اسلام آباد: عام انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب کی بیورو کریسی میں مزید تبادلے کردیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018ء کی تیاریوں کے سلسلے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب اور سندھ بیورو کریسی میں متعدد انتظامی افسران کے تبادلوں اور تبدیلیوں کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کے تبادلے کا حکم
الیکشن کمیشن نے پنجاب سندھ اسلام آباد کے 487 انتظامی افسران تبدیل کرنے کی منظوری دیتے ہوئے اسلام آباد پولیس کے 20 اے آئی جیز، ایس پیز،اے ایس پیز تبدیل جب کہ پنجاب کے 147 اسسٹنٹ کمشنرز، 19 سیکرٹریز، ایک ممبر بورڈ اور 260 انتظامی افسران کو تبدیل کردیا۔
اسی طرح الیکشن کمیشن نے سندھ کے 207 انتظامی افسران تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔ سندھ کے 184 ایس ڈی پی اوز ، 22 ایس ایس پیز،11 ایڈیشنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنر دادو کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری کردیے۔
The post پنجاب، سندھ اور اسلام آباد کے487 انتظامی افسران تبدیل appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2lGRVl4