Skip to main content

دلّی والے

دلّی کے ہر گھر میں ڈیوڑھی کے ساتھ دیوان خانہ یا بیٹھک ہوتی تھی شام پڑے احباب یہاں جمع ہوتے اور دیر تک باتیں کیا کرتے تھے۔ باہر والوں کو جب دلی والوں پر تنقید کرنا مقصود ہوتی ہے تو ناک چڑھاکر کہتے ہیں میاں انھیں مرچیں کھانے اور باتیں بنانے کے علاوہ آتا ہی کیا ہے۔ چلیے اگر ہم صرف اتنا ہی مان لیں تو بھی یہ ہنر کیا کم ہیں۔ مرچ مسالوں سے وہ چٹ پٹی چیزیں ایجاد کی ہیں کہ ان کا ذکر کیجیے تو منہ میں پانی آتا ہے۔

باہر والے الوداع کی نماز پڑھنے دلی آتے ہیں تو سیکڑوں روپے چاٹ جاتے ہیں۔ ایک نہاری کو ہی لے لیجیے جس کے منہ لگتی ہے پھر نہیں چھوٹتی۔ بامن کی لڑکی کھائے تو کلمہ پڑھنے کو تیار ہوجائے، خدا غریق رحمت کرے چچا کبابی کو، جامع مسجد کی سیڑھیوں کے نیچے شمالی دروازے کی جانب بیٹھتے تھے۔ ان کا کہنا یہ تھا کہ ان کے پاس وہ مسالے ہیں کہ کھڑے بجار پر لتھیڑ دیں تو گل کے گر پڑے۔ یہ تو رہی مرچیں کھانے کی بات۔ اب ذرا باتیں بنانے کا بھی ذکر ہو جائے۔ کون ہے جو ان کے سامنے زباں دانی کا دعویٰ کرے اور خجالت سے پانی نہ بھرے۔ جن بزرگوں نے کل تک شاہد احمد دہلوی، ملا واحدی، مرزا محمود بیگ، اشرف صبوحی اور خواجہ محمد شفیع کی باتیں سنی ہیں وہ آج تک ان باتوں کا مزا لیتے ہیں۔ خدا کرے ان بزرگوں کی روح نہ شرمائے، گالیاں دیتے تھے تو سننے والوں کو جھاڑی بوٹی کے بیروں کا مزا آتا تھا۔

ڈاکٹر فیلن جس کی انگریزی اردو ڈکشنری مشہور ہے۔ اس گھمنڈ میں تھے کہ انھیں اہل زبان سے کہیں زیادہ اردو آگئی ہے۔ سید احمد دہلوی فرہنگ آصفیہ والوں نے صاحب کو بتایاکہ دلی کے شرفا کا تو ذکر ہی کیا آپ چھوٹی امت جتنی بھی اردو نہیں جانتے۔ فیلن صاحب ان کی یہ بات سن کر سرخ ہوگئے۔ ایک مہترانی اپنا ٹھیکرا اٹھائے سامنے سے گزری۔ سید صاحب نے کہا، ’’ذرا اسی سے بات کرلیجیے، ہاتھ گنگن کو آر سی کیا ہے۔ صاحب نے کہا تو سید صاحب نے مہترانی کو آواز دی۔ ’’اے بوا ذرا یہاں آنا، صاحب تم سے بات کرنا چاہتے ہیں۔‘‘

مہترانی نے آکر کہا، ’’فرمائیے کیا بات کرنی ہے۔‘‘ صاحب نے کہا، ’’تم ہم سے کچھ پوچھو۔‘‘ وہ سٹپٹائی کہ یہ گورا آخر چاہتا کیا ہے۔ کہیں سٹھیا تو نہیں گیا۔ سید صاحب نے کہا ،’’تم ان سے کسی محاورے کے معنی پوچھو۔‘‘ مہترانی نے کہا ’’اچھا تو میں اس ٹوکرے کو لپک کر ڈلاؤ پر ڈال آؤں پھر پوچھوںگی۔‘‘ صاحب بغلیں جھانکتے رہ جائیںگے۔‘‘ ڈاکٹر فیلن کے کان کھڑے ہوئے کہ مہترانی ایک ہی فقرے میں دو باتیں ایسی کہہ گئی جو مجھے معلوم نہیں ہیں۔ مولوی صاحب سے پوچھا ڈلاؤ کسے کہتے ہیں اور بغلیں جھانکنا کیا ہوتا ہے۔ اتنے میں مہترانی واپس آگئی۔ بولی، ہاں صاحب بہادر بتاؤ، ’’ اگن کے بچے کھجوروں میں‘‘ کا کیا مطلب ہے۔ ’’صاحب واقعی بغلیں جھانکنے لگے۔ مہترانی نے کہا، ’’بس ہوگئی ترکی تمام، پھٹے سے منہ۔

