پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں افتخار کا کہنا ہے کہ وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کی سیاست کا دور گزر چکا لیکن اب بھی لوگوں کو ورغلانے کے لیے وسائل کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے۔
خوش مقام میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں افتخار کا کہنا تھا کہ وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کی سیاست کا دور گزر چکا ہے لیکن اب بھی لوگوں کو ورغلانے کے لیے وسائل کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے جب کہ بیورو کریسی کی تقرریوں اور تبادلوں پر تاحال سوالیہ نشان ہے۔
میاں افتخار نے کہا کہ ہمارے جلسوں میں رکاوٹ ڈالنے والے 25 جولائی کے بعد عوام سے منہ چھپاتے پھریں گے کیوں کہ قوم کی خدمت ہمارا نصب العین ہے اس لیے بلا رنگ و نسل اور بلا تفریق سب کی خدمت کریں گے جب کہ حکومت میں آ کر اجمل خٹک پولی ٹیکنک انسٹی ٹیوٹ واپس لے آئیں گے۔
The post وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کی سیاست کا دور گزر چکا، میاں افتخار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2tHYCrq