نیویارک: امریکا میں پاکستانی کمیونٹی میںوطن عزیزکیلیے محبت کی تجدیداورپاکستان کے دشمنوں کوپاکستانی کمیونٹی میں اتحادکا پیغام دینے کیلیے نیویارک میں پاکستان کے قومی ملی نغموں کامنفردمقابلہ 6 مئی کومنعقدہوگا جس میں جیتنے والے شرکا کوانعامات سے نوازاجائے گا۔
تنظیم فورتھ پلرکے چیئرمین فاروق مرزا12 مئی کونیویارک میں اس منفردمقابلے کاانعقادکرwارہے ہیں۔ مقابلے کیلیے 3 ملی نغموں ’’یہ وطن تمہاراہے تم ہو پاسبان اس کے‘‘۔ سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد تجھے‘‘، ’’میرے وطن کے سجیلے جوانومیرے نغمے تمہارے لیے ہیں‘‘ کا انتخاب کیاگیاہے۔
اس سلسلے میں انھوں نے تمام پاکستانی تنظیموں اورپاکستانی کمیونٹی کے افرادکودعوت دی ہے کہ وہ 10 مئی تک اپنی رجسٹریشن کرالیں،مقابلے میں ہرعمرکے پاکستانی حصہ لے سکتے ہیں۔ مقابلے میں اول آنیوالے کو ایک ہزارڈالر،دوسرے نمبر پرآنیوالے کو 800 ڈالر اور تیسرے نمبرپرآنیوالے کو 500 ڈالرانعام دیاجائیگا۔
The post نیویارک میں 6 مئی کو پاکستانی ملی نغموں کا منفرد مقابلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2FqSnLV