صاحب کا سارا علم دھرا کا دھرا رہ گیا۔ اپنا سا منہ لے کر رہ گئے۔

 سید ضمیر حسن دہلوی

The post دلّی والے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2Nanb8A

Popular posts from this blog

افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 افراد ہلاک

کابل:  افغانستان میں 6.1 شدت کے زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد  زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا نے افغان حکام کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں  زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔زلزلے سے پکتیکا میں 50 افراد ہلاک ہوئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دور تھا اوراس کی گہرائی 31 میل تھی۔ زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے۔افغان حکام نے امدادی ٹیموں سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی اپیل کی ہے۔ افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچا دی، 250 سے زائد افراد جاں بحق، صوبہ پکتیکا سب سے زیادہ متاثر ہوا، ریسکیو ٹیمیں پکتیکا پہنچ گئیں، امدادی سرگرمیاں شروع، زلزلے سے اب تک 1250 افراد زخمی ہوئے ہیں pic.twitter.com/5BoyWwge9P — ترکیہ اردو (@TurkeyUrdu) June 22, 2022 زلزلے سے کچے مکانات گر گئے اورزمین میں دراڑیں پڑگئیں۔حکام نے زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ زلزلہ بھارت کے کچھ علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا۔ The post افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 ا...

ملیے جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور سے

ٹوکیو:  بہت بڑا ٹریلر یا ٹرک عموماً مرد حضرات ہی چلاتے ہیں لیکن جاپان میں 24 سالہ خوبرو لڑکی بڑی مہارت سے یہ ٹرک چلاتی ہے اور اس کا حسن دیکھ کر لوگ اسے سراہتے ہیں تاہم وہ چاہتی ہے کہ لڑکیاں بھی اس شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں۔ رائنو ساساکی جاپانی علاقے کوچی میں رہتی ہے اور 7 سال قبل اس کے ٹرک ڈرائیور والد شدید بیمار ہوگئے جس کے بعد رائنو نے سیکڑوں میل دور اکیلے ٹرک چلانے میں والد کی مددگار بننے کا فیصلہ کیا۔ 21 سال کی عمر میں رائنو نے رقص کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی لی۔ رائنو اب ٹرک میں اپنے والد کے ساتھ سفر کرتی ہے اور ان سے ٹرک ڈرائیونگ کے گُر بھی سیکھتی رہتی ہے۔ اس کے حسن اور ہمت کی بنا پر فیس بک، ٹویٹر اور انسٹا گرام پر ہزاروں لوگ رائنو کے فالوورز بن چکے ہیں اور اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اب رائنو کو جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور کے نام سے بھی پکارا جارہا ہے۔ رائنو کو ٹرک چلاتے ہوئے 7 برس ہوگئے ہیں لیکن اب تک اس کی جسامت کے مطابق یونیفارم نہیں مل سکا کیونکہ جیکٹ، پینٹ اور دستانے وغیرہ سب مردوں کے لیے تیار کیے جاتے ہیں۔ وہ مست...

اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ہم داﺅد ابراہیم کو واپس نہیں لے آتے

dawood ibrahim نئی دہلی : ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ایک بار دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ملک کے پاس داﺅد ابراہیم کی پاکستان میں موجودگی کے شواہد موجود ہیں اور اسے ہر صورت میں واپس لایا جائے گا۔ ہندوستانی چینیل این ڈی ٹی وی کے مطابق راج ناتھ سنگھ نے لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چاہے ہمیں پاکستان کے پیچھے لگنا پڑے یا اس پر دباﺅ ڈالنا پڑے، ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ہم داﺅد ابراہیم کو واپس نہیں لے آتے۔ ہندوستانی وزیر کے مطابق ہماری حکومت اپنی طاقت کے مطابق سب کچھ کرے گی تاکہ داﺅد ابراہیم کو واپس لایا جاسکے۔ راج ناتھ سنگھ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب گزشتہ دنوں ہندوستان کے ہی وزیر مملکت برائے داخلہ امور ہری بھائی چوہدری نے پارلیمنٹ کو بتایا تھا کہ انڈیا کو معلوم نہیں کہ داﺅد ابراہیم کہاں موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ داﺅد ابراہیم کہاں موجود ہے وہ اب تک پتا نہیں چل سکتا ہے، داﺅد ابراہیم کی ملک واپسی کے حوالے سے اقدامات اسی وقت ہوسکتے ہیں جب معلوم ہوجائے کہ وہاں کہاں ہے۔ مگر آج لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کا بیان ت...