Skip to main content

Posts

Showing posts from April, 2018

وزیر اعظم اور آرمی چیف کا میرانشاہ کا دورہ

میرانشاہ:  وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ شمالی وزیرستان میں میرانشاہ مارکیٹ کمپلیکس اور غلام خان تجارتی ٹرمینل کا افتتاح کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا ان کے ہمراہ آرمی چیف بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے وہاں لوگوں کے معاشی معاملات کی بہتری اور انہیں روزگار دلانے کے لیے تعمیر کیے گئے میران شاہ مارکیٹ کمپلیکس اور غلام علی خان تجارتی ٹرمینل کا افتتاح بھی کیا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ نیا بازار پاک فوج کے انجینئروں نے تعمیر کیا ہے۔ Prime Minister and COAS visited NWA. PM inaugurated Miranshah Market Complex and Ghulam Khan Trade Terminal. “Rehabilitation of TDPs and socio-economic uplift of FATA is priority objective of the govt. Army has done its job, now turn of political administration”, PM. pic.twitter.com/eE2lnvCHkg — Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) April 30, 2018 اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ سماجی و اقتصادی ترقی کے منصوبے محض شروعات ہیں اور فا...

پاکستان میں پہلی بار مریض کو مکینکل ہارٹ لگانے کی تیاری مکمل

پاکستان میں پہلی بار دل کے مریضوں کے علاج کے لیے منفرد اور جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائی جارہی ہے وہ مریض جن کے دل کے دائیں یا بائیں پٹھے ناکارہ ہوگئے ہوں نئی تکنیک کے ذریعے دل کے مریضوں کو مکینکل ہارٹ (دل) لگایا جائے گا، پاکستان کے ہیرو اور قومی ہاکی ٹیم کے سابق گول کیپر منصور احمد ملک کے پہلے مریض ہوں گے جنھیں مکینکل دل لگانے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ کراچی کے قومی ادارہ امراض قلب کے سربراہ پروفیسر ندیم قمر کی درخواست پر مکینیکل دل اور دل کی پیوند کاری کرنے والے عالمی شہرت یافتہ امریکا میں مقیم معروف پاکستانی ہارٹ ٹرانسپلانٹ (دل کی پیوندکاری) سرجن ڈاکٹر پرویز چوہدری نے مریضوں کی خدمت کے لیے قومی ادارہ امراض قلب شمولیت اختیار کرلی ہے۔ پاکستان میں پہلی بار نئی اور منفرد تکنیک اسپتال کے سربراہ پروفیسر ندیم قمرکی کاوشوں کا نتیجہ ہے، اسپتال کے سربراہ نے منصور احمد کے دل کا بایاں حصہ ناکارہ ہونے اوراس کی جگہ مکینکل دل (LVAD  ) Left Ventricular Assist device لگانے کے لیے امریکی فرم کو آرڈر بھی دے دیا ہے جو آئندہ ماہ قومی ادارہ امراض قلب میں لگایا جائے گا۔ مکینکل ہارٹ متاثرہ ...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

 اسلام آباد:  حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کیا گیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 70 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 87 روپے 70 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 31 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے جس کی نئی قیمت 98 روپے 76 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت فی لیٹر 3 روپے 55 پیسے اضافے کے بعد 68 روپے 85 پیسے جب کہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 3 روپے 41 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 79 روپے 87 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ خیال رہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔ The post پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2w1USEU

اپنے گھر کی محافظ ’ خود کش چیونٹی ‘

اپنے گھر اور کالونی کی حفاظت کرنے والی خودکش چیونٹی حملہ آوروں کو اپنے جسم سے خاص رطوبت خارج کر کے ہلاک کر دیتی ہے لیکن اس عمل کے دوران وہ خود بھی ہلاک ہو جاتی ہے۔ سائنسی جریدے زُو کیز (  Zoo Keys  ) میں شائع ہونے والے تحقیقی مقالے میں سائنس دانوں نے خودکش چیونٹی کو پیلے رنگ کے زہریلے مادے کے اخراج کی مناسبت سے Colobopsis Explodens   کا نام دیا ہے۔ یہ خود کش چیونٹی اپنے گھر اور کالونی کی حفاظت پر مامور ہوتی ہے اور اس دوران حملہ آور کیڑوں کو مارنے کے لیے اپنے جسم کے درمیانے حصے سے ایک زہریلی رطوبت کا اخراج کرتی ہے جو حملہ آور کیڑے کے پاؤں کو جکڑ لیتی ہے۔ چپکنے والی رطوبت سے حملہ آور کیڑا اپنا پاؤں نہیں بچا پاتا اور اس کے زہر سے ہلاک ہو جاتا ہے تاہم اس دوران محافظ چیونٹی بھی ہلاک ہو جاتی ہے۔ چیونٹیاں ایک برادری کی صورت میں رہتی ہیں جس میں ایک رانی چیونٹی ہوتی ہے جو تمام امور کی نگرانی کرتی ہے جب کے دیگر چیونٹیاں گروپ کی شکل میں الگ الگ کام انجام دیتی ہیں۔ ایک گروپ کا کام گھر اور کالونی کی حفاظت کرنا ہوتا ہے جس میں شامل ایک چیونٹی حملہ آور کیڑوں کو مارنے کے لیے...

نواز شریف کو الیکشن طالبان، جسٹس افتخار اور جنرل کیانی نے جتوایا، قمر زماں کائرہ

پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ 2013ء میں نواز شریف کسی اور کے ایجنڈے کے ساتھ آئے تھے اور انہیں الیکشن طالبان، جسٹس افتخار اور جنرل کیانی نے جتوایا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نواز شریف پیشیاں کرپشن کی وجہ سے بھگت رہے ہیں، خدمت کا بھاشن نہ دیں، 2013ء میں نواز شریف کسی اور کے ایجنڈے کے ساتھ آئے تھے، 2013ء کا الیکشن نواز شریف کو طالبان، جسٹس افتخار اور جنرل کیانی نے جتوایا تھا، میمو اسکینڈل میں کس کے کہنے پر نواز شریف نے کالا کوٹ پہنا تھا؟ کراچی آپریشن میں بھی ن کا کوئی حصہ نہیں، الطاف حسین تو ان کے اتحادی تھے، کراچی آپریشن کا کریڈٹ رینجرز اور سندھ پولیس کو جاتا ہے اس حوالے سے سندھ پولیس کی قربانیوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی دہشت گردوں اور انتہا پسندوں سے کبھی نہیں ڈری، دہشت گردوں سے اگر کوئی خوف زدہ تھا تو وہ (ن) لیگ تھی، جب ہم پر حملے ہورہے تھے، جی ایچ کیو نشانہ بن رہا تھا یہ طالبان کو خوش کررہے تھے، میاں برادران  اس وقت طالبان سے ...

کوئٹہ؛ فورسز کے آپریشن میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر ہلاک، کراچی سے تعلق تھا

کوئٹہ:  فورسز کے آپریشن میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر ہلاک ہوگیا۔ کوئٹہ میں ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 28 اپریل کو سپلنجی کے علاقے میں فورسز نے مشترکہ آپریشن کیا، جس کے دوران کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر مقصود مارا گیا، مقصود احمد کا تعلق کراچی کے علاقے منگھو پیر سے تھا۔ یہ بھی پڑھیں:  کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہزارہ برادری کے 2 افراد جاں بحق ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے بتایا کہ اسپلنجی میں تاحال آپریشن جاری ہے ، حالیہ دہشتگردی کے بعد شہر میں سیکورٹی مزید سخت کی جائیگی، مختلف علاقوں میں 200 موٹر سائیکلوں پر پولیس اہلکار گشت کریں گے، حساس علاقوں میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے جائیں گے، ہزارہ برادری اور کرسچن کمیونٹی کو بھر پور سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔ ڈی آئی جی کوئٹہ نے کہا کہ گزشتہ روز جان محمد روڈ پر فائرنگ کا واقعہ فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں جمال الدین افغانی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ The post کوئٹہ؛ فورسز کے آپریشن میں ...

چوہدری نثار کا قومی اور صوبائی اسمبلی کے 3 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان

 راولپنڈی:  سابق وزیرِ داخلہ چوہدری نثار نے قومی اسمبلی کے حلقہ 59 جبکہ صوبائی اسمبلی کے پی پی 10 اور 14 سے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیرداخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری نثار نے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے قومی و صوبائی حلقے منتخب کرلئے ہیں۔ چوہدری نثار سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 کی 27 یونین کونسل کے چیئرمینز اور وائس چیئرمینز نے ملاقات کی۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ 59 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 10 اور پی پی 14 سے انتخابات لڑوں گا جب کہ  این اے 63 سے بھی الیکشن لڑنے کا ارادہ ہے، تاہم حتمی فیصلہ ٹیکسلا اور واہ کے  پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد کروں گا۔ چوہدری نثار نے اپنی جماعت (ن) لیگ یا آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینے کا نہیں بتایا تاہم ان سے ملنے والے رہنماؤں نے انہیں مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ The post چوہدری نثار کا قومی اور صوبائی اسمبلی کے 3 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » ...

توہین عدالت کی درخواست پر عمران خان اور طاہرالقادری سے جواب طلب

 لاہور:  ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری سے جواب طلب کرلیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں عمران خان اور طاہر القادری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس انوار الحق کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار اے کے ڈوگر نے مؤقف پیش کیا کہ 2014  میں عدالت کے منع کرنے کے باوجود عمران خان اور طاہر القادری نے اسلام آباد میں کئی روز دھرنا دیا، دونوں رہنماؤں نے طویل دھرنا دے کر توہین عدالت کی، عدالت عمران خان اور طاہر القادری کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔ عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے عمران خان اور طاہر القادری سے 25 مئی کو جواب طلب کرلیا۔ The post توہین عدالت کی درخواست پر عمران خان اور طاہرالقادری سے جواب طلب appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2rbotWC

امریکا میں پاکستانی سفارتکاروں کی نقل وحرکت محدود کرنے کا فیصلہ ملتوی

 اسلام آباد:  امریکا نے پاکستانی سفارتکاروں کی نقل وحرکت محدود کرنے کا فیصلہ 11 مئی تک ملتوی کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکا میں متعین پاکستانی سفارت کاروں کی نقل وحرکت محدود کرنے کے فیصلے کو 11 مئی تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ امریکا کی پاکستان پر نئی سفارتی حدود و قیود کا اطلاق یکم مئی کو کیا جانا تھا تاہم ذرائع کے مطابق فیصلہ ملتوی کردیا گیا ہے لیکن اس حوالے سے باقائدہ کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے امریکی قائم مقام نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کو حالیہ دورہ پر تحفظات سے آگاہ بھی کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:  امریکا میں پاکستانی سفارتکاروں کی نقل و حرکت پر پابندی واضح رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد میں امریکی سفارت کار کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان عتیق جاں بحق ہوگیا تھا جس پر پاکستان نے امریکی سفارت کاروں کی بلا اجازت نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی تھی۔ جو اب میں امریکا نے بھی پاکستانی سفارتکاروں کی نقل وحمل 40 کلومیٹر تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کا اطلاق یکم مئی سے ہونا تھا۔ The post امریکا میں پا...

