  نادرا نے سابق ڈپٹی چیئرمین سید مظفر علی کے خلاف  ووٹرز کا ڈیٹا چوری کرنے کامقدمہ درج کردیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں نادرا کے چیف آف اسٹاف طاہر مقصود کی مدعیت میں  ووٹرز کا ڈیٹا چوری ہونے کا مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔ تھانے میں درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق ڈپٹی چیئرمین نادرا مظفرعلی شاہ کو جنسی ہراسگی کے الزام میں عہدے سے برطرف کیا گیا تھا لیکن وہ حساس ڈیٹا نادرا سے چُرا کر ساتھ لے گیا۔ مظفرعلی شاہ  ڈیٹا چرانے کے ساتھ دفتر کا ضروری سامان بھی ساتھ لے گیا جو اس نے تاحال واپس نہیں کیا، خدشہ ہے کہ حساس معلومات اور ڈیٹا کو غلط استعمال کیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف نے نادرا حکام پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے ووٹرز کا ڈیٹا چوری کرکے (ن) لیگ کو دیا ہے۔ The post ووٹرز ڈیٹا چوری معاملہ؛ سابق ڈپٹی چیئرمین نادرا کے خلاف مقدمہ درج appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2tSDu15

بھارت میں سوشل میڈیا پر بچوں کے اغوا کی افواہوں پر 14 افراد قتل

نئی دہلی:  بھارت میں سوشل میڈیا پر بچوں کے اغوا کے افواہ پھیلنے کے نتیجے میں اب تک 14 افراد قتل ہوچکے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کئی ریاستوں میں سوشل میڈیا بالخصوص واٹس ایپ پر ایسی ویڈیوز گردش کر رہی ہیں کہ بچوں کو اغوا کرنے والا گروہ بھارت میں سرگرم ہوگیا ہے۔ ان ویڈیوز اور پیغامات کے نتیجے میں بھارت کی 10 ریاستوں میں ایسے درجنوں واقعات پیش آچکے ہیں جن میں مقامی لوگوں نے کسی شخص کو اغوا کار سمجھ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ افواہوں اور جھوٹی خبروں کے نتیجے میں ہجوم کے تشدد سے اب تک 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں، جو بعدازاں بے گناہ اور بے قصور ثابت ہوئے۔ ان سوشل میڈیا ویڈیوز کی وجہ سے شہریوں میں شدید بے اعتباری اور عدم اعتماد کی کیفیت پائی جاتی ہے جو کسی بھی مشتبہ شخص کو دیکھتے ہی اس کو پکڑ کر مارنا پیٹنا شروع کردیتے ہیں۔ پولیس نے شہریوں سے سوشل میڈیا پر پھیلی ہوئی افواہوں اور ویڈیوز پر کان نہ دھرنے کی اپیل کی ہے۔  تازہ ترین واقعہ ریاستی تری پورہ میں پیش آیا جہاں ہجوم نے ایک شخص کو بچوں کا اغوا کار ہونے کے شبہ میں تشدد کرکے ہلاک کردیا۔ بعدازاں پتہ چلا کہ وہ سرکاری...

تحریک انصاف کی خاتون امیدوار کا اعظم سواتی پر دھمکیوں کا الزام

مانسہرہ:  مانسہرہ کی نشست سے تحریک انصاف کی امیدوار عنبرین سواتی نے الزام عائد کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما اور سینیٹر اعظم سواتی ٹکٹ سے دستبردار ہونے کے لیے دھمکیاں دے رہے ہیں۔ جیسے جیسے الیکشن کی تاریخ نزدیک آتی جارہی ہے سیاسی جماعتوں میں ٹکٹ کی تقسیم پر اختلافات کھل کر سامنے آرہے ہیں۔ تحریک انصاف میں بھی ٹکٹوں کی بند بانٹ پر کارکنان نے بنی گالہ پر عمران خان کے گھر پر دھرنا بھی دیا تھا۔ اسی سلسلے کے تازہ واقعے میں مانسہرہ کی قومی اسمبلی کی نشست 13 کے لیے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز کے درمیان معاملہ سنگین صورت اختیار کر گیا ہے۔ این اے 13 کی ٹکٹ ہولڈر عنبرین سواتی کا دعوی ہے کہ چیئرمین عمران خان نے انہیں اس حلقے سے ٹکٹ جاری کیا ہے تاہم سینیئر رہنما اور سینیٹر اعظم سواتی ٹکٹ کی واپسی کے لیے نہ صرف یہ کہ دباؤ ڈال رہے ہیں بلکہ ٹکٹ واپس نہ کرنے کی صورت میں دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔ عنبرین سواتی کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کی دھمکی والی آڈیو بطور ثبوت موجود ہے۔ سینیٹر اعظم سواتی نے اپنی دھمکی آمیزکال میں عنبرین سواتی سے کہا  ٹکٹ پر آپ کا کوئی حق نہیں ہے ہمارے ہاتھ بندھے ...

اتفاق یا منصوبہ بندی؛ (ن) لیگ کے کئی امیدوارچوہدری نثار کی ’’جیپ‘‘ میں بیٹھ گئے

اسلام آباد:  چوہدری نثار نے انتخابات لڑنے کے لیے ’’جیپ‘‘ کا نشان چنا ہے لیکن اسے اتفاق کہیں یا کچھ اور کہ جنوبی پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کے 5 امیدواروں نے اپنے انتخابی ٹکٹ واپس کرکے آزاد امیدوار سے میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے اور انہوں نے بھی ’’جیپ‘‘ کا نشان ہی الاٹ کرایا ہے۔ چوہدری نثار قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 59 اور 63 جب کہ پنجاب اسمبلی کی دو نشستوں پی پی 12 اور 10 سے انتخابی میدان میں اتر رہے ہیں، مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت سے ناراضی کی وجہ سے چوہدری نثار اس بار 1985 کے بعد پہلی مرتبہ آزاد حیثیت میں الیکشن لڑرہے ہیں۔ ریٹرننگ افسران نے چوہدری نثار کو چاروں حلقوں سے ان کی درخواست پر ’’جیپ‘‘ کا انتخابی نشان الاٹ کردیا ہے۔ اس خبرکوبھی پڑھیں:   مسلم لیگ (ن) کے 5 حلقوں کے امیدواروں نے ٹکٹ واپس کردیے دوسری جانب ضلع راجن پور میں قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی 4 نشستوں پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں نے اپنے انتخابی ٹکٹ واپس لے لیئے ہیں، جن امیدوراوں نے انتخابی ٹکٹ واپس کئے ہیں ان میں سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی بھی شامل ہیں، (ن) ...

قرض معاف کرانے والوں سے پیسے واپس لے کر ڈیم بنائیں گے، چیف جسٹس

 اسلام آباد:  چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ قرض معافی کیس میں ریکور ہونے والے  پیسے سے ڈیم بنائیں گے اور اس حوالے سے فوری طور پر دو ڈیمز کی تعمیر پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں 54 ارب روپے  قرضے معافی سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ قرض معاف کرانے والوں کے لئے ہم نے دو راستے رکھے تھے، پہلےآپشن میں تمام لوگ رقم کا75 فیصد حصہ واپس کریں گے اور ان سے مارک اپ بھی وصول نہیں کیا جائے گا۔ دوسرا آپشن جو رقم واپس نہیں کرنا چاہتے ان کے کیسز بینکنگ عدالت کو بھجوائیں گے،  75 فیصد واپس نہ کرنے والوں کے مقدمات کو بینکنگ عدالتوں کو بھیج دیتے ہیں۔ بینکنگ کورٹ جانے والے کیسز میں متعلقہ افراد کی جائیدادیں کیس سے منسلک کریں گے اور بینکنگ عدالت کے فیصلے تک معاف کرائی گئی رقم عدالت میں جمع کروانی ہوگی۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ قرضے واپس کرنے سے ملک کو بہت فائدہ ہو گا بینکوں والے تو پیسہ بھول چکے تھے، چند کمپنیوں نے معاف کرائی گئی 75 فیصد رقم واپس دینے پر آماد...

