Skip to main content

کرپشن کے خاتمے کیلیے حکومت ایم ایم اے کے حوالے کردی جائے، فضل الرحمان

مردان: جے یو آئی (ف) اور متحدہ مجلس عمل کے قائد مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ قوم کی آرزو پوری ہوئی اب تمام دینی قوتیں یکجا ہوچکی ہیں، کرپشن کے خاتمے کے لیے حکومت ایم ایم اے کے حوالے کردی جائے۔

مردان میں ایم ایم اے کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر پاکستان کی سیاست اور نظام حکومت پر مذہب سے بے زار لوگوں کا قبضہ رہا ہے، انھیں پاکستان کی معیشت پر مغرب کا نظام چاہیے، جسے ہم روشن خیالی کہتے ہیں یہ آج کا مسئلہ نہیں۔

فضل الرحمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیر کو آزادی نہ دلاسکا، اقوام متحدہ کی چھتری کے نیچے افغانستان میں قتل عام ہورہا ہے، فلسطین شام میں اقوام متحدہ کہاں ہے؟امریکا کو ان اقوام کی آزادی کا کوئی خیال نہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قائد اعظم نے مغرب کا نہیں اسلام کا فلسفہ دیا ہے ہم مغرب کے ایجنڈے کو پاکستان میں نافذ نہیں ہونے دیں گے، 13 مئی کو مینار پاکستان پر اکٹھے ہوں گے ہم بتائیں گے قرارداد پر کس طرح عمل کیا جاتا ہے ہم بتائیں گے قوم کس کے ساتھ ہے، آج لاہور میں بھی جلسہ تھا باقی کچھ نہیں کہتا شرم آتی ہے، کرپشن کے خاتمے کا واحد حل یہ ہے کہ حکومت ایم ایم اے کے حوالے کردی جائے۔

جس نے ناموس رسالت قانون کو چھیڑا تو ہمارا ہاتھ اور اس کا گریبان ہوگا، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سے یہ سوال ہو رہا ہے کہ ہم کیوں متحدہ مجلس عمل کے ساتھ ایک ہوگئے، ہم امت کو ایک کریں تو اعتراض کیا جارہا ہے اس پر مخالفین کا رنگ زرد ہوگیا ہے، ہمارے الگ ہونے سے لوگوں کو حکومت بنانے کا موقع ملا لیکن اب ہم ایک ہوگئے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ووٹ خریدنے والے اب بھی سینیٹ میں ہیں ان کے خلاف کیا کارروائی ہورہی ہے؟ شوکاز نوٹس جاری ہوئے لیکن جنہوں نے ووٹ خریدے ان کے خلاف کیا ہوا؟ انہوں نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کو رہا کیا گیا اور ممتاز قادری کو پھانسی دیدی گئی واضح کرنا چاہتا ہوں کہ جس نے بھی ناموس رسالت قانون کو چھیڑا تو ہمارا ہاتھ اور ان کا گریبان ہوگا۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ ہم نے احتساب کے لیے فہرست بنالی ہے اب کرپشن کرنے والے پارلیمنٹ میں نہیں اڈیالہ جیلوں میں جائیں گے، ہم کرپشن کا خاتمہ کریں گے، ہمیں بیمار احتساب ادارہ نہیں چاہیے، ہمارا جھگڑا اسٹیٹس کو کے ساتھ ہے جب کہ چیف جسٹس سے بھی کہتے ہیں کرپشن کے خاتمے کے لیے سیاست کو کرپشن سے پاک کرنا ہوگا۔

The post کرپشن کے خاتمے کیلیے حکومت ایم ایم اے کے حوالے کردی جائے، فضل الرحمان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Fr80D1