عہدوں کی بندر بانٹ برداشت نہیں کریں گے، چیف جسٹس

 لاہور:  چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے کو ٹھیک کرنا ہے اور عہدوں کی بندر بانٹ بالکل برداشت نہیں کریں گے۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ (پی کے ایل آئی) میں بھاری تنخواہوں پر افسران کی تعیناتی سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ پی کے ایل آئی کی جانب سے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر عامر یار خان عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور بتایا کہ اسپتال تاحال تعمیری مراحل میں ہے اور اس میں 43 ڈاکٹرز خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ پی کے ایل آئی کے سربراہ ڈاکٹر سعید اختر کتنی تنخواہ وصول کررہے ہیں اور کیا ڈاکٹر سعید کی اہلیہ بھی پی کے ایل آئی میں ملازمت کررہی ہیں؟۔ ڈاکٹر عامر یار خان نے بتایا کہ ڈاکٹر سعید اختر بارہ لاکھ روپے تنخواہ وصول کررہے ہیں اور ان کی اہلیہ بھی پی کے ایل آئی میں ملازمت کررہی ہیں جن کی ماہانہ تنخواہ 8 لاکھ روپے ہے۔ چیف جسٹس نے چیف سیکرٹری سے کہا کہ کیا سرکاری اسپتالوں میں کسی ماہر ڈاکٹر کو اتنی تنخواہ دی جا رہی ہے، چیف سیکرٹری صاحب...

فیصل آباد: وکلا نے اپنے خلاف مقدمہ درج  ہونے پر سی پی او آفس پر دھاوا بول دیا

فیصل آباد:  ایس ایچ او پر تشدد کرنے والے وکلا کے خلاف مقدمہ درج کرنے پر ساتھی وکلا نے سنٹرل پولیس آفس (سی پی او) پر دھاوا بول دیا اور توڑ پھوڑ کی جب کہ کانسٹیبل پر  تشدد بھی کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز وکلا نے احاطہ کچہری میں ایس ایچ او ملک وارث کو تشدد کا نشانہ بنایا اور وردی پھاڑ دی۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا اور ملوث وکلا کی گرفتاری کے لیے  چھاپے مارے جس پر وکلا غصہ میں آگئے اور سی پی او آفس پر دھاوا بول دیا اور توڑ پھوڑ کی جب کہ کانسٹیبل کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ وکلاء نے ضلع کونسل چوک بلاک کرکے توڑ پھوڑ کی اور آنے جانے والے شہریوں کو بھی مارا پیٹا۔ پولیس افسران اور ضلعی افسران اس سارے معاملے پر خاموش تماشائی بنے رہے۔ دوسری جانب وکلا نے مطالبہ کیا ہے کہ مقدمہ خارج کیا جائے اور چھاپے مارنے والے پولیس اہلکاروں کو معطل کیا جائے۔ The post فیصل آباد: وکلا نے اپنے خلاف مقدمہ درج  ہونے پر سی پی او آفس پر دھاوا بول دیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2r8isKg

بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 3 کشمیری شہید

سری نگر:  بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلواما میں فائرنگ کر کے 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع پلواما میں بھارتی فوج نے نہتے شہریوں پر فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 3 کشمیری شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔  شہدا میں شاہد احمد اور عاقب مشتاق خان شامل ہیں۔ شہادتوں کے بعد کشمیریوں کی جانب سے مختلف اضلاع میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں جنہں روکنے کے لئے تمام بڑی سڑکوں کو بلاک کر دیا گیا ہے۔ بھارتی قابض فورسز نے جنوبی کشمیر میں انٹرنیٹ اور ٹرین سروس بھی معطل کردی ہے۔ اس خبرکوبھی پڑھیں:   بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 کشمیری شہید گزشتہ روز بھارتی فوج کے ایک قافلے پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے کے بعد بھارتی قابض فوج نے شہریوں پر ظلم و جبر کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔ وادی کے مخلتف اضلاع میں قابض بھارتی فوج کا سرچ آپریشن جاری ہے اور گھر گھر تلاشی کے دوران نوجوانوں اور خوااتین کو حراساں اور تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اس خبرکوبھی پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر میں پولیس چوکی پر حملہ گزشتہ روز بھی ضلع کپوا...

پاکستانی نژاد ساجد جاوید برطانیہ کے نئے وزیر داخلہ مقرر

 لندن:  پاکستانی نژاد ساجد جاوید کو برطانیہ کا نیا وزیر داخلہ مقرر کردیا گیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ میں پاکستانی نژاد ساجد جاوید کو مستعفی ہونے والی وزیر داخلہ  امبررڈ  کی جگہ ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں جس کا باضابطہ اعلان وزیراعظم تھریسامے آج کسی بھی وقت کرسکتی ہیں۔ ساجد جاوید اس سے قبل وزیر برائے کمیونیٹیز کے عہدے پر فائز تھے جہاں انہوں نے 18 ماہ  خدمات سر انجام دیں۔ برطانوی وزیرداخلہ کے عہدے پر فائز ہونے پہلے مسلمان شخص ساجد جاوید کے والدین پاکستان کے علاقے ساہیوال سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے والد متوسط گھرانے سے تعلق رکھتے تھے جو 1960 کو برطانیہ میں آئے تھے اور ابتدا میں ڈرائیونگ کر کے گزر بسر کی۔ 38 سالہ ساجد جاوید برطانیہ میں ہی پیدا ہوئے اور یہی تعلیم مکمل کی۔ سیاست میں حصہ لینے سے قبل وہ ایک بینکر تھے۔ ساجد جاوید اپنی اہلیہ لارا اور 4 بچوں کے ہمراہ ووسٹر شائر میں رہائش پذیر ہیں۔ Sajid Javid MP @SajidJavid becomes Secretary of State for the @UKHomeOffice — UK Prime Minister (@10DowningStreet) April 30, 2018 ساجد ...

لاہور میں خواجہ سراؤں کے لیے پاکستان کا پہلا اولڈ ایج ہوم قائم

 لاہور:  داتا کی نگری میں خواجہ سراؤں کے لیے اسکول کے بعد اب اولڈایج ہوم بھی وجود میں آگیا ہے۔ لاہور میں خواجہ سراؤں کے لئے بنائے گئے پاکستان کے اس پہلے اولڈایج ہوم کا بنیادی مقصد ان خواجہ سراؤں کو چھت اور خوراک مہیا کرنا ہے جو زندگی بھر لوگوں کی خوشیوں میں ناچتے گاتے رہے یا پھر بھیک مانگ کرز ندگی کے دن گزارتے رہے مگر آج ان کی خوبصورتی نے ان کا ساتھ چھوڑ دیا ، اب وہ لوگ ناچ گانا بھی نہیں کرسکتے اور زیادہ تر خواجہ سرا مختلف بیماریوں کا شکار ہیں۔ 20 رہائشی کمروں پر مشتمل خواجہ سراؤں کے لیے اولڈ ایج ہوم معروف خواجہ سرا عاشی بٹ نے قائم کیا ہے، عاشی بٹ کہتی ہیں انہوں نے 2011 میں اس پر کام شروع کیا تھا، اس اولڈایج ہوم کے قیام کے لئے کسی حکومتی ادارے یا این جی او کی مدد نہیں لی بلکہ زندگی بھر ناچ گانے سے جو پیسہ کمایا اس اولڈ ایج ہوم پر لگا دیا، خدا کا شکر ہے یہ اولڈ ایج ہوم مکمل ہوگیا ہے۔ اس اولڈایج ہوم میں اپنوں کے ٹھکرائے ہوئے یہ لوگ ایک خاندان کی طرح رہیں گے اور ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک ہوں گے، یہاں ان کے مرضی کے مطابق کھانا تیار ہوگا، مختلف کھیلوں میں حصہ لے سکیں گے ، ان...

پشاورکے چڑیا گھرمیں مادہ چیتے کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش

پشاور:  چڑیا گھرمیں کامن لیپرڈ کی نسل کی مادہ چیتے کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق پشاور کے چڑیا گھرمیں مادہ چیتے کے ہاں چار بچوں کی پیدائش ہوئی۔ نومولود مہمان کامن لیپرڈ کی نسل سے ہیں۔ چڑیا گھر پشاور کے ڈائریکٹر محمد علی کے مطابق پشاور چڑیا گھرمیں نئے مہمانوں کی آمد ہمارے لئے خوشی کی بات ہے، عام طور پر کامن لیپرڈ عموما بیک وقت 3 بچے پیدا کرتے ہیں لیکن چڑیا گھرپشاورمیں کامن لیپرڈ کے چار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ ڈائریکٹر چڑیا گھر کے مطابق اس وقت پشاور چڑیا گھر میں ایک نر کامن لیپرڈ جبکہ چار مادہ کامن لیپرڈز موجود ہیں جن کو ملاکنڈ اور مانسہرہ کے وائلڈ لائف پارک سے پشاور چڑیا گھر کی زینت بنایا گیا ہے۔ لیپرڈ کو اکتوبر میں ملاکنڈ سفاری پارک سے پشاور چڑیا گھر منتقل کیا گیا تھا جبکہ تین مادہ بھی چیتے کے ہمراہ پشاور آئیں تھیں۔ The post پشاورکے چڑیا گھرمیں مادہ چیتے کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2HGmqRA

بھارت میں ذات پات اور تفریق سے تنگ سیکڑوں ہندوؤں نے مذہب چھوڑ دیا

احمد آباد:  بھارتی ریاست گجرات کے قصبے اونا کے 300 دلتوں نے ذات پات کی بنیاد پر تشدد اور تفریق سے تنگ ہوکر ہندو مذہب ترک کرکے بدھ مذہب اختیار کرلیا ہے۔ بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی جہاں  اپنی ملکی تاریخ کو مسخ کرنے کے درپے ہے وہیں ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ آئے روز غیرملکی طلبا، مسیحی برادری، روہنگیا سمیت بھارت کی دیگر ریاستوں میں بسنے والے مسلمانوں اور خود ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے نیچی ذات(دلت) کے افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ہندو انتہاپسندوں کی درندگی سے تنگ اقلیتی برادری یا تو دیگر ممالک میں ہجرت کرنے پرمجبور ہے یا پھراپنے بچاؤ کے لئے مذہب ہی تبدیل کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے قصبے اونا کے نواحی گاؤں سمادھیالہ میں ذات پات کی بنیاد پر تفریق اور تشدد سے تنگ و مجبور تقریباً 300 ہندوؤں نے اپنے مذہب کو خیرباد کہہ دیا ہے اور اب وہ باقاعدہ طور پر بدھ مذہب میں داخل ہوگئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جولائی 2016 میں گاؤں کے رہائشی بالوسرویا نامی شخص کے بیٹوں اور بھتیجوں کو ہندو انتہا پسندوں ...