جنوبی پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کو زبردست دھچکا، 5 حلقوں کے امیدواروں نے ٹکٹ واپس کردیے

راجن پور:  جنوبی پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کو ذبردست جھٹکا لگا ہے اور 5 حلقوں کے امیدواروں نے ٹکٹ واپس کردیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے 5 امیدواروں نے پارٹی ٹکٹ واپس کرکے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ امیدواروں نے ریٹرننگ افسران (آر اوز) کو جمع کرائی گئی ٹکٹیں واپس کرکے اپنا انتخابی نشان جیپ الاٹ کرا لیا۔ حلقہ این اے 193 اور پی پی 293 سے سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی نے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ واپس کردیا۔ یہ بھی پڑھیں:  جنوبی پنجاب صوبہ محاذ معاہدے کے تحت تحریک انصاف میں ضم حلقہ پی پی 294 سے شیر علی گورچانی کے والد پرویز گورچانی نے بھی ٹکٹ واپس کردیا۔  حلقہ این اے 194 سے امیدوار حفیظ الرحمن دریشک نے بھی مسلم لیگ ن کا ٹکٹ واپس کردیا۔  پی پی 296 سے یوسف دریشک نے ٹکٹ واپس کر کے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔ ذرائع کے مطابق شیر علی گورچانی و دیگر نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت ٹکٹ آخری روز واپس کئے، تاکہ قومی اسمبلی کے 2 حلقوں این اے 193 اور 194، جبکہ صوبائی اسمبلی کے پی پی 293 ،294 اور 296 میں ن لیگ کے ٹکٹ پر کوئی امی...

اسلام آباد کے صرف 2 حلقوں میں 64 امیدوار آمنے سامنے

 اسلام آباد:  قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 سے 36 امیدوار اور این اے 54 سے 28 امیدوار مدمقابل ہوں گے۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے 3 حلقوں کے امیدواروں کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق انتخابات 2018 میں قومی اسمبلی کے صرف 3 حلقوں پر 76 امیدوار آمنے سامنے ہوں گے۔ اس حوالے سے حلقہ این اے 53  سارے حلقوں پر بازی لے گیا ہے اور یہاں سے 36 امیدواروں کے مابین مقابلہ ہوگا۔ این اے 53 سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا مقابلہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ہوگا۔ قومی اسمبلی کے حلقہ 54 سے 28 امیدوار مدمقابل ہیں اور یہاں سے تحریک انصاف کے اسد عمر،  مسلم لیگ (ن) کے انجم عقیل اور پیپلز پارٹی کے عمران اشرف اسی حلقے سے انتخاب لڑ رہے ہیں، اسی حلقے سے انجم عقیل کے مد مقابل مسلم لیگ(ن)  کے ناراض رہنماعبد الحفیظ  ٹیپو آزاد امیداوار کی حیثیت سے حصہ لے رہے ہیں۔ حلقہ این اے 52 سے 12 امیدوار آمنے سامنے ہوں گے، اس حلقے سے مسلم لیگ (ن) کے طارق فضل چوہدری، پاکستان پیپلز پارٹی کے افضل کھوکھر اور تحریک انصاف کے خرم نو...

پارٹی کا کپتان میں ہوں لیکن سلیکٹرکوئی اور ہے، فاروق ستار

کراچی:  ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ پارٹی کا کپتان میں ہوں لیکن سلیکٹر کوئی اور ہے۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ پارٹی کا کپتان میں ہوں لیکن سلیکٹر کوئی اور ہے، ٹکٹوں کی سلیکشن میں میرا کوئی کردار نہیں، خالد مقبول اور رابطہ کمیٹی نے امیدواروں کا انتخاب کیا ہے، میرے ساتھ جو لوگ تھے میں نے ان کی لسٹ دے دی تھی، اب ان میں کتنے منتخب ہوئے اس کا نہیں پتا۔ میں تو اب بھی الیکشن لڑنے سے منع کررہا ہوں، میں خوشی سے الیکشن نہیں لڑوں گا، میرا ذاتی فیصلہ عوام اور کارکنان کے سامنے ہے،  رابطہ کمیٹی نے کہا ہےکہ پتنگ کے لیے اور الیکشن میں جان ڈالنے کے لیے آپ کا ہونا ضروری ہے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک شہری نے فاروق ستار کو کراچی کا امن اور پانی کی عدم فراہمی کا ذمے دار ٹھہرایا تو  فاروق ستار نے ساری ذمہ داری پیپلز پارٹی پر ڈالتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے حلقے میں نکاسی آب کی بہتری کے لئے بہت کام کیا لیکن ایک ریاستی جبر اور آپریشن ہم پر مسلط کیا گیا۔ کراچی کی آبادی کو صحیح نہیں گنا گیا، شہر میں دوبارہ مردم شماری ہونی چاہیے اور شہریوں کو...

پی آئی اے کو جو منافع حج اور عمرہ سے ہوتا ہے وہ کسی اور کو نصیب نہیں، چیف جسٹس

اسلام آباد:  چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے آڈیٹر جنرل پاکستان سے پی آئی اے کے دس سال کی آڈٹ رپورٹ طلب کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بنچ  نے پی آئی اے نجکاری کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران سابق مشیر ہوا بازی شجاعت عظیم کے وکیل نے کہا کہ شجاعت عظیم نے 8 سال کے اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع کروائی ہیں۔ جس پر چیف جٹس نے ریمارکس دیئے کہ شجاعت عظیم کے پاس پی آئی اے کا تمام کنٹرول تھا، ہم نے شجاعت عظیم سے کوئی دستاویزات مانگے ہی نہیں تھے، شاید آپ خبر بنوانا چاہتے ہیں کہ آپ کے دور میں کچھ غلط نہیں ہوا، آپ کا مقصد صرف عوامی سطح پر اپنے امیج کو بہتر کرنا ہے، آپ کے مقصد سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں۔ سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ  2008 سے 2018 تک  پی آئی اے کو 280 ارب روپے کا نقصان ہوا ، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ 280  ارب روپے کنویں میں نہیں گئے کوئی تو ذمہ دار ہوگا ؟، شجاعت عظیم کے وکیل نے کہا کہ پی آئی اے کے نقصانات کے ذمہ دار ایک یا پھر دو افراد نہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پی آئی اے کو جو منافع حج اور عمرہ سے ہوتا ہے...

