Skip to main content

خون کے آخری قطرے تک عوام کے لیے لڑوں گا، عمران خان

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ خون کے آخری قطرے تک عوام کے لیے لڑوں گا۔

لاہور مینار پاکستان پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم نے مجھے کبھی مایوس نہیں کیا ہر مرحلے پر میری مدد کی میں بھی انہیں مایوس نہیں کروں گا اور خون کے آخری قطرے تک عوام کے حقوق کے لیے لڑوں گا۔

عمران خان نے کہا کہ جب قوم اپنے نظریے سے ہٹ جائے تو وہ تباہ ہوجاتی ہے، یہ ملک ایک نظریے کی بنیاد پر بنا، قائد اعظم اس نتیجے پر پہنچ گئے تھے کہ کانگریس ہندو راج چاہتی ہے اور ایک دن آئے گا کہ مسلمانوں کے ساتھ مودی بدترین سلوک کرے گا اسی لیے انہوں نے فیصلہ کیا کہ مسلمان اور ہندو الگ الگ رہیں گے لیکن ان کی سوچ تھی کہ پاکستان میں ہر مذہب کے لوگوں کو یکساں آزادی حاصل ہوگی لیکن کہاں قائد اعظم کی سوچ اور کہاں یہ آج کے حکمران۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ تمام اقلیتیں برابر کی شہری ہیں، یہ ملک مدینہ کی ماڈل ریاست کے طور پر بننا تھا جہاں قانون سب کے لیے برابر ہے کہ فرمان رسولؐ کے مطابق اگر فاطمہ بھی چوری کرتی تو ہاتھ کاٹ دیتا، مدینہ کی ریاست دنیا کی تاریخ کی پہلی فلاحی ریاست بنی جس نے یتیموں، بیواؤں اور غریبوں کی مدد کی، پاکستان کو ایسی ہی ریاست بنانا ہے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کی جانب سے ایک ویڈیو فلم دکھائی گئی جس کے بعد عمران خان نے ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم کی عزت نہیں رہی اور ایئر پورٹ پر شاہد خاقان عباسی کے کپڑے اتروالیے گئے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی 60 سال کی تاریخ میں اس ملک پر 6 ہزار ارب روپے قرض چڑھا بعدازاں آصف زرداری کے دور حکومت میں یہ قرض دگنا ہوکر 13 ہزار ارب تک پہنچا لیکن 2013ء تا 2018ء کے دوران یہ قرضہ 13 ہزار سے  27 ہزار ارب تک پہنچ گیا یہ قرض مہنگائی، پانی، بجلی اور گیس پر ٹیکس لگا کرعوام سے وصول کیا جائے گا کیوں کہ ملک کو قرضہ واپس کرنا ہے، نائیجریا کے بعد پاکستان وہ واحد اسکول ہے جہاں سب سے زیادہ یعنی ڈھائی کروڑ بچے اسکولوں میں نہیں پڑھتے،  یہ تعداد آسٹریلیا کی آبادی سے بھی زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کہتی ہے میں لاڈلہ ہوں حالانکہ میں اپنی ماں کا لاڈلہ ہوں، جب میری والدہ کو کینسر ہوا تو مجھے پتا چلا کہ پورے پاکستان میں کینسر کا کوئی اسپتال نہیں، اگر اس دور میں شوکت خانم اسپتال ہوتا تو میری ماں کا علاج یہاں ہوجاتا تاہم مجھے والدہ کو انگلینڈ لے جانا پڑا بعد میں واپس آیا تو والدہ کے علاج کے دوران ایک غریب مزدور کو اپنے بھائی کا کینسر کا علاج کراتے دیکھ کر فیصلہ کیا کہ غریبوں کے لیے کینسر کا ایسا اسپتال بناؤں گا جہاں غریبوں کا مفت علاج ہوگا جس کے بعد دنیا بھر میں پاکستانیوں سے فنڈ جمع کرکے شوکت خانم اسپتال بنایا۔

عمران خان نے کہا کہ شوکت خانم اسپتال کے قیام میں غریب اور مزدو طبقے کے لوگوں نے خوشی سے فنڈز دیے اورجاں فشانی سے دستِ تعاون بڑھایا،ایک طرف پسی ہوئی قوم ہے تو دوسری طرف شریف خاندان علاج کرانے بیرون ملک جاتے ہیں ،ہم نے کلمہ طیبہ کے نام پر ملک بنایا جس کا مقصد فلاحی ریاست،دیانت و امانت،غریبوں کا علاج،مفت انصاف اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا تھا، جب سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا تو اس بات کا عزم کیا کہ پاکستان کو قائداعظم کا پاکستان بناؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں کبھی ہار نہیں مانتا آخر تک لڑتا ہوں،تحریک انصاف مشکل ادوار گزارنے کے بعد  آج ایک بڑی سیاسی قوت بن چکی ہے،پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے وقت ثابت کرے گا کہ اس پارٹی کو کوئی شکست نہیں دے سکے گا۔

The post خون کے آخری قطرے تک عوام کے لیے لڑوں گا، عمران خان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2HGZYbb

