میرانشاہ: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ شمالی وزیرستان میں میرانشاہ مارکیٹ کمپلیکس اور غلام خان تجارتی ٹرمینل کا افتتاح کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا ان کے ہمراہ آرمی چیف بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے وہاں لوگوں کے معاشی معاملات کی بہتری اور انہیں روزگار دلانے کے لیے تعمیر کیے گئے میران شاہ مارکیٹ کمپلیکس اور غلام علی خان تجارتی ٹرمینل کا افتتاح بھی کیا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ نیا بازار پاک فوج کے انجینئروں نے تعمیر کیا ہے۔
Prime Minister and COAS visited NWA. PM inaugurated Miranshah Market Complex and Ghulam Khan Trade Terminal. “Rehabilitation of TDPs and socio-economic uplift of FATA is priority objective of the govt. Army has done its job, now turn of political administration”, PM. pic.twitter.com/eE2lnvCHkg
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) April 30, 2018
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ سماجی و اقتصادی ترقی کے منصوبے محض شروعات ہیں اور فاٹا کے لیے ایسے مزید بہت سے منصوبوں پر کام جاری ہے، فوج نے اپنا کام کر دیا، اب سیاسی انتظامیہ کی باری ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ فاٹا کی ترقی کے لیے اسے قومی دھارے میں شامل کرنا ہوگا، حکومت فاٹا کے عوام کی امنگوں کو مدنظر رکھ کر کام کر رہی ہے، عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی اور فاٹا کی اقتصادی ترقی حکومت کی ترجیح ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہادر قبائلیوں کی غیر متزلزل حمایت کی تعریف کی اور شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی۔
PM lauded brave tribesmen for their unwavering support in fight against terrorism and ridding these areas from terrorists. “Mainstreaming of FATA is key to its long term progress and prosperity for which govt is working in line with aspirations of the people of FATA”, PM. pic.twitter.com/AUfaBqmU0t
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) April 30, 2018
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ نو تعمیر شدہ ٹریڈ ٹرمینل علاقے میں خوشحالی اور اقتصادی سرگرمیوں کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔
اس موقع پر خیبر پختونخوا کے گورنر، وزرا، سینیٹرز اور کور کمانڈر پشاور بھی موجود تھے۔ خیال رہے کہ آپریشنز کے بعد کسی بھی وزیراعظم کا میران شاہ کا پہلا دورہ ہے۔
The post وزیر اعظم اور آرمی چیف کا میرانشاہ کا دورہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2JHsQAH