الیکشن کمیشن کا این اے 57 کے ریٹرننگ افسر کی معطلی کا عدالتی حکم ماننے سے انکار

 اسلام آباد:  الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 57 مری کے ریٹرننگ افسر کی معطلی کا عدالتی حکم ماننے سے انکار کردیا۔ الیکشن ٹریبونل کے سربراہ جسٹس عبادالرحمان لودھی نے این اے 57 مری سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے نامکمل اور ٹمپرنگ شدہ کاغذات منظورکرنے پر ریٹرننگ افسر کو معطل کرنے کا حکم دیا تھا۔ تاہم الیکشن کمیشن نے اپیلٹ ٹربیونل کا حکم ماننے سے انکار کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:  شاہد خاقان عباسی کی نااہلی کا فیصلہ معطل، الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے اپیلٹ ٹربیونل کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ریٹرننگ افسر این اے 57 کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ الیکشن کمیشن کا موقف ہے کہ اپیلٹ ٹربیونل کو ریٹرننگ افسر کی معطلی کا اختیار حاصل نہیں۔ واضح رہے کہ الیکشن اپیلٹ ٹریبونل کے سربراہ جسٹس عبادالرحمان لودھی نے شاہد خاقان عباسی کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہل قرار دیا تھا۔ شاہد خاقان نے اپنی نااہلی کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا۔ ہائی کورٹ نے ایپلیٹ ٹربیونل کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے شاہد خاقان کو این اے 57 سے الیکشن لڑنے کی ...

نگراں حکومت پٹرول مہنگا کرکے عوام پر مزید ظلم نہ کرے، آصف زرداری

 لاہور:  سابق صدر آصف علی زرداری نے نگراں حکومت پر پٹرول کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کے لیے زور دیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری نے ایک بیان میں کہا کہ نگراں حکومت پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے گریز کرے اور نواز شریف حکومت کے ستائے عوام پر مزید ظلم نہ کرے۔ آصف زرداری نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے غریب شخص زیادہ متاثر ہوگا اور مہنگائی بڑھے گی۔ آصف علی زرداری نے ناصر الملک کی نگراں حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوام پر مزید مہنگائی کا بوجھ نہ ڈالا جائے۔ یہ بھی پڑھیں:  اوگرا کی ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش نگراں حکومت نے ایک ماہ کے دوران دوسری بار عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری شروع کردی ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی گئی ہے اور اس حوالے سے وزارت خزانہ کو باضابطہ سمری ارسال کردی گئی ہے جس میں پیٹرولیم مصنوعات میں 12 روپے تک اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ The post نگراں حکومت پٹرول مہنگا کرکے عوام پر مزید ظلم نہ کرے، آصف زرداری appeared f...

بھارت میں سوشل میڈیا پر بچوں کے اغوا کی افواہوں پر 14 افراد قتل

نئی دہلی:  بھارت میں سوشل میڈیا پر بچوں کے اغوا کے افواہ پھیلنے کے نتیجے میں اب تک 14 افراد قتل ہوچکے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کئی ریاستوں میں سوشل میڈیا بالخصوص واٹس ایپ پر ایسی ویڈیوز گردش کر رہی ہیں کہ بچوں کو اغوا کرنے والا گروہ بھارت میں سرگرم ہوگیا ہے۔ ان ویڈیوز اور پیغامات کے نتیجے میں بھارت کی 10 ریاستوں میں ایسے درجنوں واقعات پیش آچکے ہیں جن میں مقامی لوگوں نے کسی شخص کو اغوا کار سمجھ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ افواہوں اور جھوٹی خبروں کے نتیجے میں ہجوم کے تشدد سے اب تک 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں، جو بعدازاں بے گناہ اور بے قصور ثابت ہوئے۔ ان سوشل میڈیا ویڈیوز کی وجہ سے شہریوں میں شدید بے اعتباری اور عدم اعتماد کی کیفیت پائی جاتی ہے جو کسی بھی مشتبہ شخص کو دیکھتے ہی اس کو پکڑ کر مارنا پیٹنا شروع کردیتے ہیں۔ پولیس نے شہریوں سے سوشل میڈیا پر پھیلی ہوئی افواہوں اور ویڈیوز پر کان نہ دھرنے کی اپیل کی ہے۔  تازہ ترین واقعہ ریاستی تری پورہ میں پیش آیا جہاں ہجوم نے ایک شخص کو بچوں کا اغوا کار ہونے کے شبہ میں تشدد کرکے ہلاک کردیا۔ بعدازاں پتہ چلا کہ وہ سرکاری...

عمران خان کی غیرسیاسی اہلیہ سیاسی ہوگئیں، روٹھی خواتین کارکنوں کو منالیا

لاہور:  پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی غیر سیاسی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی سیاسی ہوگئیں انہوں نے پی ٹی آئی کی ناراض اور روٹھی ہوئی خواتین کو منالیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بشریٰ بی بی نے پی ٹی آئی کی روٹھی ہوئی اور ناراض خواتین کو نہ صرف منالیا بلکہ تمام خواتین کو اپنا گرویدہ کرلیا، زمان پارک میں بشریٰ بی بی سے ملاقات کے بعد ناراض خواتین کارکنان نے ان کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے اور کہا اللہ نے بشریٰ بی بی کو بہت خوبصورت زبان اورلہجہ عطا کیا ہے، جس سے انہوں نے ہمارے ساتھ بات کی۔ بشریٰ بی بی بہت اچھی ہیں ان کابیان بہت پیاراتھا جسے سن کر ہماری آنکھوں میں آنسو آگئے۔ بشریٰ بی بی سے ملنے کے بعد خواتین رہنماؤں نے تمام اختلافات بھلادئیے اور پی ٹی آئی کی انتخابی مہم بھرپور طریقے سے چلانے کا عزم کیا۔ اس کے ساتھ ہی تمام  خواتین نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو نئے گھر کی مبارکباد دی اور انہیں یقین دہانی کرائی کے ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ واضح رہے کہ عام انتخابات میں ٹکٹس نہ ملنے کے خلاف تحریک انصاف کی مشتعل خواتین کارکنان لاہور میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر سراپا احتجا...

انتخابی امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری، انتخابی نشان کی بھی الاٹمنٹ

اسلام آباد:  ملک بھر میں عام انتخابات 2018 کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرستیں آج ریٹرننگ افسران (آر اوز) اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) کے دفاتر میں آویزاں کردی گئی ہیں جب کہ امیدواروں کو انتخابی نشان جاری کرنے کا عمل بھی شروع ہوگیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جمعے کو انتخابی شیڈول کے تحت امیدواروں کی جانب سے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آخری دن تھا جس کے بعد کئی اہم سیاستدانوں سمیت سیکڑوں امیدواروں نے انتخابی عمل سے دستبرداری اختیار کی۔ جس کے بعد ملک بھر میں آج ریٹرننگ افسران (آر اوز) اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) کے دفاتر میں امیدواروں کی حتمی فہرستیں آویزاں کردی گئیں ہیں جب کہ امیدواروں کو انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ بھی جاری ہے۔ امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری ہونے کے بعد فوج کی نگرانی میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل شروع ہوگا۔ الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق حتمی فہرستیں لگنے اور انتخابی نشانات جاری ہونے کے بعد امیدوار 23 جولائی تک انتخابی مہم چلا سکیں گے اور انہیں 23 اور 24 جولائی کی درمیانی شب (رات 12بجے) ہر صورت انتخابی مہم ختم کرنا ہوگی جب کہ 25 جولائی کو عا...