محبت کا ڈھونگ؛ دوسال میں 200 افراد کو لوٹنے والی حسینہ

جنوبی کوریا کی ایک خوبرو خاتون نے دوسال سے بھی کم مدت میں 200 افراد سے جعلی محبت کا ڈھونگ رچایا اوران سے قیمتی تحائف اورفائدہ اٹھانے کے بعد انہیں خیرباد کہہ دیا۔ ہان مائرم نامی خاتون نے صرف ایک دن میں ہی مرد کو یہ کہہ کرچھوڑدیا کہ اس نے تحفہ کیوں نہ دیا یا اچھی ریستوران میں کھانا کیوں نہیں کھلایا؟ اس کے بعد انہیں ایک ٹی وی شومارس پیپل ایکس فائل میں شرکت کرکے 200 افراد سے تعلقات کا اعتراف بھی کیا۔ ہان نے اعتراف کیا کہ یہ مراسم بہت کم مدت کے لیے قائم رہے جس کے بعد انہوں نے دوسرے مرد سے دوستی کی اور پھراسے بھی چھوڑکرتیسرے سے راہ ورسم بڑھائی۔ ہان نے اعتراف کیا کہ یہ ساری دوستیاں مالی فوائد کے لیے تھیں اور مرد مسلسل اس کے مالی مطالبات سے جوں ہی تنگ آتے وہ انہیں چھوڑ دیتی تھی۔ اپنے آخری شکار کے بارے میں ہان نے بتایا کہ وہ بار بار اپنے اس دوست سے موبائل فون کے بِل کے بارے میں کہتی رہیں اوراس نے 10 ہزارروپے کا بل بھی ادا کردیا لیکن اس کے بعد خاتون نے اسے ریستوران کا بل ادا کرنے کا بھی کہا جس پر اس نے انکار کردیا اور یوں یہ ملاقات بھی اختتام پذیر ہوگئی۔ ہان کے مطابق اب تک وہ سیکڑوں مردوں ...

پان دان؛ قدیم تہذیب سے جڑی روایت

قیام پاکستان سے پہلے کی بات ہے۔کچھ چیزیں ہماری گھریلو تہذیب اور ثقافت کا لازمی حصہ ہوا کرتی تھیں جن کے بغیر ہمارے گھر نامکمل تصور کیے جاتے تھے۔ مثال کے طور پر چلمن، سلفچی،  لوٹا اور پان دان وغیرہ۔ مگر آج  کی نسل تو ان کے ناموں تک سے واقف نہیں، استعمال تو کیا ہی کوئی جانے گا، نئی نسل پان کی تو شوقین ہے،  کیوں کہ یہ بازار میں بہ آسانی دست یاب ہے۔ گھروں میں تو اب پان دان خال خال ہی نظر آتا ہے، مگر ان لوازمات کے بغیر جو کبھی اس کا خاصہ ہوا کرتے تھے۔ ایک زمانے میں پان دان کو ہمارے گھروں میں بہت اہمیت حاصل ہوا کرتی تھی۔ امرا کے گھروں میں چاندی کے پان دان استعمال ہوتے تھے۔ جسامت میں وزنی اور بڑے ہوتے تھے۔ متوسط طبقے میں تانبے کے پان دان استعمال ہوتے تھے جن کو باقاعدگی سے قلعی کروا کر چمک دار رکھا جاتا تھا۔ یہ عموما گھروں کی دادی یا نانی اماں کی مسہری یا چوکی کے قریب تپائی پر رکھے جاتے تھے، کیوںکہ پان بنانے کی ذمے داری انہی کی ہوتی تھی۔ پان دان کو اوپر سے سجانے کے لیے شوخ رنگوں کے کپڑے سے خوان پوش بنایا جاتا تھا۔ اس پر گوٹا کناری کا خوب صورت کام کیا جاتا تھا۔ پان دان میں رک...

نواز شریف سے دوریاں کیسے ہوئیں، آصف زرداری نے خود ہی راز کھول دیا

 لاہور:  پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے نواز شریف سے دوریوں کی وجوہات سینیئر پارٹی قائدین اور بااعتماد صحافیوں کے سامنے بیان کر ہی دیں۔ پیپلز پارٹی کے اہم ذرائع نے بتایا ہے کہ آصف زرداری اور نواز شریف کے درمیان دوریاں کیسے ہوئیں، اس کا راز خود پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے ہی کھول دیا ہے، انہوں نے سینیئر پارٹی قائدین اور بااعتماد صحافیوں کے سامنے حال دل بیان کر دیا ہے۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ نواز شریف اپنے قریبی افسر کے ذریعے مجھے مختلف پیغام بھجواتے رہے، ہم نواز شریف کو جتنا بھولا سمجھتے ہیں وہ اس سے کہیں زیادہ موقع پرست ہیں، ہم سویلین بالادستی کی نیت سے نواز شریف کی ہاں میں ہاں ملاتے رہے، ہم سیاست اور نواز شریف تجارت کرتے رہے، نواز شریف نے ہمیں ہر موقع پر بیچا، میں سیاست سے ہٹ کر نواز شریف سے سماجی تعلقات رکھنا چاہ رہا تھا لیکن انہوں نے میری نیک نیتی کا ناجائز فائدہ اٹھایا۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ہر موقع پر ہمیں اسٹیبلشمنٹ سے لڑا کر خود ہاتھ ملا لیا، پرویز مشرف کے مواخذے سے لے کر اینٹ سے اینٹ کے بیان تک نواز شریف نے ہاتھ کرایا، میں ن...

سانحہ صفورہ کا مرکزی مجرم سعد عزیز ایک اور مقدمے میں بری

 کراچی:  سانحہ صفورہ کا مرکزی مجرم سعد عزیز ایک اور مقدمے میں بری ہوگیا۔ کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ صفورہ کے مرکزی مجرم سعد عزیز کے خلاف پولیس مقابلہ اور اقدام قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔  پولیس کالعدم القاعدہ کے ملزم کے خلاف ثبوت پیش کرنے میں ناکام ہوگئی۔ عدالت نے سعد عزیز کو عدم شواہد کی بناء پر بری کرنے کا حکم دے دیا۔ یہ بھی پڑھیں:  سانحہ صفورا کے 2 مجرم اسکول بم حملہ کیس میں بری ملزم پر الزام تھا کہ اس نے 3 جون 2015 کو کراچی کے علاقے سمن آباد میں پولیس پر حملہ کیا تھا۔ پولیس نے جوابی کارروائی کی تو ملزم فرار ہوگیا۔ سعد عزیز کے خلاف سمن آباد تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ عدالت نے حکم دیا کہ سعد عزیز کسی اور مقدمہ میں نامزد نہیں تو اسے رہا کردیا جائے۔ واضح رہے کہ فوجی عدالت سانحہ صفورا کیس میں سعد عزیز اور دیگر ملزمان کو سزائے موت سنا چکی ہے۔ The post سانحہ صفورہ کا مرکزی مجرم سعد عزیز ایک اور مقدمے میں بری appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2HADnRi

نواز شریف کی تینوں ریفرنسز میں واجد ضیاء کا بیان قلمبند کرنے کی درخواست

 اسلام آباد:  سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے خلاف دائر تینوں ریفرنسز میں نیب کے گواہ واجد ضیاء کا بیان قلمبند کرنے کی درخواست دائر کردی۔ احتساب عدالت اسلام آباد میں ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں نواز شریف پیش ہوئے۔  نواز شریف نے تینوں ریفرنسز میں نیب کے گواہ اور پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کا بیان قلمبند کرنے کی درخواست دائر کردی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ  نیب ریفرنسز میں آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے، ہمارا موقف شروع دن سے یہی تھا کہ ایک ریفرنس دائر ہونا چاہیے تھا۔ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ تینوں ریفرنسز میں ایک جیسے الزامات ہیں، ایک ساتھ ٹرائل مکمل کریں ، العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز میں بھی واجد ضیاء کا بیان قلمبند کرائیں ، ہمارا دفاع ظاہر ہوجائے گا۔ یہ بھی پڑھیں:  کل جلسہ لاہور کا ، مجمع پشاور کا اور ایجنڈا کسی اور کا تھا، نوازشریف نیب پراسکیوٹر سردار مظفر نے اپنے دلائل میں کہا کہ ہم پہلے مرحلے میں لندن فلیٹس ریفرنس کا ٹرائل مکمل کرنا چاہتے ہیں، لیکن وکیل صفائی کارروائی کو بلڈوز کرنا چاہتے ہیں، اگر چا...

امریکی سفارت کار کی گاڑی کی ٹکر سے زخمی شخص پر ہی مقدمہ درج

 اسلام آباد:  پولیس نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مارنے والے امریکی سفارت کار کی گاڑی اور ڈرائیور کو فرار کرانے پر ناصرف سفارت خانے کے سیکیورٹی افسر تیمور پیرزادہ بلکہ زخمی شخص پر بھی مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد کے سیکرٹریٹ چوک پر امریکی سفارت کار کی گاڑی سے ٹکر موٹرسائیکل سواروں کے زخمی ہونے کا واقعہ پیش آیا تھا، گاڑی امریکی سفارتخانے کا سیکنڈ سیکرٹری چاڈ ریکس چلا تھا تاہم گاڑی کو روکنے والے ایس ایچ او اور اہلکاروں کو امریکی سفارتخانے کے  چیف سیکیورٹی افسر تیمور پیرزادہ نے مبینہ طورپر دھکے دیئے اور حملہ کرنے کی کوشش کی۔ اس خبرکوبھی پڑھیں:  امریکی سفارتکار کی گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر چیف سیکیورٹی افسر تیمور پیرزادہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ایف آئی أر میں بیان دیا گیا ہے کہ چیف سیکیورٹی افسر تیمور پیرزادہ نے ایس ایچ او سمیت دیگر اہلکاروں پر حملہ کرکے گاڑی اور ڈرائیور کو موقع سے فرار کرنے کی کوشش کی۔ مقدمے میں کارِ سرکار میں مداخلت سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ اس خبرکوبھی پڑھیں:  امریکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکرس...

