Skip to main content

پاکستانی نژاد ساجد جاوید برطانیہ کے نئے وزیر داخلہ مقرر

 لندن: پاکستانی نژاد ساجد جاوید کو برطانیہ کا نیا وزیر داخلہ مقرر کردیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ میں پاکستانی نژاد ساجد جاوید کو مستعفی ہونے والی وزیر داخلہ  امبررڈ  کی جگہ ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں جس کا باضابطہ اعلان وزیراعظم تھریسامے آج کسی بھی وقت کرسکتی ہیں۔ ساجد جاوید اس سے قبل وزیر برائے کمیونیٹیز کے عہدے پر فائز تھے جہاں انہوں نے 18 ماہ  خدمات سر انجام دیں۔

برطانوی وزیرداخلہ کے عہدے پر فائز ہونے پہلے مسلمان شخص ساجد جاوید کے والدین پاکستان کے علاقے ساہیوال سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے والد متوسط گھرانے سے تعلق رکھتے تھے جو 1960 کو برطانیہ میں آئے تھے اور ابتدا میں ڈرائیونگ کر کے گزر بسر کی۔ 38 سالہ ساجد جاوید برطانیہ میں ہی پیدا ہوئے اور یہی تعلیم مکمل کی۔ سیاست میں حصہ لینے سے قبل وہ ایک بینکر تھے۔ ساجد جاوید اپنی اہلیہ لارا اور 4 بچوں کے ہمراہ ووسٹر شائر میں رہائش پذیر ہیں۔

ساجد جاوید نے 25 سال کی عمر میں ایک امریکی بینک میں ملازمت اختیار کی اور بینک کی تاریخ کے کم عمر ترین نائب صدر بنے، 2010 کے انتخابات میں کنزر ویٹو پارٹی کی جانب سے پہلے پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے، ان کو 2010 سے 2015 تک مختلف وزارتوں پر کام کرنے کا موقع ملا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : برطانیہ میں شریعت کے نفاذ کی کوئی گنجائش نہیں،برطانوی وزیر ساجد جاوید

واضح رہے کہ برطانیہ کی سیاست اور کارِ حکومت میں کئی پاکستانی اہم کردار ادا کر رہے ہیں گزشتہ برس مئی میں پاکستانی نژاد صادق خان لندن کے پہلے مسلمان میئر منتخب ہوئے تھے اس کے علاوہ کئی پاکستانی نژاد شخصیات رکن پارلیمنٹ بھی ہیں۔

 

The post پاکستانی نژاد ساجد جاوید برطانیہ کے نئے وزیر داخلہ مقرر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2FsMf5O

Popular posts from this blog

ملیے جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور سے

ٹوکیو:  بہت بڑا ٹریلر یا ٹرک عموماً مرد حضرات ہی چلاتے ہیں لیکن جاپان میں 24 سالہ خوبرو لڑکی بڑی مہارت سے یہ ٹرک چلاتی ہے اور اس کا حسن دیکھ کر لوگ اسے سراہتے ہیں تاہم وہ چاہتی ہے کہ لڑکیاں بھی اس شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں۔ رائنو ساساکی جاپانی علاقے کوچی میں رہتی ہے اور 7 سال قبل اس کے ٹرک ڈرائیور والد شدید بیمار ہوگئے جس کے بعد رائنو نے سیکڑوں میل دور اکیلے ٹرک چلانے میں والد کی مددگار بننے کا فیصلہ کیا۔ 21 سال کی عمر میں رائنو نے رقص کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی لی۔ رائنو اب ٹرک میں اپنے والد کے ساتھ سفر کرتی ہے اور ان سے ٹرک ڈرائیونگ کے گُر بھی سیکھتی رہتی ہے۔ اس کے حسن اور ہمت کی بنا پر فیس بک، ٹویٹر اور انسٹا گرام پر ہزاروں لوگ رائنو کے فالوورز بن چکے ہیں اور اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اب رائنو کو جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور کے نام سے بھی پکارا جارہا ہے۔ رائنو کو ٹرک چلاتے ہوئے 7 برس ہوگئے ہیں لیکن اب تک اس کی جسامت کے مطابق یونیفارم نہیں مل سکا کیونکہ جیکٹ، پینٹ اور دستانے وغیرہ سب مردوں کے لیے تیار کیے جاتے ہیں۔ وہ مست...

افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 افراد ہلاک

کابل:  افغانستان میں 6.1 شدت کے زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد  زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا نے افغان حکام کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں  زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔زلزلے سے پکتیکا میں 50 افراد ہلاک ہوئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دور تھا اوراس کی گہرائی 31 میل تھی۔ زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے۔افغان حکام نے امدادی ٹیموں سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی اپیل کی ہے۔ افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچا دی، 250 سے زائد افراد جاں بحق، صوبہ پکتیکا سب سے زیادہ متاثر ہوا، ریسکیو ٹیمیں پکتیکا پہنچ گئیں، امدادی سرگرمیاں شروع، زلزلے سے اب تک 1250 افراد زخمی ہوئے ہیں pic.twitter.com/5BoyWwge9P — ترکیہ اردو (@TurkeyUrdu) June 22, 2022 زلزلے سے کچے مکانات گر گئے اورزمین میں دراڑیں پڑگئیں۔حکام نے زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ زلزلہ بھارت کے کچھ علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا۔ The post افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 ا...

ملک میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

 لاہور:  پاکستان کے بیشتر علاقوں میں گدھ کو نایاب ہوئے کئی برس گزر گئے مگر چولستان اورمکران کے ساحلی علاقوں میں یورپی گرفن اورمصری نسل کے گدھ دیکھے گئے ہیں ، محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے مختلف خطوں میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کی طرف سے سوشل میڈیا پر مصری نسل اور یورپی گرفن نسل کے گدھوں کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ پنجاب وائلڈ لائف کے ڈائریکٹر محمد نعیم بھٹی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں چولستان اور رحیم یارخان کے علاقوں میں گدھ دیکھے گئے ہیں اور ان کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سندھ کے ضلع تھرپارکر میں بھی چند مقامات پر سفید اور بھورے مصری گدھ نظر آتے ہیں جن کی نسل دنیا بھر میں خطرے سے دوچار ہے۔ مصری گدھ نسبتاً چھوٹی جسامت کے ہوتے ہیں جبکہ بلوچستان میں مکران کی ساحلی پٹی کے علاقے میں بھی مصری اوریورپی گرفن گدھ دیکھے جاسکتے ہیں۔ ضلع ننگرپارکرمیں لمبی چونج والے گدھ اور سفید پشت والے گدھ بھی موجود ہیں تاہم ان کی تعداد خاصی کم ہے، سفید پشت والے گدھوں کی چھانگامانگا میں بنائے...