Popular posts from this blog

ملیے جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور سے

ٹوکیو:  بہت بڑا ٹریلر یا ٹرک عموماً مرد حضرات ہی چلاتے ہیں لیکن جاپان میں 24 سالہ خوبرو لڑکی بڑی مہارت سے یہ ٹرک چلاتی ہے اور اس کا حسن دیکھ کر لوگ اسے سراہتے ہیں تاہم وہ چاہتی ہے کہ لڑکیاں بھی اس شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں۔ رائنو ساساکی جاپانی علاقے کوچی میں رہتی ہے اور 7 سال قبل اس کے ٹرک ڈرائیور والد شدید بیمار ہوگئے جس کے بعد رائنو نے سیکڑوں میل دور اکیلے ٹرک چلانے میں والد کی مددگار بننے کا فیصلہ کیا۔ 21 سال کی عمر میں رائنو نے رقص کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی لی۔ رائنو اب ٹرک میں اپنے والد کے ساتھ سفر کرتی ہے اور ان سے ٹرک ڈرائیونگ کے گُر بھی سیکھتی رہتی ہے۔ اس کے حسن اور ہمت کی بنا پر فیس بک، ٹویٹر اور انسٹا گرام پر ہزاروں لوگ رائنو کے فالوورز بن چکے ہیں اور اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اب رائنو کو جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور کے نام سے بھی پکارا جارہا ہے۔ رائنو کو ٹرک چلاتے ہوئے 7 برس ہوگئے ہیں لیکن اب تک اس کی جسامت کے مطابق یونیفارم نہیں مل سکا کیونکہ جیکٹ، پینٹ اور دستانے وغیرہ سب مردوں کے لیے تیار کیے جاتے ہیں۔ وہ مست...

ملک میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

 لاہور:  پاکستان کے بیشتر علاقوں میں گدھ کو نایاب ہوئے کئی برس گزر گئے مگر چولستان اورمکران کے ساحلی علاقوں میں یورپی گرفن اورمصری نسل کے گدھ دیکھے گئے ہیں ، محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے مختلف خطوں میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کی طرف سے سوشل میڈیا پر مصری نسل اور یورپی گرفن نسل کے گدھوں کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ پنجاب وائلڈ لائف کے ڈائریکٹر محمد نعیم بھٹی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں چولستان اور رحیم یارخان کے علاقوں میں گدھ دیکھے گئے ہیں اور ان کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سندھ کے ضلع تھرپارکر میں بھی چند مقامات پر سفید اور بھورے مصری گدھ نظر آتے ہیں جن کی نسل دنیا بھر میں خطرے سے دوچار ہے۔ مصری گدھ نسبتاً چھوٹی جسامت کے ہوتے ہیں جبکہ بلوچستان میں مکران کی ساحلی پٹی کے علاقے میں بھی مصری اوریورپی گرفن گدھ دیکھے جاسکتے ہیں۔ ضلع ننگرپارکرمیں لمبی چونج والے گدھ اور سفید پشت والے گدھ بھی موجود ہیں تاہم ان کی تعداد خاصی کم ہے، سفید پشت والے گدھوں کی چھانگامانگا میں بنائے...

اردو اوربرصغیر کی دیگرزبانوں میں پودوں، سبزیوں اور پھلوں کے مشترک نام

زباں فہمی کالم نمبر53 (آخری حصہ) اسی کالم کی پچھلی قسط میں لہسن کے عربی نام، تُوم کے براہوئی میں جُوں کے تُوں استعمال ہونے کی بات ہوئی تو یہ ذکر رہ گیا کہ اس اتفاق کا پس منظر بہت حیران کُن ہے۔ موئن جودَڑو، ہڑپہ اور (ان دونوں سے زیادہ قدیم) مہرگڑھ کے آثار کی زبان پڑھنے میں کامیابی حاصل کرنے والے ماہرِلسانیات ابوالجلال ندوی مرحوم نے انکشاف کیا تھا کہ یہ کوئی اور زبان نہیں، بلکہ عربی کی ابتدائی شکل ہے جوکسی باقاعدہ رسم الخط کی ایجاد سے قبل، تصویری انداز میں تحریر کی جاتی تھی۔ مہابھارت کے عہد تک خطۂ ہند میں عربی بولی جاتی تھی (بحوالہ ’’ہند و عرب کے تعلقات‘‘ از علامہ سید سلیمان ندوی بحوالہ ستیارتھ پرکاش، منقولہ در مضمون ’سندھی مُہریں‘ از قلم ابوالجلال ندوی)۔ انھوں نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ بعض آثار کے تجزیے سے پتا چلتا ہے کہ کسی زمانے میں یہاں کا مذہب، حضرت ابراہیم علیہ السلام کا ’’دینِ حنیف‘‘ تھا یعنی اسلام کی ابتدائی شکل۔ یہ تمام تفصیل ذہن میں رکھیں تو براہوئی ہی نہیں، بلکہ ویدِک، سنسکِرِت، قدیم ہندی، سندھی، سرائیکی، پنجابی، بلوچی اور ہندکو زبان میں پایا جانے والا عربی ذخیرۂ الف...