کل جلسہ لاہور کا، مجمع پشاور کا اور ایجنڈا کسی اور کا تھا، نوازشریف

 اسلام آباد:  سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز جلسہ لاہور کا، مجمع پشاور کا اور ایجنڈا کسی اور کا تھا جب کہ یہ عمران خان کی اصولی سیاست کی منہ بولتی تصویر ہے۔ احتساب عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت اور چین آپس میں دوستی کررہے ہیں لیکن افسوس کہ ہم نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا، مجھے اقامے پر نا اہل کیا گیا جب کہ ججوں نے خواجہ آصف کو بھاری دل سے نااہل کیا، مجھے خوشی ہے کہ میرے دل پر کوئی بوجھ نہیں۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے خیبر پختون خوا میں جو کیا دنیا کو پتا لگ گیا، پنجاب کے مقابلے میں سندھ، کے پی اور بلوچستان دیکھیں، فرق صاف ظاہر ہے، مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ترقی کے ایجنڈے پرکام کیا۔ پی ٹی آئی کے جلسے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جلسہ لاہور کا، مجمع پشاور کا اور ایجنڈا کسی اور کا تھا، یہ عمران خان کی اصولی سیاست کی منہ بولتی تصویر ہے، (ن) لیگ نے اقتدار میں آکر ہمیشہ ترقی کے ایجنڈے پرکام کیا، ہمارے ایجنڈے کو 10، 20 سال مل جائیں تو پاکستان کی تصویر بدل سکتی ہے۔ The post کل جلسہ لاہور کا، مجمع ...

پشاور میں 3 بچے مبینہ طور پرانسداد پولیو ویکسین سے جاں بحق

پشاور میں ایک ہی خاندان کے 3 بچے مبینہ طور پر انسداد پولیو ویکسین کے استعمال کے بعد جاں بحق ہوگئے جب کہ محکمہ صحت نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے 48 گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور شہر کے علاقے شاہین مسلم ٹاؤن میں مبینہ طور پر 3 بچے پولیو ویکسین لگنے کے بعد دم توڑ گئے، والدین کے مطابق 12 ماہ کے ریحان، 4 ماہ کے شہرام اور ایک ماہ کے عالیان کو پولیو ویکسینیشن سینٹر میں پولیو سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے جس کے بعد ان کو تیز بخار ہو گیا اور یہ تینوں بجے جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق تینوں ننھے بچوں کو سپرد خاک کر دیا گیا تاہم والدین نے حکومت سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب محکمہ صحت کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کے لیے ماہرین کی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جسے 48 گھنٹوں کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ The post پشاور میں 3 بچے مبینہ طور پرانسداد پولیو ویکسین سے جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2w08KiY

الیکشن ایکٹ کی دفعہ 202 کالعدم قرار دینے کی نظرثانی درخواست مسترد

 لاہور:  سپریم کورٹ نے الیکشن ایکٹ کی دفعہ 202 کالعدم قرار دینے کی  نظرثانی درخواست مسترد کردی۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پاکستان ملت پارٹی کے سیکرٹری جنرل شیخ مشتاق علی کی الیکشن ایکٹ کی دفعہ 202 کالعدم قرار دینے سے متعلق نظرثانی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ الیکشن ایکٹ کا سیکشن 202 آئین کی روح کے خلاف ہے، ایک دفعہ میں ہر سیاسی جماعت کو دو لاکھ روپے فیس جمع کروانے کا پابند کیا گیا ہے، نئے ایکٹ میں سیاسی جماعتوں کو 2000 ممبران کے شناختی کارڈ جمع کروانے کا بھی پابند کیا گیا ہے، حالانکہ آئین کے آرٹیکل 17 کی دفعہ 2 کے تحت پاکستان کے ہر شہری کو سیاسی جماعت بنانے کا حق حاصل ہے۔ اس لئے اس دفعہ کو کالعدم قرار دیا جائے۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے درخواست مسترد کردی۔ The post الیکشن ایکٹ کی دفعہ 202 کالعدم قرار دینے کی نظرثانی درخواست مسترد appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2jfp...

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت پولیس اسٹیٹ ہونے کی مظہر ہے، پاکستان

اسلام آباد:  دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت وادی کے پولیس اسٹیٹ ہونے کا مظہر ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ٹویٹر پراپنے ایک پیغام میں ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ کشمیری رہنماؤں کو زیر حراست رکھنا ، بھارت کی مسلسل کارروائیاں، آنسو گیس کے گولے پھینکنا اور بے گناہ کشمیری طلبا کو بے بنیاد الزامات میں قید کرنا جیسے واقعات مقبوضہ کشمیر کے پولیس اسٹیٹ ہونے کی حقیقت کے مظہر ہیں۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے لکھا کہ کشمیریوں کے قتل عام کے خلاف احتجاج سے روکنے سے بھارت کی شرمناک جمہوریت کی مضحکہ خیز حقیقت بے نقاب ہوگئی ہے۔   The post مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت پولیس اسٹیٹ ہونے کی مظہر ہے، پاکستان appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2r82EaH

جب تک جان میں جان ہے عوام کی بے لوث خدمت کرتا رہوں گا، شہبازشریف

 لاہور:  وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عوام کی خدمت خالی نعروں سے نہیں ہوتی بلکہ اس کیلئے مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے۔ وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بیانات کے ردعمل میں اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست ملک و قوم کی خدمت اورترقی کی سیاست ہے، رکاوٹوں کے باوجود تعمیروترقی کے منصوبوں کو معیاراوررفتار کے ساتھ آگے بڑھایا ہے، قوم کو اندھیروں اورمشکلات سے دوچارکرنے والوں کوعوام کی ترقی کے سفرسے تکلیف ہورہی ہے اورعوام کی خدمت خالی نعروں سے نہیں ہوتی بلکہ اس کیلئے مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ عوام کی ترقی کے مخالفین نے خوشحالی کی جانب بڑھتے ہوئے پاکستان کی منزل کوکھوٹا کرنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی، مٹھی بھرعناصرعام آدمی کی ترقی کی مخالفت کرتے رہیں، عوامی خدمت کا بے لوث سفرجاری رکھیں گے، میرا جینا مرنا اپنے عوام کے ساتھ ہے، جب تک جان میں جان ہے عوام کی بے لوث خدمت کرتا رہوں گا۔ The post جب تک جان میں جان ہے عوام کی بے لوث خدمت کرتا رہوں گا، شہبازشریف appeared first on ایکسپریس ار...

ووٹ اندراج، کوائف درستی کی ڈیڈلائن آج ختم ہو جائے گی

اسلام آباد:  الیکشن کمیشن کی طرف سے عام انتخابات2018 کیلیے ڈسپلے سینٹرز میں انتخابی فہرستوں میں ووٹ کے اندراج اورکوائف کی درستی کیلیے دی گئی ڈیڈلائن آج (پیرکو) ختم ہورہی ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد اور صوبائی الیکشن کمشنرز کی خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں اضلاع میں جاری کام کی مانیٹرنگ کریںگی۔ ایسے تمام افراد جنھوں نے ابھی تک انتخابات2018 کیلیے انتخابی فہرست میں ووٹ کے اندراج اور کوائف درست نہیں کرائے وہ اپنے قریبی ڈسپلے سینٹر یا ضلعی الیکشن کمیشن کے دفتر پہنچ کر اندراج یا درستی یقینی بنائیں۔ اس سلسلے میں ووٹ کے اندراج یا منتقلی کیلیے فارم15اور اخراج یا اعتراض کیلیے فارم16 اور کوائف کی درستی کیلیے فارم17جمع کرائے جاسکتے ہیں، ان فارمزکے ساتھ ووٹر اپنے قومی شناختی کارڈ کی کاپی ضرور منسلک کریں اور فارم جمع کراتے وقت اپنا اصل شناختی کارڈ ہمراہ رکھیں۔ ووٹ کا اندراج یا منتقلی شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتہ پرکی جاسکتی ہے۔   The post ووٹ اندراج، کوائف درستی کی ڈیڈلائن آج ختم ہو جائے گی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://if...

ایرانی صدر نے جوہری معاہدے پر سمجھوتے سے انکار کردیا

تہران:  ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا اگر جوہری معاہدے میں توسیع نہیں کی گئی تو ایران بھی معاہدے کا پابند نہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرانس کے صدر ایمانیوئل میکرون نے اپنے ایرانی ہم منصب حسن روحانی کو ٹیلی فون کر کے جوہری معاہدے کی توسیع کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات میں شامل ہونے پر زور دیا تاہم ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازعہ اقدامات کا تدارک کیئے بغیر بات چیت ممکن نہیں۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے مزید کہا کہ جوہری معاہدہ سات عالمی طاقتوں کے ساتھ طے پایا تھا جسے اب امریکی صدر ایک پاگل پن قرار دے رہے ہیں جس سے صرف ایران ہی نہیں بلکہ خود امریکا سمیت معاہدے میں شامل دیگر ممالک پر سوال اُٹھاتے ہیں۔ ایرانی صدر نے جوہری معاہدے پر کسی قسم کے سمجھوتے سے انکار کردیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے جوہری معاہدے کو پاگل پن قرار دیتے ہوئے ایران کے جوہری معاہدے میں توسیع کے لیے سخت شرائط رکھ دی ہیں اور اس کے لیے امریکا فرانس سمیت دیگر عالمی قوتوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ The pos...