دلّی والے

دلّی کے ہر گھر میں ڈیوڑھی کے ساتھ دیوان خانہ یا بیٹھک ہوتی تھی شام پڑے احباب یہاں جمع ہوتے اور دیر تک باتیں کیا کرتے تھے۔ باہر والوں کو جب دلی والوں پر تنقید کرنا مقصود ہوتی ہے تو ناک چڑھاکر کہتے ہیں میاں انھیں مرچیں کھانے اور باتیں بنانے کے علاوہ آتا ہی کیا ہے۔ چلیے اگر ہم صرف اتنا ہی مان لیں تو بھی یہ ہنر کیا کم ہیں۔ مرچ مسالوں سے وہ چٹ پٹی چیزیں ایجاد کی ہیں کہ ان کا ذکر کیجیے تو منہ میں پانی آتا ہے۔ باہر والے الوداع کی نماز پڑھنے دلی آتے ہیں تو سیکڑوں روپے چاٹ جاتے ہیں۔ ایک نہاری کو ہی لے لیجیے جس کے منہ لگتی ہے پھر نہیں چھوٹتی۔ بامن کی لڑکی کھائے تو کلمہ پڑھنے کو تیار ہوجائے، خدا غریق رحمت کرے چچا کبابی کو، جامع مسجد کی سیڑھیوں کے نیچے شمالی دروازے کی جانب بیٹھتے تھے۔ ان کا کہنا یہ تھا کہ ان کے پاس وہ مسالے ہیں کہ کھڑے بجار پر لتھیڑ دیں تو گل کے گر پڑے۔ یہ تو رہی مرچیں کھانے کی بات۔ اب ذرا باتیں بنانے کا بھی ذکر ہو جائے۔ کون ہے جو ان کے سامنے زباں دانی کا دعویٰ کرے اور خجالت سے پانی نہ بھرے۔ جن بزرگوں نے کل تک شاہد احمد دہلوی، ملا واحدی، مرزا محمود بیگ، اشرف صبوحی اور خواجہ محمد ...

6690 ہیروں سے مزین انگوٹھی، قیمت 50 کروڑ روپے

سورت:  بھارت کے مشہور سنار وشال اگروال اور خوشبو اگروال نے 6690 ہیروں جڑی  18 قیراط سونے کی ایک انگوٹھی تیار کی ہے جسے گنیز بک نے ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا ہے۔ کنول کے خوبصورت پھول کی شکل والی اس انگوٹھی میں 6,690 ہیرے جڑے ہیں جو کٹ ڈائمنڈ ہیں جبکہ 58 گرام کی اس انگوٹھی کی قیمت 49 کروڑ 40 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اس انگوٹھی کو سب سے زیادہ ہیروں والی انگوٹھی کا سرٹیفکیٹ بھی دیا ہے۔ اس سے قبل سیویو جیولری نے مور پنکھ جیسی انگوٹھی بنائی تھی جس میں 3,827 کٹ ڈائمنڈ لگائے گئے تھے تاہم اب کنول انگوٹھی نے اس ریکارڈ کو ایک بڑے ہدف سے توڑ دیا ہے۔ یہ جیولر بھارت کے شہر سورت سے تعلق رکھتے ہیں۔ انگوٹھی میں لگے تمام ہیروں کا مشترکہ وزن کیا جائے تو وہ گولف کی ایک گیند سے بھاری ہوں گے جنہیں بہت نفاست سے پھول کی 48 پنکھڑیوں پر لگایا گیا ہے۔ اس انگوٹھی کو وشال اگروال نے ڈیزائن کیا ہے اور ہنومان ڈائمنڈز کی ایک شاخ خوشبو نے اس پروجیکٹ کے لیے ہیرے فراہم کیے ہیں۔ انگوٹھی کو کنول کی صورت دینے کا مقصد لوگوں میں پانی کے استعمال میں احتیاط کی آگاہی فراہم کرنا ہے۔ اس...

لسبیلہ سے آگے۔۔۔

بلوچستان وہ صوبہ ہے جو اپنی پسماندگی اور عوام کے احساسِ محرومی کے حوالے سے ملک کے اعلیٰ ایوانوں اور قومی سیاست میں زیرِ بحث رہتا ہے، مگر اس سے ہٹ کر دیکھا جائے تو یہی صوبہ اپنے دل فریب اور پُرکشش قدرتی مناظر اور تاریخی مقامات کے لیے بھی شہرت رکھتا ہے۔ بلوچستان میں متعدد تفریح گاہیں ہیں جو سیاحوں کو اپنی جانب کھینچتی ہیں، ان میں اپنی آب و ہوا کے لیے مشہور علاقہ زیارت، درون نیشنل پارک، ہزار گنجی، چلتن نیشنل پارک، قدرتی حُسن سے مالا مال ہر بوئی جنگلات، ہنگول نیشنل پارک وغیرہ قابلِ ذکر ہیں۔ آج ہم چمن زار کے قارئین سے درون نیشنل پارک کے بارے میں معلومات شیئر کریں گے۔ لسبیلہ کے نام سے کون واقف نہیں۔ اسی شہر کے مغرب میں 115کلومیٹر کے فاصلے پر یہ علاقہ نیشنل پارک کی حیثیت سے پہچانا جاتا ہے۔ اس نیشنل پارک کی سب سے اونچی چوٹی کا نام ’’سرکوہ‘‘ ہے، جس کی بلندی 5185 فٹ ہے۔ اسی چوٹی پر کسی زمانے میں ایک اونچا ٹاور بنایا گیا تھا جس پر کھڑے ہو کر لسبیلہ اور کراچی کا کچھ علاقہ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ ٹاور اب خستہ حال ہو چکا ہے۔ 1988ء میں درون کے 167,700ایکڑ رقبے کو حکومتِ بلوچستان نے نیشنل پارک کی ...

کس قانون کے تحت راؤ انوار کو اپنے ہی گھر میں رکھا گیا ؟ ہائی کورٹ

 کراچی:  سندھ ہائی کورٹ نے نقیب اللہ قتل کیس میں ملوث مرکزی ملزم سابق ایس ایس پی راؤ انوار کے گھر کو سب جیل قرار دینے سے متعلق دائر درخواست پر جیل حکام کو تفصیلی رپورٹ پیر تک پیش کرنے کا حکم دیا ہےجب کہ  عدالت نے راؤ انوار کے وکیل کے عدم حاضری پر برہمی کااظہارکرتے ہوئے 2 جولائی کو ہر صورت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ سابق ایس ایس پی راؤ انوار کے گھر کو سب جیل قرار دینے کے خلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے گھر کو سب جیل قرار دینے پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا سب جانتے ہیں راؤ انوار کو کیوں پروٹوکول دیا جارہا ہے، کس قانون کے تحت راؤ انوار کو اپنے گھر میں رکھا گیا ہے سرکاری وکیل نے عدالت میں بتایا کہ راؤ انوار کی جان کو کالعدم تنظیموں سے خطرہ ہے، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا راؤ انوار کی جان کو خطرہ ہے تو کہیں درخواست دائر کی تھی راؤ انوار ایک دن بھی جیل گیا ہی نہیں خطرہ کیسا؟ ہمیں نہ سکھایا جائے، راؤ انوار کو جیل منتقل کیا جائے ورنہ سب جیل قرار دینے کا نوٹی فیکیشن معطل کردیں گے آج تک کسی اور ملزم کو راؤ انوار کی طرح ...

