Skip to main content

کراچی کو مستقل قومی مصیبت کے ہر دھڑے سے آزاد کرائیں گے، بلاول بھٹو

 کراچی: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے کراچی کو ابھی لندن والے سے آزاد کرایا ہے اب مستقل قومی مصیبت کے ہردھڑے سے آزاد کروائے گی۔

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پیپلزپارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ  یہ وہی علاقہ ہے جہاں پہلے گولی بعد میں بات کا نعرہ لگا کر نفرت ،خوف اور دہشت کو فروغ دیا گیا لیکن آج  اس علاقے میں کھڑے ہوکر جئے بھٹو کا نعرہ لگا کر خطاب کرنے پر خوشی ہے،اہل کراچی کو سلام پیش کرتا ہوں، میں یہاں پیدا ہوا اور یہیں اسکولوں  میں ابتدائی  تعلیم حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: ایک بے گناہ کا بھی خون بہائے بغیر کراچی میں امن قائم کیا، مراد علی شاہ

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ طاقت کے زور پر پیپلزپارٹی کی حمایت کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی لیکن کوئی کچھ بھی کہے کراچی والے جانتے ہیں کہ تاریکیوں اور نسل پرستوں کے دور میں کوئی کھڑا تھا تو وہ صرف پیپلزپارٹی تھی،ہمیں یاد ہے کہ گھروں میں گھس کر پی پی کے کارکنوں کو جلا دیا گیا لیکن دیکھ لو ہم فنا نہیں ہوئے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ کراچی میں امن قائم ہوچکا ہے ہم نے پہلا مرحلہ مکمل کرلیا اب مستقل امن کے لیے پولیس کو سیاسی بھرتیوں کو پاک کرنا ہوگا،پیپلزپارٹی نے کراچی کو ابھی لندن والے سے آزاد کرایا ہے اب مستقل قومی مصیبت کے ہردھڑے سے آزاد کروائے گی، مستقل قومی مصیبت نے 30 سالوں میں کراچی والوں کے لیے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پرویزمشرف کے دور میں ایم کیوایم مافیابن کر حکومت کرتی رہی لیکن کبھی پانی اور بجلی کی کمی کو ختم نہیں کیا، اگر الطاف حسین برا ہے تو اس کے ساتھی اور سہولت کار بھی برے ہیں،اگر الطاف حسین برا ہے تو اس کو چھوڑ کر اپنی دکان چمکانے والے بھی برے ہیں تاہم فیصلہ کراچی کی عوام نے کرنا ہے، ہم الطاف حسین کی سیاست کے پہلے دن سے خلاف ہیں جو اپنے لیڈر کے نہ ہوسکے وہ کراچی والوں کے کیسے ہوں گے۔

بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے بعد کراچی میں صفائی ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے ہم پورے شہر کو صاف کرنا چاہتے ہیں لیکن اس صفائی کے کام میں ایم کیوایم رکاوٹ بن رہی ہے، ایم کیوایم کراچی کو صاف نہیں دیکھنا چاہتی کیونکہ ان کی سیاست کچرے پر اٹکی ہوئی ہے، ایم کیوایم جانتی ہے کہ اگر شہر صاف ہوگیا تو ان کی سیاست ختم ہوجائے گی، جو لوگ صفائی کے مسئلے پر اکٹھے نہیں ہوسکے وہ کراچی کے بڑے مسائل پر کیسے متحد ہوں گے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ سندھ حکومت نے کے ایم سی کو اربوں روپے دیے جن کا کوئی حساب نہیں، پیپلزپارٹی کی حکومت نے میئر کراچی کو اربوں روپے دیئے تاکہ کھل کر کام کریں لیکن جب کوئی ان سے پیسوں کا حساب مانگتا ہے تو وہ اختیارات کا رونا روتے ہیں۔

بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ عمران خان اور الطاف حسین ایک دوسرے کا عکس ہیں ایک ہڑتال کرتا ہے تو دوسرا دھرنا دیتا ہے،پہلے کراچی کو لندن سے بیٹھ کر چلایا جاتا تھا اور اب بنی گالا سے چلانے کے خواب دیکھے جارہے ہیں،عمران خان وہ شخص ہے جس نے کراچی والوں کو زندہ لاشیں کہا تھا اور اب اسی شہر سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو ووٹ کی عزت کے نام پر عزت نہیں مل سکتی اگر آپ مزدوروں، خواتین ،اقلیتوں ،آئین وقانون ،پارلیمان اور عوام کی عزت کرتے ہوتے تو آپ کو عزت ملتی۔