برطانوی وزیرداخلہ امبر رڈ نے استعفیٰ دیدیا

 لندن:  برطانوی وزیرداخلہ امبر رڈ نے تارکین وطن کی ملک بدری کے معاملے پر شدید تنقید کے بعد استعفیٰ دے دیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امبر رڈ نے تارکین وطن کی ملک بدری کے معاملے پر شدید تنقید کے بعد استعفیٰ دے دیا، امبر رڈ کے استعفے کی حکومت کی جانب سے تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وزیراعظم تھریسامے نے ان کا استعفیٰ بھی منظور کرلیا ہے۔ پچھلے کچھ عرصے سے تارکین وطن کے معاملے پر امبر رڈ کو سخت تنقید کا سامنا تھا اور برطانوی وزیر بھی اس معاملے پر وضاحتیں دے رہے تھے جب کہ اپوزیشن کی جانب سے بھی بار بار تارکین وطن کی ملک بدری اسکینڈل پر ان سے استعفے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ برطانوی وزیر داخلہ کے استعفیٰ پر وزیراعظم یا حکومت کے کسی اعلیٰ عہدیدار کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ The post برطانوی وزیرداخلہ امبر رڈ نے استعفیٰ دیدیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2FslLBs

کابل میں افغان انٹیلی جنس ادارے کے ہیڈ کوارٹر کے باہر دھماکے، 25 افراد ہلاک

کابل:  افغان انٹیلی جنس ادارے کے ہیڈ کوارٹرکے باہریکے بعد دیگرے دوبم دھماکوں میں 25 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کابل کے وسطی علاقے میں افغان انٹیلی جنس ادارے کے ہیڈ کوارٹرکے باہر خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پرہی ہلاک ہوگئے، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ملکی اورغیر ملکی میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی، دوسرا دھماکا عین اس جگہ ہوا جہاں صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ دوسرا بم دھماکا ریموٹ کنٹرول تھا اوردھماکا خیزمواد موٹر سائیکل میں نصب تھا، ہلاک ہونے والوں میں فرانسیسی خبر ایجنسی اے ایف پی کے چیف فوٹو گرافر شاہ مرائی بھی شامل ہیں۔ دھماکوں میں اب تک 25 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی جاچکی ہے جب کہ درجنوں زخمی ہیں۔ دوسری جانب صوبہ ننگرہار کے ضلع بحسود میں بھی دھماکا ہوا ہے جس میں بھی متعدد افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ The post کابل میں افغان انٹیلی جنس ادارے کے ہیڈ کوارٹر کے باہر دھماکے، 25 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift....

عراق میں داعش سے تعلق کے الزام میں 29 غیر ملکی خواتین کو عمر قید

 بغداد:  عراق کی ایک عدالت نے داعش سے تعلق کے الزام میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی 29 خواتین کوعمر قید کی سزا سنادی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں دہشت گردی سے متعلق مقدمات کی سماعت کرنے والی عدالت کے جج نے داعش سے تعلق رکھنے والی 19 خواتین کو عمر قید کی سزا سناتے ہوئے کہا کہ ان خواتین پر یہ الزام ثابت ہو گیا ہے کہ انہوں نے داعش میں شمولیت اختیار کی اور اس کی مدد کی۔ دوسری جانب عدالت نے آذر بائیجان سے تعلق رکھنے والی 6 جب کہ ازبکستان کی 4 خواتین کو بھی ان ہی الزامات کے تحت عمر قید کی سزائیں سنائیں۔ جن خواتین کو سزائیں سنائی گئی ہیں ان میں سے اکثریت کے ساتھ ان کے بچے بھی موجود ہیں۔ ان خواتین کو اس سزا کے خلاف اپیل کا حق حاصل ہے۔ کمرہ عدالت میں موجود روسی سفارتکار نے عدالتی فیصلے کے بعد کہا کہ ہم ان خواتین کے والدین سے رابطہ کریں گے تاکہ انہیں اس فیصلے سے متعلق آگاہ کیا جا سکے۔ واضح رہے کہ عراقی جیلوں میں 20 ہزار افراد داعش کا رکن ہونے کے شبے میں گرفتار ہیں، عراقی عدالتیں اب تک 300 سے زائد افراد کو داعش سے تعلق کے الزام میں سزائے موت س...

مقبوضہ کشمیر میں فوجی قافلے پر حملہ، قابض فوجیوں کی خاتون سے زیادتی

سری نگر:  مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم مسلح افراد نے ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج کے ایک قافلے پر حملہ کردیا جب کہ جموں میں بھارتی اہلکاروں نے ایک اور خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ بھارتی فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاہے کہ34راشٹریہ رائفلز سے وابستہ قافلے پر ضلع شوپیاں کے علاقے زینہ پورہ میں حملہ کیا گیا۔ حملے کے بعد فوج نے علاقے میں تلاشی کی کارروائی شروع کر دی۔ ضلع کپواڑہ کے ایک جنگل میں بھی تلاشی کی بڑی کارروائی شروع کردی گئی۔ ادھر جموں میں بھارتی اہلکاروں نے ایک اور خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ 24سالہ خاتون نے بتایاکہ بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورسز کے ایک اہلکارنے اسے کیمپ میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا اور حبس بے جا میں رکھا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ضلع پونچھ کے علاقے منڈی سے تعلق رکھنے والی خاتون نے پولیس اسٹیشن دومانہ میںتحریری شکایت درج کراتے ہوئے کہاکہ سی آر پی ایف کے 3 اہلکاروں کا ایک گروپ انھیں مددکرنے کے بہانے کیمپ میں لے گیا جہاں ایک اہلکار نے اس کی آبرو ریزی کی۔ پولیس کا کہناہے کہ کیس درج کرکے تحقیقات کی جارہی ہے۔ بھارتی پولیس نے ضلع پلوامہ م...

افغانستان میں امن کے لیے امریکا و پاکستان کو مل کر کام کرنا ہوگا، اعزاز چوہدری

شکاگو:  امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کو افغانستان میں امن کے حصول کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ شکاگو یونیورسٹی میں سفارتی ملاقاتوں کے سلسلے میں لیکچر سیشن میں اظہارخیال کرتے ہوئے اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ دونوں ملکوں کو درپیش موجودہ مسائل کے حل کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔ امریکا اور پاکستان کے تعلقات کو انتہائی اہم قراردیتے ہوئے اعزاز چوہدری نے کہا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان شراکت داری کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں اور اختلافات دورکرنے کیلئے بات چیت جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ غلط فہمیاں دور کرنے کے لیے واشنگٹن اور اسلام آباد کو مذاکرات جاری رکھنا ہونگے اور دونوں ممالک کو مل کر مسائل کا حل نکالنا ہو گا۔ اس سے قبل اعزاز چوہدری نے اپنا کی موسم بہار کی تقریب میں بھی شرکت کی۔ پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی فزیشنز پاک امریکا تعلقات کے ستونوں میں سے ایک ہیں۔ انھوں نے اپنا کو شمالی امریکا میں پاکستانی پروفیشنلز کی مضبوط ترین تنظیم قرار دیا۔ انھوں نے زور دیا کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی ن...

نیویارک میں 6 مئی کو پاکستانی ملی نغموں کا منفرد مقابلہ

نیویارک:  امریکا میں پاکستانی کمیونٹی میںوطن عزیزکیلیے محبت کی تجدیداورپاکستان کے دشمنوں کوپاکستانی کمیونٹی میں اتحادکا پیغام دینے کیلیے نیویارک میں پاکستان کے قومی ملی نغموں کامنفردمقابلہ 6 مئی کومنعقدہوگا جس میں جیتنے والے شرکا کوانعامات سے نوازاجائے گا۔ تنظیم فورتھ پلرکے چیئرمین فاروق مرزا12 مئی کونیویارک میں اس منفردمقابلے کاانعقادکرwارہے ہیں۔ مقابلے کیلیے 3 ملی نغموں ’’یہ وطن تمہاراہے تم ہو پاسبان اس کے‘‘۔ سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد تجھے‘‘، ’’میرے وطن کے سجیلے جوانومیرے نغمے تمہارے لیے ہیں‘‘ کا انتخاب کیاگیاہے۔ اس سلسلے میں انھوں نے تمام پاکستانی تنظیموں اورپاکستانی کمیونٹی کے افرادکودعوت دی ہے کہ وہ 10 مئی تک اپنی رجسٹریشن کرالیں،مقابلے میں ہرعمرکے پاکستانی حصہ لے سکتے ہیں۔ مقابلے میں اول آنیوالے کو ایک ہزارڈالر،دوسرے نمبر پرآنیوالے کو 800 ڈالر اور تیسرے نمبرپرآنیوالے کو 500 ڈالرانعام دیاجائیگا۔   The post نیویارک میں 6 مئی کو پاکستانی ملی نغموں کا منفرد مقابلہ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2FqSnLV

شام میں اسد فورسز اور داعش میں جھڑپیں جاری، ہلاکتیں 57 ہوگئیں

دمشق:  دمشق کے جنوب میں صدر بشار الاسد کی فوج اور داعش کے جنگجوؤں کے درمیان خونی لڑائی میں57 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ لڑائی القدم ڈسٹرکٹ، الحجر الاسود اور یرموک فلسطینی مہاجر کیمپ کے علاقوں میں جاری ہے۔ آبزرویٹری کے مطابق لڑائی القدم ڈسٹرکٹ، الحجر الاسود اور یرموک فلسطینی مہاجر کمیپ کے علاقوں میں جاری ہے، شامی فوج کو فضائی حملوں اور ٹینکوں سے اضافی قوت حاصل ہے اور وہ جنگجوؤں کو پیچھے دھکیلنے میں کامیاب ہو رہی ہے، جبکہ جنوبی شہر عدن میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب چھاپہ مارکارروائی میں داعش تنظیم کا ذمے دار صالح ناصر فضل الباخشی مارا گیا۔ الباخشی ایک عمارت میں تنظیم کے دیگر ارکان کے ساتھ چھپا ہوا تھا، سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران عمارت سے موبائل فون سیٹس، آئی پیڈز اور بھاری خودکار ہتھیار برآمد کر لیے۔ الباخشی نے خود کو سیکیورٹی حکام کے حوالے کرنے سے انکار کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی، اس کے نتیجے میں ایک یمنی فوجی جاں بحق اور انسداد دہشت گردی فورس کے 2 اہلکار زخمی ہوگئے، چھاپے کے دوران سیکیورٹی فورسز داعش کے 3 ارکان کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔   T...