زمین کی غیر قانونی فروخت کی تحقیقات پر کے ڈی اے افسران میں کھلبلی

 کراچی:  کراچی کے اربوں روپے مالیت کے پلاٹوں کی مبینہ طور پر قواعد وضوابط سے ہٹ کر فروخت کر نے والے کے ڈی اے افسران کیخلاف نیب کا شکنجہ سخت ہوتے ہی افسران میں زبردست کھلبلی مچ گئی بوگس نیلامی کے پلاٹس کے چالان اور ڈیٹا انٹری کرنے والے افسران سمیت دیگر نے اپنے عہدوں سے راہ فرار اختیار کرنا شروع کردی۔ سینئر ڈائریکٹر آئی ٹی محمد کمال نے چھٹی پر جانے کی درخواست دے ڈالی جبکہ حیران کن طور پر محکمہ آئی ٹی میں موجود اپنے سب سے قریبی ایڈ یشنل ڈائریکٹر ایس ایم سہیل کا محمد کمال نے خود ہی تبادلہ کرکے ادارے کے افسران کو حیران کردیا ہے ،ادارے کے ذمہ دار ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سابق ڈی جی ناصر عباس کے دور میں مبینہ طو ر بے قاعدگیوں کے ذریعے اربوں مالیت کے پلاٹوں میں محکمہ آئی ٹی کے افسران نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے محکمہ آئی ٹی سے جاری ہونے والے چالان اور انٹریوں کی تفصیلات مانگ لی ہیں جس پر مذکورہ افسران میں زبردست کھلبلی مچی ہوئی ہے۔ گذشتہ روز کے ڈی اے میں غیر قانونی طور پر تعینات ایڈیشنل ڈائریکٹر لینڈ محمد کامران کو نیب نے حراست میں لے لیا تھا جبکہ س...

کراچی میں ہلکی بارش سے گرمی بڑھ گئی، آج بھی برسات کی پیش گوئی

 کراچی:  محکمہ موسمیات کی جانب سے جمعرات اور جمعہ کو گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی بوندا باندی اور ہلکی بارش پر مکمل ہوگئی۔ کراچی کے کئی علاقوں میں جمعرات سے بونداباندی اور ہلکی بارش جاری تھی جبکہ شدید حبس اور گرمی سے شہریوں کا برا حال تھا، جمعہ کو شہر کا درجہ حرارت 37.8 ڈگری رہا اور شدید حبس کے باعث ہوا بھی بند رہی جس کے باعث گھروں سے کام کاج کے لیے نکلنے والے اور نماز جمعہ پڑھ کر نکلنے والے شہری پسینے سے شرابور ہوگئے، جمعہ کو شہر کا مطلع مکمل طور پرابر آلود رہا ، جمعرات اور جمعہ کو مون سون کی پہلی بارش کے دوران لانڈھی اور جناح ٹرمینل پر 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق مون سون کی کم شدت بارشیں ریکارڈ ہونے کی وجہ سے شہر کا درجہ حرارت پھر بڑھ گیا جمعہ کو پارہ 37.8ڈگری ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات کی جانب سے (آج ) ہفتے تک مزید ہلکی بارش کی پیش گوئی برقرار ہے، محکمہ موسمیات کراچی کے مطابق جمعرات کو شہر کے مختلف علاقوں میں شروع ہونے والی بونداباندی اور ہلکی بارش کا تسلسل جمعے کو بھی بلدیہ اور شیرشاہ سمیت چند علاقوں میں بونداباندی اور ہلکی بارش کی شکل میں جا...

سیف اللہ دھاریجو پیپلز پارٹی چھوڑ کر ایم ایم اے میں شامل

سکھر:  پیپلزپارٹی کو ایک اور دھچکا سابق صوبائی وزیر جام سیف اللہ دھاریجونے ٹکٹ نہ ملنے پر ایم ایم اے میں شمولیت اختیار کرلی۔ سیف اللہ دھاریجو پی ایس 21گھوٹکی سے ایم ایم اے کے ٹکٹ پرالیکشن لڑیں گے۔ جمعے کو سابق صوبائی وزیرجام سیف اللہ دھاریجو نے پیپلز پارٹی سے راہیں جدا کرلیں اور جے یوآئی میں شمولیت اختیارکرلی۔ جام سیف اللہ دھاریجو پی پی کے ٹکٹ پر چار بار ایم پی اے اور ایک بار ایم این اے بن چکے ہیں، ایم ایم اے کے صوبائی صدراورجمعیت علمائے اسلام سندھ کے جنرل سیکریٹری راشد سومرو کے ہمراہ سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس جام سیف اللہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی پی سے علیحدگی باقاعدہ طور پراعلان کیا۔ The post سیف اللہ دھاریجو پیپلز پارٹی چھوڑ کر ایم ایم اے میں شامل appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2NaGXkg

پاکستان ہماری بلیک لسٹ میں نہیں ایف اے ٹی ایف اجلاس کا اعلامیہ جاری

پیرس:  دہشت گردوں کی مالی معاونت پر نظر رکھنے والی اقوام متحدہ کی ٹیم فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے کہا ہے کہ پاکستان ہماری بلیک لسٹ میں نہیں ہے۔ ٹاسک فورس کے اجلاس کے اختتام پر جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ہمارے معیار سے مطابقت نہیں رکھتا۔ اس کے نظام میں اسٹرٹیجک خامیاں ہیں۔ پاکستان کے نظام میں دس خامیوں کی نشاندہی کی ہے۔ پاکستانی اعلیٰ سیاسی وفد نے خامیاں دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ دریں اثنا چین نے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف واچ لسٹ میں ڈالنے کی رپورٹ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کوششوں کا ادراک کیا جائے۔ پاکستان کی کوششوں کا نہ صرف چین بلکہ عالم برادری بھی معترف ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے گزشتہ روز پریس بریفنگ میں کہا کہ چین نے پاکستان کو عالمی دہشت گردی میں فنڈنگ دینے پر ایف اے ٹی ایف کی پاکستان کو واچ لسٹ میں ڈالنے کی رپورٹ کی مخالفت کردی۔ لوکانگ نے ایف اے ٹی ایف کی رپورٹ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں کو نہ صرف چین بلکہ عالمی برادری نے بھی تسلیم کیا ہے، پاکستانی حکومت اور عوام کی دہشت گرد...

جاوید ہاشمی دونوں حلقوں سے دستبردار، کاغذات واپس لے لیے

ملتان / شجاع آباد:  ملتان سے قومی اسمبلی کی 2 نشستوں کیلیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما جاوید ہاشمی انتخابات سے دستبردار ہو گئے۔ ریٹرننگ آفیسر کے مطابق کاغذات نامزدگی کی واپسی کے آخری روز مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید ہاشمی نے دونوں حلقوں سے اپنے کاغذات واپس لے لیے ہیں۔ انھوں نے ملتان کے حلقہ این اے 155 اور 158سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، جاوید ہاشمی نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے بیانیہ سے اسٹیبلشمنٹ کے ایوانوں میں زلزلہ آچکا ہے، پارٹی نواز شریف کے ساتھ اپنی جگہ قائم ہے اور پہلے سے زیادہ مضبوط ہو رہی ہے، عمران خان نے عمر رسیدہ لوگوں کو لے کر نوجوانوں کے خواب چکنا چور کردیے ہیں اور قوم کو الیکٹ ایبلز کے ہاتھوں فروخت کر دیا ہے، اقتدار کا راستہ کس طرف جاتا ہے۔ یہ ایک الگ بات ہے کہ ہمارے ملک میں اقتدار دینے والے اور ہوتے ہیں اور ووٹرز کی کوئی عزت نہیں، عمران خان بابا فریدؒ کے مزار کی چوکھٹ کو جس طرح چوم رہے ہیں میں ان کو سلام پیش کرتا ہوں، جاوید ہاشمی نے مزید کہاکہ نیب کو پارٹیاں بنانے اور توڑنے کیلیے استعمال کیا جاتا ...