The post کراچی کو مستقل قومی مصیبت کے ہر دھڑے سے آزاد کرائیں گے، بلاول بھٹو appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2vYOBtH

Popular posts from this blog

ملیے جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور سے

ٹوکیو:  بہت بڑا ٹریلر یا ٹرک عموماً مرد حضرات ہی چلاتے ہیں لیکن جاپان میں 24 سالہ خوبرو لڑکی بڑی مہارت سے یہ ٹرک چلاتی ہے اور اس کا حسن دیکھ کر لوگ اسے سراہتے ہیں تاہم وہ چاہتی ہے کہ لڑکیاں بھی اس شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں۔ رائنو ساساکی جاپانی علاقے کوچی میں رہتی ہے اور 7 سال قبل اس کے ٹرک ڈرائیور والد شدید بیمار ہوگئے جس کے بعد رائنو نے سیکڑوں میل دور اکیلے ٹرک چلانے میں والد کی مددگار بننے کا فیصلہ کیا۔ 21 سال کی عمر میں رائنو نے رقص کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی لی۔ رائنو اب ٹرک میں اپنے والد کے ساتھ سفر کرتی ہے اور ان سے ٹرک ڈرائیونگ کے گُر بھی سیکھتی رہتی ہے۔ اس کے حسن اور ہمت کی بنا پر فیس بک، ٹویٹر اور انسٹا گرام پر ہزاروں لوگ رائنو کے فالوورز بن چکے ہیں اور اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اب رائنو کو جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور کے نام سے بھی پکارا جارہا ہے۔ رائنو کو ٹرک چلاتے ہوئے 7 برس ہوگئے ہیں لیکن اب تک اس کی جسامت کے مطابق یونیفارم نہیں مل سکا کیونکہ جیکٹ، پینٹ اور دستانے وغیرہ سب مردوں کے لیے تیار کیے جاتے ہیں۔ وہ مست...

افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 افراد ہلاک

کابل:  افغانستان میں 6.1 شدت کے زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد  زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا نے افغان حکام کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں  زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔زلزلے سے پکتیکا میں 50 افراد ہلاک ہوئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دور تھا اوراس کی گہرائی 31 میل تھی۔ زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے۔افغان حکام نے امدادی ٹیموں سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی اپیل کی ہے۔ افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچا دی، 250 سے زائد افراد جاں بحق، صوبہ پکتیکا سب سے زیادہ متاثر ہوا، ریسکیو ٹیمیں پکتیکا پہنچ گئیں، امدادی سرگرمیاں شروع، زلزلے سے اب تک 1250 افراد زخمی ہوئے ہیں pic.twitter.com/5BoyWwge9P — ترکیہ اردو (@TurkeyUrdu) June 22, 2022 زلزلے سے کچے مکانات گر گئے اورزمین میں دراڑیں پڑگئیں۔حکام نے زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ زلزلہ بھارت کے کچھ علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا۔ The post افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 ا...

ملک میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

 لاہور:  پاکستان کے بیشتر علاقوں میں گدھ کو نایاب ہوئے کئی برس گزر گئے مگر چولستان اورمکران کے ساحلی علاقوں میں یورپی گرفن اورمصری نسل کے گدھ دیکھے گئے ہیں ، محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے مختلف خطوں میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کی طرف سے سوشل میڈیا پر مصری نسل اور یورپی گرفن نسل کے گدھوں کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ پنجاب وائلڈ لائف کے ڈائریکٹر محمد نعیم بھٹی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں چولستان اور رحیم یارخان کے علاقوں میں گدھ دیکھے گئے ہیں اور ان کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سندھ کے ضلع تھرپارکر میں بھی چند مقامات پر سفید اور بھورے مصری گدھ نظر آتے ہیں جن کی نسل دنیا بھر میں خطرے سے دوچار ہے۔ مصری گدھ نسبتاً چھوٹی جسامت کے ہوتے ہیں جبکہ بلوچستان میں مکران کی ساحلی پٹی کے علاقے میں بھی مصری اوریورپی گرفن گدھ دیکھے جاسکتے ہیں۔ ضلع ننگرپارکرمیں لمبی چونج والے گدھ اور سفید پشت والے گدھ بھی موجود ہیں تاہم ان کی تعداد خاصی کم ہے، سفید پشت والے گدھوں کی چھانگامانگا میں بنائے...