خلیجی ممالک ایران کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہوجائیں، امریکا

ریاض / تہران / بیجنگ:  نئے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے خلیجی ممالک سے کہا ہے کہ وہ متحد ہو کر ایران کا مقابلہ کریں۔ امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سربراہ اور نئے امریکی وزیرخارجہ نے اپنے دورہ مشرق وسطیٰ کے دوران سعودی حکام کو یقین دہانی کرائی کہ امریکا ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کیلیے تیار ہے، انھوں نے کہا کہ اگر امریکا کے یورپی اتحادیوں نے ایرانی جوہری ڈیل میں موجود سقم ختم نہ کیے اور یہ یقینی نہ بنایا کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا تو امریکا اس ڈیل سے نکل جائے گا۔ پومپیو نے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران نے پورے خطے کو عدم استحکام کا شکار کر رکھا ہے، ایران پراکسی ملیشیا اور دہشت گرد گروپوں کی معاونت کرتا ہے، یمن میں حوثی باغیوں کو ہتھیار مہیا کرنے میں بھی ایران پیش پیش ہے، ایران ہی بشارالاسد کی قاتل حکومت کی حمایت بھی کرتا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا کہ خلیجی ممالک کے درمیان موجود اختلافات اور قطر کے ساتھ موجود کشیدگی اس صورت حال میں درست نہیں ہے، ان کا کہنا تھا کہ خلیجی ممالک ایران کے خلا...

اسلام آباد میں امریکی سفارتکار کی گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 2 نوجوان زخمی

 اسلام آباد:  وفاقی دارالحکومت میں امریکی سفارت کار کرنل جوزف کے بعد ایک اور امریکی سفارتکار  کی گاڑی نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں  2 نوجوانوں زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں امریکی سفارت کار کی گاڑی سے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر مارنے کا ایک اور واقعہ پیش آیا جہاں سیکرٹریٹ چوک پر امریکی سفارت کار کی گاڑی کی ٹکرسے موٹرسائیکل پر سوار 2 نوجوان زخمی ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں:  امریکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکرسے نوجوان جاں بحق حادثے میں زخمی ہونے والے نوجوانوں کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے پمز اسپتال منتقل کردیا گیا جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے، زخمی ہونے والے  نوجوانوں کے نام نزاکت اعوان اورمحمد وسیم ہے۔ گاڑی امریکی سفارت خانے کا سیکنڈ سیکریٹری چاڈ ریکس چلا رہا تھا، واقعے کے بعد امریکی سفارتکار کی گاڑی  کو تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 7 اپریل کو بھی امریکی سفارت کار کرنل جوزف کی گاڑی کی موٹرسائیکل کوٹکر سے ایک نوجوان جاں بحق جب کہ دوسرا زخمی ہوگیا تھا۔ The post اسلام آباد میں امریکی سفارتکار کی گاڑی ...

کرپشن کے خاتمے کیلیے حکومت ایم ایم اے کے حوالے کردی جائے، فضل الرحمان

مردان:  جے یو آئی (ف) اور متحدہ مجلس عمل کے قائد مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ قوم کی آرزو پوری ہوئی اب تمام دینی قوتیں یکجا ہوچکی ہیں، کرپشن کے خاتمے کے لیے حکومت ایم ایم اے کے حوالے کردی جائے۔ مردان میں ایم ایم اے کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر پاکستان کی سیاست اور نظام حکومت پر مذہب سے بے زار لوگوں کا قبضہ رہا ہے، انھیں پاکستان کی معیشت پر مغرب کا نظام چاہیے، جسے ہم روشن خیالی کہتے ہیں یہ آج کا مسئلہ نہیں۔ فضل الرحمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیر کو آزادی نہ دلاسکا، اقوام متحدہ کی چھتری کے نیچے افغانستان میں قتل عام ہورہا ہے، فلسطین شام میں اقوام متحدہ کہاں ہے؟امریکا کو ان اقوام کی آزادی کا کوئی خیال نہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قائد اعظم نے مغرب کا نہیں اسلام کا فلسفہ دیا ہے ہم مغرب کے ایجنڈے کو پاکستان میں نافذ نہیں ہونے دیں گے، 13 مئی کو مینار پاکستان پر اکٹھے ہوں گے ہم بتائیں گے قرارداد پر کس طرح عمل کیا جاتا ہے ہم بتائیں گے قوم کس کے ساتھ ہے، آج لاہور میں بھی جلسہ تھا باقی کچھ نہیں کہتا شرم آتی ہے، کرپشن کے خاتمے کا واحد حل یہ...

خون کے آخری قطرے تک عوام کے لیے لڑوں گا، عمران خان

 لاہور:  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ خون کے آخری قطرے تک عوام کے لیے لڑوں گا۔ لاہور مینار پاکستان پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم نے مجھے کبھی مایوس نہیں کیا ہر مرحلے پر میری مدد کی میں بھی انہیں مایوس نہیں کروں گا اور خون کے آخری قطرے تک عوام کے حقوق کے لیے لڑوں گا۔ عمران خان نے کہا کہ جب قوم اپنے نظریے سے ہٹ جائے تو وہ تباہ ہوجاتی ہے، یہ ملک ایک نظریے کی بنیاد پر بنا، قائد اعظم اس نتیجے پر پہنچ گئے تھے کہ کانگریس ہندو راج چاہتی ہے اور ایک دن آئے گا کہ مسلمانوں کے ساتھ مودی بدترین سلوک کرے گا اسی لیے انہوں نے فیصلہ کیا کہ مسلمان اور ہندو الگ الگ رہیں گے لیکن ان کی سوچ تھی کہ پاکستان میں ہر مذہب کے لوگوں کو یکساں آزادی حاصل ہوگی لیکن کہاں قائد اعظم کی سوچ اور کہاں یہ آج کے حکمران۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ تمام اقلیتیں برابر کی شہری ہیں، یہ ملک مدینہ کی ماڈل ریاست کے طور پر بننا تھا جہاں قانون سب کے لیے برابر ہے کہ فرمان رسولؐ کے مطابق اگر فاطمہ بھی چوری کرتی تو ہاتھ کاٹ دیتا، مدینہ کی ریاست دنیا کی تار...

الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تیاریوں کو حتمی شکل دینا شروع کردی

 اسلام آباد:  الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2018ء کے حوالے سے تیاریوں کو حتمی شکل دینا شروع کردی۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے آئندہ الیکشن 2018ء سے متعلق تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے ایڈیشنل سیکریٹریز الیکشن کمیشن ظفر اقبال اور ڈاکٹر اختر نذیر کل اجلاس کی مشترکہ سربراہی کریں گے جس میں پنجاب میں عام انتخابات کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کے تمام ریجنل اور ضلعی الیکشن کمشنرز کو کل طلب کرلیا گیا ہے جو عام انتخابات کی تیاریوں پر بریفنگ دیں گے۔ اجلاس میں ڈی آر اوز، ریٹرننگ افسران اور دیگر انتخابی عملے کی تعیناتی پر غور ہوگا، انتخابی مواد کی ترسیل، ووٹرز فہرستوں کی نظر ثانی مہم کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور عام انتخابات کے لیے مجوزہ پولنگ اسٹیشنزکی فہرستوں پر بھی غور ہوگا۔ The post الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تیاریوں کو حتمی شکل دینا شروع کردی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2FqWUxy

نوازشریف کی سیاست ختم ہوگئی، شیخ رشید

 لاہور:  عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی سیاست ختم ہوگئی شہباز شریف ٹھس ہوچکے ہیں۔ لاہور میں مینار پاکستان پر تحریک انصاف کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس جلسے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کو مبارک باد دیتا ہوں جب کہ لاہور والے پاکستان کا جوش جذبہ، ہمت اور طاقت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں غلطیاں ہوجاتی ہیں لیکن عمران خان کا دامن صاف ہے، پورے ملک میں عمران خان کی حمایت کا اعلان کرتا ہوں، اگر انتخاب ہوئے تو عوامی مسلم لیگ لڑے گی، میں غریب کی تبدیلی چاہتا ہوں۔ شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کی فوج اور عدلیہ ہر محاذ پر لڑ رہی ہے، ان کا مقصد ہے پاکستان کی فوج کو اور اس کے وقار کو نیست و نابود کیا جائے جب کہ ثاقب نثار جہاد کررہے ہیں سارے ملک میں صرف ایک چیف جسٹس ہی کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی سیاست ختم ہوگئی ہے، شہبازشریف ٹھس ہوچکے ہیں۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ ملک میں پانی، بجلی اور گیس نہیں ہے نوجوانوں کے  پاس نوکری نہیں ہے، موٹر وے اور گرین لائن عوام کی جیب سے نکلتی ہیں اور وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا پت...

کراچی کو مستقل قومی مصیبت کے ہر دھڑے سے آزاد کرائیں گے، بلاول بھٹو

 کراچی:  پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے کراچی کو ابھی لندن والے سے آزاد کرایا ہے اب مستقل قومی مصیبت کے ہردھڑے سے آزاد کروائے گی۔ کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پیپلزپارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ  یہ وہی علاقہ ہے جہاں پہلے گولی بعد میں بات کا نعرہ لگا کر نفرت ،خوف اور دہشت کو فروغ دیا گیا لیکن آج  اس علاقے میں کھڑے ہوکر جئے بھٹو کا نعرہ لگا کر خطاب کرنے پر خوشی ہے،اہل کراچی کو سلام پیش کرتا ہوں، میں یہاں پیدا ہوا اور یہیں اسکولوں  میں ابتدائی  تعلیم حاصل کی۔ یہ بھی پڑھیں:  ایک بے گناہ کا بھی خون بہائے بغیر کراچی میں امن قائم کیا، مراد علی شاہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ طاقت کے زور پر پیپلزپارٹی کی حمایت کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی لیکن کوئی کچھ بھی کہے کراچی والے جانتے ہیں کہ تاریکیوں اور نسل پرستوں کے دور میں کوئی کھڑا تھا تو وہ صرف پیپلزپارٹی تھی،ہمیں یاد ہے کہ گھروں میں گھس کر پی پی کے کارکنوں کو جلا دیا گیا لیکن دیکھ لو ہم فنا نہیں ہوئے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ کراچی ...