جناح ٹرمینل پر لاہور جانے والی پرواز سے گاڑی ٹکرا گئی

 کراچی:   جناح ٹرمینل پر پی آئی اے کے لاہور جانے والی پرواز سے گاڑی ٹکرا گئی حادثے کی وجہ سے متاثرہ پرواز 6 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعے کی صبح 8 بجے جناح ٹرمینل پر پی آئی اے کی لاہور جانے والی پرواز پی کے 302 سے اس وقت گاڑی ٹکرائی جب جہاز جیٹی پر لگا ہوا تھا اور مسافر جہاز میں بیٹھ چکے تھے اور طیارے کو ٹیک آف کروانے کی تیاری آخری مراحل میں تھی، قومی ایئر لائن کے شعبہ ٹیکنیکل گراؤنڈ سپورٹ کی گاڑی ٹکرانے کی وجہ سے پی آئی اے کے جہاز کا دایاں انجن جزوی متاثر ہوا۔ جس کے بعد تمام مسافروں کو لاؤنج میں منتقل کر کے جہاز کو مرمت کیلیے ہینگر بجھوا دیا گیا، بعدازاں مرمت کے بعد متاثرہ جہاز دوپہر ایک بج کر 55 منٹ پر 6 گھنٹے کی تاخیر سے لاہور کیلیے روانہ ہوا، ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا، دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے سی ای او مشرف رسول نے گاڑی ٹکرانے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ The post جناح ٹرمینل پر لاہور جانے والی پرواز سے گاڑی ٹکرا گئی appeared first on ایکسپریس اردو...

10سال میں کوئٹہ رہائش کے قابل نہیں رہے گا، ماہرین ارضیات

کوئٹہ:  ماہرین ارضیات کے مطابق کوئٹہ میں پانی کی کمی اور سالانہ زمین کا دھنسنا خطرناک صورت حال اختیار کرگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پانی کی کمی اورزمین کے دھنسنے کی وجہ سے آئندہ 7 سے 10 سال میں کوئٹہ رہائش کے قابل نہیں رہے گا۔ 30 لاکھ کی آبادی والے شہر کوئٹہ کو پانی کی شدید قلت نے دنیا بھر میں اجاگر کردیا، واسا کے پاس 432 ٹیوب ویلوں میں سے15کے قریب فعال جبکہ متعدد غیر فعال اورکئی کے کنکشن عدم ادائیگی پر منقطع ہیں۔ The post 10سال میں کوئٹہ رہائش کے قابل نہیں رہے گا، ماہرین ارضیات appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2IDd5d0

اللہ نے دعا سن لی؛ کمسن شامی لڑکی مایا اب اپنے پیروں پر چلے گی

استنبول:  شام میں پیدائشی طور پر پیروں سے معذور 8سالہ مایا کے لیے خوشی کی خبر یہ ہے کہ اب وہ اپنے پیروں پر چلے گی۔ ترک حکومت نے مایا مہری اور اس کے معذور والد کو استنبول بلالیا ہے جہاں پیدائشی طور پر پیروں سے معذور دونوں باپ بیٹی کو مصنوعی پیر لگائے جائیں گے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل پرنٹ والیکٹرونک میڈیا اور پھر سوشل میڈیا پر شامی بچی مایا کی تصاویر اور وڈیو سامنے آئی تھیں۔ مایا اپنے والد کی طرح پیدائشی طور پر پیروں سے معذور ہے اور اس کے والد نے اپنی بیٹی کے پیروں کیلیے خوراک کے ٹن کے مصنوعی پیر بنائے ہیں، اُن میں پرانے کپڑے اور دیگر اشیا بھی رکھیں تاکہ مایا کو چلنے میں تکلیف نہ ہو۔ مالی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے وہ اپنا اور اپنی بیٹی کا علاج نہیں کراپایاتھا۔ جب یہ تصاویر منظر عام پر آئیں تو ترک حکومت نے اس کا نوٹس لیا اور دونوں کو استنبول بلالیا جہاں ایک کلینک میں اُن کا علاج شروع ہوچکا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ مایا بہت جلد اپنے پیروں پر چلےگی۔ The post اللہ نے دعا سن لی؛ کمسن شامی لڑکی مایا اب اپنے پیروں پر چلے گی appeared first on ایکسپریس اردو . from ای...

نامعلوم ملزمان کا پی ٹی آئی امیدوار پر حملہ، موٹر سائیکل جلادی

جام شورو:  پی ایس 81 سے پی ٹی آئی کے امیدوار کو نامعلوم افراد نے حملہ کرکے زخمی کردیا اور موٹر سائیکل کو آگ لگادی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جام شورو سندھ کے انتخابی ضلع پی ایس 81 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جاوید خٹک پر نامعلوم افراد نے حملہ کرکے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا نتیجے میں وہ بری طرح زخمی ہوگئے۔ ملزمان نے ان کی موٹر سائیکل کو بھی نذر آتش کردیا اور فرار ہوگئے۔ یہ واقعہ سائٹ تھانہ کوٹری کے قریب پیش آیا جس کی اطلاع ملتے ہی تحریک انصاف کے کارکنان بڑی تعداد میں سائٹ تھانے پہنچ گئے اور ملزمان کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے اپنے امیدوار کی حفاظت کا مطالبہ کیا۔ The post نامعلوم ملزمان کا پی ٹی آئی امیدوار پر حملہ، موٹر سائیکل جلادی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2IDlBbO

شاہ رخ خان کی تایازاد بہن الیکشن لڑنے سے دست بردار

پشاور:  بھارتی اداکار شاہ رخ خان کی تایا زاد بہن نور جہاں انتخابات میں حصہ لینے سے دست بردار ہوگئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی کے 77 پشاور سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے والی  بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی تایا زاد بہن نور جہاں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے امیدوارکے حق میں دست بردارہوگئیں۔ یہ بھی پڑھیں:  متعصب بھارتیوں کا شاہ رخ خان کو پاکستان سے الیکشن لڑنے کا مشورہ شاہ رخ خان کی کزن کے الیکشن میں حصہ لینے کی خبر پر جہاں پاکستان میں انہیں بے حد پذیرائی حاصل ہوئی وہیں یہ خبر بھارت میں بھی جنگل کی آگ کی طرح پھیلی اور پاکستان مخالف متعصب بھارتیوں نے سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کے خلاف نیا محاذ کھولتے ہوئے انہیں بھی پاکستان جاکر الیکشن لڑنے کا مشورہ دیا تھا۔ پشاور کے تاریخی قصہ خوانی بازار کے محلہ شاہ ولی قتال میں بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کا آبائی گھر واقع ہے جہاں آج بھی ان کے رشتہ دار رہائش پذیر ہیں۔ ان کی کزن نورجہاں کئی بار شاہ رخ سے ملنے بھارت جاچکی ہیں اور اب انہوں نے سیاسی میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔ The post شاہ رخ خان کی ت...

انتخابات میں عوام ڈگڈگی پر ناچنے والوں کی ضمانتیں ضبط کرا دیں گے، ثناء اللہ زہری

کوئٹہ:  سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور (ن) لیگ کے رہنما نواب ثنا اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ  انتخابات میں عوام ڈگڈگی پر ناچنے والوں  کی ضمانتیں  ضبط کرا دیں گے جب کہ اصل مقابلہ ترقی مخالف اور ترقی کے حامیوں کے درمیان ہوگا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نواب ثنا اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ترقی کا سفر مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں شروع ہوا جب کہ صوبے کی تقدیر بدلنے والا عظیم منصوبہ سی پیک کا آغاز بلوچستانیوں کے لیے اہم منصوبہ ہے یہی وجہ ہے کہ صوبے میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں کے آغاز سے ترقی مخالف قوتیں صوبے کی ترقی ہضم نہ کرسکیں اور میرے خلاف سازش کرکے دراصل بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈال دی گئی۔ ثنا اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ عوام اب باشعور ہوچکے ہیں اور وہ صبح ادھر اور شام ادُھر کی سیاست کو ووٹ کی طاقت سے ہمیشہ کے لیے ختم کر دیں گے، تاریخ گواہ ہے کہ بلوچستان میں ہمیشہ ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے نئی سیاسی جماعتیں بنائی گئیں لیکن 2018ء کے انتخابات میں عوام ڈگڈگی پر ناچنے والوں  کی ضمانتیں  ضبط کرا دیں گے۔ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ...