Popular posts from this blog

ملیے جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور سے

ٹوکیو:  بہت بڑا ٹریلر یا ٹرک عموماً مرد حضرات ہی چلاتے ہیں لیکن جاپان میں 24 سالہ خوبرو لڑکی بڑی مہارت سے یہ ٹرک چلاتی ہے اور اس کا حسن دیکھ کر لوگ اسے سراہتے ہیں تاہم وہ چاہتی ہے کہ لڑکیاں بھی اس شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں۔ رائنو ساساکی جاپانی علاقے کوچی میں رہتی ہے اور 7 سال قبل اس کے ٹرک ڈرائیور والد شدید بیمار ہوگئے جس کے بعد رائنو نے سیکڑوں میل دور اکیلے ٹرک چلانے میں والد کی مددگار بننے کا فیصلہ کیا۔ 21 سال کی عمر میں رائنو نے رقص کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی لی۔ رائنو اب ٹرک میں اپنے والد کے ساتھ سفر کرتی ہے اور ان سے ٹرک ڈرائیونگ کے گُر بھی سیکھتی رہتی ہے۔ اس کے حسن اور ہمت کی بنا پر فیس بک، ٹویٹر اور انسٹا گرام پر ہزاروں لوگ رائنو کے فالوورز بن چکے ہیں اور اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اب رائنو کو جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور کے نام سے بھی پکارا جارہا ہے۔ رائنو کو ٹرک چلاتے ہوئے 7 برس ہوگئے ہیں لیکن اب تک اس کی جسامت کے مطابق یونیفارم نہیں مل سکا کیونکہ جیکٹ، پینٹ اور دستانے وغیرہ سب مردوں کے لیے تیار کیے جاتے ہیں۔ وہ مست...

افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 افراد ہلاک

کابل:  افغانستان میں 6.1 شدت کے زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد  زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا نے افغان حکام کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں  زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔زلزلے سے پکتیکا میں 50 افراد ہلاک ہوئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دور تھا اوراس کی گہرائی 31 میل تھی۔ زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے۔افغان حکام نے امدادی ٹیموں سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی اپیل کی ہے۔ افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچا دی، 250 سے زائد افراد جاں بحق، صوبہ پکتیکا سب سے زیادہ متاثر ہوا، ریسکیو ٹیمیں پکتیکا پہنچ گئیں، امدادی سرگرمیاں شروع، زلزلے سے اب تک 1250 افراد زخمی ہوئے ہیں pic.twitter.com/5BoyWwge9P — ترکیہ اردو (@TurkeyUrdu) June 22, 2022 زلزلے سے کچے مکانات گر گئے اورزمین میں دراڑیں پڑگئیں۔حکام نے زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ زلزلہ بھارت کے کچھ علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا۔ The post افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 ا...

ملک میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

 لاہور:  پاکستان کے بیشتر علاقوں میں گدھ کو نایاب ہوئے کئی برس گزر گئے مگر چولستان اورمکران کے ساحلی علاقوں میں یورپی گرفن اورمصری نسل کے گدھ دیکھے گئے ہیں ، محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے مختلف خطوں میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کی طرف سے سوشل میڈیا پر مصری نسل اور یورپی گرفن نسل کے گدھوں کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ پنجاب وائلڈ لائف کے ڈائریکٹر محمد نعیم بھٹی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں چولستان اور رحیم یارخان کے علاقوں میں گدھ دیکھے گئے ہیں اور ان کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سندھ کے ضلع تھرپارکر میں بھی چند مقامات پر سفید اور بھورے مصری گدھ نظر آتے ہیں جن کی نسل دنیا بھر میں خطرے سے دوچار ہے۔ مصری گدھ نسبتاً چھوٹی جسامت کے ہوتے ہیں جبکہ بلوچستان میں مکران کی ساحلی پٹی کے علاقے میں بھی مصری اوریورپی گرفن گدھ دیکھے جاسکتے ہیں۔ ضلع ننگرپارکرمیں لمبی چونج والے گدھ اور سفید پشت والے گدھ بھی موجود ہیں تاہم ان کی تعداد خاصی کم ہے، سفید پشت والے گدھوں کی چھانگامانگا میں بنائے...