ایک بھی بے گناہ کا خون بہائے بغیر کراچی میں امن قائم کیا، مراد علی شاہ

 کراچی:  وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی حکومت نے نام نہاد بجٹ پیش کیا، کراچی کے لیے 25 ارب کا بجٹ نہیں دیا گیا بلکہ 5 ارب روپے کا پیکیج دیا گیا۔ کراچی میں پیپلز پارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ شریف برادران ہمیشہ کراچی کا خون چوستے رہے، جو شہر پورا ملک چلاتا ہے اس کے لیے وفاقی بجٹ میں 25 ارب روپے مختص کیے گئے، مجھے بتادیں یہ رقم کس بجٹ کی کتاب میں ہے؟ وفاقی بجٹ میں صرف 5 ارب روپے کا پیکیج دیا گیا یہ رقم تو دو ماہ میں ختم ہوجاتی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہر الیکشن سے پہلے کراچی میں نئے وارث پیدا ہوجاتے ہیں، 2013ء کا الیکشن ہارنے کے بعد عمران خان کراچی سے غائب ہوگئے اور اب الیکشن قریب آتے ہی وہ یہاں کے دورے کرنے لگے ہیں، عمران خان کو کہا ہے کہ سیاست ان کا کام نہیں وہ کرکٹ کھیلیں، عوام کی خدمت کرنا صرف بھٹو خاندان کا کام ہے۔ مسلم لیگ(ن) کے صدر اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کے دورہ کراچی پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شریف...

ہندو برادری کے 14 افراد نے اسلام قبول كرلیا

کوئٹہ:  بلوچستان میں ہندو برادری سے تعلق ركھنے والے 14 افراد نے اسلام قبول كرلیا۔ بلوچستان كے ضلع حب كی تحصیل دریجی میں 4 خاندانوں پر مشتمل 14 افراد نے اسلام قبول كرلیا جن میں منیش كمار، پركاش، لیلا رام، سریش كمار، موہن داس، روی چند و دیگر شامل ہیں۔ ہندو برادری کے ان 14 افراد نے مسلم لیگ (ن) كے ركن صوبائی اسمبلی سردار صالح محمد بھوتانی كے فرزند عرفان صالح بھوتانی كی موجود گی میں اسلام قبول کیا۔ The post ہندو برادری کے 14 افراد نے اسلام قبول كرلیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Frqray

برطانیہ میں اونٹ کے بچے کا نام ننھے برطانوی شہزادے کے نام پر رکھ دیا گیا

لنکا شائر:  برطانیہ کے معروف ’بلیک پول زو‘ میں پیدا ہونے والے ننھے اونٹ کا نام نومولود برطانوی شہزادے لوئس آرتھر چارلس کے نام پر ’لوئس‘ رکھ دیا گیا۔ لنکا شائر میں واقع معروف بلیک پول زو میں نوزائیدہ اونٹ کا نام لوئس آرتھر چارلس رکھ دیا گیا ہے۔ اونٹ کا یہ بچہ اسی دن پیدا ہوا جس دن شہزادے ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کے دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔ زو انتظامیہ نے نوزائیدہ اونٹ کا نام نومولود برطانوی شہزادے کے نام پر لوئس رکھ دیا ہے۔ ننھے اونٹ کو دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد زو کا رخ کر رہی ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں :   ننھے برطانوی شہزادے کا نام لوئس آرتھر چارلس رکھ دیا گیا چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شاہی خاندان میں ننھے مہمان کی آمد سے تمام شہری نہایت خوش ہیں اور اسی دن ہمارے چڑیا گھر میں ایک خوبصورت اونٹ نے جنم لیا جس سے ہمیں دہری خوشی کا احساس ہوا۔ ننھے اونٹ ’ لوئس‘ کی شرارتوں سے پورا چڑیا گھر محظوظ ہو رہا ہے اور شہریوں کی بڑی تعداد صرف لوئس کو دیکھنے کے لیے زو کا رخ کر رہی ہے اور ننھے اونٹ کی ماں کی دیکھ بحال کی جا رہی ہے۔ The post برطانیہ میں اونٹ کے بچے کا نام ...

ہاتھ سے لکھے جانے والے دنیا کے واحد اخبار روزنامہ ’مسلمان‘ کو 91 سال ہوگئے

چنائے:  بھارت کا اردو اخبار ’’دی مسلمان‘‘ دنیا کا ہاتھ سے لکھا جانے والا واحد اخبار ہے جس کی قیمت صرف 75 پیسے اور اس کی اشاعت کو 91 سال ہو گئے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست چنائے میں آج بھی ایک ایسا اخبار شائع ہوتا ہے جسے اس جدید دور میں بھی ہاتھ سے تحریر کیا جاتا ہے۔ دی مسلمان اخبار کی اشاعت کا آغاز 1927ء میں سید عزت اللہ نے کیا تھا اور آج 90 سال گزرنے کے بعد ان کے پوتے سید عارف اللہ ماضی کی یاد تازہ کرتے ہوئے اخبار کو ہاتھ سے تحریر کرنے کا اہتمام کرتے ہیں۔ عارف اللہ 10 برس سے اس اخبار سے منسلک ہیں اور مختلف تعلیمی شعبوں میں 13 ڈگریاں رکھتے ہیں۔ سید عارف اللہ اپنے دوساتھیوں کے ہمراہ خبر کی کانٹ چھانٹ کے علاوہ اخبار چھاپنے اور تقسیم سمیت تمام معاملات خود چلاتے ہیں۔ دو کمروں پر مشتمل دفتر میں کوئی بھی کمپیوٹر موجود نہیں۔ ایک کمرے کو میزبانی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جب کے دوسرے کمرے میں چھاپا خانہ ہے۔ اس وقت اخبار کے تین مدیر ہیں جب کے پہلی اشاعت سے اب تک اخبار کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا آج بھی اخبار کی قیمت صرف 75 پیسے ہے۔ The post ہاتھ سے لکھے...

تائیوان میں الیکٹرانکس فیکٹری میں آتشزدگی، 5 فائر فائٹرز سمیت 7 ہلاک

تائی پے:  تائیوان میں برقی آلات بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی سے 5 فائر فائٹرز سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق تائیوان کے شہر ٹویون کے صنعتی ضلع  میں واقع الیکٹرانکس فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بالائی منزلوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فیکٹری میں  برقی آلات، ایندھن اور زہریلے مادوں کی موجودگی کے باعث آگ کی شدت میں اضافہ ہوگیا جسے بجھانے کے لیے  شہر بھر سے فائر ٹینڈرز کو طلب کیا گیا، فائر فائٹرز نے فیکٹری میں پھنسے لوگوں کو بحفاظت نکال لیا تاہم 2 ملازم اندر پھنس گئے جنہیں نکالنے کے لیے فائر فائٹرز نے جان داؤ پر لگائی اور قیمتی جانیں بچانے کی جدوجہد میں خود شعلوں کی نذر ہوگئے۔ ریسکیو ٹیموں نے فیکٹری سے 2 لاشوں کو نکال لیا جب کہ جھلسنے والے 7 فائر فائٹرز کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے پانچ فائر فائٹرز دم توڑ گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کئی گھنٹوں کی طویل جدوجہد کے بعد فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا اور کولنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔ The post تائیوان میں الیکٹرانکس فی...

عمران خان کے ساتھ  شامل ہونے والے سب بدعنوان ہیں، آفتاب شیر پاؤ

پشاور:  قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیر پاؤ کا کہنا ہے کہ عمران خان شہباز شریف اور ان ساتھیوں کو کرپٹ لوگوں کا ٹولہ کہتے ہیں جب کہ عمران خان کے ساتھ جو لوگ شامل ہورہے ہیں وہ سب بدعنوان ہیں۔ صوابی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آفتاب احمد خان شیرپاؤ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا بجٹ سیاسی تھا کیوں کہ بجٹ میں صرف پنجاب کو نوازا گیا اور پختونخوا کو نظرانداز کردیا گیا جب کہ وزیراعلیٰ نے سی پیک کے تحت اکنامک زون کو نوشہرہ منتقل کرکے صوبے کے عوام کےساتھ زیادتی کی۔ آفتاب شیرپاؤ نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ وہ 10 نکات پیش کریں گے جب کہ انہوں نے خود خیبر پختونخوا کو پیچھے دھکیل دیا ہے،عمران خان یہ بھی کہتے ہیں کہ شہباز شریف کے ساتھ کرپٹ لوگوں کا ٹولہ ہے جب کہ عمران خان کے ساتھ جو لوگ شامل ہورہے ہیں وہ سب بدعنوان ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے سینیٹ الیکشن میں جن 20 لوگوں پر ووٹ فروخت کرنے کا الزام لگایا آج وہ لوگ زرداری کے ساتھ شامل ہوگئے ہیں۔ The post عمران خان کے ساتھ  شامل ہونے والے سب بدعنوان ہیں، آفت...

املا شناسی

کیا آپ کو معلوم ہے لفظ “بصارت” کا مطلب کیا ہے کیا آپ کو معلوم ہے لفظ “بصیرت” کا مطلب کیا ہے کیا آپ کو معلوم ہے لفظ “حکایت” کا مطلب کیا ہے کیا آپ کو معلوم ہے لفظ “اثبات” کا مطلب کیا ہے کیا آپ کو معلوم ہے لفظ “معراج” کا مطلب کیا ہے کیا آپ کو معلوم ہے لفظ “رحمت” کا مطلب کیا ہے کیا آپ کو معلوم ہے لفظ “سعادت” کا مطلب کیا ہے کیا آپ کو معلوم ہے لفظ “شرف” کا مطلب کیا ہے The post املا شناسی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2I34K6h

غلطی سے سرحد پار کرکے پاکستان آنے والا بھارتی شہری بی ایس ایف کے حوالے

 راولپنڈی:  غلطی سے سرحد پارکرکے پاکستان آنے والے بھارتی شہری کو پاک رینجرز  نے بھارت کے حوالے کردیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک رینجرز پنجاب نے غلطی سے سرحد پارکرکے پاکستان آنے والے بھارتی شہری کو بی ایس ایف کے حوالے کردیا ہے۔ 23 سالہ بھارتی شہری دلوندر سنگھ گزشتہ برس 6 مارچ  کو قصور کے قریب پاک بھارت سرحد عبور کرکے پاکستانی حدود میں آگیا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  قانونی عمل کے بعد پنجاب رینجرز نے واہگہ بارڈر پر دلوندرسنگھ کو بھارتی حکام کے حوالے کیا، اس موقع پر دلوندر سنگھ نے پاکستان میں قیام کے دوران اچھی میزبانی اور  وطن واپس بھجوانے پرپاکستانی سیکیورٹی حکام کا شکریہ ادا کیا۔   The post غلطی سے سرحد پار کرکے پاکستان آنے والا بھارتی شہری بی ایس ایف کے حوالے appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2FqOFSs

