اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2018ء کے حوالے سے تیاریوں کو حتمی شکل دینا شروع کردی۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے آئندہ الیکشن 2018ء سے متعلق تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے ایڈیشنل سیکریٹریز الیکشن کمیشن ظفر اقبال اور ڈاکٹر اختر نذیر کل اجلاس کی مشترکہ سربراہی کریں گے جس میں پنجاب میں عام انتخابات کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کے تمام ریجنل اور ضلعی الیکشن کمشنرز کو کل طلب کرلیا گیا ہے جو عام انتخابات کی تیاریوں پر بریفنگ دیں گے۔ اجلاس میں ڈی آر اوز، ریٹرننگ افسران اور دیگر انتخابی عملے کی تعیناتی پر غور ہوگا، انتخابی مواد کی ترسیل، ووٹرز فہرستوں کی نظر ثانی مہم کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور عام انتخابات کے لیے مجوزہ پولنگ اسٹیشنزکی فہرستوں پر بھی غور ہوگا۔
The post الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تیاریوں کو حتمی شکل دینا شروع کردی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2FqWUxy