کراچی: جناح ٹرمینل پر پی آئی اے کے لاہور جانے والی پرواز سے گاڑی ٹکرا گئی حادثے کی وجہ سے متاثرہ پرواز 6 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعے کی صبح 8 بجے جناح ٹرمینل پر پی آئی اے کی لاہور جانے والی پرواز پی کے 302 سے اس وقت گاڑی ٹکرائی جب جہاز جیٹی پر لگا ہوا تھا اور مسافر جہاز میں بیٹھ چکے تھے اور طیارے کو ٹیک آف کروانے کی تیاری آخری مراحل میں تھی، قومی ایئر لائن کے شعبہ ٹیکنیکل گراؤنڈ سپورٹ کی گاڑی ٹکرانے کی وجہ سے پی آئی اے کے جہاز کا دایاں انجن جزوی متاثر ہوا۔
جس کے بعد تمام مسافروں کو لاؤنج میں منتقل کر کے جہاز کو مرمت کیلیے ہینگر بجھوا دیا گیا، بعدازاں مرمت کے بعد متاثرہ جہاز دوپہر ایک بج کر 55 منٹ پر 6 گھنٹے کی تاخیر سے لاہور کیلیے روانہ ہوا، ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا، دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے سی ای او مشرف رسول نے گاڑی ٹکرانے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
The post جناح ٹرمینل پر لاہور جانے والی پرواز سے گاڑی ٹکرا گئی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2tH63zf