جام شورو: پی ایس 81 سے پی ٹی آئی کے امیدوار کو نامعلوم افراد نے حملہ کرکے زخمی کردیا اور موٹر سائیکل کو آگ لگادی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جام شورو سندھ کے انتخابی ضلع پی ایس 81 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جاوید خٹک پر نامعلوم افراد نے حملہ کرکے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا نتیجے میں وہ بری طرح زخمی ہوگئے۔
ملزمان نے ان کی موٹر سائیکل کو بھی نذر آتش کردیا اور فرار ہوگئے۔ یہ واقعہ سائٹ تھانہ کوٹری کے قریب پیش آیا جس کی اطلاع ملتے ہی تحریک انصاف کے کارکنان بڑی تعداد میں سائٹ تھانے پہنچ گئے اور ملزمان کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے اپنے امیدوار کی حفاظت کا مطالبہ کیا۔
The post نامعلوم ملزمان کا پی ٹی آئی امیدوار پر حملہ، موٹر سائیکل جلادی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2IDlBbO