پاکستان اور بھارت پہلی مرتبہ ایک ساتھ فوجی مشقوں میں حصہ لیں گے

شنگھائی:  شنگھائی تعاون تنظیم کی کثیر الملکی انسداد دہشت گردی کی جنگی مشقوں میں پاکستان اور بھارت کے فوجی دستے بھی حصہ لیں گے۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت رواں سال ستمبر میں ہونے والی انسداد دہشت گردی کی کثیر الملکی مشقوں میں چین کے علاوہ پاکستان اور بھارت بھی حصہ لیں گے۔ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہوگا جب دونوں پڑوسی ممالک اور دیرینہ حریف فوجی مشقوں میں ایک ساتھ حصہ لیں گے۔ یہ مشقیں روس کے پہاڑی علاقے اورل میں منعقد کی جائیں گی جس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے 8 رکن ممالک حصہ لیں گے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان مشقوں کا مقصد خطے کو دہشت گردی کے عفریت سے نجات دلانا اور پائیدار امن کو یقینی بنانا ہے جس کے لیے بھارت اور پاکستان سمیت تنظیم کے تمام ممالک نے حامی بھرلی ہے اور عین ممکن ہے کہ ستمبر میں ہونے والی انسداد دہشت گردی مشقوں میں تمام رکن ممالک کے فوجی دستے حصہ لیں۔ واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں چین، روس، پاکستان، بھارت، قازقستان، کرغیزستان، تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں جب کہ پاکستان اور بھارت پہلی بار کسی فوجی مشق میں ا...

پی ٹی آئی کے کارکنوں سے بھری بس کھائی میں جاگری،  10 زخمی

فیصل آباد:  پی ٹی آئی کے لاہور جلسے میں شرکت کرنے والی  بس کار سے ٹکرا کر کھائی میں  گرنے کے نتیجے میں 10 کارکنان زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے لاہور میں پنڈال سجا لیا ہے اور پنجاب بھر سے قافلے مینارِ پاکستان کے سائے تلے جمع ہورہے ہیں، فیصل آباد سے بھی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں فرخ حبیب کی قیادت میں آنے والے قافلے میں شامل بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں فرخ حبیب سمیت 10 کارکنان بری طرح زخمی ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں:  آج اپنی زندگی کا اہم ترین خطاب کروں گا، عمران خان ریسکیو ذرائع کے مطابق میاں فرخ حبیب کی گاڑی اپنے ہی قافلے میں شامل بس سے ٹکرا گئی اور بس کھائی میں جاگری جب کہ میاں فرخ حبیب اپنے ساتھیوں سمیت زخمی ہوگئے جنہیں موقع پر موجود کارکنان نے اپنی مدد آپ کے تحت گاڑی سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا ہے۔ The post پی ٹی آئی کے کارکنوں سے بھری بس کھائی میں جاگری،  10 زخمی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2HAWrLg

چیف جسٹس نے سڑک پر سائلین کی بات نہ سننے کی درخواست مسترد کردی

لاہور:  چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے گاڑی سے اتر کر سائلین کے مسائل نہ سننے کی ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی درخواست کو مسترد کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے کمرہ عدالت میں اس وقت سناٹا چھا گیا جب ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امتیاز کیفی نے چیف جسٹس پاکستان سے التجا کرتے ہوئے کہا آپ سے آج  پہلی اور آخری مرتبہ کچھ مانگ رہا ہوں انکار نہ کیجیے گا۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ میں کسی کو کیا دے سکتا ہوں بتائیں کیا مسئلہ ہے؟  امتیازکیفی نے کہا کہ میں اوپن کورٹ میں نہیں بتا سکتا مہربانی فرما کر تحریری درخواست دیکھ لیں۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے درخواست کی آپ رش میں گاڑی سے نہ اتریں، ہمیں آپ کی زندگی بہت عزیز ہے۔ چیف جسٹس نے درخواست پڑھتے ہی اظہارِ برہمی کرتے ہوئے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے کہا یہ کیا ہے ؟ مجھے پتہ ہے جتنی آپ کو مجھ سے ہمدردی ہے لیکن مجھے کسی کہ ہمدردی کی ضرورت نہیں، آپ لوگ مجھے عوام سے دور کرنا چاہتے ہیں، عوام مجھے روکیں گے اور میں گاڑی روک کر ان کے مسائل سنوں گا۔ The post چیف جسٹس نے سڑک پر سائلین کی بات نہ سننے کی درخواست مسترد کرد...

آج اپنی زندگی کا اہم ترین خطاب کروں گا، عمران خان

 لاہور:  چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ آج ملکی سیاسی تاریخ کا اہم ترین دن ہے جب کہ میں قوم کے بچوں کے مستقبل کی جنگ لڑ رہا ہوں۔ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ اپنی قوم کے بچوں کے مستقبل کی جنگ لڑ رہا ہوں، قوم سے عہد کرتا ہوں کبھی ان کے ٹیکس کا پیسہ چوری نہیں ہونے دوں گا تاہم قوم بھی مجھ سے عہد کرے کہ وہ اس جنگ میں میرے ساتھ کھڑی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ملکی سیاسی تاریخ کا اہم ترین دن ہے، مینار پاکستان پر انشاءاللہ آج تاریخ رقم ہوگی، قوم آج گھروں سے نکلے، اقبال پارک ان کا منتظر ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ آج مل کر طے کریں گے کہ پاکستان کا مستقبل کیسا ہوگا، آج شام اپنی سیاسی زندگی کا اہم ترین خطاب کروں گا لہذا لاہور کے باہر سے آنے والے بروقت روانہ ہوں۔ The post آج اپنی زندگی کا اہم ترین خطاب کروں گا، عمران خان appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2r7W7fT

افغانستان میں امریکی ڈرون حملے اور بمباری میں 50 جنگجو ہلاک

کابل:  افغانستان کے صوبےننگرہار میں ڈرون حملے میں داعش کے 15 دہشت گرد جب کے صوبے بلخ میں فضائی حملے 35 طالبان جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگر ہار کے علاقے حسکا مینا میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو گزشتہ شب امریکی ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں داعش کے 15 جنگجو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کے 40 سے زائد زخمی ہیں۔ اسی طرح صوبے بلغ میں کیے گئے فضائی حملے میں 35 طالبان ہلاک ہو گئے ہیں۔ دونوں حملے انٹیلی جنس بنیادوں پر کیے گئے جس کے بعد زمین پر موجود افغان کمانڈر نے زخمی جنگجوؤں کو حراست میں لے کر علاقے کو کلیئر کروایا۔ امریکی فضائی حملوں میں طالبان اور داعش جنگجوؤں کے ٹھکانوں اور اسلحہ و بارود کے ذخیرے کو بھی مکمل طور پر تباہ کردیا گیا۔ فضاء میں بارود کی بو پھیل گئی اور جگہ جگہ آگ کے دھوئیں اٹھتے نظر آرہے ہیں۔سیکیورٹی اداروں نے زمینی علاقہ کلیئر کروانے کے بعد ریسکیو ادارے کی جانب سے علاقے کی صفائی کا کام جاری ہے۔ واضح رہے افغانستان میں اتحادی افواج کا داعش اور طالبان کے خلاف جاری آپریشن میں تیزی طالبان کی جانب سے آپریشن ’ الخندق ‘ کے...

اسپین میں گینگ ریپ ملزمان کی بریت کے خلاف ہزاروں مظاہرین سراپا احتجاج

میڈرڈ:  اسپین میں 18 سالہ لڑکی کے ساتھ گینگ ریپ کرنے والے 5 ملزمان کو عدالت کی جانب سے بری کرنے کے خلاف اور جنسی زیادتی پر سخت سزا کی قانون سازی کے لیے ہزاروں مظاہرین تین دن سے سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسپین کے شہروں بارسلونا، میڈرڈ اور دیگر شہریوں میں جنسی ہراسانی اور ریپ کے مرتکب افراد کو سخت سے سخت سزا دلوانے کے لیے تین روز قبل شروع ہونے والے مظاہروں نے شدت اختیار کرلی ہے۔ آئین میں ترمیم کے لیے ہزاروں پُر امن مظاہرین سڑکوں پر موجود ہیں۔ اس حوالے سے اسپین کی حکومت کے ترجمان نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ وہ جنسی زیادتی کے قوانین کا ازسرنو جائزہ لے گی اور ماہرین کی مشاورت سے قانون میں ترمیم کی جائے گی جس کے لیے صلاح مشورے جاری ہیں۔ حکومت زیادتی اور جنسی ہراسانی کے واقعات کو سنجیدگی سے لے رہی ہے اور اس کے سدباب کے لیے سخت قوانین پر غور کر رہی ہے۔ عدالت نے ملزمان کو گینگ ریپ کے الزام میں بری کردیا اور دوسرے الزام جنسی ہراسانی پر 9 سال قید کی سزا سنائی۔ دوران سماعت جج کا کہنا تھا کہ مذکورہ واقعے میں جنسی زیادتی کے شواہد نہیں ملے...

شہرِ خموشاں قبرستان کی تشہیر میں شہباز شریف کی تصاویر استعمال نہ کرنے کا حکم

 لاہور:  چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے پنجاب حکومت کو جدید بنیادوں پر تعمیر شدہ قبرستان شہر خموشاں کی تشہیر میں وزیراعلیٰ شہباز شریف کی تصاویر استعمال کرنے سے روک دیا۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے عوامی شکایات پر سماعت کی جس  کے دوران  عدالتی حکم پر مسلم لیگ ن کے رہنما طلحہ برکی پیش ہوئے۔ شکایت کنندہ نے چیف جسٹس پاکستان کو آگاہ کیا کہ طلحہ برکی وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر کی حیثیت سے کام  کر رہے ہیں اور معاملات میں مداخلت کررہے ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان نے طلحہ برکی سے استفسار کیا کہ کہ آپ کن معاملات میں مداخلت کررہے ہیں جس پر طلحہ برکی نے بتایا کہ وہ  صرف حلقے میں  لوگوں کے مسائل سنتے ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان نے طلحہ برکی کو باور کرایا کہ ایسا لگا کہ آپ توقیر شاہ کی ذمہ داریاں  نبھا رہے ہیں۔ دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان نے قبرستانوں میں تجاوزات کے خلاف از خود نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ کسی کو قبرستانوں پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔ چیف جسٹس نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امتیا...