جنوبی افریقا کے سے پاکستان لائے گئے 9 زرافے ہلاک

 لاہور:  لاہور چڑیا گھرسمیت گوجرانوالہ پشاور،ملتان اورکراچی میں 9 زارفے ہلاک ہوگئے۔ لاہورچڑیا گھرمیں لائے جانے والے 3 زرافوں میں سے ایک مادہ زرافہ آج اچانک دم توڑگئی، مادہ زرافہ کو جس دن یہاں لایا گیا، اسی دن سے اس نے کھانا پینا چھوڑرکھا تھا۔ ڈائریکٹرچڑیا گھرحسن علی سکھیرا کے مطابق تینوں زراف طویل سفرکی وجہ سے تھکاوٹ اور سٹریس کا شکار تھے، ایک مادہ نے کھانا پینا چھوڑدیا تھا اورآج وہ دم توڑگئی ۔ حسن علی سکھیراکا کہنا ہے کہ زرافہ کی ہلاکت بارے ٹھیکدارکوبتادیا گیا ہے اوراسے کہا گیا ہے کہ جلد ہی متبادل مادہ زرافہ لائی جائے، ان جانوروں کو ابھی کورنٹائین میں رکھا گیا تھا اوران کی تقریبا دو کروڑ روپے کی ادائیگی ہونا ابھی باقی ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ گوجرانوالہ اورکراچی کی دو نجی ہاوسنگ اسکمیوں میں بنائے گئے پارکس کے لیے لائے گئے تین زرافوں کی بھی ہلاکت ہوئی ہے ، ایک گوجرانوالہ اور دو کراچی میں ہلاک ہوئے ہیں ،اسی طرح پشاور چڑیا گھر کے لیے لائے جانیوالے دو زرافے دوران سفر جب کہ دو چڑیا گھر پہنچنے کے بعد دم توڑگئے تھے،  یہ تمام زرافے مختلف ٹھیکداروں  نے جنوبی افریقا کے ا...

لیبیا؛ بحیرہ روم میں کشتی الٹنے سے 100 تارکین وطن کی ہلاکت کا خدشہ

طرابلس:  محفوظ پناہ کے متلاشی مہاجرین سے بھری کشتی بحریہ روم میں الٹنے سے 100 کے قریب تارکین وطن ڈوب گئے جن کی تلاش جاری ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیبیا کی بندرگاہ کے قریب بحیرہ روم میں پیش آنے والے اس واقعے میں قریباً 100 افراد لاپتا ہیں اور ان کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ لیبیا میں مرکزی حکومت کمزور ہونے کے باعث شمالی افریقی ممالک کے  تارکین وطن بحیرہ روم کے راستے  اٹلی سمیت دیگر یورپی ممالک میں داخل ہونے کے لیے اپنی  زندگیاں داؤ پر لگا رہے ہیں۔ صرف 2017ء میں بحیرہ  روم میں مہاجرین کی متعدد کشتیاں ڈوبنے سے سیکڑوں افراد موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ رواں سال فروری میں مغربی لیبیا کی بندرگاہ کے قریب 90 تارکین وطن ڈوب کرہلاک ہوئے تھے۔ مہاجرین سے متعلق بین الاقوامی تنظیم بحیرہ  روم کو مہاجرین کے لیے خطرناک بحری روٹ قرار دے چکی ہے۔ رواں ماہ کے آغازمیں تیونس کی بحری حدود میں مہاجرین اور تارکین وطن سے بھری کشتی ڈوبنے سے 112 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ The post لیبیا؛ بحیرہ روم میں کشتی الٹنے سے 100 تارکین وطن کی ہلاکت کا خدشہ appeared first on...

الیکشن کمیشن نے اسحاق ڈار کی سینیٹ رکنیت معطل کردی

 اسلام آباد:  الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت معطل کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اسحاق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق معطل کی جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ 9 مارچ کو جاری ہونے والا اسحاق ڈار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی معطل کردیا گیا۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر نیب میں آمدنی سے زائد اثاثے بنانے کا مقدمہ زیر سماعت ہے لیکن متعدد بار بلانے پر بھی وہ پیش نہ ہوئے جس پر گزشتہ روز چیرمین نیب نے انہیں انٹرپول کے ذریعے برطانیہ سے وطن واپس لانے کی منطوری دی تھی۔ واضح رہے کہ اسحاق ڈار نے پنجاب سے سینیٹ کی جنرل اور ٹیکنو کریٹ نشست پر الگ الگ کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے تاہم ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے تھے جس کے بعد لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیرخزانہ سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دی تھی اور وہ سینیٹر منتخب ہوگئے تھے۔ The post الیکشن کمیشن نے اسحاق ڈار کی سینیٹ رکنیت معطل کردی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2tGOEqn...

وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کی سیاست کا دور گزر چکا، میاں افتخار

پشاور:  عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں افتخار کا کہنا ہے کہ وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کی سیاست کا دور گزر چکا لیکن اب بھی لوگوں کو ورغلانے کے لیے وسائل کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے۔ خوش مقام میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں افتخار کا کہنا تھا کہ وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کی سیاست کا دور گزر چکا ہے لیکن اب بھی لوگوں کو ورغلانے کے لیے وسائل کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے جب کہ بیورو کریسی کی تقرریوں اور تبادلوں پر تاحال سوالیہ نشان ہے۔ میاں افتخار نے کہا کہ ہمارے جلسوں میں رکاوٹ ڈالنے والے 25 جولائی کے بعد عوام سے منہ چھپاتے پھریں گے کیوں کہ قوم کی خدمت ہمارا نصب العین ہے اس لیے بلا رنگ و نسل اور بلا تفریق سب کی خدمت کریں گے جب کہ حکومت میں آ کر اجمل خٹک پولی ٹیکنک انسٹی ٹیوٹ واپس لے آئیں گے۔ The post وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کی سیاست کا دور گزر چکا، میاں افتخار appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2tHYCrq

اوگرا کی ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش

 اسلام آباد:  اوگرا نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے تک اضافے کی سفارش کردی۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق نگراں حکومت نے ایک ماہ کے دوران دوسری بار عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری شروع کردی ہے، اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی گئی ہے اور اس حوالے سے وزارت خزانہ کو باضابطہ سمری ارسال کردی گئی ہے جس میں پیٹرولیم مصنوعات میں 12 روپے تک اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کو ارسال کی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 20 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 50 پیسے فی لیٹر اور مٹی کا تیل 12 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے وزارت خزانہ حتمی منظوری کل دیگی اور نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ The post اوگرا کی ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2lHtXGk

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 5 نوجوان شہید

سری نگر:  مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے پلوامہ اور کپواڑہ میں آپریشن کے دوران 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور ریاستی دہشت گردی کے تازہ ترین واقعے میں بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ اور کپواڑہ میں آپریشن کے نام پر 5 مزید کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ رپورٹس کے مطابق قابض فوج نے 3 نوجوانوں کو ضلع پلوامہ کے علاقے تھامونا میں شہید کیا اور ایک نوجوان کو ضلع کپواڑہ کے علاقے تنگا کچاما میں آپریشن کے دوران شہید کیا۔ بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ میں آپریشن کے دوران ایک گھر کو بھی تباہ کیا۔ نوجوانوں کی شہادت کے خلاف مقبوضہ وادی میں قابض فوج کے خلاف بھرپور احتجاج دیکھنے میں آیا جب کہ بھارتی فوج نے مظاہرین کو روکنے کے لیے نہ صرف آنسو گیس کی شیلنگ کی بلکہ پیلٹ گن کا بھی استعمال کیا گیا اور مظاہرین پر فائرنگ بھی کی گئی جس کے نتیجے میں ایک اور نوجوان شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب ضلع شوپیاں کے علاقے بڈگام میں پولیس پر گشت کے دوران حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 قابض فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔ اد...

انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹ پڑا، ہزاروں افراد پھنس گئے

بالی:  انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں آتش فشاں پھٹنے کی وجہ سے ایئرپورٹ میں ہزاروں سیاح پھنس گئے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بالی میں آتش فشاں پھٹنے سے دھوئیں کے بادل آسمانوں کو چھونے لگے، چنگاریاں ہواؤں کے ساتھ فضاء میں بکھر گئیں جب کہ فضا میں حدت کا اضافہ ہو گیا۔ شہری انتظامیہ نے ریڈ الرٹ جاری کردیا علاوہ ازیں نگوراہ رائی ایئرپورٹ کی 280 پروازوں کو معطل کردیا گیا جس سے 15 ہزار 7 سو مسافر ہوائی اڈے پر ہی پھنس گئے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق آتش فشاں پھٹنے سے اردگرد علاقے میں آباد ایک لاکھ افراد آباد ہیں جنہیں گھر چھوڑنے کی ہدایت کردی گئی تھی تاہم حکومتی انتباہ کے باوجود علاقے میں اب بھی ہزاروں افراد اپنے گھروں میں موجود ہیں۔ ماہرینِ ارضیات کا کہنا ہے کہ آتش فشاں کے پوری شدت سے کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے جس سے بڑے پیمانے پر لاوے کے پھیلنے کے امکانات نمایاں ہیں جب کہ یہ خدشہ بھی ہے کہ یہ آتش فشاں کئی ہفتوں تک متحرک رہ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ اگونگ کا آتش فشاں آخری بار 1963 میں پھٹا تھا جس سے 1100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ The post انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹ پڑا، ہزارو...

الیکشن کمیشن کی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے نگراں وزرا کووارننگ

 اسلام آباد:  الیکشن کمیشن نے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے نگراں وزرا کو کام سے روکنے کی وارننگ دے دی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت نگراں وزراء تین دن میں اپنے اور اپنے گھر والوں کے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرانے کے پابند ہیں لیکن نگراں وزرا کی اکثریت نے اپنے اورزیرکفالت افراد کے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔ الیکشن کمیشن نے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہ کروانے پربرہمی کا ااظہار کیا ہے اورتنبیہہ کی ہے کہ اگر انہوں نے قانون کے مطابق اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہ کرائیں تو انہیں ذمہ داریاں نبھانے سے روکا بھی جاسکتا ہے۔ The post الیکشن کمیشن کی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے نگراں وزرا کووارننگ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2lJGM32

فاروق ستار کو عوام نے گھیرلیا، سوالات کی بوچھاڑ

کراچی:  ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کو عوام نے گھیرے میں لے کر سوالات کی بوچھاڑ کردی۔ ایکسپریس نیوزکے  مطابق ایم کیوایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کو نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ میں نمازِجمعہ کی ادائیگی کے  بعد عوام نے گھیر لیا اور سوالات کی بوچھاڑ کردی، عوام میں شدید غم و غصہ تھا اور انہوں نے فاروق ستار کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ 25 سال اقتدار میں رہتے ہوئے آپ نے ہمارے مسائل کے حل کے لیے کیا کیا؟ 25 سالوں سے کھالیں چھین رہے ہو اس کا حساب کون دے گا ؟ فاروق ستار نے مسکراتے ہوئے تحمل کے ساتھ عوام کے جوابات دینے کے میڈیا کا سہارا لیا اور پریس کانفرنس کر ڈالی۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اعتراف کرتے ہیں کہ ماضی میں ہم سے غلطیاں ہوئیں لیکن ہم عوام کی دہلیز پر جاکر اپنی غلطیوں کی معافی مانگیں گے، میں نے آج سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کیا ہے اور آج ہی کسی بھی وقت اہم اعلان کروں گا۔  ایم کیو ایم کا ووٹ بینک کل بھی ایک تھا آج بھی ایک ہے اور جب ووٹ بینک ایک ہے تو ایم کیوایم بھی ایک تھی، ایک ہے اور ایک رہے گی۔ فاروق ستار نے کہا کہ 70 فیصد ٹیکس دینے والے ...

انتخابات سے پہلے ہی پیپلزپارٹی سندھ اسمبلی کی ایک نشست لے اڑی

 کراچی:  سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 6 سے پیپلزپارٹی کے امیدوارشبیرعلی بجارانی بلامقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق خیرپورکے قصبے کندھ کوٹ سے سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 6 پرپیپلزپارٹی کے امیدوار میرشبیرعلی بجارانی بلامقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ ریٹرننگ آفیسر نے میر شبیر علی بجارانی کی کامیابی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ شبیرعلی بجارانی نے ٹکٹوں کی تقسیم اور دیگر معاملات پر پیپلز پارٹی کی قیادت سے ناراض ہوکر آزاد حیثیت سے انتخابات لڑنے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے تاہم بعد میں پارٹی قیادت نے انہیں منالیا تھا۔ واضح رہے کہ ریٹرننگ آفیسرنے پی ایس 6 سے شبیر بجارانی کے علاوہ تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے تھے۔ انتخابی شیڈول کے مطابق آج امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آخری دن تھا، اسی لیے ریٹرننگ آفیسر نے ان کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔ The post انتخابات سے پہلے ہی پیپلزپارٹی سندھ اسمبلی کی ایک نشست لے اڑی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2z03Tj4

شاہد خاقان عباسی کی نااہلی کا فیصلہ معطل، الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

 لاہور:  ہائی کورٹ نے ایپلیٹ ٹربیونل کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو این اے 57 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے مظاہرعلی اکبر نقوی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی درخواست پر ابتدائی سماعت کی جس میں تا حیات نااہلی کے ایپلیٹ ٹربیونل کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا، درخواست میں یہ موقف اختیار کیا گیا کہ ٹریبونل نے حقائق کے برعکس انہیں آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل کیا حالانکہ ایپلیٹ ٹربیونل کے پاس انہیں نااہل کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ تمام معلومات اور تفصیلات فراہم کرنے کے باوجود انہیں نااہل کیا گیا درخواست میں استدعا کی گئی کہ ایپلیٹ ٹربیونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ اس خبر کو بھی پڑھیں :  شاہد خاقان عباسی نے تاحیات نااہلی کا فیصلہ چیلنج کردیا لاہور ہائی کورٹ نے شاہد خاقان عباسی کو انتخاب لڑنے کی اجازت دیتے ہوئے درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔  درخواست پر مزید کارروائی یکم جولائی کو ہوگی۔ اس خبر کو بھی پڑھیں :...